Tag: Khalid Maqbool

  • ایم کیو ایم کے علاوہ کسی اور پلیٹ فارم سے آئیں تو مہاجر قوم ووٹ کی خیرات نہ دے: خالد مقبول صدیقی

    ایم کیو ایم کے علاوہ کسی اور پلیٹ فارم سے آئیں تو مہاجر قوم ووٹ کی خیرات نہ دے: خالد مقبول صدیقی

    کراچی: متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں بہادر آباد اور پی آئی بی ایک ساتھ کھڑے ہیں، ایم کیو ایم  کے علاوہ کسی اور پلیٹ فارم سے آئیں تو مہاجر قوم ووٹ کی خیرات نہ دے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی نے بہادری سے بتا دیا کہ ان پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، آرمی چیف اور چیف جسٹس ان کی اپیلوں کا نوٹس لیں۔

    انہوں نے کہا کہ مل جل کر آگے بڑھیں گے تو بیرونی قوت نہ جھکا سکتی ہے اور نہ ہی ختم کر سکتی ہے، حکوت، اسٹیبلشمنٹ اور اداروں کا نام استعمال ہونے کی تحقیقات کرے، تشدداور نفرت ہمارا طرز سیاست نہیں، جبر کی سیاست نہ کبھی کی ہے اور نہ قبول کریں گے۔

    فاروق ستار کہاں جائیں گے، انہیں بہادر آباد ہی آنا ہے، خالد مقبول صدیقی

    رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کی طاقت ہیں، اختلافات کو اس حد تک نہیں بڑھانا چاہتے کہ پھر مل نہ سکیں، آج بھی ایم کیوایم مضبوط ہے، اس سے پہلے بھی مشکل حالات کا سامنا کر چکے ہیں، ہمارا یقین ہے کہ یہ بحران بھی جلد ختم ہو جائے گا، ہمارا اتحاد ہی سب سے بڑا دفاع ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار نے اپنی پریس کانفرنس میں ہم پر الزامات لگائے، انہیں چاہیے کہ وہ ان الزامات کا جواب دیں اور میں سمجھتا ہوں فاروق ستار ان الزامات کا جواب دیں گے، آج ایم کیو ایم پاکستان میں کوئی چہرہ پلانٹڈ نہیں ہے لیکن میئر کراچی کو ہٹانے کی کوشش عوام اور جمہوریت کے ساتھ بھی سازش ہے۔

    دو یوم تاسیس ، کامران ٹیسوری پارٹی تقسیم کا باعث ہے، خالد مقبول صدیقی

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی کمزور یا دباؤ میں آجائے تو ہمیں بتائے مل کر اس کا سامنا کریں گے، سندھ کے عوام 35 سال سے ایم کیوایم کے ساتھ کھڑے ہیں اور یہ ہم پر قرض ہے، عوام کا یہ قرض چکائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • خالد مقبول صدیقی بااختیار نہیں، نمائشی سربراہ ہیں، فاروق ستار

    خالد مقبول صدیقی بااختیار نہیں، نمائشی سربراہ ہیں، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی کی جانب سے آج ڈیڈ لائن دینا مناسب عمل نہیں، وہ بااختیار نہیں نمائشی سربراہ ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فاروق ستار نے کہا کہ بہادر آباد والوں کا اصل مسئلہ یہ ہے کہ کنوینر بااختیار نہیں ہے، پیشکش کھلے دل سے ہوتی ہے کوئی مدت نہیں ہوتی۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے کہا ہے کہ میری رابطہ کمیٹی کو بھی احترام ملنا چاہئے، بہادر آباد والے طے کرلیں معاملہ عدالتی فیصلے سے حل کریں گے یا پھر مذاکرات کرکے کوئی درمیانی راستہ نکالیں گے، میرا مشورہ ہے کہ دونوں رابطہ کمیٹیاں تحلیل کریں اور مل کر دوبارہ کام کا آغاز کریں۔

    مزید پڑھیں: خالد مقبول کی فاروق ستار کو پرانی ذمے داریاں‌ سنبھالنے کی پیش کش، ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن

    انہوں نے کہا کہ آج خالد مقبول صدیقی کے لہجے میں کوئی طنز نہیں تھا، انہوں نے مذاکرات سے متعلق جو بات کی وہ حقائق کے منافی ہے، پریس کانفرنس میں کچھ حقائق مسخ کرکے بتائے گئے، ثالثوں کے فارمولے پر حلفیہ کہتا ہوں خالد مقبول مان گئے تھے، اگلے دن وہ ایک اور ڈپٹی کنوینر لے آئے معاملات میں پھر تعطل آگیا۔

    فاروق ستار نے کہا ہے کہ بہادر آباد کی جانب سے کہا گیا ڈیڈ لائن کے بعد فاروق آئے تو کارکن کی حیثیت میں آئیں گے، کارکن بننا تو ہمارے لیے باعث افتخار ہے لیکن کارکن بن کر آئیں گے یہ کہنا بالکل مناسب نہیں ہے اس سے کارکنوں کی دل آزاری ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کہہ دیا تھا عوام میں جانے سے پہلے ہم میں سے کوئی گھر بیٹھ جاتا ہے، نومبر میں آفر کی تھی عامر خان پارٹی چلائیں یا میں چلا لیتا ہوں۔

    فاروق ستار نے کہا کہ مانتا ہوں مجھ سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں، فیصلوں میں غلطی ہو تو سربراہ کو معافی مانگنی چاہئے، غلطی سنگین ہو تو اسے رابطہ کمیٹی ہٹا سکتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لاہور: متحدہ رہنمائوں کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست دائر

    لاہور: متحدہ رہنمائوں کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست دائر

    لاہور: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں فاروق ستار،خواجہ اظہار الحسن اور خالد مقبول صدیقی کا نام ایگزکٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل )میں شامل کرنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

    درخواست بیرسٹر علی گیلانی کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے تینوں رہنما اپنے قائد کے ساتھ پاکستان مخالف تقاریر اور سرگرمیوں میں ملوث ہیں، تینوں رہنماؤں نے اپنی تقاریر میں ایم کیو ایم کے قائد کےبیان کی توثیق کی جو ملکی سالمیت کے خلاف ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ قائد متحدہ سمیت فاروق ستار،خواجہ اظہار الحسن اور خالدمقبول صدیقی سمیت تینوں رہنماؤں کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں مقدمات درج ہوئے اور خدشہ ہے کہ وہ کسی بھی وقت ملک سے فرار ہو سکتے ہیں لہذا تینوں رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کا فیصلہ آنے تک ان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