Tag: Khawaja Muhammad Asif

  • ملک کی ترقی میں خواتین کا نمایاں کردار ہے: وزیر خارجہ

    ملک کی ترقی میں خواتین کا نمایاں کردار ہے: وزیر خارجہ

    سیالکوٹ: وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ملک کی ترقی میں خواتین کا نمایاں کردار ہے۔ ہمیں اپنی قوم کی بچیوں پر فخر کرنا چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سیاست میں شدید اختلاف ایک مضمون بن چکا ہے۔ سیاست کو ذاتیات بنا لیا گیا ہے۔ اس وقت ملک کو محبت اور سمجھوتوں کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ذاتی اور گروہی مفادات قومی مفادات پر سبقت لے گئے ہیں۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ ملک کی ترقی میں خواتین کا نمایاں کردار ہے۔ ’خاتون وزیر اعظم بنیں، رکن اسمبلی، اسپیکر اور وزرا بھی ہیں، بطور وزیر دفاع خواتین کا فوجی دستہ گزرتا تو آنکھیں بھر آتی تھیں، ملک کے محافظ نوجوانوں سمیت ہماری بچیاں بھی ہیں‘۔

    انہوں نے ملالہ یوسف زئی کے بارے میں کہا کہ قوم کی بیٹی 5 سال بعد واپس آئی ہے۔ ہمیں اپنی قوم کی بچیوں پر فخر کرنا چاہیئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • حکومت ختم ہوگی تو لوڈ شیڈنگ بھی ختم ہوچکی ہوگی، خواجہ آصف

    حکومت ختم ہوگی تو لوڈ شیڈنگ بھی ختم ہوچکی ہوگی، خواجہ آصف

    جھنگ:وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم لمبے چوڑے دعوے نہیں کرتے،کام کرتے ہیں، پاکستان کو جلد اندھیروں سے نکال دیں گے، 2018ء میں حکومت ختم ہوگی تو لوڈ شیڈنگ بھی ختم ہوچکی ہوگی۔

    جھنگ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کا کریڈٹ وزیراعظم کو جاتا ہے، اقتدار سنبھالا تو بجلی کی پیداوار 13 ہزار میگا واٹ کے قریب تھی اور اب بجلی کی پیداوار 19 ہزار 200 میگاواٹ تک پہنچادی ہے جسے جلد 20 ہزار میگا واٹ تک پہنچادیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم لمبے چوڑے دعوے نہیں کرتے،کام کرتے ہیں، پاکستان کو جلد اندھیروں سے نکال دیں گے،سال 2018 میں عوام میں جائیں گے تو لوڈ شیڈنگ ختم ہوچکی ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئندہ چند ماہ میں پورٹ قاسم پروجیکٹ بھی کام شروع کردےگا،سی تھری منصوبہ بھی تکمیل کے مراحل میں ہے، پلانٹس اپ گریڈ ہورہے ہیں،ٹرانسمیشن لائن بھی بہتر ہورہی ہے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مخالفین کو خطرہ ہے کہ لوڈ شیڈنگ ختم ہوگئی تو وہ کیا کریں گے؟ پاکستان کو روشن مستقبل دینے کا وعدہ پورا ہوتا نظر آرہا ہے۔