Tag: khawaja Asif

  • ایوان کوگالی دے کر اپنی عزت میں اضافہ نہیں بلکہ گھٹیا پن کا مظاہرہ ہے، خواجہ آصف

    ایوان کوگالی دے کر اپنی عزت میں اضافہ نہیں بلکہ گھٹیا پن کا مظاہرہ ہے، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جواس ادارےکواستعمال کرکے وزیراعظم بننا چاہتےہیں اسے گالی دیتے ہیں، ایوان کو گالی دے کراپنی عزت میں اضافہ نہیں بلکہ گھٹیا پن کا مظاہرہ ہے،ایوان کوگالی دینےپراستحقاق کمیٹی کافوری اجلاس بلا نا چاہیے،نہیں آتے گرفتار کرکے لایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرخارجہ خواجہ آصف نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے استعفے دیئے پھر رینگتے ہوئے ایوان میں واپس آئے، پارلیمنٹ کوگالی دینےکاسلسلہ بندہوناچاہیے، اداروں کے بغیر سیاستدانوں کا کوئی اثاثہ نہیں۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ فیصلےجلسوں میں نہیں ایوانوں میں ہوتےہیں، خفیہ راستوں سےاقتدارمیں نہیں آسکتے، عمران خان اور شیخ رشید کو استحاق کمیٹی میں بلانا چاہئے، نہ آنے پر استحاق کمیٹی گرفتارکرنے کاحکم دے سکتی ہے، پارلیمنٹ کومضبوط بنائیں لیکن گالی دینےکاحق کسی کونہیں۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ ایوان میں بات کررہاہوں کسی چوک پرنہیں کھڑا، ان کے یہ تو حوصلے ہیں استعفیٰ دے کر شاہ محمود نے کہا قبول نہ کریں، پارلیمنٹ کی عزت ہم نے نہیں کرنی تو کسی اور سے بھی توقع نہ کریں، جواس ادارے کواستعمال کرکے وزیراعظم بننا چاہتے ہیں، اسےگالی دیتے ہیں، ایوان کو گالی دے کر اپنی عزت میں اضافہ نہیں گھٹیا پن کا مظاہرہ ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ ایوان کوگالی دینے پر استحقاق کمیٹی کا فوری اجلاس ہوناچاہیے، قصورجیسےواقعات کراچی سےپشاورتک ہرجگہ ہورہےہیں، کنٹینر پر چڑھنے والے تیسرے شخص کا پاکستان سے تعلق نہیں۔

    وزیر خارجہ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب میں کہا کہ سارک کانفرنس ناکام بنانےمیں بھارت،بنگلا دیش کاکردارتھا، 1971 کےواقعات میں بنگلادیش نے اپنے لوگوں کوسزائیں دیں ، ہم نے کوشش کی کہ بنگلا دیش کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں، تالی کبھی بھی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کشمیرسمیت تمام مسائل کا حل بامعنی مذاکرات سےچاہتےہیں، بھارت پر بھی یہ بات واضح کی گئی ہے ، بھارت سےتعلقات کی بہتری کے لیے اقدامات کیے، نوازشریف مشکلات کےباوجودمودی کی حلف برداری میں گئے، بھارت نے 2014 میں سیکریٹری خارجہ مذاکرات معطل کیے، بھارت نے2015 میں کشمیر کو ایجنڈے سے نکالنے پر اصرارکیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ بھارتی سیکریٹری خارجہ کادورہ پاکستان بغیر وجہ بتائےمنسوخ کیاگیا، بھارت نے سارک سربراہ کانفرنس سے بھی راہ فرار اختیار کی، 2017 میں ایل اوسی پربھارتی فائرنگ سے54پاکستانی جاں بحق ہوئے، بھارتی فائرنگ سے 20 پاکستانی ز خمی بھی ہوئے ، بھارت نے کلبھوشن سےفیملی کی ملاقات کوبھی سیاسی رنگ دیا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • طاہرالقادری کا پہلا شوفلاپ ہوگیا‘ خواجہ آصف

    طاہرالقادری کا پہلا شوفلاپ ہوگیا‘ خواجہ آصف

    اسلام آباد: وفاقی وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں سےاستعفے آئے تودوبارہ الیکشن کرائے جاسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کے حوالے سے وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ طاہرالقادری کا پہلا شوفلاپ ہوگیا۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ طاہرالقادری اورعمران خان پہلے بھی دھرنے دے چکے ہیں، اسمبلیوں سے استعفے آئے تو دوبارہ الیکشن کرائے جاسکتے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ عام انتخابات مقررہ وقت پرہوں گے، نوازشریف کوآج بھی عوام کی حمایت حاصل ہے۔

