Tag: khalid sumroo

  • ثابت ہوگیا کہ عمران خان سیاسی طورپرنا بالغ ہیں، مولانا فضل الرحمن

    ثابت ہوگیا کہ عمران خان سیاسی طورپرنا بالغ ہیں، مولانا فضل الرحمن

    اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جوڈیشل کمیشن کے رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوے کہا کہ عمران خان کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوگئے ہیں آور وقت آگیا ہے کہ وہ قوم سے معافی مانگیں۔

    مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ عمران خان سیاسی طورپرنابالغ ہیں انہین سیاست سے دستبردار ہو جانا چاہیئے۔
    انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے رپورٹ کے بعد اب دھرنے کےاصل محرکات کی بھی تحقیقات ہونی چاہںں اور پتہ لگانا چاہے کہ لندن پلان کا ماسٹر مائینڈ کون تھا اور خان صاحب کن کے ایجنڈے پر عمل پیرا تھے۔

     انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنے شھید کارکنوں کے خاندانوں سے بھی معافی مانگنی چاہیے اور انکے نقصانات کا ازالہ کرنا چاہے۔

     انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کا ایک اور ہتھیار ناکام ہوا اور آیندہ بھی انشااللہ آزاد میڈیا اور سرگرم جمہوریت کے ہوتے ہوے اس قسم کے ھتکنڈے کامیاب نہں ہونگے۔

  • پٹرولیم کا بحران حکومت کے لیئے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمن

    پٹرولیم کا بحران حکومت کے لیئے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمن

    اسلام آباد: جمعیت علماءاسلام کے سر براہ مو لا نا فضل الرحمن نے زور دیا ہے کہ حکومت پٹرول کے بحران کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات کرے تا کہ عوام کی قطاریں ختم ہوں اور ملک نئے بحران سے نجات پا سکے ۔

    مر کزی میڈیا سیل کے مطابق مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف کا عمل شروع ہو ا ہے لیکن اس میں تیزی کی ضرورت ہے۔

    جمعیت علماءاسلام کے سر براہ کا کہنا تھا کہ مگر پٹرول کابحران حیران کن ہے، حقائق قوم کے سامنے لا ئے جائیں۔

     انہوں نے کہا کہ بجلی گیس کے بعد پٹرولیم کا بحران حکومت کے لیئے لمحہ فکریہ ہے ۔

    مو لانا فضل الرحمن نے کہا کہ مسلمان شان مصطفی ﷺ میں کسی قسم کی گستاخی بر داشت نہیں کر سکتا ہے۔

     انہوں نے کہا کہ فرانس کا یہ انداز مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے متراد ف ہے۔

  • حکومت فضل الرحمان کو اکیسویں آئینی ترمیم پرمنانے میں ناکام

    حکومت فضل الرحمان کو اکیسویں آئینی ترمیم پرمنانے میں ناکام

    اسلام آباد: فضل الرحمان کا کہناہے پرویز مشرف چوہدری نثا ر سے بہتر تھے، سابق صدر نے صرف دو فیصد مدرسوں سے متعلق تحفظات کااظہارکیاتھا۔

    قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سےگفتگومیں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ان کی تجاویز کو شامل نہ کیا گیا تو وہ اکیس ویں ترمیم پر رائے شماری میں حصہ نہیں لیں گے۔

    اس سے قبل قومی اسمبلی سے خطاب میں مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ نے نوے فیصد مدارس کیخلاف ایف آئی آرکٹوا دی ہے ان سے اچھے تو پرویز مشرف تھے جنہوں نے دو فیصد مدارس کو غلط کہا تھا، انکا کہنا تھا کہ یکجہتی کامظاہرہ نہ کیاتوپارلیمنٹ کااتفاق متنازع اور لوگ باہرآجائیں گے، مدارس سے متعلق شدید رد عمل آرہا ہے۔

     اس سے قبل پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ انہوں نےاے پی سی میں بتا دیا تھا وہ اصولی طور پر ہم فوجی عدالتوں کے حق میں نہیں ،صرف قومی اتفاق رائے کیلئے فوجی عدالتوں کی حمایت کی، مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مسودہ تیار کرنے میں اپوزیشن کوساتھ اور جے یو آئی کو بے خبررکھا ، اکیسو یں آئینی ترمیم پر مولانا فضل الرحمان سے وفاقی وزراء اسحٰق ڈار اور پرویز رشید کی ملاقات بے نتیجہ رہی،ملاقات اب منگل کو ہوگی۔

