Tag: khawaja Asif

  • خواجہ آصف کے بیرون ملک فرار ہونے کی اطلاع ہے: عثمان ڈار

    خواجہ آصف کے بیرون ملک فرار ہونے کی اطلاع ہے: عثمان ڈار

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کے بیرون ملک فرار ہونے کی اطلاع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عثمان ڈار نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کے بارے میں اطلاع ہے کہ وہ ملک سے فرار ہو گئے ہیں، خواجہ آصف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

    [bs-quote quote=”دبئی ہو یا یورپ، خواجہ آصف کا پیچھا کریں گے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”عثمان ڈار”][/bs-quote]

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا ’اطلاعات ہیں کہ خواجہ آصف لمبی چھٹی پر چلے گئے ہیں، خواجہ آصف غیر ملکی کالا دھن سنبھالنے کی آخری کوشش کر رہے ہیں۔‘

    وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی نے کہا کہ خواجہ آصف کرپشن کی فائلیں کھلنے کے ڈر سے فرار ہوئے، دبئی ہو یا یورپ، خواجہ آصف کا پیچھا کریں گے۔

    خیال رہے کہ ن لیگ کے سینئر رہنما خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ اور نندی پور پاور پروجیکٹ کرپشن کیسز کی انکوائری ہو رہی ہے۔ وہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے بیرون ملک گئے۔


    یہ بھی پڑھیں:  منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری اورفریال تالپورکی ضمانت میں 7 جنوری تک توسیع


    قبل ازیں، خواجہ آصف نے قومی اسمبلی اجلاس میں کہا تھا کہ سیاسی درجہ حرارت بڑھنے والا ہے، آصف زرداری کو گرفتار کیا گیا تو طوفان اور ہیجان اٹھے گا۔

    انھوں نے نیب کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور میں بھی اس کا درست استعمال نہیں ہوا، توازن برقرار رکھنے کے لیے اب پی ٹی آئی والوں کی گرفتاریاں ہوں گی۔

    خیال رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت میں 7 جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے۔

  • نیب نے عثمان ڈار سے خواجہ آصف کی غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق ثبوت مانگ لئے

    نیب نے عثمان ڈار سے خواجہ آصف کی غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق ثبوت مانگ لئے

    اسلام آباد: نیب نے وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار سے خواجہ آصف کی غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق ثبوت مانگ لیے، معاون خصوصی  عثمان ڈار نے نیب حکام کے سامنے پیش ہونےکا فیصلہ کیا ہے، عثمان ڈار نے خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات کے لیے نیب سے رجوع کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کو خط ارسال کیا، خط میں نیب نے عثمان ڈار تحقیقات سے متعلق اہم مواد لیے ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کہا خواجہ آصف کی غیر ملکی سرمایہ کاری سےمتعلق ثبوت دیے جائیں۔

    خیال رہے عثمان ڈارنےخواجہ آصف کےخلاف تحقیقات کے لیے نیب سے رجوع کیا تھا۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے نیب حکام کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کرپشن، منی لانڈرنگ اور فارن فنڈنگ کے ثبوت دوں گا، خواجہ آصف نے بطور وزیر قومی خزانے کو بے پناہ نقصان پہنچایا۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ اقامہ کی آڑ میں منی لانڈرنگ اور کرپشن کے ریکارڈ توڑے، وفاقی وزیر ہوتے ہوئے غیر ملکی کمپنیوں میں ملازمت کی، خواجہ آصف کی کرپشن کے حقائق نیب کے سامنے رکھوں گا۔

    یاد رہے عثمان ڈار نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کی کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثوں کے ثبوت موجود ہیں، نیب کو یہ اقدام بہت پہلے کرلینا چاہئے تھا، چیئرمین نیب مجھے بلائیں گے تو ثبوت پیش کروں گا۔

    خیال رہے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں این اے 73 سے ن لیگ کے خواجہ آصف 116975 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار دوسرے نمبر پر تھے۔

    جس کے بعد تحریک انصاف کے امیدوارعثمان ڈار نے حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی ، تاہم ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف اپنی جیت برقرار رکھنے میں کامیاب رہے تھے۔

    بعد ازاں 22 ستمبر کو این اے 73 سیالکوٹ سے تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار نے الیکشن ٹربیونل میں مسلم لیگ نون کے خواجہ محمد آصف کی کامیابی چیلنج کی تھی اور کہا تھا خواجہ آصف نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے۔

