Tag: khatoon halak

  • کراچی : ڈیفنس میں خاتون کوپانچویں منزل سے نیچے پھینک دیا گیا

    کراچی : ڈیفنس میں خاتون کوپانچویں منزل سے نیچے پھینک دیا گیا

    کراچی : ڈیفنس میں چوکیدار نے اپنی بیوی کو مبینہ طور پر عمارت کی پانچویں میزل سے پھینک دیا، خاتون اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔جبکہ  کورنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حساس ادارے کا اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں چوکیدار نے اپنی بیوی سکینہ کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر عمارت کی پانچویں منزل سے مبینہ طور پر نیچے پھینک دیا۔

    پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرخاتون کو شدید زخمی حالت میں طبی امداد کیلیے اسپتال پہنچایا، مذکورہ خاتون کی حالت پولیس کو بیان دینے کے بھی قابل نہ تھی۔

    خاتون طبی امداد کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر کے فرار ہونے سے یہ لگتا ہے کہ اسے عمارت سے گرایا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق خاتون کے ہاتھوں اور پیروں کی ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کو جب لایا گیا تو اس کی حالت انتہائی تشویشناک تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے واقعے کے بعد چوکیدار موقع سے فرار ہوگیا گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ جلد ہی کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔

    علاوہ ازیں کراچی کے علاقے کورنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حساس ادارے کا اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
    پولیس کے مطابق واقعہ ابراہیم حیدری تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ جہاں نامعلوم افراد نے حساس ادارے کے اہلکار زاہد فاروق کو گولیاں مار دیں۔

    حساس ادارے کے اہلکار کو زخمی حالت میں سی ایم ایچ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاسکا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر یہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا معاملہ لگ رہا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • خاتون اوردو بچوں کی ہلاکت کی ذمہ دار پی ٹی آئی اور پی اے ٹی ہیں، حکومت پنجاب

    خاتون اوردو بچوں کی ہلاکت کی ذمہ دار پی ٹی آئی اور پی اے ٹی ہیں، حکومت پنجاب

    لاہور : راولپنڈی اور لاہور میں راستے بند ہونے کی وجہ سے ایک خاتون اور دو بچوں کی ہلاکت کی ذمہ داری حکومت پنجاب نے پی ٹی آئی اور عوامی تحریک پر ڈال دی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کنٹینر رکھ کر شہر کے راستے بند کیے، والدین بیمار بچوں کو لیے پھرتے رہے۔ لیکن حکومت نے راستے کھولنے کے بجائے سیاسی بیانات دے دیئے۔

    اس حوالے سے صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ہلاکتوں کا مسئلہ تحریک انصاف کی ریلی کی وجہ سے ہوا، ریلی کے باعث ڈیڑھ کروڑ آبادی متاثر ہورہی ہے ٹریفک کےخلل سے معصوم بچہ جان سے گیا۔

    رانا ثناءاللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان دہشتگردوں کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، معصوم بچہ دہشت گردی کی نذر ہوگیا ہے، ریلی کی وجہ سے جاں بحق ہونیوالے بچے کے گھر جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی واقعے کا نوٹس تو لیا لیکن ذمہ داری نہ لی۔ ان کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر بے مقصد احتجاج کرنے والے عوام دشمنی کا مظاہرہ کر رہے ہیں.انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ ایمبولینسوں کا راستہ بنوایا جائے۔

    دوسری جانب حکومت پنجاب کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ شہر کی سڑکیں احتجاجی جلسوں نے بند کیں۔ تحریک انصاف کے عہدیداروں نے انتظامیہ کے ساتھ بیٹھ کر روٹ طے کیا۔

    انہوں نے وعدے کی پاسداری نہیں کی،بچے کے قتل کا مقدمہ علیم خان،ولید اقبال اور پی ٹی آئی کی دیگر قیادت کے خلاف درج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست عوامی خدمت نہیں ذاتی اقتدار کے لیے ہے۔

