Tag: khawaja Asif

  • بجلی بحران اور شارٹ فال کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے ، خواجہ آصف

    بجلی بحران اور شارٹ فال کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے ، خواجہ آصف

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ پانی و بجلی خواجہ آصف نے پاکستان تحریکِ انصاف کو مہنگی بجلی اور شارٹ فال کا ذمہ دار ٹہرا دیا، خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ تیل کی مخصوص لابی سستی بجلی کے حصول کی راہ میں روکاوٹیں پیدا کر رہی ہے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کےدوران خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی مقاصد کیلئے ملک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا اور دھرنوں سے ایسےحالات پیدا کئے گئے، جس سے چینی صدر کا دورہ ملتوی ہوا۔

    انھوں نےکہا کہ تیل کی مخصوص لابی سستی بجلی پیداوار کی راہ میں روکاٹیں حائل کر رہی ہے،اس وقت حکومت تھرمل بجلی پرسو فیصد سبسڈی دے رہی ہے، دس ہزار میگاواٹ کے سستی بجلی کے منصوبوں میں تعطل ڈال کر ملک سے دشمنی کی گئی۔

      خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چندعناصر دھرنوں کےذریعے پاک چین تعلقات خراب کرکے دشمن کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں، خواجہ آصف نے بتایاکہ آئندہ ماہ پاکستان اور چین کےدرمیان کول پاور پلانٹس کے مننصوبوں پر دستخط ہوجائیں گے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نیپرا نے ٹیرف سے متعلق پی ٹی آئی کی پٹیشن غلط اعداد وشمار ہونے کے باعث مسترد کر دی، انھوں نے مزید کہاکہ معاشی بہتری کیلئے پالیسوں میں استحکام ضروری ہوتا ہے۔

  • پاکستان جوابی کارروائی کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے،خواجہ آصف

    پاکستان جوابی کارروائی کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے،خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیرِدفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان جوابی کارروائی کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے، بھارت ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

    لائن آف کنٹرول اورورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے متعلق بیان میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے لیکن سرحدی کشیدگی کو تصادم میں تبدیل نہیں کرنا چاہتے، بھارت کو احتیاط اورذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئیے۔

    امورِ خارجہ کے مشیر سرتاج عزیزنے بھارتی رہنماؤں کے سخت بیانات کے جواب میں کہا کہ بھارت نے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ پاکستان امن چاہتا ہے اور بھارت کے لئے یہ بات سمجھنا ضروری ہے۔

    دوسری جانب بھارتی رہنماؤں کی جانب سے پاکستان کے خلاف زہر اگلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی وزیرِ داخلہ راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ  بھارتی فورسز پاکستان کومنہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔

  • ڈاکیارڈ حملے میں اندرونی مدد کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا،خواجہ آصف

    ڈاکیارڈ حملے میں اندرونی مدد کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا،خواجہ آصف

    اسلام آباد : پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیرِدفاع خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے جبکہ پارلیمنٹ کے باہر بیٹھنے والے انا کی جنگ لڑرہے ہیں، پاکستان نیوی ڈاکیارڈ حملے میں اندرونی مدد کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔

    پارلیمنٹ اجلاس میں خواجہ آصف نے پاکستان نیوی ڈاکیارڈ پر حملے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ چھ ستمبر کو ڈاکیارڈ پردہشت گردوں نے حملہ کیا، جسے نیوی کے جانباز اہلکاروں نے ناکام بنا دیا، حملے میں ایک نیوی افسر نے جام شہادت نوش کیا جبکہ ڈاکیارڈ پرہونے والے حملے میں تین دہشت گرد مارے گئے اورسات کو گرفتار کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں میں ایک سابق نیوی اہلکار بھی شامل تھا، جسے گزشتہ برس پاک بحریہ سے نکال دیا گیا تھا، گرفتار کئے گئے دہشتگردوں سے تفتیش جاری ہے اوراسی بنیاد پر مزید کئی گرفتاریاں بھی ہوئیں ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کے ڈومیسائل مختلف علاقوں کے ہیں، ایک دہشت گرد کے رابطے شمالی وزیرستان میں تھے، حملہ میں  اندرونی مدد کا امکان رد نہیں کیا جاسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ حملہ شمالی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن ضربِ عضب کا درِ عمل ہوسکتا ہے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایک جانب پاک فوج شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب میں مصروف ہے، دوسری جانب دہشتگردوں کا ردعمل بھی سامنے آرہا ہے جبکہ ہماری توجہ صرف اور صرف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنوں پر ہے۔

