Tag: Khattak

  • نئے پاکستان میں نواز شریف جیل میں ہوں گے: پرویز خٹک

    نئے پاکستان میں نواز شریف جیل میں ہوں گے: پرویز خٹک

    لاہور: وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں نواز شریف جیل میں ہوں گے، وہ ہمیشہ بے ساکھیوں کے سہارے حکومت میں آئے.

    ان خیالات کا اظہار پرویز خٹک نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سہاروں کے بغیر کبھی اقتدار میں‌ نہیں‌ آسکتے.

    انھوں نے اپنے روایتی حریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار بے ساکھیاں نہیں ہیں، تو نوازشریف شورکررہے ہیں، کیس کی صورتحال کے مطابق نوازشریف کا راستہ جیل نظر آرہا ہے.

    پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہمارے نئے پاکستان میں وہ جیل میں‌ ہوں‌ گے، نوازشریف ساری زندگی اوپر سے آرڈر لیتے رہے اور آج ہم پر تنقید کر رہے ہیں.

    یاد رہے کہ سینیٹ انتخابات سے متعلق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بیان دیا تھا کہ انھیں‌ پرویز خٹک نے فون پر بتایا کہ سینیٹ انتخابات میں صادق سنجرانی کو ووٹ دینے کا اوپر سے آرڈر ہے، بعد میں پرویز خٹک نے وضاحت کی کہ اُن کا اشارہ عمران خان کی طرف تھا، سوائے پی ٹی آئی چیئرمین کے اُنھیں کوئی حکم نہیں دے سکتا.

    ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ سراج الحق نے اپنے بیان کی وضاحت کر دی ہے، وضاحت کے بعد سراج الحق کو معذرت کی ضرورت نہیں ہے، یہ معاملہ ختم ہوگیا.


    عمران خان کو وزیراعظم بنانے کے لئے کارکنان کو جدوجہد کرنا پڑے گی: پرویز خٹک


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • پرویز خٹک کا بابر اعوان سے رابطہ، حکومت کے خلاف مقدمہ درج کروانے پر مشاورت

    پرویز خٹک کا بابر اعوان سے رابطہ، حکومت کے خلاف مقدمہ درج کروانے پر مشاورت

    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے قانون داں سینیٹر بابر اعوان سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے  پی ٹی آئی کارکنوں کو اسلام آباد آنے سے روکنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے معاملے پرجلد کیس درج کرانے کے حوالے سے مشاورت کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ماہر قانون سینیٹر بابر اعوان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور 31 اکتوبر کو تحریک انصاف کے کارکنان کو اسلام آباد جاتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنانے پر مقدمہ درج کرنے کے حوالے سے بات چیت کی۔


    پڑھیں: کے پی کے حکومت کا چوہدری نثار اور آئی جی پنجاب کے خلاف مقدمات درج کرانے کا فیصلہ


    ذرائع کا کہنا ہے پرویز خٹک کی جانب سے مقدمے میں وزیر اعظم اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا جائے گا۔کے پی حکومت کی جانب سے زخمی کارکنوں کی فہرست بھی بابر اعوان کے حوالے کی گئی ہے ۔

    مزید پڑھیں:  کے پی کے حکومت کا شریف برادران اور وزیر داخلہ پر مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ


     یار رہے 2 نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کے حوالے سے پرویزخٹک اٹک سے تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی ریلی لے کر وفاقی دارالحکومت روانہ ہوئے تھے تاہم وہاں جانے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر بند کیے گئے تھے، جس کے باعث ہارون آباد پل کے قریب تحریک انصاف کے کارکن اور پولیس کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی تھی۔

    بعد ازاں برہان انٹر چینج پر پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شدید شیلنگ کی گئی تھی جس پر وزیر اعلیٰ نے رات وہی گزار کر بقیہ سفر صبح کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم چیئرمین تحریک انصاف نے پرویز خٹک سے رابطہ کر کے انہیں واپس جانے کی ہدایت کی تھی۔