Tag: KHAN

  • وفاقی کابینہ اجلاس، کشمیر سمیت اہم ایشوز پر تبادلہ خیال

    وفاقی کابینہ اجلاس، کشمیر سمیت اہم ایشوز پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت جاری وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں کشمیر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق  اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈےپر غورکیا گیا، وفاقی کابینہ نےایجنڈےمیں شامل متعدد نکات کی منظوری دے دی.

    اجلاس میں کشمیرکی تازہ ترین صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا، انسانی حقوق پرآواز  اٹھانے کی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا گیا.

    اجلاس میں ہیلتھ کیئر اتھارٹی کے لئے ممبران کے تقرر کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعظم کو کامیاب جوان پروگرام پربریفنگ، فنڈزکی منظوری کا فیصلہ دیا گیا.

    بیرون ملک پاکستان مشنز میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی تقرری بھی زیربحث آئی، بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے سےمتعلق فیصلہ کیا گیا.

    مزید پڑھیں: عمران خان اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، کشمیر سے متعلق گفتگو

    کابینہ اجلاس میں نیب اصلاحات کے معاملے پرغور کیا گیا، بجلی چوروں کوگرفتارکرنے کااختیار دینے کی ضابطہ فوج داری میں ترمیم کی منظوری دی گئی.

    اجلاس میں اسلام آباد ہیلتھ کئیراتھارٹی کے ارکان کی تقرری کے لئے سلیکشن کمیٹی قائم کرنے،چار ممالک میں ویلفیئراتاشی تعینات کرنے اور پاکستان اسٹیل ملزکے نئے بورڈآف ڈائریکٹرز کی منظوری دے دی.

    وفاقی کابینہ کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت آن لائن سسٹم پربھی بریفنگ دی گئی.

  • کنگ خان فلم کی پرموشن کے دوران زخمی ہوگئے

    کنگ خان فلم کی پرموشن کے دوران زخمی ہوگئے

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اپنی نئی آنے والی فلم ’جب ہیری میٹ سیجل‘ کی پروموشن کے دوران زخمی ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کنگ خان گزشتہ روز اپنی نئی آنے والی فلم ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ کی تشہیر کے لیے کلکتہ جارہے تھے کہ انہیں حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔

    شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر زخمی ہونے کی اطلاع دی اور کہا کہ میں اس وقت اسپتال میں موجود ہوں یہاں میرے زخموں کی مرہم پٹی کی جارہی ہے، میں اپنے مداحوں سے معافی چاہتا ہوں کہ اُن کے پاس پہنچنے میں تاخیر ہورہی ہے۔

    کنگ خان نے مزید کہا کہ آپ سب لوگوں کو میری وجہ سے آپ سب کو انتظار کرنا پڑ رہا ہے جس کے لیے میں معافی چاہتا ہوں تاہم اگلے 10 منٹ کے اندر میں آپ لوگوں کے درمیان موجود ہوں گا۔ بالی ووڈ اداکار جیسے ہی اسپتال سے فارغ ہوئے تو انہوں نے کلکتہ کا رختِ سفر باندھا اور وہاں پہنچ کر سب سے معافی مانگی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کو کلکتہ جاتے وقت کس قسم کا حادثہ پیش آیا اس بارے میں کوئی اطلاع سامنے نہیں آسکی تاہم کنگ خان نے یہ خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

  • حکومت معاملےکوحل کرنےکےلئےسخت رویہ نہ اپنائے،الطاف حسین

    حکومت معاملےکوحل کرنےکےلئےسخت رویہ نہ اپنائے،الطاف حسین

    کراچی: ایم کیوایم کےقائد الطاف حسین کا کہنا ہےکہ ملکی استحکام، جمہوریت اورامن کی بقا کے لئےحکومت کو پیچھےہٹنا بھی پڑے توشرم محسوس نہیں کرنی چاہئے۔

    الطاف حسین نےاپنے بیان میں مذاکرات کےتعطل کا شکارہونے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہےکہ حکومت معاملےکےحل کےلئےسخت رویہ اختیار نہ کرے اور دو قدم آگےبڑھ کرمصالحانہ رویہ اختیار کرنا چاہئے۔

    الطاف حسین نے حکمرانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بااختیار ہیں مظاہرین کےمطالبات پر فوری توجہ دیں،الطاف حسین تحریک انصاف اورپاکستان عوامی تحریک سے بھی اپیل کی ہےکہ دونوں جماعتیں کشادہ دلی کا مظاہرہ کریں۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پاک افواج شمالی وزیرستان میں ملک کی مشکل ترین جنگ سے نبردآزما ہیں۔