    خواجہ آصف نے میڈیا، سیاسی رہنماؤں ، منتخب نمائندوں اور عوام سے اپیل کی کہ پارلیمنٹ کے باہر بیٹھے انا کی جنگ لڑنے والوں کے مقابلے میں ملک کے لئے جانوں کی قربانی پیش کرنے والوں کے ساتھ کھڑے ہوں،  انا کے لئے کرائے کے لوگوں کو لاکر پارلیمنٹ کے سامنے خیمہ بستی لگانے والوں کو آئین، قانون اور پارلیمنٹ کے مقابلے میں شکست کا سامنا ہوگا۔

    اراکین کے سوال پر وزیرِدفاع خواجہ آصف نے کوئٹہ اسمنگلی حملے کی تفصیلات بھی دیں، انھوں نے بتایا کہ سمنگلی ایئربیس پر چودہ اگست کوحملہ کیا گیا، حملے میں  چار دہشتگرد مارے گئے جبکہ راکٹ حملوں میں دیوارکو نقصان پہنچا، اندر داخل ہونیوالے دو دہشتگرد مارے گئے۔

  • چین سےملنی والی رقم قرض نہیں براہ راست سرمایہ کاری تھی، خواجہ آصف

    چین سےملنی والی رقم قرض نہیں براہ راست سرمایہ کاری تھی، خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر پانی و بجلی نے سیلاب سے نقصانات کے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے کم بارشوں سے زیادہ نقصان ہوا،ایک سو اٹھائیس افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران سیلاب کی صورت حال اور اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیل بتاتے ہوئے وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیلاب سے کم بارشوں سے زیادہ نقصان ہوا،128افراد لقمہ اجل بنے،2لاکھ70ہزار زخمی 1242گھروں کونقصان پہنچا،191سیلابی ریلے میں بہہ گئے ایک ہزار53گاؤں متاثر ہوئے،3لاکھ ایکڑ سے زائد فصلیں تباہ 217ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں 4لاکھ36ہزار کی آبادی متاثر ہوئی 2000لوگ ریلیف کیمپس میں موجود ہیں۔

    خواجہ آصف نے مزید کہاہےکہ چین سےملنی والی رقم قرض نہیں براہ راست سرمایہ کاری تھی، چینی بینک نجی سرمایہ کاری پر کمرشل قرضے جاری کرےگا، انہوں نے کہا کہ بجلی کی پیداوار کیلئے چین کا کوئلہ استعمال نہیں ہو گا اور تھر میں دو منصوبے شروع کئے جائیں گے جس میں وہیں کا کوئلہ استعمال ہو گا تاہم پنجاب میں پراجیکٹ کیلئے کوئلہ درآمد کیا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں شروع ہونے والے پراجیکٹ کیلئے شفاف طریقے سے کوئلہ درآمد کیا جائے گا ۔

  • حالیہ سیلاب تاریخ کا بدترین سیلاب ہے، خواجہ آصف

    حالیہ سیلاب تاریخ کا بدترین سیلاب ہے، خواجہ آصف

    اسلام آباد:  وزیرِ پانی و بجلی خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ حالیہ سیلاب تاریخ کا بدترین سیلاب ہے، تریموں سے آج بڑا ریلا گزرے گا، بیراج بچانے کیلئے حفاظتی بندوں میں شگاف ڈال دیئے ہیں۔

    پارلیمنٹ اجلاس میں سیلاب سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ  قادرآباد سے 9لاکھ کیوسک پانی گزرا ہے جبکہ  قادرآباد سے پانی گزرنے کی گنجائش 8لاکھ کیوسک ہے۔

    خواجہ آصف نے بتایا کہ تریموں سے آج سیلاب کا بڑا ریلا گزرے گا، تریموں بیراج بچانے کیلئے کچھ بند توڑے گئے ہیں، بند توڑنے کے باعث 7لاکھ آبادی متاثر ہوئی ہے جبکہ  پھنسے ہوئے لوگوں کو کشتیوں، ہیلی کاپٹرسے نکالاجارہا ہے۔

    وزیرِپانی وبجلی خواجہ آصف نے کہا ہےکہ  پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے لوگوں کو نکالا جارہاہے،12ستمبرکو 6سے 7لاکھ کیوسک پانی پنجند پہنچنے گا، 14ستمبرکوپانی مٹھن کوٹ سے ہوکرگڈو پہنچے گا، گڈوبیراج سے 8لاکھ کیوسک کا ریلا گزرے گا۔

      خواجہ آصف نے بتایا کہ  سیلاب سے کم جبکہ بارشوں سے زیادہ جانی نقصان ہوا، بارش اور سیلاب سے 128اموات ہوئی ہیں۔

