Tag: kharadar

  • کھارا در : زہریلا کھانا کھانے سے 3 بچے جاں بحق، ورثا کا کارروائی سے انکار

    کھارا در : زہریلا کھانا کھانے سے 3 بچے جاں بحق، ورثا کا کارروائی سے انکار

    کراچی : کھارادر میں پراسرار انداز میں تین بچوں کے جاں بحق ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں، بچوں نے گزشتہ رات آئس کریم اور برگر کھایا تھا، ورثا نے قانونی کارروائی کرنے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے کھارادر میں تین بچوں کی پراسرار ہلاکت کی تحقیقات شروع کردیں، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں بچے سگے بہن بھائی ہیں، بچوں میں11سالہ عائزہ،8سالہ سعد اور2سالہ صفا شامل ہیں۔

    بچوں کے لواحقین نے پولیس کو ابتدائی بیان دیا ہے کہ برنس روڈ سے بچوں کو گزشتہ رات برگر کھلایا تھا، اس کے علاوہ گھر پر بھی کھانا پکایا گیا تھا۔

    پولیس کا مؤقف ہے کہ بچوں کی موت کے حوالے سے لواحقین کا تفصیلی بیان ہونا باقی ہے، گھر میں کیڑے مار دوا کا اسپرے ہونے کی بھی اطلاعات ملی ہیں، بچوں کاوالد کام کے سلسلےمیں کوئٹہ گیا ہوا تھا، ورثا نے بغیر کسی قانونی کارروائی کے بچوں کی تدفین کردی اور مزید قانونی کارروائی کرنے سے بھی انکار کردیا۔

    کھارادر میں زہریلا کھانا کھانے سے تین بچوں کی موت فوڈ اتھارٹی کی غفلت ہے یا کچھ اور  پولیس ہر زاویے سے تحقیقات کررہی ہے، اس حوالے سے ایس پی سٹی ڈاکٹر سمیر چنا نے میڈیا کو بتایا کہ ہلاکت کا مقدمہ درج کروانے کے لیے تاحال لواحقین نے رابطہ نہیں کیا۔

    انہون نے کہاکہ اصولی طور پر ڈسٹرکٹ انتظامیہ یا سندھ فوڈ اتھارٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج ہونا چاہیے، بچوں سمیت مکمل فیملی نے 14جون کی رات بر گر خرید کر کھائے،15جون کی صبح چھ بجے بچوں کی حالت خراب ہونا شروع ہوئی۔

    بچوں کو کھارادر جنرل اسپتال منتقل کیا گیا، کھارادر جنرل اسپتال میں موجود ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد بچوں کو دوا دے کر گھر روانہ کر دیا، کچھ گھنٹوں بعد بچوں کی طبیعت دوبارہ بگڑی، بچوں کو دوبارہ کھارادر جنرل اسپتال لے جایا گیا۔

    ایس پی سٹی کا مزید کہنا تھا کہ اسپتال پہنچنے پر اسپتال انتظامیہ نے دو بچوں کی موت کی تصدیق کی اور تیسرے بچے کو آکسیجن کےلیے جناح اسپتال ریفر کیا، جناح اسپتال منتقلی کے دوران تیسرا بچہ بھی دم توڑ گیا۔

  • مسلح افراد کی ریسٹورنٹ پر فائرنگ، ملازم زخمی، ملزمان بھتے کی پرچی پھینک کر فرار

    مسلح افراد کی ریسٹورنٹ پر فائرنگ، ملازم زخمی، ملزمان بھتے کی پرچی پھینک کر فرار

    کراچی : نامعلوم افراد نے کھارادر میں دکان پر فائرنگ کرکے نوجوان کو زخمی کردیا، ملزمان جاتے جاتے دس لاکھ روپے بھتے کی پرچی پھینک کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کھارادر میں باربی کیو ریسٹورنٹ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس سے چوبیس سالہ ملازم اسرار کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ دکاندار کو بھتہ نہ دینے پرفائرنگ کرکے زخمی کیا گیا ہے۔

    فائرنگ کا مقدمہ دکان مالک کی مدعیت میں کھارادر تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، مقدمےمیں دہشت گردی، بھتہ خوری اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    ملزمان نے3سے4فائر کرکے ملازم کو زخمی کیا اور فائرنگ کرنے کےبعد دس لاکھ روپے بھتے کی پرچی پھینکی، بھتے کی پرچی پر بیرون ملک کا فون نمبر درج تھا۔

    پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات سے لگتا ہے واقعے کو بھتے کارنگ دیا جارہا ہے، تاہم ہر پہلو سے واقعے کی تفتیش کی جائے گی، آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

  • کراچی کےعلاقے کھارادرمیں دستی بم حملےکا مقدمہ درج

    کراچی کےعلاقے کھارادرمیں دستی بم حملےکا مقدمہ درج

    کراچی: شہرقائد کے علاقے کھاراد میں دستی بم حملے کا مقدمہ 2 نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے کھارادرچھاگلہ اسٹریٹ پردستی بم حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    دستی بم حملے کا مقدمہ 2 نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف کھارادر تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں قتل ، اقدام قتل، انسداد دہشت گردی ایکٹ، ایکسپلوسیوایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔

    کھارادر تھانے میں مقدمہ دستی بم حملے کے زخمی محمد اسماعیل کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے کھارادر میں دستی بم حملے کی زد میں آکرایک شخص جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    ایس ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ کھارادر کی کپڑا مارکیٹ میں موٹرسائیکل پرسوار ملزمان نے دستی بم حملہ کیا جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے تھے۔


    کراچی: پولیس اہلکارکا قتل‘ کالعدم تنظیم نےذمہ داری قبول کرلی


    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کےعلاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس اہلکار شاکر کو قتل کرنے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کی تھی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تواسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • کراچی: کھارادرمیں بینک ڈکیتی، بہادرآباد میں شہری لٹ گیا

    کراچی: کھارادرمیں بینک ڈکیتی، بہادرآباد میں شہری لٹ گیا

    کراچی: کھارادر میں نجی بینک اور بہادر آباد میں ایک شہری کو سر عام لوٹ لیا گیا، مسلح افراد نے گاڑی میں سوار  شہری کے بھاگنے پر اسے گولی مارکر زخمی کردیا، دو دن میں دوسری بینک ڈکیتی نے لوگوں کو خوف وہراس میں مبتلا کردیا۔

    شہر قائد میں آج بھی اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتیوں کی وارداتیں بدستور جاری ہیں، پولیس سے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق کھارادر میں پانچ مسلح ڈکیت ماسک اور ہیلمٹ پہن کر نجی بینک میں داخل ہوئے سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ چھیننے کے بعد عملے کو یرغمال بنایا اور 6 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ڈکیت کارروائی کے بعد بآسانی فرار ہوگئے، دوسری جانب بہادرآباد میں بھی اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران رہزنوں نے ایک شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

    مسلح افراد نے گاڑی میں سوار شہری کو لوٹنے کی کوشش کی، شہری کے بھاگنے پر ڈاکوؤں نے اسے گولی مار دی، اے آروائی نیوز کو موصول سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو ڈکیتوں کو لوٹ مار کے بعد شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    رینجرز کی کارروائی، 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

    علاوہ ازیں رینجرز اہلکا روں نے کراچی کے مختلف علاقوں سے 8 ملزمان گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ مذکورہ کارروائیاں سولجربازار، درخشاں، بلدیہ، رضویہ کے علاقوں میں کی گئیں، گرفتار ہونے والے ملزمان میں ڈکیت اورمنشیات فروش شامل ہیں۔

    ترجمان کے مطابق رضویہ سے خود کو اہم ادارے کے افسر ظاہرکرنے والےدو ملزمان گرفتارکیے گئے ہیں، ملزمان نے جعلی کارڈ بھی بنا رکھے تھے۔

  • کھارادرمیں نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار، 5 زخمی

    کھارادرمیں نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار، 5 زخمی

    کراچی : کھارادر میں نامعلوم ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، بم پھٹنے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے، قانون نافذ کرنے والوں نے کارروائیاں کرکے کئی جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کھارادر میں نامعلوم دو موٹر سائیکل سوراوں نے دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دستی بم روسی ساختہ آرجی ون تھا، دستی بم گرنے کے مقام پر چار انچ گہرا اور پانچ انچ چوڑا گڑھا پڑگیا۔

    دوسری جانب رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا، جس میں کالعدم تنظیموں کے کارندے اور ڈکیت شامل ہیں۔

    علاوہ ازیں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے موٹر سائیکل چھیننے والے چار ملزمان سمیت کو 15 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

    پہلی کارروائی لیاری لی مارکیٹ میں کی گئی۔ جہاں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 15 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ سرچ آپریشن جرائم پیشہ افراد کی اطلاع پر کیا گیا۔

    دوسری کارروائی ڈیفنس میں کی گئی جہاں سے دو ملزمان کو مقابلے کے بعد ذخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے 2 ٹی ٹی پستول اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا۔ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

     

  • کراچی: پولیس مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک، خاتون جاں بحق

    کراچی: پولیس مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک، خاتون جاں بحق

    کراچی: شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروئیوں میں تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ پانچ افغان باشندوں سمیت تیرہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق منگھوپیرکالونی کےعلاقےخیرآبادمیں محکمہ انسداد دہشتگردی نے کالعدم تنظیم کےدہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

    کاروائی کے دوران ملزمان اورپولیس کےدرمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگردوں کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا تاہم اسپتال منتقلی کے دوران تینوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے،ہلاک دہشتگردوں کاتعلق کالعدم تنظیم سےتھا۔

    علاوہ ازیں بلدیہ ٹاؤن میں پولیس نےپانچ افغان باشندوں کوگرفتارکرلیا جبکہ دیگرکارروائیوں میں تین اسٹریٹ کرمنلزاورمنشیات فروش سمیت دس مشتبہ افرادکو گرفتار کرلیاجن کےقبضےسےاسلحہ،دستی بم اور مسروقہ گاڑیاں بھی برآمد کی گئیں۔

    دوسری جانب کراچی کے ہی علاقے کھارادرمیں پولیس مقابلےکےدوران ڈاکوؤں کی جانب سے کی گئی فائرنگ کی زد میں آکرایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