  • لندن: جے یو آئی ف اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم

    لندن: جے یو آئی ف اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم

    لندن: لندن کے علاقے ساوتھ ہال میں جمعیت علمائے اسلام ف کے رکن ڈاکٹر خالد سومرو مرحوم کے تعزیتی اجلاس کے اختتام پر پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے کارکنان کے درمیان تصادم ہوگیا۔

    جے یو آئی کے اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمٰن کی واپسی پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے گو ڈیزل گو اور گو نواز نواز گو کے نعرے لگانے شروع کردئے جس پر جے یو آئی ف کے کارکن مشتعل ہوگئے اور انھوں نے بھی عمران خان کے خلاف نعرے لگائے۔

    جس کے بعد دونوں پارٹیوں میں تصادم شروع ہوگیا۔ جے یو آئی ف کے کارکنان مولانا فضل الرحمٰن کو محفوظ راستے سے باہر لے گئے۔

  • مولانا فضل الرحمان کا خالد سومرو کے قتل کیخلاف ملک گیر احتجاج اعلان

    مولانا فضل الرحمان کا خالد سومرو کے قتل کیخلاف ملک گیر احتجاج اعلان

    اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے رہنماخالد محمودسومروکے قتل پر جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

    مولانافضل الرحمان نے خالد سومرو کے قتل کیخلاف کل ملک بھرکی شاہراہیں جام کرنے کا اعلان بھی کیا ہے، انھوں نے کہا ہے کہ ریاست تحفظ دینے میں بےبس نظرآتی ہے۔

    مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ تحقیقات کے نام پرمسائل کو ٹالا جاتا ہے  اور قانون ہاتھ میں لینے کا الزام دیا جاتا ہے۔

  • سکھر: خالد محمود سومرو پر حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار

    سکھر: خالد محمود سومرو پر حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار

    سکھر: ڈاکٹرخالدسومروچھبیس سال تک جمیعت علمائےاسلام کے جنرل سیکریٹری کے عہدے پر فائز رہے۔ خالد محمود سومرو پر حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔

    لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والےجمعت علمائے اسلام کے رہنما ڈاکٹر خالد سومرو پر چار بار قاتلانہ حملے ہو ئے تاہم وہ محفوظ رہے،آخری بار کچھ عرصے قبل رتوڈیرو میں بھی قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

    ڈاکٹر خالدسومرو دوہزار چھ میں پہلی بارسینیٹر منتخب ہوئےاورمختلف کمیٹیوں میں شامل رہے۔ ڈاکٹرخالد محمود کا سندھ کی سیاست میں اہم کرداررہا ہے۔

    خالدمحمود اعلی تعلیم یافتہ ڈاکٹر تھے، انھوں نے چانڈ کا میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کرنے بعد ہاؤس جاب بھی کی تھی۔ اسلامی کلچر میں سندھ یویورسٹی جامشورو سے ماسٹرز اور دینی تعلیم کی ڈگریاں وفاق المدارس العربیہ سے حاصل کیں۔

    ڈاکٹر خالد نےجامعۃ الاظہرمصر سےبھی کورس کئےتھے، وہ بیس سال تک لاڑکانہ کی جامع مسجد صدیق اکبر میں امام و خطیب کے ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔ سندھ میں جے یوآئی کےجلسوں کے تمام انتظامات بھی وہی کرتے۔

    خالد محمود سومرو پر حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے، چار حملہ آور سفید کلر کی کرولا کار میں سوار تھے جو بلوچی زبان میں بات کر رہے تھے۔

  • آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا خالد سومرو کے قتل پر افسوس کا اظہار

    آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا خالد سومرو کے قتل پر افسوس کا اظہار

    کراچی: سابق صدرآصف زرداری اور چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جے یو آئی فے کے صوبائی رہنما اور سابق سنیئٹر خالد محمود سومرو کے قتل پرافسوس کااظہار کیا ہے۔

    سابق صدر آصف زرداری نے ایک بیان میں جے یو آئی ف کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود کے قتل کی مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ خالدسومرو کے قتل سے حوصلے پست نہیں ہونگے۔

    آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ٹیلیفون پر بات کی اور قاتلوں کی گرفتاری پر زور دیا ہے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی ڈاکٹر خالدسومرو کےقتل کی مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

  • خالد محمود سومرو کی تدفین لاڑکانہ میں ہوگی، سندھ بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال اور احتجاج

    خالد محمود سومرو کی تدفین لاڑکانہ میں ہوگی، سندھ بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال اور احتجاج

    لاڑکانہ/سکھر/نوشہروفیروز/حیدرآباد: جےیوآئی ف کےرہنما ڈاکٹرخالد محمود سومرو کی تدفین آج دوپہر لاڑکانہ میں کی جائے گی۔ سندھ بھر کے مختلف شہروں میں شٹرڈاون ہڑتال اور احتجاج کا سلسلہ جاری، لاڑکانہ میں سوگ کی فضا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرخالد محمودسومرو کی میت اسپتال سے لاڑکانہ میں انکی رہائش گاہ پہنچادی گئی ہے اور سن کی تدفین آج دوپہر لاڑکانہ میں ہوگی۔ قابل ازیں سکھر کے علا قے سائیٹ ایریا میں فجر کی نماز سے وا پسی پر انہیں نا معلوم افراد نے گو لیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔

    دوسری جانب خالدسومرو کے قتل کیخلاف اندرون سندھ کے تمام اضلاع میں آج سوگ اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔ قتل کی اطلاع ملتےہی جےیوآئی کےمشتعل کارکنان سڑکوں پر نکل آئےاور روڈ بلاک کرکے دھرنا دیا۔ کراچی میں نیشنل ہائی وےگگھرپھاٹک کےقریب جےیوآئی کے کارکنان نے احتجاج کیا ہے۔ احتجاج کے باعث دوطرفہ ٹریفک کی آمدوورفت معطل ہوگئی ہے۔

    ٹھل گھڑی خیرو اور جیکب آباد میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔ میرپورماتھیلو، ڈہرکی، مٹھی، خیر پور، نوشہرو فیروز، مورو،کنڈیارو، محراب پور، پڈعیدن، کشمورکندھکوٹ،تنگوانی اور اوباڑو میں کاروبار زندگی معطل ہو گیا ہے جبکہ جے یوآئی کے کارکنان نے قومی شاہراہ پردہرنےدیئے ہو ئے ہیں۔ مٹیاری میں جےیو آئی کے سینکڑوں کارکنان نے نیشنل ہائی وے پر احتجاجی مظاہرہ کیااور دھرنا دیا جسکے باعث ٹریفک جام ہو گئی ہے۔

    جمیت علماءاسلام کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل کے خلاف سکھر کے اہم مارکیٹیں اور تجارتی مراکز بند ، روڈ پر ٹر یفک معمو ل سے انتہائی کم ہے جبکہ کسی بھی نا خوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لئے شہر کے اہم چو راہوں پر پو لیس کو نافظ کردیا گیا ہے۔

    ادھر نوشہروفیروز میں جی یو آئی کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل کے خلاف شٹر بند ہڑتال کی جاری رہی ہے۔ نوشہروفیروز ضلع بھر کے چھوٹے بڑے شہروں نوشہروفیروز، مورو، کنڈیارو، پڈعیدن، محرابپور میں کاروباری مراکز اور بازاریں مکمل طور پر بند ھیں جب کہ فضا سوگوار ہے۔

    دوسری جانب جے یو آئی کے رہنما اور سابق سینیٹرڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل کی خبر لاڑکانہ پہنچتے ہی کہرام مچ گیا اور کارکن بے قابو ہوگئے جب ان کی میت لاڑکانہ پہنچی تو جے یو آئی کے کارکنان دھاڑیں مار کر روتے رہے اور ایمبولینس سے چمٹ گئے۔

    خالد محمود سومرو کے قتل کے واقعہ پر لاڑکانہ شہر میں اظہار یکجہتی اور سوگ میں لاڑکانہ شہر مکمل طور پر شٹربند ہے خالد محمود سومرو کے قتل پر ایم این اے فریال ٹالپر سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو ، امتیاز شیخ،ایم پی اے خورشید جونیجو ،ایم این اے ایاز سومرو کی واقعہ کی مذمت اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا ہے۔،

    سابق سینیٹر خالد محمود سومرو کے چھوٹے صاحبزادے کی شادی تیس نومبر بروز اتوار کو ہونی تھی۔