Tag: khawaja izhar ul hasan

  • کراچی کے وسائل کی بات کریں تو سندھ خطرے میں آجاتا ہے، خواجہ اظہارالحسن

    کراچی کے وسائل کی بات کریں تو سندھ خطرے میں آجاتا ہے، خواجہ اظہارالحسن

    کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ کراچی کو وسائل دینے کی بات کریں تو سندھ خطرے میں آجاتا ہے، صوبے کو خطرہ یہاں کے حکمرانوں سے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ کمیٹی کمیٹی کا کھیل کراچی کے مسائل کا حل نہیں، کراچی کو بنانا ریپبلک بنا کررکھ دیا گیا، اس کو وسائل دینے کی بات کریں تو سندھ کا وجود خطرے میں آجاتا ہے، ایسا لگ رہا ہے کہ کراچی کے معاملے کو ذاتی انا کا مسئلہ بنالیا گیا ہے۔

    خواجہ اظہار نے کہا کہ کمیٹی کمیٹی کا کھیل کراچی کے مسائل کا حل نہیں، کراچی کو بنانا ریپبلک بنا کررکھ دیا گیا، اس کو وسائل دینے کی بات کریں تو سندھ کا وجود خطرے میں آجاتا ہے، کراچی لاڑکانہ اور لاڑکانہ موہن جودڑو بن گیا، سندھ کو خطرہ سندھ کے حکمرانوں سے ہے۔

    انہوں نے ایم کیو ایم کی جانب سے اے پی سی کراچی کانفرنس بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کانفرنس کے ذریعے مقامی لوگ کراچی کامقدمہ پیش کرینگے، کراچی میں رہنے والوں کو کراچی کانفرنس میں مدعو کیا جائے گا، کراچی کا مسئلہ حل ہوگا تو عوام اور وفاق بھی مضبوط ہوگا، سندھ حکومت کانام نہیں لے سکتا یہ تو پہلے ہی مضبوط ہیں۔

    متحدہ رہنما نے کہا کہ ہم سمجھتے تھے 18ویں ترمیم کے بعد صوبے مضبوط ہوں گے، ہمیں کیا معلوم تھا کہ 18ویں ترمیم سے چند لوگ مضبوط ہوں گے، وفاق سے محاذ آرائی سندھ حکومت کی الیکشن مہم ہے، اٹھارہویں ترمیم کے نام پر ہمارے ساتھ دھوکہ ہوا ہے لوگوں نے اپنے محل بھرے۔

    خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی پریس کانفرنس دیکھ کر افسوس ہوا وہ فاق سے محاذ آرائی بند نہیں کرنا چاہتے، وفاق سے پیسے مانگ رہے ہیں خود10سال سے ہم پر مسلط ہو کر کیا کررہے ہیں، کراچی کا حل اس شہر کے رہنے والوں سے نہیں پوچھیں گے تو حل نہیں نکلے گا۔ ورلڈبینک کا کہنا ہے کراچی کا مسئلہ بہت سنگین ہوچکا ہے، پیسہ ،وسائل ،اختیار آپ کے پاس ہے۔

  • ایم کیوایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کا وزیر صحت عذرا پیچوہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    ایم کیوایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کا وزیر صحت عذرا پیچوہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    کراچی : ایم کیوایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے وزیر صحت عذرا پیچوہو سے مستعفی ہونے یا محکمہ صحت کے افسران کو فارغ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا لاڑکانہ میں کتے کا بچے کو کاٹنا حکمرانوں کی بدانتظامی کامنہ بولتاثبوت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ ایم کیوایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے لاڑکانہ میں سگ گزیدگی کے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا بچے کو کتے کے کاٹے کا واقعہ کسی قیامت سے کم نہیں، لاڑکانہ کے چانڈکا اسپتال نے بچے کو لینےسے انکارکردیا، کتے کے کاٹےکی ویکسین تک نہیں، 18ویں ترمیم کا فائدہ ہے، لاڑکانہ کےشہریوں سےاپیل ہے چانڈکا میڈیکل کالج پر دھرنا دیں، واقعہ حکمرانوں کی بدانتظامی اورکرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ لاڑکانہ کے حکمرانوں نے بیرون ملک سے تعلیم اور تربیت حاصل کی، کیاامریکا، یورپ میں 8،8کتے سڑکوں پر لوگوں کو کاٹتےہیں؟ ہمارے یہاں آپ کے کتوں اور گلی کے کتوں میں زمین آسمان کا فرق ہے، ہیومن رائٹس پر آواز اٹھانی ہے تو لاڑکانہ کے آوارہ کتے اپنے گھروں میں رکھ لیں، جانوروں کے حقوق کے چکر میں تو ہم بنانا ریپبلک بن جائیں گے۔