     

  • کانگو وائرس موت کا پیغام بن گیا، پشاور کی خاتون بھی چل بسی

    کانگو وائرس موت کا پیغام بن گیا، پشاور کی خاتون بھی چل بسی

    پشاور : رواں سال ملک بھر میں دو درجن سے زائد افراد کانگو وائرس کا شکار بن گئے، پشاورکی ایک خاتون بھی کانگو وائرس کاشکارہوکرزندگی کی بازی ہارگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کانگو وائرس موت کا پیغام بن گیا، وائرس کی تازہ شکار پشاور کی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیرعلاج گل پری تھی۔ چھبیس سالہ گل پری کا تعلق افغانستان سے تھا۔

    اجل بن کر شہریوں کی رگوں میں سرایت کرنیوالے کانگو وائرس نے اب تک دو درجن سےزائد افرادکو درگورکردیا ہے۔

    اسپتال انتظامیہ کےمطابق گل پری کی موت کےبعدخیبرپختونخوامیں کانگوسےجاں بحق افراد کی تعداد بارہ ہوگئی ہے جبکہ بتیس متاثرہ مریض زیرعلاج ہیں۔

    کےپی کے میں کانگووائرس سےجاں بحق افرادکاتعلق پشاوراوربنوں جبکہ دوکا تعلق افغانستان سے تھا۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مخلتف شہروں میں کانگووائرس نےچھ جیتےجاگتےافراد کو موت کی تاریکیوں میں دھکیل دیاجبکہ ایک سوپچاس مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے بعض کو صحت یابی کےبعد فارغ کردیاگیا۔

    کراچی میں ڈیفنس سے تعلق رکھنےوالی خاتون سمیت اب تک چھ افرادکانگو وائرس کاشکاربن کر زندگی کی بازیہارچکے ہیں۔

  • تیز رفتار ڈمپر نے خاتون کو کچل ڈالا

    تیز رفتار ڈمپر نے خاتون کو کچل ڈالا

    کراچی : شارع پاکستان کے قریب ٹریفک حادثہ میں خاتون ایک جاں بحق ہوگئی،موقع پر موجود مشتعل افراد نے خونی ڈمپر کو آگ لگادی جبکہ پی آئی بی میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق شارع پاکستان عائشہ منزل کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہوگئی ،واقعے کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی ۔

    پولیس کے مطابق ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پی آئی بی کالونی میں نامعلوم افراد کی پولیس موبائل پر فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، پولیس کے مطابق مسلح افراد موٹرسائیکل پر سوار تھے۔

  • فائرنگ اورپرتشدد واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

    فائرنگ اورپرتشدد واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

    کراچی: شہر میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جان بحق اور مبینہ مقابلوں میں آٹھ ملزمان مارے گئے پولیس کے مطابق قائد آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔

    اسی دوران شہریوں کی فائرنگ سے دو ڈاکو مارے گئے، مومن آباد میں مسلح افراد نے رکشہ پر فائرنگ کردی جس سے خاتون جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

    ،دوسری جانب منگھوپیر نادرن بائی پاس کے قریب پولیس موبائل نے موٹر سائیکل سوار دو مشتبہ افراد کو روکنے کا عشارہ کیا جس پر ملزمان نے پولیس پرفائرنگ کردی ۔

    پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دنوں ملزمان ہلاک ہوگئے جن کی شناخت وسیم عرف بابر اور احسان عرف شاہ رخ کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق ملزمان اے این پی کے مقامی رہنما ڈاکٹرضیاء الدین کے قتل میں بھی ملوث تھے ۔

    رات گئے گلزار ہجری روفی باڑہ مارکیٹ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں چار ملزمان ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم میں ملوث تھے۔

    سینٹرل انویسٹی گیشن پولیس نے بھی تین ٹارگیٹ کلز کو گرفتار کرکے اسلحہ برامد کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان پولیس پر حملوں پر بھی ملوث ہیں۔