Tag: Khawaja Izharul Hassan

  • صدرمملکت کا ایم کیوایم رہنما خواجہ اظہارالحسن کو فون

    صدرمملکت کا ایم کیوایم رہنما خواجہ اظہارالحسن کو فون

    اسلام آباد: صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کو فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔

    تفصیلات کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کو فون کرکے اپنی اور وزیراعظم کی جانب سے خیریت دریافت کی۔

    صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ دعا ہے کہ آپ جلد صحت یاب ہوکر اسمبلی میں دوبارہ نظر آئیں۔

    دوسری وزیرصحت سندھ عذرا پیچوہو نے بھی خواجہ اظہار الحسن کو فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔

    ایم کیوایم کے رہنما خواجہ اظہارالحسن ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہارالحسن وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد گھوٹکی سے واپس کراچی آرہے تھے کہ ٹول پلازہ کے قریب ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی۔

    خواجہ اظہارکی گاڑی کی رفتار120 کلومیٹرفی گھنٹہ کے قریب تھی، ڈائیورژن کا نشان نہ ہونے کے باعث گاڑی بے قابوہوکرکچے میں اتری۔

    ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری کے مطابق خواجہ اظہارالحسن کا سٹی اسکین کیا گیا، سر میں شدید چوٹ ہے لیکن خطرے والی کوئی بات نہیں۔

  • ایم کیوایم کے رہنما خواجہ اظہارالحسن ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

    ایم کیوایم کے رہنما خواجہ اظہارالحسن ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد گھوٹکی سے واپس کراچی آرہے تھے کہ ان کی گاڑی کو ٹول پلازہ کے قریب حادثہ پیش آیا۔

    حادثے میں خواجہ اظہارالحسن کو سر، کمر اورسینے میں چوٹیں آئی ہیں، ان کے تین گارڈز بھی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔

    خواجہ اظہارالحسن اور دیگر زخمیوں کو اسٹیڈیم روڈ پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا، ایم کیو ایم رہنما کی حالت خطرے سے باہر ہے، وہ ہوش میں ہیں اوربات چیت کررہے ہیں۔

    ایم کیو ایم کے رہنما سنجے پروانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پر ٹول پلازہ سے قبل سڑک کی ڈائیورژن کا نشان نہیں لگا ہوا تھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

    انہوں نے بتایا کہ خواجہ اظہارکی گاڑی کی رفتار120 کلومیٹرفی گھنٹہ کے قریب تھی، ڈائیورژن کا نشان نہ ہونے کے باعث گاڑی بے قابوہوکرکچے میں اتری۔

    سنجے پروانی نے کہا کہ کچے میں گاڑی اترنے سے پیچھے بیٹھے اہلکار گاڑی سے گر گئے، ڈرائیور نے سیٹ بیلٹ باندھا ہوا تھا اس لیے محفوظ رہا۔

    ایم کیو ایم رہنما کے مطابق خواجہ اظہارالحسن اگلی نشست پربیٹھے ہوئے تھے، حادثے کے وقت ان کے پیچھے آنے والی پولیس موبائل بھی کچے میں اترگئی۔

    سنجے پروانی نے کہا کہ میری گاڑی خواجہ اظہارالحسن کی گاڑی کے ساتھ تھی اور اپنی گاڑی میں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

  • جھگڑوں کی وجہ سےجیل میں موجود کارکنان دکھی ہیں‘ خواجہ اظہارالحسن

    جھگڑوں کی وجہ سےجیل میں موجود کارکنان دکھی ہیں‘ خواجہ اظہارالحسن

    کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ پی آئی بی ہمارے سربراہ کا گھر ہے اور ہمارا عارضی دفتر بھی رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ثالثی کمیٹی کا ممبرہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ثالثی کمیٹی کوئی پیغام پہنچانے والی کمیٹی نہیں ہوتی، ثالثی کمیٹی کا کام جوڑنے کا ہوتا ہے۔

    خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ پی آئی بی ہمارے سربراہ کا گھر ہے، پی آئی بی ہماراعارضی دفتربھی رہا ہے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ میں نے استعفے کی پیشکش کردی ہے۔

    خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ جھگڑوں کی وجہ سے جیل میں موجود کارکنان دکھی ہیں، اگریہ فاصلہ برقرار رہا تو یہ کوئی اصولوں کی لڑائی نہیں ہے۔


    میں نے23 اگست کوپارٹی کوبچایا تھا، کارکن 11فروری کوپارٹی بچائیں‘ فاروق ستار


    خیال رہے کہ گزشتہ رات ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میں نے23 اگست کوپارٹی کوبچایا تھا کارکن 11 فروری کو پارٹی بچائیں۔

    فاروق ستارکا کہنا تھا کہ اتوارکو پی آئی بی میں 3 بجے کارکنوں کی عدالت لگے گی، بہادرآباد میں بیٹھے ایم پی ایزکوآخری موقع دیتا ہوں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