    مزید پڑھیں : لاڑکانہ میں کتے کے کاٹے کا لرزہ خیز واقعہ، سندھ کی سیاست میں ہل چل

    ان کا کہنا تھا کہ ایک وزیر موصوف کہتے ہیں ٹڈی دل کو پکا کر کھا لیں، عذراپیچوہو خود مستعفی ہوں یا محکمہ صحت کے تمام افسران کو فارغ کریں، لاڑکانہ کےحکمرانوں کوغریب سے زیادہ کتوں کی فکرہے، یورپ کی سوچ لاڑکانہ پرمسلط نہیں کی جاسکتی، یورپ میں آوارہ کتےسڑکوں پرنہیں گھوم رہےہوتے۔

    خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ کتےپالنےہیں تو گھروں میں پالیں،لاڑکانہ کےعوام کی جان چھوڑیں، سندھ کے حکمران چاہتے ہیں طاقت ان کے پاس ہو، عوام ان کے غلام بن کر رہیں ، متاثرہ بچہ کے اخراجات کون اٹھائے گا، حکومت تو چاہے گی متاثرہ بچہ زندہ ہی نہ رہے۔

    رہنما ایم کیو ایم کا مزید کہنا تھا کہ روٹی کپڑا اور مکان تو سندھ میں کسی کے پاس نہیں ، 18 ویں ترمیم میں عوام غریب سے غریب اور وزرا امیر سے امیر ہوگئے۔

    خیال رہے لاڑکانہ میں آوارہ کتوں کے حملے میں چھ سالہ حسنین بگھیو کراچی میں این آئی سی ایچ میں زیر علاج ہے،ڈاکٹروں کی ٹیم باہمی مشاورت کے بعدسرجری  کرے گی، رات گئے متاثرہ بچے کے اہل خانہ مختلف اسپتالوں میں در بدر گھومتے رہے  لیکن فوری طور پر کسی اسپتال نے بچے کو داخل نہیں کیا۔

  • ہمارے گوشواروں کی بات کرنے والے اپنے گوشوارے آن لائن کرائیں ،خواجہ اظہارالحسن

    ہمارے گوشواروں کی بات کرنے والے اپنے گوشوارے آن لائن کرائیں ،خواجہ اظہارالحسن

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہارالحسن کا کہنا ہے کہ ہمارےگوشواروں کی بات کرنے والےاپنے گوشوارے آن لائن کرائیں، میں نے حساب دینا شروع کیا تو بہت مشکل ہو جائے گی، یم کیو ایم نہ میں نے نہ فاروق ستار نے بلکہ کارکنان نےبچائی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہارالحسن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا جھوٹے الزامات کا دفاع کرنے آئے ہیں ، ردجرم عائدکردی گئی،گواہوں نےثابت کرناہےمجرم ہیں یانہیں۔

    خواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ ملک کے فرسودہ نظام کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ،خسندھ اسمبلی میں14ہزارقیدافرادکی نشاندہی کی جن پرفردجرم عائدنہیں،فردجرم عائدنہ ہونےوالےقیدیوں میں سیکڑوں ایم اکیوایم کارکنان ہیں ، چیف جسٹس سےاپیل ہے سندھ اسمبلی کی کاروائی منگوا کر ازخودنوٹس لیں۔

    [bs-quote quote=”میں نے حساب دینا شروع کیا تو بہت مشکل ہو جائے گی ” style=”style-7″ align=”left” author_name=”خواجہ اظہار الحسن "][/bs-quote]

    رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ایم کیو ایم نے 7 نشستیں حاصل کیں جو 24 کے برابر ہیں ، ہمارےگوشواروں کی بات کرنے والےاپنے گوش وارے آن لائن کرائیں، فاروق ستار 2017 میں جمع کرایا گیا انکم ٹیکس آن لائن کردیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میرااور ایم کیو ایم کااحتساب کرنا ہے توعدالت میں چیلنج کریں ،نوٹس بھجوائیں، میڈیا پر آکر سستی شہرت کے لیے اعلانات نہ کیے جائیں، میں نے حساب دینا شروع کیا تو بہت مشکل ہو جائے گی ،22 اگست کی رات کاہی حساب دیا تو بہت مشکل ہو جائے گی۔