    خیال رہے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری ہمیں جہاں لے جائیں گے ہم تیار ہیں، اگر ہم آج یہاں سے واپس چلے گئے تو ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف نہیں مل سکے گا۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں اور آج اس موقع پر قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفے کا اعلان کرتا ہوں۔


    ہم آئین نہیں سلطنت شریفیہ کو توڑنا چاہتے ہیں‘ ڈاکٹرطاہرالقادری


    واضح رہے کہ لاہور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ہم آئین نہیں سلطنت شریفیہ کو توڑنا چاہتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بھارت کی غلط فہمی کا بھرپور جواب دے سکتے ہیں، پاکستان

    بھارت کی غلط فہمی کا بھرپور جواب دے سکتے ہیں، پاکستان

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے، بھارت جوہری جنگ چاہتا ہے تو ہم اُس کا شک اچھے طریقے سے دور کرسکتے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ردعمل دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ’بھارتی آرمی چیف کا بیان جوہری جنگ کو دعوت دینے کے مترادف ہے، اگر بھارت جوہری جنگ چاہتا ہے تو شوق سے ہمارے حوصلے کا امتحان لے‘۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ ’ہم انشاء اللہ بھارت کے جنگی شوق کا شک دور کردیں گے‘۔

    وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف  کابیان غیرذمہ دارانہ ہے اور انہیں ایسا بیان زیب نہیں دیتا باقی اگر کسی کو پھر بھی جنگ کا شوق ہے تو ہم تیار ہیں۔

    بھارتی آرمی چیف کا بیان شیطانی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    دوسری جانب دفتر خارجہ نے بھارتی آرمی چیف کے غیر ذمہ دارانہ اور دھمکی آمیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایسے معاملات کو نظر انداز نہیں کرسکتے، بھارتی آرمی چیف کا بیان شیطانی ذہنیت کی عکاسی کرتا اور اسی نے پورے بھارت کو اپنے شکنجے میں لیا ہوا ہے‘۔

    ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ’پاکستان اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، اس لیے خطے میں توازن برقرار رکھنے کے لیے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کا  مظاہرہ کیا مگر بھارت غلط اندازوں اور مہم جوئی سے باز رہے‘۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا رد عمل

    قبل ازیں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’بھارت کسی غلط فہمی میں نہیں رہے، پاک فوج انتہائی پیشہ ور ادارہ ہے‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ قابل اعتمادجوہری صلاحیت مشرقی خطرات سےنمٹنےکے لیے ہے، جوہری ہتھیار جنگ  روکنےکیلئےہیں،خواہش اسے کسے کے لیے استعمال  نہ کریں ، ہمارے جوہری ہتھیاروں نے بھارت کو روکا ہوا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک بھارت روایتی جنگ ممکن نہیں رہی یہی وجہ ہے بھارت پاکستان کے خلاف پس پردہ جنگ لڑنے کی کوشش کررہا ہے مگر اب تک اُسے کے تمام ہتھکنڈے ناکام رہے‘۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کارروائی کی دھمکی دی تھی۔


  • امریکا کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کرنی ہوگی: خواجہ آصف

    امریکا کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کرنی ہوگی: خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس وقت خطے میں امریکا اور بھارت کا گٹھ جوڑ ہے، دونوں کے مفادات یکساں ہیں اور بھارت اور امریکا سی پیک کے خلاف ایک مشترکہ محاذ بنا رہے ہیں۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کو ہمارے تعاون کا فائدہ ہوا، دوسری طرف نقصان ہم نےاٹھایا، ہمارے بریگیڈیر، کرنل اور لیفٹیننٹ شہید ہوئے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کیا۔  خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ امریکا ہمارا اتحادی نہیں، اگر اتحادی ہوتا، تو ایسی زبان استعمال نہیں کرتا۔ اتحادی کہنےسے پہلے اتحادی کا مطلب سمجھ لینا چاہیے۔ امریکا کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کرنی چاہیے، ہمیں عزت و وقار کے ساتھ جینا چاہیے۔

    یہ بھی پڑھیں: امریکا کو واضح کردیا پہلے اپنا گھر درست کرے، خواجہ آصف

    ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں سوویت یونین کے خلاف جنگ کو ہم نے جہاد کارنگ دیا، حالاں کہ سوویت یونین ہمارادشمن نہیں تھا۔ انھوں نے سوال کیا کہ امریکا افغانستان میں اتحادیوں کے ساتھ پرفارم کیوں نہیں کرسکا، حالاں کہ جو اسلحہ، ٹیکنالوجی امریکا کے پاس ہے وہ ہمارے پاس نہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ایک دو سال میں ڈرون حملوں میں نمایاں کمی آئی ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہاں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں نہیں۔