  • آرمی چیف اور سدھو کی ملاقات کے مثبت نتائج سامنے آئے: خواجہ آصف

    آرمی چیف اور سدھو کی ملاقات کے مثبت نتائج سامنے آئے: خواجہ آصف

    سیالکوٹ: سابق وزیرِ خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور نوجوت سنگھ سدھو کی ملاقات کے مثبت نتائج سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نے کرتارپور راہ داری کھلنے کو حکومت کا ایک اچھا اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملے گی۔

    [bs-quote quote=”کرتارپور راہ داری کھلنے سے بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملے گی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”خواجہ آصف”][/bs-quote]

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے اس پر ردِ عمل حوصلہ افزا نہیں۔ اس راہ داری سے مستقبل میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ بھارت میں الیکشن ہونے والے ہیں، مودی سرکار اور کانگریس دونوں مذہبی کارڈ استعمال کر رہے ہیں۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ سشما سوراج کے بیان سے لگا کہ انھیں انتخابات میں نقصان کا اندیشہ لا حق ہے، کرتارپور راہ داری کھلنے سے بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملے گی۔


    یہ بھی پڑھیں:  پاک آرمی چیف سے ملنا خوش قسمتی ہے، سکھ رہنما گوپال چاؤلہ کا بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب


    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان نے کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھ کر تاریخ رقم کی، کرتارپور راہ داری کے ذریعے بھارتی سکھ بغیر ویزے کرتارپور صاحب کے درشن کے لیے آ سکیں گے۔

    راہ داری کھولنے کی تقریب میں بھارت سے سابق کرکٹر اور سیاست دان نوجوت سنگھ سدھو اور دیگر نے بھی شرکت کی، گوردوارہ ایسوسی ایشن کے چیئرمین گوپال سنگھ چاؤلہ نے تقریب میں آرمی چیف سے مصافحہ بھی کیا۔ جس پر بھارتی میڈیا نے طوفان مچایا۔

    بھارتی وزیرِ خارجہ سشما سوراج نے روایتی ہٹ دھرمی پر قائم رہتے ہوئے کہا کہ کرتار پور راہ داری کھولنے کا مطلب یہ نہیں کہ پاکستان سے مذاکرات کریں گے۔

  • احتساب کے عمل کو بہتر نہ کرنا ہماری مشترکہ ناکامی ہے: خواجہ آصف

    احتساب کے عمل کو بہتر نہ کرنا ہماری مشترکہ ناکامی ہے: خواجہ آصف

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ احتساب کا ادارہ صرف سیاستدان یا کسی مخصوص طبقے کے لیے نہیں بنا، احتساب کے عمل کو بہتر نہ کرنا ہماری مشترکہ ناکامی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوان وفاق کی علامت ہے، یہ ایوان ہی عزت اور توقیر دیتا ہے، عوام کی حاکمیت کی علامت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایوان کو پیسے سے جوڑنا میں سمجھتا ہوں اس کی عزت کم کی گئی، اپنے سیاسی کیریئر میں کسی کو بد دعا نہیں دے سکتا۔ ’میں نے سنا ہے مشرف بیمار ہیں اللہ انہیں صحت بخشے‘۔

    انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ کا پرویز الٰہی دور میں آغاز ہوا، مکمل نہیں ہوا تھا، پورا رنگ روڈ شہباز شریف کے دور میں مکمل کیا گیا۔ 93 میں پیپلز پارٹی نے ہمیں اور 97 میں ہم نے انہیں انتقام کا نشانہ بنایا۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے جھگڑے میں جو خلا پیدا ہوا اس سے کسی اور نے فائدہ اٹھایا، ہم نے غلطیوں سے سیکھا جو 2006 میں میثاق جمہوریت کی صورت میں سامنے آیا۔ میثاق جمہوریت پر کافی حد تک عمل درآمد کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی لڑائی میں ایک آمر 8 سال تک براجمان رہا، تحریک انصاف حکومت ہماری غلطیوں سے سیکھے۔ ذاتی تجربہ ہے اقتدار آتا ہے تو انسان میں رعونت اور غرور آجاتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ احتساب کا ادارہ صرف سیاستدان یا کسی مخصوص طبقے کے لیے نہیں بنا، احتساب کے عمل کو بہتر نہ کرنا ہماری مشترکہ ناکامی ہے۔