    خواجہ اظہارالحسن نے کہا کون ہیں فاروق بھائی؟ ہم تو دریاں بچھانے والے کارکن ہیں ، ایم کیو ایم نہ میں نے نہ فاروق ستار نے بلکہ کارکنان نےبچائی ہے۔

    مزید پڑھیں : ایم کیوایم میں چند لوگوں کی آمریت ہے، وہ اپنے گوشوارے ظاہر کریں ،فاروق ستار

    یاد رہے 5 نومبر کو ایم کیو ایم فاروق ستار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ رابطہ کمیٹی کے لوگ کہتے ہیں پارٹی میں آمریت نہیں، ایم کیوایم میں چند لوگوں کی آمریت ہے،وہ اپنے گوشوارے ظاہر کریں، وہ چند لوگ دبئی سمیت جہاں جائیدادیں ہیں، گوشوارے کارکنان کوبتائیں۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے نام پر اقتدار کے مزے لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا، میں کل بھی پی آئی بی کالونی میں رہتا تھا اور آج بھی وہیں رہتا ہوں، وہ چند لوگ بتا دیں 1986میں کہاں رہتے تھے اور اب کہاں رہتے ہیں۔

    رہنما ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ انسداد کرپشن کےنعرے پروزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، پیپلز پارٹی،ن لیگ،ایم کیو ایم سمیت جس نے بھی لوٹ مار کی احتساب ہونا چاہیے، پوچھا جائے یہ جائیدادیں اور پراپرٹیز کہاں سے آئیں؟

    خیال رہے گذشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو پارٹی سے نکال دیا تھا، سابق سربراہ کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ بہادر آباد مرکز میں ہنگامی اجلاس بلا کر کیا گیا تھا۔

  • ایم کیوایم لوڈ شیڈنگ کیخلاف مظاہروں میں شامل ہوگی، فیصل سبزواری

    ایم کیوایم لوڈ شیڈنگ کیخلاف مظاہروں میں شامل ہوگی، فیصل سبزواری

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں فیصل سبزواری اورخواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ بدترین لوڈشیڈنگ سے شہری بلبلا اٹھے ہیں، کے الیکٹرک نےقبلہ درست نہ کیا تو ایم کیوایم بھی مظاہروں میں شامل ہو جائے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے عارضی مرکز بہادر آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کے ہمراہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن بھی موجود تھے۔

    فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ عوام کو بجلی کی عدم فراہمی پر وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف اور وزیر مملکت عابد شیرعلی اپنے عہدوں سے مستعفی ہوجائیں۔

    خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ عابدشیرعلی صرف منہ سےبجلی بنا رہے ہیں اور شہری بدترین لوڈشیڈنگ سےشہری بلبلا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک نے اپنی آخرت اور شہریوں کی سحری خراب کر ڈالی ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی نااہلی کی وجہ سے شہریوں کیلئے روزہ رکھنا محال ہو گیا ہے۔

    رمضان المبارک کے آغاز سے ہی بجلی غائب ہو گئی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کے الیکٹرک کو تاروں کی مرمت گرمیوں میں ہی کیوں یاد آتی ہے؟

  • خواجہ اظہارالحسن ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ممبراورپارٹی ترجمان مقرر

    خواجہ اظہارالحسن ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ممبراورپارٹی ترجمان مقرر

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز گھانچی ہال پی آئی بی میں دوسرا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں رکن صوبائی اسمبلی و اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کو ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا رکن اور پارٹی ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایم کیو ایم نے مختلف شعبوں کا اجلاس آج طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کا پی آئی بی میں واقع عارضی مرکز پر اجلاس منعقد کیا گیا جس میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کو ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا رکن اور پارٹی ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے اراکین و رکن صوبائی و قومی اسمبلی نے شرکت کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

    علاوہ ازیں کل ڈاکٹر فاروق ستار کے گھرپراجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں تمام ونگز، لیبر ڈویژن اور دیگر شعبہ جات کے نمائندے شرکت کریں گے۔ اجلاس کی صدارت ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کریں گے۔