    وزیرِپانی وبجلی نے کہا ہے کہ سیلاب اور بارشوں سے 1242گھروں ،3لاکھ ایکڑفصلوں کو نقصان پہنچا،  پانی کے راستوں پر تجاوزات قائم کرلی گئی ہیں، تجاوزات کے باعث پانی کاراستہ کم ہوگیا ہے۔

  • آئین اور قانون سے متصادم کوئی مطالبہ تسلیم نہیں کیا جائےگا, وزیر دفاع

    آئین اور قانون سے متصادم کوئی مطالبہ تسلیم نہیں کیا جائےگا, وزیر دفاع

    اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جمہوریت کو جھٹکے لگ رہے ہیں لیکن جمہویت کی بقاء کی جنگ ضرور جیتیں گے۔

    پارلیمنٹ کے اجلاس میں وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ آئین اور قانون سے متصادم کوئی مطالبہ تسلیم نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی آئین ٹیکنو کریٹ حکومت کی اجازت نہیں دیتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو قومی حکومت بنانے کا اختیار نہیں ہے اور نہ ہی ایسے حالات کے اسمبلیاں تحلیل کی جائے۔

    انہوں نے واضح کردیا کہ آئین کے دفاع کی جنگ آخری وقت تک لڑیں گے ، وزیر دفاع نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ ماڈل ٹاؤن واقعے کے مقدمے کیلئے کارروائی شروع کردی، پی اے ٹی کو مقدمے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حکومت تحمل کا مظاہرہ کرکے خون خرابے سے ملک کو بچائے گی  لیکن اس تحمل اور برداشت کو کمزوری نہ سمجا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ حکومت دھرنےوالوں کولاشیں نہیں دےگی ،سیاسی لوگ دھاوا بولنے پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پر امن حل چاہتے ہیں جس میں آئین اور قانون کی بالا دستی ہو، دھرنے والوں نے کنڈے لگا رکھے ہیں لیکن حکومت نے بجلی بند نہیں کی۔

  • حکومت اور پاک فوج میں کوئی اختلاف نہیں، وزیردفاع

    حکومت اور پاک فوج میں کوئی اختلاف نہیں، وزیردفاع

    اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوج موجودہ حالات میں مداخلت نہیں کررہی، حالات بدل چکے ہیں، فوج حکومت کا ادارہ ہے۔

    وزیردفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت اور پاک فوج میں کوئی اختلاف نہیں، فوج موجودہ حالات میں مداخلت نہیں کررہی، یہ سن اٹھاون ، ستتر یا ننانوے نہیں ہے، حالات بدل چکے ہیں، فوج حکومت کا ادارہ ہے۔

    وزیردفاع نے کہا کہ تمام ادارے آئین کا تحفظ کررہے ہیں، ملک میں نئی روایت قائم ہوگئی ہے، آج کی عدلیہ اور فوج ماضی سے مختلف ہے۔

    انھوں نے ایک پار پھر واضح کیا کہ وزیر اعظم استعفا نہیں دینگے، انہیں عوام نے مینڈیٹ دیا ہے۔ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کےساتھ مذاکرات میں حکومت آئینی و قانونی مطالبات پر غور کرے گی۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں عالمی سازش کا کردار خارج از مکان نہیں، پاکستان اسلامی دنیا کا واحد ایٹمی ملک ہے، جو بعض ملکوں کوقبول نہیں لیکن یہاں مصر جیسے حالات پیدا کرنےکی سازشیں کامیاب نہیں ہوسکتیں۔

  • احتجاجی سیاست کا دور ختم ہو گیا، خورشید شاہ

    احتجاجی سیاست کا دور ختم ہو گیا، خورشید شاہ

    سکھر: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف غزہ میں مسلمانوں کے قتلِ عام کے خلاف بھر پور آواز بلند کریں اپوزیشن ان کا بھر پور ساتھ دے گی ان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری والا جن بوتل میں بند ہو گیاہے اور عمران خان احتجاجی سیاست ترک کر ک تعمیری سیاست پر توجہ دیں۔

    خورشید شاہ کا تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو عمران خان کی سونا می کے سامنے بند باندھنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے سیاسی جماعتوں کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں ۔تاہم موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق اب احتجاجی سیاست کے بجائے عوام پارٹیوں کو تعمیری ساست پر توجہ دینی چاہئے انھوں نے کہا کہ مولانا طاہر القادری کے غبارءسے ہوا نکل چکی ہے انھوں نے کہا کہ پاکستان کی پوری قوم کو ملکراپنی فوج کی حمایت اور آئی ڈی پیز کی مدد کرنا ہو گی تا کہ اس ملک سے دہشتگردوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