Tag: khawaja Asif

  • 2018 کے انتخابات میں جو کچھ ہوا، اس کا خمیازہ قوم پتہ نہیں کب تک بھگتے گی، خواجہ آصف

    2018 کے انتخابات میں جو کچھ ہوا، اس کا خمیازہ قوم پتہ نہیں کب تک بھگتے گی، خواجہ آصف

    سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 2018 کے انتخابات میں جو کچھ ہوا، اس کا خمیازہ قوم پتہ نہیں کب تک بھگتے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ڈسٹرکٹ بار میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں 1971 میں اس بار کا ممبر بنا، ڈسٹرکٹ بار کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی کوشش کریں گے۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کورٹ کے سیالکوٹ میں قیام کیلئےوزیرداخلہ سےبات کروں گا اور بینکنگ کورٹ کے لئے متعلقہ اتھارٹی سے بات کی جائے گی۔

    ملکی معاشی صورتحال کے حوالے سے خواجہ آصف نے کہا کہ ملک سنجیدہ حالات میں مبتلا ہو چکا ہے، گزشتہ 4سال میں معاشی تباہی کی گئی ، مالی مشکلات سے جلد نکل آئیں گے۔

    وزیر دفاع نے مزید کہا کہ دوہزاراٹھارہ کے انتخابات میں جو کچھ ہوا، وہ پرانے انتخابات کے شکوک سے کہیں آگے نکل گئے، اس کا خمیازہ قوم پتہ نہیں کب تک بھگتے گی۔

  • پاکستان ڈیفالٹ ہوچکا، ہم دیوالیہ ملک میں رہنے والے ہیں ، خواجہ آصف کا دعویٰ

    پاکستان ڈیفالٹ ہوچکا، ہم دیوالیہ ملک میں رہنے والے ہیں ، خواجہ آصف کا دعویٰ

    سیالکوٹ : وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ ہوچکا، ہم دیوالیہ ملک میں رہنےوالے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں وزیر دفاع خواجہ محمدآصف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین سےدوری کی وجہ سےہم کامیاب قوم نہیں بن سکے، ہم سب کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کہہ رہے ہیں پاکستان ڈیفالٹ ہونے والا ہے جبکہ پاکستان ڈیفالٹ ہونہیں رہا، ہو چکا ہے، ہم دیوالیہ ملک میں رہنےوالے ہیں۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ تمام مسائل کا حل ہمارے پاس ہے، آئی ایم ایف کےپاس نہیں، ہمارے پاس موجود وسائل سے ہم استفادہ حاصل نہیں کرسکتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی زمین پرپندرہ سوکنال پرگالف کلب بنے ہوئے ہیں، دوکلب بھی بیچ دیں توکم ازکم ملک کاایک چوتھائی قرض اتر سکتا ہے جبکہ دوتین سوملین ڈالرز کیلئے خود حکمرانوں کو منتیں کرتے دیکھا ہے۔

    اسلام آباد نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہونے والے واقعے کے حوالے سے خواجہ آصف نے کہا چیتے نے ایک شخص کوماردیا،بےنامی ایف آئی درج کرادی۔

    کراچی پولیس آفس پر حملے سے متعلق وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کل ساری رات ہمارےلوگ دہشتگردی سےنبردآزمارہے، ملک میں دہشت گردی کی ایجادبھی ہمارے حکمرانوں نےکی۔

  • سینئر ترین افسر آرمی چیف ہوں گے یا نہیں، اس کا علم نہیں ہے، وزیر دفاع

    سینئر ترین افسر آرمی چیف ہوں گے یا نہیں، اس کا علم نہیں ہے، وزیر دفاع

    اسلام آباد : وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ترین افسر آرمی چیف ہوں گے یا نہیں، اس کا علم نہیں ہے، امید ہے وزیراعظم کی ترکیہ روانگی سے قبل فائنل ہو جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جارہا ہے، طریقہ کار طے کیا جارہا ہے ، ہم تقرریوں کیلئے قانون و ضابطہ کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔

    کابینہ اجلاس میں اہم تقرریوں پر غور ہو گا، اس ہیجانی کیفیت کا خاتمہ ہو جائے گا، امید ہے وزیراعظم کی ترکیہ روانگی سے قبل فائنل ہو جائے گا۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سمری پر قانونی پراسس جاری ہے، قانونی تقاضے پورے کیے جارہے ہیں، وفاقی کابینہ کو بھی اعتماد میں لیا جائےگا۔

    صحافی نے سوال کیا سینئر موسٹ کی تقرری ہو گی یامیرٹ پر؟ جس پر وزیر دفاع نے جواب دیا کہ سینئر ترین افسر آرمی چیف ہوں گے یا نہیں، اس کا علم نہیں ہے۔

    صحافی نے سوال کیا کہ آرٹیکل 243میں تقرری کاطریقہ درج ہے تو خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مجھےاتنے آرٹیکلز کانہیں پتہ، آپ نے پڑھا ہو گا، آپ کو پتہ ہو گا۔

    وزیر دفاع نے تعیناتی کے معاملے پر پہلے ایک سمری آنے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا اس میں کوئی صداقت نہیں، میڈیا کو سیاسی دھڑے بندیوں کی نمائندگی نہیں کرنی چاہیے، 4 ناموں والی سمری پر اعتراض والی بات قطعاً غلط ہے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ صدراور وزیراعظم کو ملکی مفاد میں فیصلے کرنے چاہییں، فیصلے قانون، آئین اوروطن عزیزکے مفاد میں ہونے چاہیئے۔

  • آرمی چیف کی تقرری میں جلد بازی نہیں کریں گے، ابھی 3 ماہ باقی ہیں، خواجہ آصف

    آرمی چیف کی تقرری میں جلد بازی نہیں کریں گے، ابھی 3 ماہ باقی ہیں، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری میں جلد بازی نہیں کریں گے ، ابھی تین ماہ باقی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے وائس آف امریکا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری میں جلد بازی نہیں کریں گے، فوج کے نئے سربراہ کے تقرر میں ابھی تین ماہ باقی ہیں۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے متنازع بیان دیا، اس پر انہیں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کےعمل کو متنازع بنانا کسی ملک کی خدمت نہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ فوج کی جانب سے آنے والے ناموں کواتحادی رہنماؤں کےسامنے رکھا جائے گا، پہلے سے وضع قواعد اور قانون کے مطابق فیصلہ لیا جائے گا۔

    افغانستان میں ڈرون حملے کے حوالے سے خواجہ آصف نے کہا امریکی ڈرون پاکستانی سرزمین سے نہیں اڑے،کابل میں ڈرون حملےمیں پاکستان کی سرزمین استعمال نہیں ہوئی۔

  • آئی ایم ایف کی تمام  شرائط، خواجہ آصف  نے بڑا انکشاف کردیا

    آئی ایم ایف کی تمام شرائط، خواجہ آصف نے بڑا انکشاف کردیا

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے بڑا انکشاف کیا ہے کہ آئی ایم ایف کی تقریباتمام شرطیں مان لیں، ایک دو روز میں ڈراپ سین ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ آئی ایم ایف کی تقریباتمام شرطیں مان لیں اور آئی ایم ایف کیساتھ نتیجہ خیز مرحلے پر پہنچ چکے ہیں ، ایک دو روز میں ڈراپ سین ہوجائے گا۔

    گذشتہ روز وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ امید ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام ایک دو روز میں بحال ہوجائے گا ، آئی ایم ایف کا تنخواہ بڑھانے سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اسے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر اعتراض ہے۔

    مزید پڑھیں : امید ہے آئی ایم ایف پروگرام ایک دو دن میں بحال ہو جائے گا، وزیر خزانہ

    مفتاح اسماعیل نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کو12 لاکھ آمدن پر انکم ٹیکس چھوٹ پربھی اعتراض نہیں، 12 لاکھ روپے پر انکم ٹیکس چھوٹ برقرار رہے گی، غریب عوام کو ریلیف ملے گا امیروں پر ٹیکس لگے گا۔

    واضح رہے کہ وزیرمملکت خزانہ ڈاکٹرعائشہ غوث پاشا نے گزشتہ روز آئی ایم ایف معاملے پر امریکا سے مدد لینے کی تصدیق کی تھی۔

