Tag: khawaja Asif

  • 14اگست اور دوسرے قومی دنوں پر پی ٹی آئی کا پر تشدد احتجاج معمول بن گیا: خواجہ آصف

    14اگست اور دوسرے قومی دنوں پر پی ٹی آئی کا پر تشدد احتجاج معمول بن گیا: خواجہ آصف

    اسلام آباد(14 اگست 2025): وزیر دفا خواجہ آصف نے کہا کہ 14 اگست اور دوسرے قومی ایام پر پی ٹی آئی کا پر تشدد احتجاج معمول بن گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ  ایک شخص قومی ایام اور تہواروں پر تحریک انصاف کو فوقیت دیتا ہے، پی ٹی آئی نے کبھی دھشت گردی کی مذمت نہیں کی، بلکہ اسد قیصر صاحب نے کہا کے پی میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن نہیں کرنے دینگے۔

    انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران علیمہ خان حکومت پر مودی کے ساتھ ساز باز کا الزام لگاتی رہیں، اس سال فوج کے 700 شہداء نے وطن پر جان قربان کی۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کسی لیڈر نے کوئی تعزیتی بیان نہیں دیا اور نہ ہی کسی کے گھر جا کر تعزیت کی بلکہ مخالفانہ بیانات دیے۔

    وزیردفاع کا مزید کہنا تھا کہ یہ لوگ پاکستانی ہیں یا کسی کلٹ کا حصہ ہیں جو نازک وقت پر ملکی سلامتی پر حملہ کرتے ہیں،کوئی شخص یا لیڈر وطن سے بلند نہیں، اول اور آخر پاکستان ہے، پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔

  • پاکستان میں جتنے ناجائز کاروبار ہیں سب افغانی کرتے ہیں: خواجہ آصف

    پاکستان میں جتنے ناجائز کاروبار ہیں سب افغانی کرتے ہیں: خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان شہری پاکستان میں غیر قانونی کاروبار اور زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراز ہے میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جس نہر میں وہ اکثر تیراکی کرتے ہیں، وہاں کناروں کے ساتھ ڈمپر کھڑے ہیں، جو افغان باشندوں کی ملکیت ہیں جو عارضی پناہ گاہوں میں رہتے ہیں لیکن انہوں نے آبپاشی کی زمین پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔

    انہوں نے الزام لگایا کہ یہ افغان ڈمپر مالکان شاید محکمہ آبپاشی کو رشوت دیتے ہیں، پاکستان میں جتنے ناجائز کاروبار ہیں سب افغان کرتے ہیں، ہماری تمام نہروں کے کنارے افغان شہریوں نے تجاوزات کر رکھی ہیں۔

    وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ تقریباً 6 سے 7 ملین غیر دستاویزی افراد پاکستان میں ہیں، اور تجویز دی کہ اگر افغان اپنے وطن واپس لوٹے تو پاکستانی شہریوں کے لیے ملازمت کے مواقع کھلیں گے۔

    خارجہ تعلقات کے حوالے سے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کے اس وقت امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں لیکن ماضی کے برعکس یہ تعلقات مشترکہ فوجی مصروفیات پر مبنی نہیں ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ’’ماضی میں ہم اپنے مقاصد کے لیے علماء اور نام نہاد مجاہدین کو استعمال کرتے تھے۔‘‘

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارت مانے یا نہ مانے، عالمی برادری پاکستان کے موقف کو تسلیم کر رہی ہے، بین الاقوامی اداروں نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جا سکتا۔

    اسرائیل اور بھارت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ امریکا اور یورپ کی پشت پناہی کی وجہ سے اسرائیل بے دریغ کام کر رہا ہے، اگر بھارت بھی ایسا ہی کررہا ہے تو اس کے پیچھے کون ہے؟۔

    وزیر دفاع نے زور دے کر کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن تنازعات کا حل ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف سے متعلق گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سمجھ رہی تھی قانون کی پروا نہیں، شخصیت پرستی کام آئے گی، جیل کاٹنا مشکل ہے لیکن اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔

  • بھارت فرانس کا طیارہ استعمال کرسکتا ہے تو ہم بھی چین، روس سے خرید سکتے ہیں: خواجہ آصف

    بھارت فرانس کا طیارہ استعمال کرسکتا ہے تو ہم بھی چین، روس سے خرید سکتے ہیں: خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت فرانس کا طیارہ استعمال کرسکتا ہے تو ہم بھی چین، روس سے خرید سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سی این این کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستانی طیاروں نے معرکے میں بھارتی طیاروں کو میزائل مار کر گرایا، بھارتی میڈیا خود 3 طیارے مقبوضہ کشمیر میں گرنے کا مان چکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت عام شہریوں کو نشانہ بنایا، 3 رافیل سمیت 5 بھارتی طیارے مار کر دشمن کو بھرپور جواب دیا گیا، جے ایف 17 اور جے 10 اب پاکستان میں بنائے جاتے ہیں۔

    بھارت نے گزشتہ رات جو کچھ کیا وہ ناقابل معافی ہے، اسحاق ڈار

    خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت فرانس میں تیار طیارے استعمال کرسکتا ہے تو ہم بھی چین، روس سے خرید سکتے ہیں، پہلگام حملے کے بعد پاکستان نے فوری عالمی تحقیقات کی تجویز دی ہے۔ عالمی تحقیقات ہونی چاہئیں کہ مقبوضہ کشمیر میں پیش آئے واقعے کا ذمہ دار کون ہے۔

    وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ تصادم پھیل کر کھلی جنگ کی صورت اختیار کرنے کا خدشہ ہے، امن کے خواہاں ہیں لیکن اگر جنگ ہوئی تو مکمل تیار ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ روس کے خلاف جنگ میں امریکا کے ساتھ کھڑے ہونا پاکستان کی غلطی تھی، افغانستان میں سپر پاورز کی جنگ سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں تھا، سراج الدین حقانی پر 2 سے 3 ماہ پہلے تک انعام مقرر تھا مگر آج وہ آزاد ہے، لوگوں کو دہشت گرد قرار دے کر بعد میں واپس لینے کا ذمہ دار کون ہے۔

  • بھارت نے اب تک پلوامہ واقعے کے بھی ثبوت نہیں دیے، خواجہ آصف

    بھارت نے اب تک پلوامہ واقعے کے بھی ثبوت نہیں دیے، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے پلوامہ کے وقت بھی الزامات لگائے گئے لیکن اب تک ثبوت نہیں دیے۔

    یہ بات وزیر دفاع خواجہ آصف نے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پلوامہ کے بعد بھارت نے جارحیت کی تو پھر پوری دنیا نے پاکستان کا جواب بھی دیکھا۔

    ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ مودی کی گراؤنڈ پر سیاست کمزور ہے اس لیے اس طرح کرتا ہے، مودی نے جو جال بچھایا تھا خود اس میں پھنس گیا۔

    انہوں نے کہا کہ اگر بھارت واقعی سچا ہے تو پہلگام واقعے کی بین الاقوامی برادری کو تحقیقات کرنے دے، ہم سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر ورلڈ بینک سے رابطہ کریں گے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر دہشت گردی میں ملوث ہے، کچھ عرصہ قبل کینیڈا میں سکھ رہنما کو قتل کیا گیا، جبکہ امریکا میں بھی ایک سکھ رہنما کو نشانہ بنانے کی کوشش ہوئی۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث ہے، جس کے ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں، بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کی پشت پناہی بھارت کررہا ہے۔

    وزیردفاع خواجہ آصف سندھ طاس معاہدے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بھارت بغیر بتائے دریا میں پانی نہیں چھوڑ سکتا،قواعد و ضوابط کے تحت بارشوں اور سیلاب میں پیشگی اطلاع دی جاتی ہے تاکہ آبادی کو الرٹ کیا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت اب پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے، پانی کو بغیر وارننگ چھوڑنا یا روکنا مستقل طور پر نہیں کیا جاسکتا، سندھ طاس معاہدے سے متعلق ورلڈ بینک سے رابطہ کریں گے۔ ،

    سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں مختلف آپشن زیر غور ہیں، جیوگرافی بھی بھارت کو دریا کے رخ موڑنے کی اجازت نہیں دیتی، اگر بھارت نے کسی بھی جارحیت کا ارتکاب کیا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں پراکسی کا کردارادا کیا گیا اگر ہم سوویت امریکا اور نائن الیون جنگوں میں شامل نہ ہوتے تو پاکستان آج دہشت گردی کا شکار نہ ہوتا۔

  • بھارت نے حملہ کیا تو متناسب سے زیادہ جواب دیا جائے گا: وزیر دفاع خواجہ آصف

    بھارت نے حملہ کیا تو متناسب سے زیادہ جواب دیا جائے گا: وزیر دفاع خواجہ آصف

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ خطہ میں دہشت گردی کا اصل شکار پاکستان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے روسی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ بھارت ہم پر اس چیز کا الزام لگارہا ہے جس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مغرب کی ایما پر اسی کی دہائی میں افغان جنگ میں شمولیت ماضی کے حکمرانوں کی غلطی تھی، خطے میں دہشت گردی کا تعلق دہائیوں قبل مغربی ممالک بالخصوص امریکا کی اختیار کردہ پالیسی سے ہے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشیدگی نہ بڑھائی تو پاکستان بھی فوجی کارروائی سے گریز کرےگا لیکن اگر بھارت نے دراندازی کی یا حملہ کیا تو پھر متناسب سے زیادہ جواب دیا جائے گا۔

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہم کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے اور نہ ہی کسی اقدام میں پہل چاہتے ہیں۔

  • بانی پی ٹی آئی پہلے سیکیورٹی میٹنگ میں نہیں آتے تھے اب کہتے ہیں مجھے بلاؤ: خواجہ آصف

    بانی پی ٹی آئی پہلے سیکیورٹی میٹنگ میں نہیں آتے تھے اب کہتے ہیں مجھے بلاؤ: خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پہلے کسی سیکیورٹی میٹنگ میں نہیں آتے تھے اب کہتے ہیں مجھے بلاؤ۔

    خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ ابھینندن واقعے پر آرمی چیف ڈیڑھ گھنٹہ بانی کو میٹنگ کی صدارت کیلیے مناتے رہے، لیکن وہ نہیں  آئے۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے امریکا کو آنکھیں دکھاتے رہے، اب جیل میں ہیں تو حق میں بیان دینے کیلیے منتیں کررہے ہیں، جب حکومت میں آئے تو کوئی سوچ نہیں سکتا تھا بجلی سستی ہوجائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں نے اب ایک دوسرے کو چور کہنا شروع کردیا، لیڈر تو ان کا سند یافتہ چور ہے، بانی پی ٹی آئی اول و آخر جیب کترا تھا، اسمبلی میں کہتا تھا کہ اسکی جیبوں کی تلاشی لیں، خالی ملیں گی۔

  • خواجہ آصف کے بیان پر پی ٹی آئی سیخ پا

    خواجہ آصف کے بیان پر پی ٹی آئی سیخ پا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خواجہ آصف کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف نے غصہ بھرا ردعمل ظاہر کیا ہے، شیخ وقاص نے وزیر اعظم کو کابینہ کے ’مسخروں‘ کو لگام دینے کا مشورہ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم اگر مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے کے حوالے سے سنجیدہ ہیں تو کابینہ کے مسخروں کو لگام دیں۔

    شیخ وقاص نے کہا ’’پی ٹی آئی پوری یک سوئی اور سنجیدگی سے سیاست کو اصلاح کی راہ پر ڈالنے کے لیے کوشاں ہے، اصلاح کی خواہش کو کمزوری سمجھنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔‘‘

    انھوں نے کہا مذاکرات ملک کو قانون کی حکمرانی اور استحکام کی راہ پر ڈالنے کی سنجیدہ کوشش ہے، لیکن خواجہ آصف مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔

    خواجہ آصف اور شیخ وقاص اکرم

    شیخ وقاص اکرم نے کہا ’’آوارہ زبانوں کو لگامیں نہ ڈالی گئیں تو جواب میں کوئی نرمی اور رعایت روا نہیں رکھی جائے گی، سیاسی حیثیت اور ساکھ سے یک سر محروم عناصر فساد و انتشار کو ہی اپنی سیاسی بقا کا ضامن سمجھتے ہیں۔‘‘

    سول نافرمانی اور بیرونی دنیا میں لابنگ سے کچھ حاصل نہیں ہوگا: امیر مقام

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا شہباز شریف نے 6 فی صد کی شرح سے ترقی کرتی معیشت کو پاتال میں پھینک دیا ہے، جن 40 ہزار کی واپسی کا ذکر خواجہ آصف کر رہے ہیں انھیں باجوہ نے واپسی کی راہ دکھلائی۔

    گزشتہ روز ایک سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا تھا کہ طاقت کی پوزیشن میں کوئی مذاکرات کرتا ہے تو اس کی سنجیدگی پر غور کرنا چاہیے، کمیٹی بن گئی، پھیرے شروع ہو گئے، چائے بسکٹ چل رہی ہے، مجھے بتایا جائے ان مذاکرات کے پیچھے کیا راز ہے، مجھے تو مذاکرات کے قریب بھی نہیں جانے دیا گیا، مذاکرات اکیلے سیاست دانوں کے بس کے نہیں، تمام پاور سینٹرز شامل ہونے چاہئیں۔

    انھوں نے کہا یہ پہلا سیاست دان ہے جو امریکا کے ترلے کر رہا ہے، یہ ایوان میں کرسی موڑ کر بیٹھے تھے، آج سے پہلے کسی سیاست دان نے امریکا کے ترلے نہیں کیے، افغانستان کی جنگ میں جانے کا ہمارا کوئی کام نہیں تھا، پاکستان کے علاوہ سارے خطے میں امن ہوچکا ہے، اس شخص کی وجہ سے 40 ہزار بندے واپس آئے۔

    اس سے قبل اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی بات قمر باجوہ نے کی تھی، پی ٹی آئی میں کسی فرد واحد نے یہ فیصلہ نہیں کیا، پی ڈی ایم حکومت نے اعلان کیا کہ ان کے کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات ہو رہے ہیں، ایران اور افغانستان بارڈر سے سالانہ اربوں کی اسمگلنگ ہو رہی ہے، یہ اسمگلنگ روکنا کس کی ذمہ داری ہے، وفاقی حکومت کو خیبرپختونخوا کے 1500 ارب دینے ہیں۔

  • 9 مئی کے منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک یہ سلسلہ ختم نہیں ہوگا، خواجہ آصف

    9 مئی کے منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک یہ سلسلہ ختم نہیں ہوگا، خواجہ آصف

    راولپنڈی: وزیر دفاع خواجہ آصف کا سانحہ 9 مئی میں ملوث مجرمان کو ملنے والی سزاؤں پر کہنا ہے کہ ہونا تویہ چاہیے تھا امریکا، برطانیہ کی طرح فوری انصاف ہوتا۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ آج 9 مئی کے 25 ملزمان کو سزائی سنائی گئی ہیں، اس تاخیر نے ملزمان اور انکے سہولت کاروں کے حوصلے بڑھائے۔

    اُنہوں نے کہا کہ ایک تاریک دن کی مذمت سے بھی گریز کیا گیا، شہدا اور غازیوں کی توہین کرنیوالوں کو ہیرو بنایا گیا۔

    جو کارکن استعمال ہوئے قانون کے ہاتھ انکے گریبان تک پہنچنے ہیں، بھیانک دن کے منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک اس سلسلے کا اختتام نہیں ہوگا، ایسے عناصر کے حوصلے وطن دشمن بڑھاتے رہیں گے۔

