Tag: Khamnai

  • جس نے صہیونی ریاست پر حملہ کیا ہم ان کے ہاتھ چومتے ہیں: خامنہ ای

    جس نے صہیونی ریاست پر حملہ کیا ہم ان کے ہاتھ چومتے ہیں: خامنہ ای

    تہران: ایران کے سپریم لیڈر نے علی الاعلان کہہ دیا ہے کہ جس نے صہیونی ریاست پر حملہ کیا ہے ہم ان کے ہاتھ چومتے ہیں۔

    روئٹرز کے مطابق حماس حملے کے بعد ٹی وی پر اپنے پہلے خطاب میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے منگل کے روز فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کی بھرپور حمایت کے باوجود اسرائیل پر حماس کے ’سرپرائز اٹیک‘ میں ایران کے ملوث ہونے کی تردید کر دی ہے۔

    ایران نے حماس حملے میں ملوث ہونے کے الزامات مسترد کر دیے

    خامنہ ای نے حملے میں اسرائیل کے حساس ڈھانچے کو پہنچنے والے ناقابل تلافی نقصان کی بات کرتے ہوئے اسرائیل کو اس کو تباہی کا ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل پر حماس کے حملے میں ایران ملوث نہیں ہے، گزشتہ دو تین دنوں سے صہیونی حکومت کے حامی اور غاصب اسرائیل کے کچھ لوگ یہ افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ اس کارروائی کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے، لیکن وہ غلط ہیں۔

    خطاب میں ایران کے سپریم لیڈر نے اسرائیل پر حماس کے حملے کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس نے صہیونی ریاست پر حملہ کیا ہے، ہم ان کے ہاتھ چومتے ہیں، انھوں نے کہا اسرائیل پر یہ حملہ اس کی فوج اور انٹیلی جنس دونوں محاذوں پر ناقابل تلافی ناکامی ہے، سب نے ناکمی کی بات کی ہے لیکن میں اس کی ناقابل تلافی ہونے پر زور دے رہا ہوں۔

    آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ حماس کے تباہ کن حملے نے اسرائیل کے اہم انفرا اسٹرکچر کو تباہ کر دیا ہے۔

  • سعودیہ یمن میں مجرمانہ اقدامات بند کرے، خامنہ ای

    سعودیہ یمن میں مجرمانہ اقدامات بند کرے، خامنہ ای

    تہران: ایران کے روحانی لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے یمن میں شیعہ قبائل کے خلاف جاری سعودیہ اور اس کے اتحادی ممالک کے حملوں کو مجرمانہ فعل قراردے دیا۔

    ایرانی لیڈر نے اپنی ویب سائٹ پر سعودی حکومت کے نام جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ ’’ خطے میں اس قسم کی حرکت برداشت نہیں کی جائے گی اورہم خبردار کرتے ہیں یمن میں مجرمانہ کاروائیاں فی الفور روکی جائیں‘‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’’ سعودی حکومت اپنے تباہ کن جرائم جلد از جلد بند کرے‘‘۔

    واضح رہے کہ سعودیہ کی سربراہی میں عرب ممالک اورامریکہ نے یمن میں 26 مارچ سے فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔

    یمن کے باغیوں نے ایک بڑے حصے پر قبضہ کررکھا ہے جس میں دارالحکومت صنعاء بھی شامل ہے اور حوثی قبائل کی ان کاروائیوں کے نتیجے میں یمنی صدر نے بھاگ کر عدن میں پناہ لے رکھی ہے۔

    خامنہ ای نے مزید کہا کہ ’’سعودی حکومت یمن میں جو کچھ کررہی ہے وہ ایسا ہی ہے جیسا صیہونی غزہ میں کرتے ہیں‘‘۔

    انہوں نے یمن میں بچوں کی ہلاکت، گھروں کی تباہی ، انفرا اسٹرکچر اور دولت کے نقصان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ قتلِ عام ہے، نسل کشی ہےاورعالمی سطح پر قابلِ تعزیرہے‘‘۔