  • وزیردفاع خواجہ آصف کی عمران خان پر کڑی تنقید

    وزیردفاع خواجہ آصف کی عمران خان پر کڑی تنقید

    سیالکوٹ : وزیردفاع خواجہ آصف نے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا یہ ایجنڈے کے تحت مسلط کیا گیا اور پاکستان کو منصوبے کے تحت معاشی طور پر تباہ کیا گیا، اب سازش کے تحت آئینی اداروں پرحملہ ہورہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی سلامتی کے بغیر دفاعی سلامتی خطرے میں پر جاتی ہے، پاکستان کا معاشی مستقل گروی رکھا گیا لیکن ہم یہ زنجیریں توڑیں گے، پچھلی حکومت نے ادویات اور چینی سمیت ہرشعبہ میں پیسہ بنایا۔

    خواجہ آصف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد سے نکالا گیا پشاور میں پناہ لیکر بیٹھا ہے ، عمران خان آج بھی سرکاری خرچے پر چل رہا ہے اور خیبرپختونخوا حکومت کے وسائل اپنی ذات کےلیے استعمال کررہا ہے۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جیبیں خالی ہوتی ہیں دوسروں کی جیبوں میں ہاتھ ڈالتا ہے ، یہ ایجنڈے کےتحت مسلط کیاگیا اور پاکستان کو منصوبے کے تحت معاشی طورپرتباہ کیاگیا، اب سازش کے تحت آئینی اداروں پرحملہ ہورہا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں ایک دوسرے پر سیاسی اختلافات ہوتےرہےہیں، عمران خان نے نوجوان نسل کوجوتلقین کی اس پرافسوس ہے، انہوں نے شہبازشریف کو نہیں پاکستان کے لیڈر کو بلایا تھا۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر کہتے ہو زیادتی ہوئی ہے تو لڑائی اسلام آباد اور پنجاب میں بیٹھ کر لڑو ، پشاور کیوں بھاگ گئے ، ان پر آزمائش کا وقت آیا تو انکی پارٹی نظر نہیں آئی۔

  • جب انتخابات میں 14 مہینے رہ جائیں تو وہ قبل از وقت ہی ہوتے ہیں: وزیر دفاع

    جب انتخابات میں 14 مہینے رہ جائیں تو وہ قبل از وقت ہی ہوتے ہیں: وزیر دفاع

    لندن: وزیر دفاع خواجہ آصف نے وضاحت کی ہے کہ جب انتخابات میں 14 مہینے رہ جائیں تو وہ قبل از وقت ہی ہوتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ممکن ہے نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے قبل ہی انتخابات کرا دیے جائیں، اور نومبر سے پہلے ہی نگران حکومت بھی چلی جائے اور نئی حکومت آ جائے۔

    پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ انھوں نے میاں صاحب کو سمجھا دیا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے بعد ہی الیکشن میں جائیں گے، ہمارا گیم پلان انتخابی اور نیب اصلاحات لانا ہے، خواجہ آصف کی اپنی سوچ ہے، ہمیں مسائل حل کرنے دیں۔

    خواجہ آصف نے اپنے بیان کی وضاحت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب انتخابات میں 14 مہینے رہ جائیں تو وہ قبل از وقت ہی ہوتے ہیں، معاشی حالات کی درستگی ہماری پہلی ترجیح ہے، ہمیں جلد فیصلے کرنے پڑیں گے۔

    ہو سکتا ہے آرمی چیف کی تعیناتی سے پہلےہم الیکشن ہی کرا دیں، خواجہ آصف

    انھوں نے کہا مارکیٹ منفی ہے، مستحکم ہو جائے تو اُس کے بعد الیکشن کے فیصلے بھی کر لیں گے، عمران خان کی طرح نہیں کریں گے کہ دباؤ آیا تو ہمارے پاس ایلچی بھیج دیے، کہ عدم اعتماد نہ کرائیں میں اسمبلیاں تحلیل کر دیتا ہوں۔