    واضح رہے کہ فوجی عدالتوں نے سانحہ 9 مئی میں ملوث مجرمان کو سزائیں سنادی ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق 9 مئی 2023 کو قوم نے سیاسی طور پر بڑھکائے گئے اشتعال انگیز تشدد اورجلاؤ گھیراؤ کے افسوسناک واقعات دیکھے،9 مئی کے پرتشدد واقعات پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ باب کی حیثیت رکھتے ہیں۔

    نفرت اور جھوٹ پر مبنی ایک پہلے سے چلائے گئے سیاسی بیانیے کی بنیاد پر مسلح افواج کی تنصیبات بشمول شہداء کی یادگاروں پر منظم حملے کئے گئے اور اُن کی بے حرمتی کی گئی،یہ پر تشدد واقعات پوری قوم کے لئے ایک شدید صدمہ ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق 9 مئی کے واقعات واضح طور پر زور دیتے ہیں کہ کسی کو بھی سیاسی دہشتگردی کے ذریعے اپنی مرضی دوسروں پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اس یوم سیاہ کے بعد تمام شواہد اور واقعات کی باریک بینی سے تفتیش کی گئی، ملوث ملزمان کے خلاف ناقابلِ تردید شواہد اکٹھے کئے گئے۔

    کچھ مقدمات قانون کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے لئے بھجوائے گئے جہاں مناسب قانونی کارروائی کے بعد ان مقدمات کا ٹرائل ہوا۔

    سانحہ 9 مئی میں ملوث مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں

    13 دسمبر 2024 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے سات رکنی آئینی بنچ نے زیر التواء مقدمات کے فیصلے سنانے کا حکم صادر کیا، وہ مقدمات جو سپریم کورٹ کے سابقہ حکم کی وجہ سے التواء کا شکار تھے۔

  • گن پوائنٹ پر مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیر دفاع

    گن پوائنٹ پر مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیر دفاع

    اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سیاستدان معاملات کے حل کیلئے سیاسی زبان استعمال کرتے ہیں، آپ بلکل سول نافرمانی کریں، دھمکیوں سے معاملات حل نہیں ہوتے۔

    وزیردفاع خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ چاہتے ہیں ماضی کو حذف کردیا جائے تو یہ نہیں ہوسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ رینجرز اور پولیس والے بھی شہید ہوئے یہ اس کی مذمت کریں، کسی بات کا اعتراف کرنا ہے تو اس میں کوئی مصلحت نہیں ہونی چاہیے۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ مذاکرات کرنا ہوں توچپ رہتے ہیں، زبان نرم کرتے ہیں، مذاکرات کرنا ہیں تو بانی پی ٹی آئی کوپہل کرنا ہوگی، زبانیں آگ اگلنا اس وقت بند ہوسکتی ہیں جب دونوں اطراف سے ہو۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کسی بات کا اعتراف کرنا ہے تو اس میں کوئی مصلحت نہیں ہونی چاہیے، میں نے اس ہاؤس کا ماحول دیکھا ہواہے یہاں کیا ہوتا تھا، جب ان کی حکمرانی تھی اس وقت ہمارے ساتھ کیا ہوتا تھا؟۔

    آج بات ہوتی ہے جیل میں سہولتیں نہیں ہیں، جب میں جیل میں تھا تو6 سینٹی گریڈ میں ایک کمبل دیا گیا، جنوری کی 12 راتیں اسی کمبل میں سویا کسی سے شکایت نہیں کی، میں سیاسی ورکر ہوں، ان آزمائشوں سے گزرنا پڑتا ہے۔

    پاکستان کی تاریخ میں صرف میں ہوں جس کیخلاف انکی کابینہ نے آرٹیکل 6 لگایا تھا، آپ چاہتے ہیں ماضی کو حذف کردیا جائے تو یہ نہیں ہوسکتا۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ گن پوائنٹ پر تو مذاکرات نہیں ہوسکتے، ایسا بھی نہیں ہوسکتا کہ بار بار اسلام آباد پر حملہ ہو، سول نافرمانی کی کال دیں، ہماری اس جنگ کے اندر نقصان ملک اور عوام کو ہو رہا ہے۔