  • موجودہ حکومت کے سبب خارجہ پالیسی محاذ پر خفت کا سامنا کرنا پڑا، خواجہ آصف

    موجودہ حکومت کے سبب خارجہ پالیسی محاذ پر خفت کا سامنا کرنا پڑا، خواجہ آصف

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا موجودہ حکومت کے سبب خارجہ پالیسی محاذ پر خفت کا سامنا کرنا پڑا ،خارجہ پالیسی پرسمجھوتہ نہ کیا جائے ورنہ آنے والی نسلوں کوخمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کوئی بھی حکومت ٹھیکے کے حساب سے شہریت نہیں دیتی، نئی حکومت سے عوام کی خواہشات ہوتی ہیں، بجٹ کے بعد مہنگائی کا طوفان آگیا ہے۔

    سابق وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پہلےافغان مہاجرین کو پاسپورٹ دینے کا اعلان کیا گیا، جب اتحادی ناراض ہونے لگے توکہا گیا یہ تجویز ہے، مہاجرین کی چاردہائیوں سے مہمان نوازی تو کر رہے ہیں۔

    خواجہ آصف نے کہا کراچی میں ہرطرح کے مہاجر آباد ہوگئے ہیں، افغان حکومت نے مہاجرین کو واپس لینے پر رضا مندی ظاہرکی تھی، افغان کرکٹ ٹیم میں پاکستان کے کھلاڑی کھیل رہے ہیں، کوئی بھی ملک اتنی بڑی تعداد میں شہریت آفرنہیں کرتا۔

    ڈیم کے حوالے سے ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے کہ ن لیگ نے ڈیمز پر توجہ نہیں دی، اتفاق سے بنے واٹرپالیسی میں بھاشا اور مہمند ڈیم شامل ہیں، ہر سال 40ارب مختص کیے جائیں تو 5برس میں ڈیم بن سکتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسکردو میں دنیا کا بڑا ڈیم بن سکتا ہے، جو ابھی کاغذوں تک محدود ہے، اسکردو میں ڈیم کی پہلی اسٹڈی 1958میں ہوئی تھی۔

    خارجہ پالیسی پر سمجھوتہ نہ کیا جائے آنے والی نسلوں کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا، خواجہ آصف

    سابق وزیرخارجہ نے کہا پاک بھارت تعلقات کا انحصار مسئلہ کشمیر پر ہے، کشمیر کی نسلیں آزادی کی قیمت ادا کر رہی ہیں، بھارت کے ساتھ تعلقات میں کشمیریوں کو نہ بھولا جائے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ واہگہ طورخم بارڈر کھولنے کی بات کی جارہی ہے، بھارت اور افغانستان چاہتے ہیں یہ راستے کھل جائیں، حکومت ان راستوں کو کھولنے میں جلد بازی نہ کرے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ خارجہ پالیسی پر سمجھوتہ نہ کیا جائے آنے والی نسلوں کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

    اس سے قبل رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے میڈیاسےگفتگو  کرتے ہوئے کہا تھا کہ  ڈیمزسے متعلق پرامید ہیں، اوورسیز پاکستانی ڈیمز کیلئے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

    خواجہ آصف نے کہا ہم گاڑی دھونےاورنہانےمیں بہت پانی ضائع کررہےہیں، ہمیں بارش کاایک ایک قطرہ محفوظ کرناہے، اپنی حکومتی مدت میں ایک دوسری مرتبہ آکردوسراڈیم بنائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی محاذ پر حکومت کو خفت کا سامنا کرنا پڑا، حکومت کی پالیسی کی وجہ سے پاکستان کے وقار کو دھچکا پہنچا، کہا گیا امریکا سے نئے تعلقات کی شروعات ہوگئی لیکن 24 گھنٹےمیں نفی ہوگئی، پومپیو کا دہلی سے جاری مشترکہ بیان پاکستان دشمنی کی زبان تھا، کہا گیا دہشت گردی پر بات نہیں ہوئی۔

  • نئی حکومت کی  شروعات غلط ہو رہی ہے، خواجہ آصف

    نئی حکومت کی شروعات غلط ہو رہی ہے، خواجہ آصف

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی میں بات کرنے کی اجازت نہیں ہے ورنہ ہم حکومت کو ان کا کیا ہوا وعدہ یاد دلا دیتے، نئی حکومت کی شروعات ہی غلط ہو رہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار وہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کر رہے تھے، انھوں نے کہا ’ایک ماہ ہو گیا مگر حکومت کا وعدہ وفا نہیں ہوا، ہمیں اسمبلی میں بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔‘

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی پر کمیشن بنانے کا کہا گیا تھا، ایک ماہ ہوا کمیشن نہیں بنا۔

    سابق وزیرِ خارجہ نے حکومت سے الیکشن میں مبینہ دھاندلی پر پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا، کہا ’ہم مبینہ دھاندلی کے معاملے کو کل پھر اٹھائیں گے۔‘

    خواجہ آصف نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو واک آؤٹ کرنے پر مجبور کیا گیا، اپوزیشن جماعتیں اپنا مؤقف عوام تک پہنچانا چاہتی ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  دھاندلی کے خلاف تحقیقاتی کمیشن بننے تک کوئی کام نہیں کرنے دیں گے: شہباز شریف


    خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما انتخابات کے بعد سے دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے آ رہے ہیں، جب کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے بھی کہا تھا کہ جہاں جہاں اپوزیشن چاہتی ہے حلقے کھلوا لیں گے۔

    ایک ہفتے قبل سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی کہا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنایا جائے، کمیشن بننے تک حکومت کو کام نہیں کرنے دیں گے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی کہا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی بنانے کے اپوزیشن کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں۔

  • لاہورہائی کورٹ نے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روک دیا

    لاہورہائی کورٹ نے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روک دیا

    لاہور: لاہورہائی کورٹ نے ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف کی کامیابی کانوٹی فکیشن روک دیا.

    تفصیلات کے مطابق عدالت نےاین اے 73 سے عثمان ڈار کی درخواست پرحکم جاری کرتے ہوئے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روک دیا.

    عدالت کی جانب سے الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو نوٹس جاری کیا گیا ہے اور 8 اگست کو جواب طلب کیا گیا ہے.

    پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈارنے این اے 73 سیالکوٹ سےخواجہ آصف کی کامیابی چیلنج کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کی تھی.


    لاہور ہائی کورٹ کا رانا ثناء اللہ کی کام یابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم

    یاد رہے کہ الیکشن سے قبل عثمان ڈار ہی کی ایک درخواست پر خواجہ آصف کا نااہل قرار دیا گیا تھا، مگر بعد ازاں انھیں سپریم کورٹ نے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی تھی.

    یاد رہے کہ آج ہائی کورٹ نے فیصل آباد کے حلقے این اے 106 پر رانا ثناء اللہ کی کام یابی کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ان کی کام یابی کا نوٹی فکیشن روکنے کا حکم دے دیا تھا۔

    درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ ن لیگی رہنما اسلامی شعائر کے خلاف بیانات دیتے ہیں، رانا ثناء اللہ کو نا اہل قرار دے کر کام یابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔

  • این اے 73 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی‘ خواجہ آصف کی جیت برقرار

    این اے 73 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی‘ خواجہ آصف کی جیت برقرار

    سیالکوٹ: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 73 سیالکوٹ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف اپنی جیت برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے حلقہ این اے 73 میں سات ہزار تین سو مسترد ووٹ اور 174 پوسٹل بیلٹ کی دوبارہ جانچ پڑتال اور گنتی کی گئی۔

    ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے نتیجے میں تحریک انصاف کے عثمان ڈار کے 132 ووٹ جبکہ مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف کے 45 ووٹوں میں اضافہ ہوگیا۔

    خواجہ آصف نے ایک لاکھ 16 ہزار 957 ووٹ حاصل کیے تھے جو اب بڑھ کر ایک لاکھ 17 ہزار 2 ہوچکے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے عثمان ڈار نے ایک لاکھ 15 ہزار 464 ووٹ حاصل کیے تھے تاہم دوبارہ گنتی کے بعد ان کے مجموعی ووٹوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 15 ہزار 596 ہوگئی۔

    خیال رہے کہ تحریک انصاف کےامیدوارعثمان ڈار نے حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی، آراو نے15 پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی کرائی جس پرخواجہ آصف نے اپنی فتح برقرار رکھی ہے۔

