Tag: khawaja asif disqualification case

  • خواجہ آصف نے وزارت خارجہ کا استعمال کرکے منی لانڈرنگ کی،عمران خان

    خواجہ آصف نے وزارت خارجہ کا استعمال کرکے منی لانڈرنگ کی،عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف نے وزارت خارجہ کااستعمال کرکےمنی لانڈرنگ کی، ایسے سنگین اقدامات سے جمہورہت کونقصان پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی‌ ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ آصف نااہلی کیس کی سماعت مکمل ہونے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کیس کی روزانہ سماعت پرعدالت کو مبارکباد دیتاہوں، سماعت کےنتیجے میں حقائق بالکل واضح اور آشکار ہوچکے ہیں، خواجہ آصف نےغیرملکی کمپنی سے16لاکھ ماہانہ وصول کئے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف بطوروزیرغیرملکی کمپنی میں بطورسکلڈ ورکرتنخواہ داررہے، خواجہ آصف نے ہفتے میں6 دن روزانہ 8گھنٹےکام کا معاہدہ کیا، خواجہ آصف کےبےنامی اکاؤنٹس کا بھی انکشاف ہواہے، خواجہ آصف نیویارک میں اہلیہ کےاکاؤنٹ میں رقم ٹرانسفرکرتے رہے۔

    سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ خواجہ آصف نےوزارت خارجہ کااستعمال کرکے منی لانڈرنگ کی منی لانڈرنگ کی اور وہ مفادات کے ٹکراؤ کے قصور وار بھی ہیں، حیران کن بات ہے متعلقہ ادارے کارروائی میں ناکام رہے، خواجہ آصف کیخلاف حقائق8ماہ پہلے سامنے آگئے تھے۔

    ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد کے تحفظ کی ذمہ دارپارلیمنٹ بھی ایکشن میں ناکام رہی، خواجہ آصف کی اپنی جماعت کی قیادت نےکوئی کاروائی نہیں کی، ن لیگ کی قیادت خودایسےہی کاموں میں ملوث تھی، ن لیگ نےبھی کچھ نہیں کیاکیونکہ قیادت نے یہی جرائم کئےہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ایسے سنگین اقدامات سے جمہورہت کونقصان پہنچا، مغرب میں اراکین پارلیمنٹ کےایسے جرائم کو برداشت نہیں کیا جاتا، بھارت میں کوئی وزیرایسا کرتا تو اسے برداشت نہ کیا جاتا، یہ سب کچھ پاکستانی جمہوریت کا افسوسناک پہلو ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • خواجہ آصف نا اہلی کیس، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی سماعت سے معذرت

    خواجہ آصف نا اہلی کیس، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی سماعت سے معذرت

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر خواجہ آصف نا اہلی کیس کی سماعت کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے خواجہ آصف نا اہلی کیس کی سماعت کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگ کی جانب سے سماعت سے معذرت کرنے پر بنچ ٹوٹ گیا اور معاملہ چیف جسٹس انور خان کاسی کو منتقل کر دیا گیا۔

    گزشتہ سماعت پر عثمان ڈار کی جانب سے خواجہ آصف کی نا اہلی کے لیے مزید دستاویزات عدالت میں جمع کرائے گئے تھے، دستاویزات میں کہا گیا تھا کہ خواجہ آصف ماہانہ 16 لاکھ تنخواہ لے رہے ہیں، خواجہ آصف نے غیر ملکی کمپنی کے ساتھ آٹھ گھنٹے کام کا معاہدہ کیا خواجہ آصف نے غیر ملکی تنخواہ 2012 اور 2013 کے انکم ٹیکس گوشواروں میں ظاہر نہیں کی۔

    پی ٹی آئی رہنما نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کیس سنا جا چکا ،بینچ بنے کےبعد روزانہ سماعت ہونی چاہیے ، اقامہ اور باہر کے اثاثے پکڑے جا چکے ہیں، امید ہے جیسے ہی دوباہ بینچ بنے گا کیس کا فیصلہ آجائے گا۔


    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کا خواجہ آصف کیخلاف نااہلی کا ریفرنس دائر


    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نیب کےنوٹس کا مطلب ہےان کوپتہ ہےخواجہ آصف نےکرپشن کی ، خواجہ آصف کوکہتا ہوں آپ کا پیچھا نہیں چھوڑو ں گا ، خواجہ آصف نے نواز شریف سے زیادہ کرپشن کی ہے۔

    یاد رہے کہ وزیر خارجہ کےخلاف درخواست تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے دائر کررکھی ہے ، جس میں کہا گیا کہ  خواجہ آصف نے اقامہ الیکشن کمیشن سے چھپایا اور سرکاری عہدے پرغیر ملکی کمپنی کی ملازمت کی، خواجہ آصف کروڑوں روپےکی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔


    مزید پڑھیں : خواجہ آصف وفاقی وزیر ہونے کے ساتھ دبئی کمپنی کے ملازم نکلے


    درخواست میں تنخواہ چھپانے پر آرٹیکل 62کے تحت نااہل قرار دینے کی درخواست کی گئی ہے۔

    واضح رہے سیالکوٹ سے خواجہ آصف کے حلقے سے پی ٹی آئی کے امید وار عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ آصف کے اقامے کی کاپی جاری کی تھی، جس کے مطابق خواجہ آصف بھی دبئی کی کمپنی میں ملازم ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