    مدارس رجسٹریشن بل کو دوبارہ پارلیمنٹ نہیں لایا جا سکتا، رویہ بدلیں ورنہ فیصلے میدان میں ہوں گے، فضل الرحمان

    پاراچنار کے خراب حالات بھی اس کی ایک وجہ ہیں، ایسا کیسے ہوسکتا ہے آپ کے صوبے میں اتنا بڑا واقعہ ہوجائے آپ کچھ نہ کریں۔

  • پی ٹی آئی اور فیض حمید ایک سکے کے دو رُخ ہیں، وزیر دفاع

    پی ٹی آئی اور فیض حمید ایک سکے کے دو رُخ ہیں، وزیر دفاع

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ فیض حمید کے بغیر بانی پی ٹی آئی کی سیاسی پیدائش نہیں ہوسکتی تھی، پی ٹی آئی اور فیض حمید ایک سکے کے دو رُخ ہیں۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے جس ملک کے بارے میں بیان دیا وہاں کی گھڑی لے کر انہوں نے کاروبار کیا۔ تحریک انصاف کے بعض لوگ نہیں چاہتے کہ ان کے بانی چیئرمین رہا ہوں، پی ٹی آئی سے حکومت کا کوئی رابطہ نہیں نا ہی مذاکرات ہورہے ہیں۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تاریخی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں، پاکستان کے 28 لاکھ شہری سعودی عرب میں کام کرتے ہیں، کل اپنی ڈوبتی کشتی بچانے کے لیے انتہائی گھٹیا اور غلیظ حرکت کی گئی، پاکستان کو ملنے والی ترسیلات زر کا سعودی عرب سے براہ راست تعلق ہے۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا میں مسلسل خون ریزی ہو رہی ہے، خیبر پختون خوا کے وزیراعلی کو دہشت گردی پر حملہ آور ہونا چاہیے لیکن وہ ہر چوتھے دن وفاق پر چڑھ دوڑتے ہیں اور ملک کی معیشت پر حملہ آور ہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں اتنی پستی پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی، بھٹو اور شریف خاندان کو سیاسی وراثت کا طعنہ دینے والوں کے ہاں نہ صرف موروثی سیاست ہو رہی ہے بلکہ ورثا میں لڑائی بھی ہو رہی ہے۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں نند اور بھابھی کا جھگڑا چل رہا ہے پی ٹی آئی میں تین خواتین ایک طرف اور بشری ی بی ایک طرف ہیں، پی ٹی آئی کی قیادت نے مذہبی اور اخلاقی طور پر دیوالیہ پن کا مظاہرہ کیا۔

    پہلے انہیں امریکا کی غلامی نامنظور تھی آج انہیں امریکا کی غلامی منظور ہے، اب یہ سعودی عرب کی غلامی نا منظور کا نعرہ لگائیں گے ان میں سے بہت سارے لوگوں کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی سوٹ نہیں کرتی۔

    بشری بی بی نے متنازع بیان اپنی ڈوبتی سیاسی کشتی کو بچانے کے لیے دیا، ایک قبضہ گروپ لاہور دوسرا پاکپتن کا ہے، کیا آپ لوگوں کی جیبوں میں ہی ہاتھ ڈال سکتے ہیں؟

    کرپشن کی داستانیں بزدار اور فرح گوگی سے شروع ہوئیں اور توشہ خانہ کی صورت میں نیا باب کھلا، بشری بی بی کے سعودی عرب پر الزامات افسوسناک ہیں۔

    وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بعض لوگ نہیں چاہتے کہ ان کے بانی چیئرمین رہا ہوں، حکومت کا پی ٹی آئی سے کوئی رابطہ نہیں نا ہی مذاکرات نہیں چل رہے۔

    بشریٰ بی بی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    انہوں نے کہا کہ وراثت میں سب سے بڑا حصہ بچوں کا ہوتا ہے لیکن ان کے بچے یہودیوں کے پاس پل رہے ہیں، پی ٹی آئی کے لوگ ملکی خارجہ پالیسی پر حملہ کرتے ہیں۔