    امریکی کی پاکستان دشمنی

    ادھر امریکا نے پاکستان کی امداد روکنے کے بعد ایک اور متعصابہ وار کیا ہے اور پاکستان کو مذہبی آزادی سے متعلق واچ لسٹ میں ڈال دیا ہے۔ پاکستان کو واچ لسٹ میں ڈالنے کا مطالبہ امریکی کمیشن کیا تھا۔

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پاک امریکا تعلقات، اب وقار پر کوئی سمجھوتا نہیں‌ ہوگا: خواجہ آصف

    پاک امریکا تعلقات، اب وقار پر کوئی سمجھوتا نہیں‌ ہوگا: خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف نے امریکی الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری دہلیز پر اپنی ناکامی کا ملبہ نہ رکھو، آپ خوش نہیں، افسوس ہے، مگر اب ہمارے وقار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار اُنھوں‌ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا۔

    خواجہ آصف نے کہا، ہم چار سال سے دہائیوں کا ملبہ صاف کر رہے ہیں، ہماری افواج بے مثال جنگ لڑ رہی ہے، قربانیوں کی لامتناہی داستان رقم ہوئی، ماضی سکھاتا ہے، امریکا پر اعتماد میں احتیاط کی جائے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جسے آپ دشمن سمجھتے تھے، اسے ہم نے دشمن سمجھا، ہم نے گوانتانا موبے کو بھر دیا، ہم آپ کی خدمت میں اتنے مگن ہوئے کہ پورے ملک کو دس سال تک لوڈشیڈنگ اور گیس شارٹیج کے حوالے کردیا۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس جنگ میں‌ ہماری معیشت برباد ہوگئی، لیکن خواہش تھی آپ راضی رہیں، ہم نے لاکھوں ویزے پیش کیے، بلیک واٹر، ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک جگہ جگہ پھیل گئے۔

    انھوں نے امریکی دھمکی کے جواب میں‌ سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا آپ پوچھتے ہیں کہ ہم نے کیا کیا؟ ایک آمر نے فون کال پر سر نڈر کیا، وطن کو بارود و خون سے نہلایا۔

    یہ بھی پڑھیں: پہلے ٹرمپ اپنے لوگوں سے 15 سالہ ناکامیوں کا حساب لیں: خواجہ آصف

    خواجہ آصف نے امریکا سے کہا کہ افغانستان پر اپنے اڈوں سے تمھارے 57800 حملے، ہماری گزرگاہوں سے تمھارا اسلحہ اور بارود گیا، ہزاروں سویلین، فوجی، بریگیڈیر، جنرل، جواں سال لیفٹیننٹ آپ کی چھیڑی جنگ کی بھینٹ چڑھ گئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جغرافیائی خودمختاری میں امریکی دخل اندازی کا جواب دیا جائے گا: خواجہ آصف

    جغرافیائی خودمختاری میں امریکی دخل اندازی کا جواب دیا جائے گا: خواجہ آصف

    اسلام آباد:وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا پہلے بھی پاکستان کو دھمکیاں دیتا رہا ہے، امریکا کی جانب سے جغرافیائی خودمختاری میں دخل اندازی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، جس کے فیصلے کا اختیار پاک فوج کے پاس ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے قومی سلامتی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد کیا۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ روزانہ ساٹھ ستر ہزارافغانی مہاجرین سرحد پارکرتے ہیں،پاکستان اپنی سرحد پر باڑ لگا چکا، امریکا اور افغانستان کوکہہ رہے ہیں کہ وہ بھی باڑ لگائیں۔ سرحدیں محفوظ بنانے تک امن قائم نہیں ہوسکتا،جب تک افغان مہاجرین واپس نہیں جائیں گے، خطرات باقی رہیں گے۔

    آج ہونے والے اہم اجلاس کے بعد خواجہ آصف کے جانب سے ٹویٹر پر پر ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات کا جواب دیا گیا، جہاں انھوں نے کہ کہا کہ ٹرمپ چاہیں تو آڈٹ کے لیے کسی امریکی فرم کی خدمات حاصل کرلیں اور پاکستان کو دی گئی رقم کا آڈٹ کرالیں، تاکہ دنیا کو پتا چل جائے کہ کون سچ بول رہا ہے کون دھوکا دے رہا ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں پائیدارامن چاہتے ہیں،وزیر خارجہ خواجہ آصف