    وزیر دفاع نے کہا 4 لوگوں نے واضح آئین شکنی کی ہے، آئین شکنی کرنے والوں میں عمران خان، ڈپٹی اسپیکر، اسپیکر اسمبلی، اور گورنر پنجاب شامل ہیں۔

  • ہو سکتا ہے آرمی چیف کی تعیناتی سے پہلےہم الیکشن ہی کرا دیں، خواجہ آصف

    ہو سکتا ہے آرمی چیف کی تعیناتی سے پہلےہم الیکشن ہی کرا دیں، خواجہ آصف

    لندن : وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے آرمی چیف کی تعیناتی سے پہلےہم الیکشن ہی کرا دیں اور تب نومبر سے پہلے نگران حکومت ہو گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے قبل ہی انتخابات کرا دیے جائیں، بری فوج کے نئےسربراہ سے قبل الیکشن کا امکان مسترد نہیں کیا جا سکتا۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے آرمی چیف کی تعیناتی سے پہلےہم الیکشن ہی کرا دیں، تب نومبر سے پہلے نگران حکومت ہو گی، ہوسکتا ہے نومبر سے پہلے نگران حکومت چلی جائے اور نئی حکومت آ جائے۔

    جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے وزیر دفاع نے کہا کہ جنرل باجوہ اعلان کر چکے ہیں انھیں مدت ملازمت میں توسیع نہیں چاہیے، میں اعلان کو خوش آئند سمجھتا ہوں کیونکہ اعلان سے قیاس آرائیوں کے دروازے بند ہوئے ہیں۔

    آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق ان کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف نے بھی کبھی مدت ملازمت میں توسیع کا مطالبہ نہیں کیا تھا، آرمی چیف کی تعیناتی کا طریقہ کار اب انسٹی ٹیوشنلائز ہونا چاہیے، آرمی چیف کی میرٹ پر تعیناتی ہو گی۔

    انھوں نے کہا کہ آئندہ آرمی چیف کی تعیناتی عمران خان اپنی مرضی سے کرنا چاہتے تھے، وہ چاہتے تھےانکے حکمرانی کے تسلسل کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

    جنرل فیض حمید کے حوالے سے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ فہرست میں جنرل فیض حمید کا نام ہوا تو زیر غور آئے گا، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدکانام سینیارٹی لسٹ میں ہوا توغور کیا جائے گا، ان سب ناموں پر غور ہو گا جو کہ اس فہرست میں موجود ہوں گے۔

    وزیر دفاع نے مزید کہا کہ فوج کا ایک تقدس ہےاوریہ پبلک ڈومین میں موضوع بحث نہیں بننا چاہیے اور وہ پارٹی کی سطح پر یہ کہتے ہیں کہ نام نہ لیے جائیں، بیانیے کی اس جنگ میں ان کی جماعت کی شکست کا کوئی امکان نہیں۔

    عمران خان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے کچھ نہیں، وہ دو تین بیانیوں کے پیچھے اپنی ناکامی چھپا رہے ہیں، ان کواسٹیبلشمنٹ روایتی سیاستدانوں کے متبادل کے طور پر لائی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عمران کوبتدریج بلڈ اپ کیاگیاکہ ایک نیاآدمی لایا جائے، ایک ایسانیاآدمی جس کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ زیادہ کمفرٹیبل ہو، روایتی سیاستدان کے ساتھ کبھی پیارزیادہ اورکبھی کم ہو جاتا تھا، انھوں نےسوچا اب یہ نیا آدمی ہے، سیاست میں تازگی لائی جائے، اس کے بعد جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ تجربہ کیا گیا اور اس سے ملک کو نقصان ہوا، آج عمران خان کو سوٹ نہیں کرتا کہ ادارے نیوٹرل ہو جائیں ، وہ چاہتے ہیں وہ اقتدار میں ہوں اورادارے انھیں بیساکھیاں مہیا کریں۔

