Tag: khatoon ki laash

  • کوئٹہ : شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک، خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

    کوئٹہ : شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک، خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

    کوئٹہ : شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ ہزارہ ٹاؤن سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

    پولیس کے مطابق شہر کے نواحی علاقے سریاب روڈ ڈگری کالج کے قریب ڈاکو نے گن پوائنٹ پر طالب علم سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی تاہم شہریوں نے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش ناکام بنا دی اورمزاحمت پر شہریوں کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق مذکورہ مارے جانے والے ڈاکو کا تعلق بولان کے علاقے سے ہے ، دوسری جانب ہزارہ ٹاؤن سے خاتون کی تشدد زدہ لاش پولیس نے برآمد کر لی ہے۔

    پولیس کے مطابق خاتون کو تشدد کے بعد تیزاب چھڑک کر قتل کردیا، دونوں واقعات کا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

  • کراچی: بیٹے نے باپ اور بھائی کو قتل کردیا

    کراچی: بیٹے نے باپ اور بھائی کو قتل کردیا

    کراچی : بھینس کالونی میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنے باپ اور بھائی کو قتل کردیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہٰ قتل برآمد کرلیا۔

    نصرت بھٹو کالونی سے ایک خاتون کی لاش ملی۔ پولیس حکام کے مطابق سکھن تھانے کی حدود بھینس کالونی میں گھریلو جھگڑے کے دوران طیش میں آکر آصف نامی شخص نے فائرنگ کرکے اپنے باپ اور بھائی کو قتل کردیا۔

    جاں بحق افراد کی شناخت اسماعیل اور سلیم کے ناموں سے ہوئی ہے پولیس نے ملزم آصف کو گرفتار کرکے آلہٰ قتل برآمد کرلیا ہے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کاروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔علاوہ ازیں نصرت بھٹو کالونی سے شاہین نامی خاتون کی لاش ملی ہے۔