Tag: Khanpur

  • خان پور: 5 اوباش نوجوانوں کی 13 سالہ یتیم لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی

    خان پور: 5 اوباش نوجوانوں کی 13 سالہ یتیم لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی

    خان پور: ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خان پور میں 5 اوباش نوجوانوں نے 13 سالہ یتیم لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا لیا، متاثرہ لڑکی انصاف کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق خان پور سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے فیاض بلوچ نے رپورٹ دی ہے کہ یتیم لڑکی مبینہ اجتماعی زیادتی کا شکار بننے کے بعد انصاف کی منتظر ہے۔

    متاثرہ لڑکی خان پور کے علاقے بستی دھکڑاں غریب آباد کی رہایشی ہے، چھٹی کلاس کی طالبہ 13 سالہ یتیم لڑکی زارا سعید اسکول سے واپسی پر اپنا ہوم ورک مکمل کرنے کے بعد گھر کے کام کاج میں بھی اپنی بیوہ ماں کا ہاتھ بٹاتی تھی۔

    علاقے کے رہایشی 5 افراد نے یتیم بچی زارا کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد غریب فیملی کی ہنستی مسکراتی زندگی میں طوفان برپا ہو گیا۔

    تازہ ترین:  سکھر: پیش امام کی بچی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی، عدالت میں پیش

    متاثرہ خاندان نے انصاف کے حصول کے لیے مقامی پولیس سے رابطہ کیا تو با اثر ملزمان نے گینگ ریپ کے مقدمے کو اغوا کی کوشش کے مقدمے میں تبدیل کروا دیا جس کے باعث یتیم بچی کو انصاف ملتا نظر نہیں آ رہا۔

    اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی یتیم بیٹی کی بیوہ ماں نے حکمرانوں سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ صوبہ سندھ کے شہر سکھر کے علاقے پنو عاقل میں بھی ایک مسجد کے پیش امام نے بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی، جسے گرفتار کر لیا گیا ہے، آج اس افسوس ناک واقعے کی تصدیق بھی ہو گئی۔

  • ضلعی انتظامیہ کی نااہلی، کونسلر نے احتجاجاً خود صفائی شروع کردی

    ضلعی انتظامیہ کی نااہلی، کونسلر نے احتجاجاً خود صفائی شروع کردی

    لاہور: صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خان پور میں انتظامیہ کی نااہلی سے تنگ آکر کونسلر نے خود گلی کوچوں کی صفائی شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق خان پور کے وارڈ نمبر 1 کے مختلف علاقوں میں صفائی کی ابتر صورتحال پر کونسلر محمد انور عباسی نے تحصیل اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی طور پر خود صفائی مہم شروع کر دی۔

    منتخب کونسلر مختلف علاقوں میں جا کر اپنے ہاتھوں سے صفائی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے ڈپٹی کمشنر سمیت ضلعی انتظامیہ کو نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمارے خوبصورت علاقے کو گندگی اور کچرے کا ڈھیر بنا دیا ہے۔ غلاظت کے ڈھیر سے کئی بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہے، لہٰذا مجبور ہو کر ہم یہ قدم اٹھا رہے ہیں۔

    کونسلر نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ نا اہل ضلعی انتطامیہ کی سرزنش کی جائے اور غفلت کے مرتکب افراد کو معطل کیا جائے کیونکہ انہوں نے پوری صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھا دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب تک ان کے علاقے کے مسائل حل نہیں ہوں گے وہ علامتی طور پر اپنی صفائی مہم جاری رکھیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • خان پور : ایک ماہ میں مکان سے گیارہواں سانپ نکل آیا

    خان پور : ایک ماہ میں مکان سے گیارہواں سانپ نکل آیا

    خان پور : ایک ماہ میں مکان سے گیارہواں سانپ نکل آیا، جوگی نے بین بجا کر کوبرا سانپ کو قابو کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپیرے کی بین نے خان پور کے زیر تعمیر مکان سے ایک اور سانپ نکال لیا، گھر والوں نے سانپ کی موجودگی کی اطلاع پر جوگی کو بلایا تھا۔

    جوگی نے بین بجائی واسطے دیئے تو سانپ نکل آیا جس پر اہل خانہ کی چیخیں نکل گئیں، خان پور میں زیر تعمیر مکان جو تقریباً سو سال پرانا ہے۔

    جوگی کا کہنا ہے کہ یہاں سانپوں کا بسیرا تھا، ایک ماہ میں گیارہواں سانپ اس مکان سے نکلا ہے، خاتون خانہ کا کہنا تھا کہ سو سال پرانا گھر ہے اس کو گرا کر نیا تعمیرکر رہے ہیں، اب تک گیارہواں سانپ نکل آیا ہے، ان سانپوں میں چار یا پانچ کوبرا سانپ تھے، باقی سانپ عام قسم کے تھے، جس کی وجہ سے بچے خوفزدہ اورپریشان ہیں۔

    گھر کی تعمیر جاری ہے، اہل خانہ کو اس بات کاخوف ہے کہ پتہ نہیں اور کتنے سانپ اس مکان میں موجود ہیں۔

  • خان پور: ن لیگ کےرہنماکی گاڑی پرفائرنگ‘ 3افراد جاں بحق

    خان پور: ن لیگ کےرہنماکی گاڑی پرفائرنگ‘ 3افراد جاں بحق

    شیخوپورہ : صوبہ پنجاب کےشہرخان پور میں مسلم لیگ(ن) کے رہنما عمران ڈوگرکی گاڑی پرمخالف گروپ کی فائرنگ سے3افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق پنجاب کےشہرخان پور کےعلاقے فیروز والا میں مسلم لیگ(ن) کےرہنما عمران ڈوگرکی گاڑی پرمخالف گروپ نےفائرنگ کردی۔

