Tag: Khalid shamim

  • گاڑی کو خوفناک حادثہ: جنرل (ر) خالد شمیم سمیت 2 افراد جاں بحق

    گاڑی کو خوفناک حادثہ: جنرل (ر) خالد شمیم سمیت 2 افراد جاں بحق

    اسلام آباد: چکری انٹرچینج پر خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل (ر) خالد شمیم سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ بیٹے اور ڈرائیور زخمی ہوگئے۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق جنرل (ر) خالد شمیم وائیں اپنے بیٹے، دوست اور ڈرائیور کے ہمراہ لاہور جارہے تھے کہ چکری کے مقام پر اُن کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

    سابق چیئرمین جوائنٹ آف چیفس اسٹاف کی گاڑی  تیز رفتاری سے دوڑ رہی تھی کہ اچانک ٹائر پھٹ گیا جس کی بعد ڈرائیور گاڑی پر قابو میں نہ رکھ سکا اور خوفناک حادثہ پیش آیا۔

    موٹروے پولیس نے فوری طور پر تمام زخمیوں کو سی ایم ایچ روالپنڈی اسپتال منتقل کیا، حادثے کے نتیجے میں جنرل (ر) خالد شمیم اور دوست شدید زخمی ہوئے اور دم توڑ گئے تاہم بیٹا عمر اور ڈرائیور بشیر کو معمولی چوٹیں آئیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر نے جنرل ریٹائرڈخالدشمیم وائیں کے ٹریفک حادثےمیں جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    اظہارِ افسوس

    وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے جنرل (ر) خالد شمیم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی  مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔

    سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی سابق جوائنٹ آف چیفس اسٹاف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے خدمات کا اعتراف کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عمران فاروق قتل کیس کی سماعت 10فروری تک ملتوی

    عمران فاروق قتل کیس کی سماعت 10فروری تک ملتوی

    اسلام آباد : انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نےعمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کا اڈیالہ جیل میں ٹرائل پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

    عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائے جانے والے عبوری چالان پر اعتراضات لگا کر واپس کردیا، آئندہ سماعت پر دوبارہ چالان جمع کرانے کی ہدایت کی جبکہ ملزم خالد شمیم اور محسن علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی دو روز کی توسیع دے دی گئی۔

    انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کوثر عباس نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کو خود سیکیورٹی سے متعلق خدشات ہیں وہ جیل میں سماعت نہیں کرسکتے اور نہ ہی نوٹیفیکشن سے قبل ان سے کوئی رائے لی گئی ہے۔کیس کی مزید سماعت 10فروری کوہوگی۔

  • عمران فاروق قتل کیس : دو ملزمان نے اقبالی بیان ریکارڈ کرادیا

    عمران فاروق قتل کیس : دو ملزمان نے اقبالی بیان ریکارڈ کرادیا

    اسلام آباد : عمران فاروق قتل کیس کے دو ملزمان خالد شمیم اور سید محسن علی کا اقبالی بیان ریکارڈ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عمران فاروق قتل کیس اہم موڑ پر آگیا۔ ملزمان خالد شمیم اور سیدمحسن علی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے۔

    خالد شمیم اور محسن علی کو سخت سیکیورٹی میں مجسٹریٹ کیپٹن ریٹائرڈشعیب کی عدالت میں پیش کیا گیا، دونوں ملزمان نے مجسٹریٹ کو اپنا اقبالی بیان ریکارڈکرایا۔

    سب سے پہلےخالد شمیم نےاپنااقبالی بیان ریکارڈکرایاجو چار گھنٹےتک جاری رہا، اس دوران خالدشمیم کو اقبالی بیان کے لیے سوچنےکا پورا موقع دیا گیا۔

    ملزم محسن علی نے بھی اقبالی بیان ریکارڈکرادیا جو دو گھنٹے تک جاری رہا۔ اقبالی بیان کےبعددونوں ملزمان کوجوڈیشل ریمانڈپراڈیالہ جیل بھجوادیاگیا۔

  • ایم کیو ایم کا چمن سے گرفتار 2 افراد سے لا تعلقی کا اعلان

    ایم کیو ایم کا چمن سے گرفتار 2 افراد سے لا تعلقی کا اعلان

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ نے چمن سے پکڑے گئے دو افراد سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا ۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ پاک افغان بارڈر سے گرفتار ہونے والے دو افراد خالد شمیم اورمحسن نامی افراد کا ایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    رابطہ کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ ان دونوں افراد کے بارے میں گزشتہ چار سال سے دعویٰ کیاجاتارہا کہ انہیں گرفتارکیاجاچکا ہے۔

    رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اس سے قطع نظرکہ یہ افرادکون ہیں،کب پکڑے گئےاور کہاں پکڑے گئے اورکس کی تحویل میں تھے؟ ہمارامؤقف یہ ہے کہ ان افرادکاایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں۔

  • پاک افغان بارڈر سے دو اہم ملزمان گرفتار، اسلام آباد منتقل

    پاک افغان بارڈر سے دو اہم ملزمان گرفتار، اسلام آباد منتقل

    کوئٹہ : متحدہ قومی موو منٹ کے سابق رہنما ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں مطلوب دو ملزمان کو ایف سی نے چمن سے گرفتار کرلیا، مذکورہ ملزمان افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوئے تھے، دونوں کا تعلق کراچی کی ایک سیاسی جماعت سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عمران فاروق قتل کیس میں مطلوب دو ملزمان محسن علی اور خالد شمیم بلوچستان کے سرحدی شہر چمن سے گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

    ڈی جی ایف سی نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکوگرفتاری سے آگاہ کردیا،چوہدری نثار نےملزمان کی اسلام آباد منتقلی کی ہدایت کردی، ایف سی نے جن ملزمان کو پکڑا اُن کا نام محسن علی اور خالد شمیم ہے اور دونوں کا تعلق کراچی کی ایک سیاسی جماعت سے ہے۔

    یہی دو نام عمران فاروق قتل کیس میں بھی مطلوب ہیں، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار جن ملزمان کو کٹہرے میں لانے کی بات کر رہے تھے کیا یہ وہی ہیں ؟

      عمران فاروق قتل کیس میں گرفتارمعظم علی نے بھی خالدشمیم اورمحسن علی کانام لیاتھا، جبکہ سہولت کارمعظم علی نےانکشاف کیاتھاکہ ملزمان کوافغانستان بھجوایاگیاتھا،

    ایف سی ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے بعد دونوں افراد کوایف آئی اےکےحوالےکرنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