Tag: khany

  • وزیر اعظم کے دورے کیلئے فلائٹ میں پر تعیش کھانوں کا اہتمام

    وزیر اعظم کے دورے کیلئے فلائٹ میں پر تعیش کھانوں کا اہتمام

    اسلام آباد : ملک میں بیرونی سرمایہ کاری راغب کرنے کے نام پر سرکاری دوروں کے لئے وزیر اعظم کی فلائٹ میں بیسیوں کھانوں کا انتظام کیا جارہا ہے۔لاکھوں روپے کے اضافی اخراجات اور قوم کی خدمت کے نام پر پر تعیش کھانوں کے مختلف دور چلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق عام مسافروں کو خراب کھانے فراہم کرنے والی پی آئی اے انتظامیہ نے بہترین انتظامات کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے اگلے ہفتے ازبکستان کے دورے کے موقع پر پی آئی کی جانب سے بے شمار کھانوں کی اقسام اور میٹھے، مشروبات وغیرہ کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔

    وزیر اعظم کی پرواز جو 32 بزنس کلاس اور 84 اکانومی کلاس کی سیٹوں پر مشتمل ہے، منگل کو اسلام آباد سے روانہ ہوکر اسی دن تاشقند پہنچ جائے گی۔

    بدھ کو فلائٹ تاشقند سے روانہ ہوکر سمرقند پہنچے گی۔ اس موقع پر کھانے کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور پی آئی اے نے متعلقہ افسران کو ہدایات دی ہیں کہ وہ خصوصی طور پر ان کھانوں کو سیکورٹی انتظامیہ، ڈاکٹروں کی نگرانی میں تیار کروائے۔

    ان کھانوں میں بار بی کیو چکن بوٹی، چکن سیخ کباب، فرائڈ رائس، کشمیری پلاوٴ، مٹن کڑاہی بون لیس، چکن کنگ پاوٴ، اسٹیم رائس، سبزی کی بھجیا، چکن پیٹیز، چکن ہرا مسالا، سبزی گوشت، فرائڈ فش، ملائی کباب، سینڈوچ، فروٹ، مشروبات اور دیگر ان گنت لوازمات شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ پی آئی اے مسافروں کو خراب کھانے دینے کے باعث گزشتہ دنوں سخت تنقید کا شکار رہی ہے اور انتظامیہ کی جانب سے مسلسل خسارے کا رونا بھی رویا جاتا ہے تاہم ایسے دوروں کے موقع پر خصوصی انتظامات کو دیکھ کر انتظامیہ کے ایسے کسی بھی تاثر کی نفی ہوجاتی ہے۔

    خبر نشر ہونے پر ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کی وضاحت

    علاوہ ازیں اے آروائی نیوز کی خبر پر وزیر اعظم ہاؤس نے نوٹس لے لیا، جواب میں ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کاکہناہے پی آئی اے کوکھانوں کامعیار بہتر کرنےکی ہدایت دیں ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم کےدورہ ازبکستان کیلئےکھانےسےمتعلق ہدایات نہیں دیں،صرٖف کھانوں کامعیاربہترکرنےکاکہاگیاہے لیکن ترجمان نےیہ نہیں بتایا کہ فضائی سفر میں پینتیس ڈشز ہوں گی یانہیں۔

  • وزیراعظم کی وطن واپسی پرچھتیس قسم کے کھانوں کا انتظام

    وزیراعظم کی وطن واپسی پرچھتیس قسم کے کھانوں کا انتظام

    جدہ :وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر بھی ان کی کھانوں کی فرمائش کا سلسلہ جاری رہا اور یہ خواہشات قومی ایئرلائن کے عملے نے پوری کی ۔ وزیراعظم جدہ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے7440کے ذریعے لاہور کیلئے روانہ ہونگے،

    بوئنگ 777طیارے کو وی وی آئی پی پرواز کا درجہ دیا گیا ہے، وزیر اعظم کی فرمائش پر چھتیس قسم کے کھانے جہاز پر لوڈ کئے گئے ہیں جس میں قورمہ، بریانی،چائنیز، کانٹی نینٹل فوڈ سمیت دیگر کھانے جہاز میں رکھے گئے ہیں وزیراعظم کی پسندیدہ ڈش پائے کو بھی مینو کا حصہ بنایا گیا ہے

    وزیراعظم کی خصوصی فرمائش پر سعودی عرب کی مشہور لبن لسی بھی رکھی گئی ہے وزیراعظم کے کھانوں پر پی آئی اے کے لاکھوں ریال خرچ ہوئے وزیراعظم کے ہمراہ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو سو سے زائد زم زم کی بوتلیں اور پچاس سے زائد سوٹ کیس رکھے گئے ہیں پی آئی اے قوانین کے مطابق ایک مسافر کے ساتھ ایک آب زم زم کی بوتل لے جانے کی اجازت ہے.

    پرواز پی کے7440پر پندہ سے زائد ،کے حامل مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا ہے یہ پندرہ مسافر وطن آنے سے محروم رہ گئے طیارے کو وی وی آئی پی درجہ دینے کیلئے ان مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا ہے۔