    مخالفین کی فائرنگ کے نتیجے میں مسلم لیگ ن کےسابق ضلع ناظم شدید زخمی اوران کے2گن مین سمیت تین افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نےموقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ پولیس نےتحقیقات شروع کردی ہے۔


    پیپلزپارٹی کےرہنماکےقتل کامقدمہ درج ‘ن لیگ کےرکن قومی اسمبلی نامزد


    خیال رہےکہ گزشتہ ماہ لاہور میں پیپلزپارٹی کےمقامی رہنما بابرسہیل بٹ کوفائرنگ کرکےقتل کردیاتھا۔

    پیپلزپارٹی کےرہنما بابرسہیل بٹ کے قتل کی ایف آئی آر تھانہ مناواں میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی سہیل شوکت بٹ سمیت عاطف عرف عاطی،عرفان جٹ کو نامزد کیاگیا تھا۔

    بعدازاں سی آئی اے پولیس نے پیپلز پارٹی کے رہنما بابر سہیل بٹ قتل کیس کے مرکزی ملزم عاطف جٹ کو گرفتار کرلیاتھا۔


    پیپلزپارٹی کےکیمپ پر فائرنگ‘شوکت بسرازخمی‘سیکریٹری جاں بحق


    واضح رہےکہ رواں سال فروری میں پنجاب کی تحصیل ہارون آباد میں پیپلز پارٹی کے کیمپ پر فائرنگ کے نتیجے میں شوکت بسرا زخمی اور ان سیکریٹری جاں بحق ہوگئےتھے۔

  • پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار جاپانی لڑکی آج شادی کے بندھن میں بندھے گی

    پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار جاپانی لڑکی آج شادی کے بندھن میں بندھے گی

    خان پور : پاکستانی نوجوان کی محبت کا شکار جاپانی لڑکی آج شادی کے بندھن میں بندھے گی، خان پور میں شادی کی کی تقریب کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں، رسم حنا کے موقع پر دلہن کی پاکستانی سہیلیوں نے ہاتھوں پر مہندی لگائی اور شادی کے گیت گائے۔

    تفصیلات کے مطابق خان پور کے محلہ شمس آباد کے رہائشی 29سالہ احمد انور کی جاپانی لڑکی ماریہ ایڈلان سے 9 ماہ قبل فیس پر دستی ہوئی تھی اور ان دونوں کی دوستی دیکھتے ہی دیکھتے محبت میں تبدیل ہو گئی اور ماریہ ایڈلان پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے خان پور پہنچی۔

    خان پور میں احمد انور کے اہل خانہ اور رشتہ داروں نے ماریہ ایڈلان کا بھر پور استقبال کیا احمد انور کی دعوت پر ماریہ ایڈلان نے کیتھولک مذہب چھوڑ اسلام قبول کیا اور اسلامی نام ماریہ احمد رکھ لیا۔


    مزید پڑھیں : جاپانی لڑکی نے محبت کی خاطر اسلام قبول کرلیا


    گذشتہ شب ماریہ کی رسم حنا اس کے سسرال میں ہی منعقد کی گئی اور آج دن دو بجے شادی ہو گی، جس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

    شادی کی تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے، اس بارے میں ماریہ احمد کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی بہو کی تمام ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے ادا کریں گی۔

  • خان پور: دولہا کو اس کے بھائی کا محبت بھرا انوکھا تحفہ

    خان پور: دولہا کو اس کے بھائی کا محبت بھرا انوکھا تحفہ

    خان پور: چھوٹے بھائی کی شادی پر بڑے بھائی نے ایسا تحفہ دیا کہ جسے دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے۔ اسّی ملکوں کی کرنسی نوٹوں کا ہار بھائی کو پہنا دیا۔ لوگوں کی توجہ کا مرکز دولہا کی بجائے نوٹوں کا ہار بن گیا، دولہا کے بھائی نے حب الوطنی کی مثال قائم کرتے ہوئے ہار میں بھارتی کرنسی کو شامل نہیں کیا۔

    تفصیلات کے مطابق خان پور میں چھوٹے بھائی کی شادی پر بڑے بھائی نے دولہا کو سہرا بندی پر ایسا تحفہ دیا کہ دولہا سے زیادہ دلچسپی وہاں موجود لوگوں نے اس تحفہ پر ظاہر کی۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے فیاض بلوچ کے مطابق خانپور کے مقامی کونسلر اور بڑے بھائی اقبال صادق نے چھوٹے بھائی دلاور حسین کی شادی پر تیس سال کا شوق وار دیا اور اپنے بھائی کو 80 مختلف ممالک کے کرنسی نوٹوں کا ہار پہنا دیا۔ ہار میں کویت عمان، سعودی عرب اور دیگر ممالک کی کرنسی شامل ہے۔

    پہلی شادی ایسی دیکھی جس میں دلہا سے زیادہ ہار لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا، اقبال صادق نے بتایا کہ اس ہار میں انڈیا کی کرنسی استعمال نہیں کی۔

    اقبال صادق گزشتہ تیس سال سے یہ نوٹ جمع کررہے تھے، ان کو مختلف ممالک کے کرنسی نوٹ جمع کرنے کا بچپن سے شوق تھا، خان پور کی انوکھی شادی جس میں دولہے کے بھائی نے انوکھے انداز میں اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

    ہار کی مالیت لاکھوں روپے میں بتائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر دولہا کا کہنا تھا کہ بھائی کی محبت کے انوکھے انداز پر دلی مسرت ہوئی ہے۔