    واضح رہے کہ 2013 کے الیکشن میں بھی خواجہ آصف نے عثمان ڈار کو شکست دی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • خواجہ آصف ، فردوس عاشق ،عثمان ڈار اور عائشہ گلالئی کو  الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

    خواجہ آصف ، فردوس عاشق ،عثمان ڈار اور عائشہ گلالئی کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

    اسلام آباد : خواجہ آصف ، فردوس عاشق ،عثمان ڈار اور عائشہ گلہ لئی کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی، اپیلیٹ ٹربیونل نے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں جبکہ فاروق ستار ،آفتاب شیرپاو سمیت دیگر سیاسی رہنماوں کو بھی الیکشن ٹریبونل نے کلئیر کردیا گیا ہے
    ۔

    تفصیلات کے مطابق کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف ایلیٹ ٹربیونل میں سماعت ہوئی ، سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی ، الیکشن ٹربیونل نے خواجہ آصف ، فردوس عاشق ،عثمان ڈار اور عائشہ گلہ لئی کو الیکشن لڑنے کا گرین سگنل دے دیا۔

    الیکشن اپیلیٹ ٹریبونل نے خواجہ آصف اور عثمان ڈار کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں، لاہورہائی کورٹ نے عثمان ڈار کے خلاف عائد اعتراضات بے بنیاد قرار دے دیے، این اے تہتر سیالکوٹ سے خواجہ آصف اور عثمان ڈار کے درمیان ٹاکرا ہوگا۔

    فردوس عاشق اعوان کو بھی این اے بہتر سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی، ان پرکاغذات نامزدگی میں اثاثےظاہرنہ کرنےکاالزام لگایا گیا تھا جبکہ عائشہ گلالئی کوانتخابات میں حصہ لینے کی کلین چٹ دے دی، عائشہ گلہ لئی کے کاغذات نامزدگی شق این پر مسترد ہوئے تھے۔

    الیکشن ٹربیونل نے فاروق ستارکے خلاف الزامات اوراپیل مسترد کرتے ہوئے این اے245سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی جبکہ آفتاب شیر پاؤ کو الیکشن کے لیے اہل قرار دیا، وہ حلقہ این اے 23 چارسدہ سے الیکشن لڑیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ٹی آئی میں وہ لوگ شامل ہورہے ہیں، جو ہر الیکشن میں ضمیر بیچتے ہیں: خواجہ آصف

    پی ٹی آئی میں وہ لوگ شامل ہورہے ہیں، جو ہر الیکشن میں ضمیر بیچتے ہیں: خواجہ آصف

    سیالکوٹ: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں موجودہ 155 ٹکٹ ہولڈر دیگر جماعتوں سے آئے ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں وہ لوگ شامل ہورہے ہیں، جو ہر الیکشن میں ضمیر بیچتے ہیں.

    خواجہ آصف نے کہا کہ جنھیں گٹرمیں پھینکنا چاہیے تھا، انھیں پی ٹی آئی نے ٹکٹ دیے، آخر میں عمران خان کے ارد گرد سیاسی ورکر نہیں، صرف پیسے والے لوگ ہوں گے.

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے ایک ماہ کے لئے نااہل کیا گیا، مگر قدرت کو میری عزت مقصود تھی، 31 مئی کو ہماری حکومت تحلیل ہوئی اور یکم کو میری نااہلی ختم ہوئی.

    خواجہ آصف نے کہا کہ مخالفین اس بار بھی عوام کی عدالت میں شکست سےدوچارہوں گے، جو گڑھا دوسروں کے لیے کھودا، اس میں عمران خان خود گرگئے ہیں، عمران خان کو یہی کہا جاسکتا ہے کہ کچھ شرم ہوتی ہے، کچھ حیا ہوتی ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جتنی کوشش کرلیں، ایک بار بھی وزیراعظم نہیں بن سکتے، پاکستان کے طول ارض میں لوگ نوازشریف کے نعرے لگا رہے ہیں، مسلم لیگ کا ووٹر میاں نوازشریف کو ووٹ دے گا.

    خواجہ آصف نے مخالفین کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ ہم کہتے ہیں کہ ووٹ کو عزت دیں، وہ کہتے ہیں کہ نوٹ کوعزت دو.

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مشرف کو بے شمار لوگ بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، مشرف اقتدار میں تھا، تو بڑے بڑے لوگ اسکی چوکھٹ پرآتے تھے.


    نااہلی کیس سے متعلق خواجہ آصف نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