    عمران خان کے بیانات سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ شرمناک ہے، گزشتہ 4سال میں ہر چیز ایک شخص کی ذات کے گرد گھومتی رہی، عمران کافوج مخالف بیانیہ زیادہ عرصہ نہیں چلےگا،خود ہی ختم ہو جائے گا، فوج کا دفاع کرنا ہمارا فرض ہے اور ہم کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سےفوجی قیادت کانام لیےبغیرنشانہ بنایا جارہا ہے، فوجی ترجمان سے اتفاق ہےکہ عوامی پلیٹ فارمزپر فوج اپنا دفاع نہیں کرسکتی، فوج اورعدلیہ مخالف بیانیے کےخلاف اسٹیبلشمنٹ کادفاع کر رہے ہیں ، ہم یقینی طور پر اسٹیبلشمنٹ کے نیوٹرل رول کا دفاع کریں گے۔

    خواجہ آصف نے مزید کہا کہ عدلیہ اورفوج خودنہیں بول سکتے تو ہم قانونی اور آئینی طور پر بول سکتے ہیں، ہم ان اداروں کا دفاع کریں گے، کوئی کہتاہے جو نیوٹرل ہیں وہ جانورہیں تو میرا آئینی فرض ہے، میں جواب دوں۔

    خارجہ پالیسی کے حوالے سے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکز اب علاقائی ممالک ہونے چاہییں، بھارت کےعلاوہ دیگر تمام ممالک سےتعلقات میں بہتری آنی چاہیے۔

    روس اور یوکرین کی جنگ کے سوال پر انھوں نے کہا کہ روس اور یوکرین کی جنگ کے معاملے پر پاکستان کا موقف واضح ہے، حکومت کی تبدیلی سے مؤقف میں تبدیلی نہیں آئی ہے، یورپ یوکرین کی طرح فلسطین اور کشمیر کے لوگوں سےبھی ایسا ہونا چاہیئے۔

    فوجی اڈوں سے متعلق سوال پرخواجہ آصف نے جواب دیا کہ ایسا کوئی مطالبہ ابھی میزپرنہیں، نہ ہی پاکستان ایسا مطالبہ قبول کرے گا۔

  • خواجہ آصف نے وزارت دفاع کا چارج سنبھال لیا

    خواجہ آصف نے وزارت دفاع کا چارج سنبھال لیا

    وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے وزارت دفاع کا چارج سنبھال لیا ہے، آج سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد ہلال حسین نے ان کا استقبال کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے وزارت دفاع کا چارج سنبھال لیا ہے، منگل کے روز وفاقی وزیر خواجہ آصف وزارت دفاع پہنچے جہاں سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد ہلال حسین نے ان کا استقبال کیا۔؎

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزارت کے سینئر افسران کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی اور وزارت، ذیلی اداروں کے کردار اور افعال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی۔

    اس موقع پر خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان ہمارا سرمایہ افتخار ہیں، مسلح افواج کو وسائل اور آلات کے لحاظ سے مزید مضبوط کیا جائیگا۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت اندرونی اوربیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا جائے گا۔

  • بیورو کریسی اور پولیس یہ کام نہ کریں، خواجہ آصف کی وارننگ

    بیورو کریسی اور پولیس یہ کام نہ کریں، خواجہ آصف کی وارننگ

    سیالکوٹ: لیگی رہنما خواجہ آصف نے بیوروکریسی اور پولیس کو وارننگ دے ڈالی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لیگی رہنما نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن عدم اعتماد کےذریعے آئینی تبدیلی کا راستہ اختیار کر رہی ہے،جس کا مقصد آئین اور قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے۔

    خواجہ آصف نے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ بیوروکریسی اور پولیس کو وارننگ دے رہا ہوں کہ بیوروکریسی،پولیس نے سبوتاژ کی کوشش کی تو آرٹیکل6 واضح ہے وعدہ ہےاس پر عمل ضرور ہوگا۔

    اس سے قبل ایک بیان میں خواجہ آصف نے وزیراعظم عمران خان کو بوجھ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق تیاری مکمل ہوگئی ہے، آج ساری چیزیں واضح ہوجائیں گی۔

    یہ بھی پڑھیں: خورشید شاہ نے اپوزیشن کا پورا پلان بتا دیا

    سیالکوٹ میں جلسےسےخطاب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ جو کچھ ہوا اس کا ہم حساب لیں گے، پاکستان اور عمران خان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