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ امدادکالفظ ایک دھوکا ہے، امریکا نے ہماری فضائی حدود اور زمین مفت استعمال کی، امریکاکویہ سہولتیں پرویزمشرف نے دی تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پہلے ٹرمپ اپنے لوگوں سے 15 سالہ ناکامیوں کا حساب لیں: خواجہ آصف

    پہلے ٹرمپ اپنے لوگوں سے 15 سالہ ناکامیوں کا حساب لیں: خواجہ آصف

    اسلام آباد: پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پہلے ٹرمپ اپنے لوگوں سے 15 سالہ ناکامی کا حساب لیں، افغانستان میں امریکا بند گلی میں پھنس گیا ہے، وہاں کا غصہ پاکستان پر نکال رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے دہشت گردی کے خلاف تعاون پر فنڈز دیے، یہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کا خرچہ تھا، امریکا نے ہماری زمین، سڑکیں اور ریلوے استعمال کیے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ شوق سے اپنے پیسوں کا حساب لیں، حساب لینا ہے تولے لیں، سرعام حساب دینے کو تیار ہیں، ہماری خارجہ پالیسی قومی مفاد میں ہوگی، پہلے ہی نومورکہہ چکے ہیں۔

    خواجہ آصف کا ٹویٹ

    اس سے قبل وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ دنیا کو جلد بتائیں گے کہ حقیقت اور افسانے میں کیا فرق ہے، امریکی صدر کی دھمکیوں کا جلد جواب دیا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ کے مرکزی رہنما نے امریکی صدر کے ٹویٹ کے جواب میں نے ٹویٹر پر کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کوسچائی سے جلد آگاہ کریں گے۔

    Khawaja Asif

     

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کو ہمیشہ دھوکا دیتا آیا ہے، پاکستان نے امداد کے بدلے امریکا کو بے وقوف بنانے کے سوا کچھ نہیں کیا۔

    ہم نے امداد دی، پاکستان نے دھوکا دیا، اب ایسا نہیں ہوگا: امریکی صدر کی ہرزہ سرائی

    واضح رہے کہ خواجہ آصف نے آج وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی تھی، جس میں دیگر امور کی ساتھ ٹرمپ کے تازہ دھمکیوں پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

    ڈومورکا دوٹوک جواب نومور

    یاد رہے کہ ترجمان پاک فوج کی جانب سے پہلے ہی ’’ڈومور‘‘کا دوٹوک جواب ’’نومور‘‘ کی صورت دیا جاچکا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آرنےکہا تھا ہمیں دھمکیاں مل رہی ہیں، وقت آگیا ہے کہ قوم متحد ہوجائے، اپنے اختلافات بھلا کر ایک مقصد پاکستان کے لیے متحد ہوجائیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ اب کسی سے کسی لیے بھی دباؤ قبول نہیں کریں گے، ہم دو مسلط کردہ جنگیں لڑچکےہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • بینظیر کے قاتلوں کی گرفتاری واجب ہی نہیں فرض ہے،خواجہ آصف کاٹوئٹ

    بینظیر کے قاتلوں کی گرفتاری واجب ہی نہیں فرض ہے،خواجہ آصف کاٹوئٹ

    اسلام آباد : وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بینظیر کی شہادت ایک عظیم قومی سا نحہ ہے، قاتلوں کی گرفتاری واجب ہی نہیں فرض ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بینظیر کی شہادت ایک عظیم قومی سا نحہ ہے، 10سال بعد بھی قاتلوں کا قانون کی گرفت میں نہ آنا بھی سانحہ ہے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ قاتلوں کوقانون کی گرفت میں لانابھٹو خا ندان اورپی پی پرقرض ہے، قاتلوں کی گرفتاری واجب ہی نہیں فرض ہے۔

    یاد رہے کہ بھٹو کی بیٹی کی دسویں برسی پر گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں جلسے کا اہتمام کیا گیا ہے ،جس مین پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، شریک چیئرمین آصف علی زردار ی اوردیگر رہنما خطاب کررہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • افغانستان میں پائیدارامن چاہتے ہیں،وزیر خارجہ خواجہ آصف

    افغانستان میں پائیدارامن چاہتے ہیں،وزیر خارجہ خواجہ آصف

    بیجنگ: پاکستان،چین، افغانستان کے سہ فریقی مشاورتی اجلاس میں وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ  افغانستان میں پائیدارامن چاہتے ہیں جبکہ  کہ چینی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان، افغانستان سے دوستانہ تعلقات جاری رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں خطے کے استحکام اور تعلقات میں فروغ کے حوالے سے پاک چین اور افغانستان کا سہ فریقی مشاورتی اجلاس ہوا، سہ فریقی مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیرخارجہ خواجہ آصف اور چینی وفد کی قیادت وزیرخارجہ وانگ ژی نے کی جبکہ افغانستان کی نمائندگی وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کررہے ہیں۔

