Tag: khatmando

  • پاکستان کا نیپال کی بحالی کے 1 ملین امریکی ڈالرکی امداد کا اعلان

    پاکستان کا نیپال کی بحالی کے 1 ملین امریکی ڈالرکی امداد کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستان نے زلزلے سے متاثرہ نیپال میں زندگی کی بحالی اورتعمیرِنو کے لئے ایک ملین امریکی ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ نے 25 جون 2015 کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رواں سال زلزلے سے متاثرہ ملک نیپال کی بحالی کے لئے پاکستان ایک ملین امریکی ڈالر فراہم کرے گا۔

    مراسلے کے مطابق یہ اعلان کھٹمنڈو میں نیپال کی بحالی کے لئے کی جانے والی عالمی کانفرنس میں پاکستانی مشن کے قائم مقام سربراہ نے کیا۔

    پاکستان ان اولین ممالک میں سے ہے جنہوں نے 25 اپریل 2015 کو نیپال میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے چند گھنٹوں کے اندر امدادی کاروائی کا آغاز کردیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے فوری طورپرتیس بستروں پرمشتمل موبائل اسپتال اور 50 افراد پرمشتمل تربیت یافتہ طبی عملہ نیپال روانہ کیا تھا جس نے 1200 سے زائد متاثرین کو فی الفور طبی امداد فراہم کی تھی۔

    طبی عملے کے علاوہ پاکستان کی جانب سے 38 افراد پرمشتمل جدید سازوسامان سے لیس ٹیم بھی روانہ کی گئی تھی جس نے انتہائی جانفشانی سے ملبے میں دفن افراد کا سراغ لگایا اورجدید آلات کی مدد سے کئی افراد کی جان بچانے میں مدد فراہم کی تھی۔

    پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے نیپال کی حکومت اورعوام سے دکھ اورمصیبت کی اس گھڑی میں اظہاریکجہتی کے لئے وافر مقدار میں امدادی سازوسامان جن میں خیمے، شیلٹر، کمبل، ادویات ، چاول، تیار خوردنی اشیا وغیرہ شامل ہیں روانہ کیا تھا۔

  • نیپال : زلزلےسےہلاکتوں کی تعداد7ہزار سے زائد ہوگئی

    نیپال : زلزلےسےہلاکتوں کی تعداد7ہزار سے زائد ہوگئی

    کھٹمنڈو: نیپال میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد سات ہزار سےزائد ہوگئی ہے۔

    نیپال میں زلزلے کے باعث کٹھمنڈو میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، لوگوں کو پانی کے حصول میں سخت دشواریوں کا سامنا ہے۔

    نیپال میں گزشتہ ہفتے آنے والے شدید زلزلے کے باعث جہاں ہلاکتوں کی تعداد سات ہزار ہو چکی ہے وہیں دارالحکومت کھٹمنڈو میں پینے کے پانی کا بحران سنگین ہو گیا ہے۔

     انفرا سٹرکچر تباہ ہونے سے امدادی اداروں کو پانی ٹرک کے زریعےلوگوں تک پہنچا نے میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ کےادارہ یونیسیف نے بھی انتباہ کیا ہے کہ چند ہفتوں بعد مون سون کی بارشیں شروع ہونے سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں موجود سترہ لاکھ بچوں میں وبائی امراض پھیل سکتے ہیں، اقوام متحدہ کی نیپال میں زلزلہ زدگان کی امداد ی کام تیز کرنے کی اپیل کی ہے۔

  • نیپال میں زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد نو ہزار ہوگئی

    نیپال میں زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد نو ہزار ہوگئی

    کھٹمنڈو: نیپال میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد نو ہزار ہوگئی فوج دکھ کی اس گھڑی میں نیپالی بھائیوں کو ہرطرح ریلیف فراہم کررہی ہے۔

    نیپال کی تاریخ کے بدترین زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہےاورمتاثرین عالمی امداد کے منتظر ہیں۔

    نیپال کے آرمی چیف نے پندرہ ہزار سےزائد افرادکی ہلاکت کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا کےکئی ممالک کی ٹیمیں نیپال میں آنےوالے تباہ کن زلزلے کےباعث گرنےوالی عمارتوں کےملبےسے لاشوں کو نکالنے اورزخمیوں کوطبی امداد فراہم کرنے کا کام کررہی ہیں۔

    امدادی کارروائیوں کے دوران اب تک چھ ہزارسےزائد افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں،اقوام متحدہ نےعالمی برادری سےنیپال میں زلزلےسےہونے والی تباہی سےنمٹنے کےلیےاکتالیس کروڑ ڈالرکی امدادکی اپیل کی ہے۔

    عالمی ادارے کے مطابق زلزلے سےچھ لاکھ سے زائد گھرمتاثر ہوئے ہیں جبکہ آٹھ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

  • پاکستان کے امدادی طیارے نیپال پہنچ گئے

    پاکستان کے امدادی طیارے نیپال پہنچ گئے

    اسلام آباد: نیپال کے زلزلہ متاثرین کے لئے پاکستان کے دو طیارے امدادی سامان لےکرکھٹمنڈو پہنچ گئے ہیں۔

    دفترِ خارجہ سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان کے دوسی 130 طیارے امدادی سامان اورڈاکٹروں کی ٹیم کے ہمراہ نیپال پہنچ گئے ہیں۔

    نیپال میں گزشتہ روز آنے والے ہلاکت خیز زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 2000 سے تجاوزکرگئی ہے جبکہ مزید جانی نقصان کا اندیشہ ہے۔

    دفترِ خارجہ کے مطابق نیپال میں پھنسے پاکستانیوں کے لئے خوراک، امدادی اشیا ء اورٹرانسپورٹ کا انتظام کردیا گیا ہے، سی 130طیارے 10 سے 15 پاکستانیوں کو لے کر وطن واپس پہنچیں گے۔

    نیپال کے شہریوں کے لئے بھیجے جانے والے امدادی سامان میں 30 بستروں پر مشتمل اسپتال مبھی شامل ہے جس کے ہمراہ تربیت یافتہ ڈاکٹروں کی ٹیم اور طبی ساز و سامان بھی روانہ کیا گیا ہے۔

    وزیراعظم نوازشریف نے نیپالی حکام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم نیپال کے ساتھ ہے۔