    پرامن افغانستان پاکستان کے مفادمیں ہے، خواجہ آصف

    وزیر خارجہ خواجہ آصف نے سہ فریقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پرامن افغانستان پاکستان کے مفادمیں ہے، افغان عمل کیلئےہرممکن تعاون کریں گے، پاکستان ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتاہے، سی پیک کی کامیابی سےعلاقائی رابطےمضبوط ہونگے

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کا خواہاں ہے، تعلقات میں بہتری کی ہماری تجویز پر افغانستان کے جواب کا انتظار ہے، مذاکرات کو کامیاب بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔

    پاکستان،افغانستان سے دوستانہ تعلقات جاری رکھیں گے، چینی وزیرخارجہ

    اس موقع پر چینی وزیرخارجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ پاکستان،افغانستان سے دوستانہ تعلقات جاری رکھیں گے، تمام ہمسائے ممالک سےتعاون جاری رکھیں گے، پاکستان اورافغان ہم منصب سے دوطرفہ ملاقات بھی کی، اجلاس کا مقصد تینوں ممالک میں باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

    دہشتگردوں کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی جاری رکھیں گے، افغان وزیرخارجہ

    افغان وزیرخارجہ نے کہا کہ خطےمیں دہشت گردی بڑھتی جارہی ہے، اچھےاوربرےطالبان میں کوئی فرق نہیں، دہشتگردوں کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی جاری رکھیں گے۔

    چین کی دعوت پر ہونے والے مذاکرات میں خطے میں استحکام ، سہ طرفہ تعلقات اور معاشی و تجارتی تعاون پر بات ہوئی، مذاکرات میں اقتصادی راہداری،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا جبکہ اقتصادی راہداری منصوبوں پرپیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں افغان امن عمل اورتینوں ملکوں کےتعلقات پر بات چیت بھی کی گئی ۔ مذاکرات کامقصدتینوں ملکوں میں تعاون اورتعلقات مضبوط بنانا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران پاکستان، چین اور افغانستان نے سیاسی مصالحتی عمل کو فروغ دینے پر اتفاق کیا جب کہ سہ فریقی مذاکراتی عمل کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    اس سے قبل وزیر خارجہ خواجہ آصف نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی ، جس میں خطے میں استحکام اور پڑوسی ممالک میں تعاون کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

    ملاقات کے بعد چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی دوستی مثالی ہے، دوطرفہ مذاکرات کا مقصد سہ فریقی مذاکرات سے قبل ایک دوسرے کو اعتماد میں لینا تھا اور چاہیں گے تاکہ مذاکرات کے اچھے نتائج نکلے۔

    اس موقع پر سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ،دفترخارجہ کی ڈی جی چین ڈیسک بھی موجود تھیں، اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس آمدپرچینی وزیرخارجہ نے پاکستانی وفدکاپرجوش خیرمقدم کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

     

  • دھرنوں سے گھبرانے والے نہیں، یہ بھی سیاست کا حصہ ہیں ‘خواجہ آصف

    دھرنوں سے گھبرانے والے نہیں، یہ بھی سیاست کا حصہ ہیں ‘خواجہ آصف

    لندن: وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حکومت اوراسمبلیاں مدت پوری کریں گی، دھرنوں سے گھبرانے والے نہیں، یہ بھی سیاست کا حصہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ ملک کے حالات بہتر ہیں جبکہ حکومت اپنے ایجنڈے کا زیادہ تر حصہ پورا کرچکی ہے۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے غیر مستحکم ہونے کے تاثر کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں حالات بہترہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا الائنس بنانا اور مخالفت کرنا ان کا حق ہے، ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ ملک میں 80 کی دہائی میں افغان جنگ کی وجہ سے مذہبی شدت پسندی بڑھی، پاک فوج کی قربانیوں کی وجہ سے ملک میں امن قائم ہوا۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ ثالثی کا کردار ادا کرنا کوئی تشویش کی بات نہیں ہے، مذہبی انتہاپسندی کواعتدال پسندی میں تبدیل کریں گے۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ لندن میں آفیشل میٹنگ کے لیے جہاں سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کی جائیں گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اسپیکرقومی اسمبلی نے اپنے بیان میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ اسمبلی مدت پوری نہ کرسکے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