Tag: Khawaja Saad

  • نیب ایگزیکٹوبورڈ نے خواجہ سعدرفیق کے خلاف کرپشن انکوائری کی منظوری دے دی

    نیب ایگزیکٹوبورڈ نے خواجہ سعدرفیق کے خلاف کرپشن انکوائری کی منظوری دے دی

    اسلام آباد :  نیب ایگزیکٹوبورڈ   نے میاں منشا گروپ کیخلاف لندن میں ہوٹل خریدنے کے معاملے کی تحقیقات اور مسلم لیگ ن کے رہنماخواجہ سعدرفیق کےخلاف کرپشن انکوائری کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نیب ایگزیکٹوبورڈ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا ، جس میں لیگی رہنماخواجہ سعدرفیق کےخلاف کرپشن انکوائری کی منظوری دے دی گئی۔

    اجلاس میں سابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب مظفرعلی کےخلاف انکوائری ، پاکستان ریلویزکے افسران کیخلاف انکوائری اور سابق وزیر عابد شیر علی کے والد کیخلا ف انکوائری کی منظوری بھی دی گئی۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ چوہدری شیر علی ، سابق ڈپٹی کمشنرفیصل آباد، رکن قومی اسمبلی مہرارشاداحمد خان کیخلاف انکوائری کی منظوری بھی دی۔

    اجلاس میں منشاگروپ اوردیگر کے خلاف انویسٹی گیشن ، سابق تحصیل ناظم محمد یاسین کی انکوائری ایف بی آر اور ایف آئی اےبھیجنے اور سابق ایم پی اے محمد اسلام کیخلاف انکوائری بورڈ آف ریونیو پنجاب بھیجنے اور چولستاں ڈویلپمنٹ اتھارٹی کےافسران کی انکوائری بورڈآف ریونیو کی منظوری دی گئی۔

    ایم پی اےسہیل ظفر ، ایم پی اے ملک غضنفر عباس چیمہ اور سابق ٹاؤن ناظم گوجرانوالہ رضوان کیخلاف عدم ثبوت کی بناپرانکوائری بند کرنے کی منظوری
    بھی دی۔

  • آئندہ حکومت میں آنے کے بعد پاکستان میں ڈیم بنائیں گے’ سعد رفیق

    آئندہ حکومت میں آنے کے بعد پاکستان میں ڈیم بنائیں گے’ سعد رفیق

    لاہور: سابق وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ رونے والے روتے رہیں، ہم آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے اقتدار سنبھالنے کے بعد ملک میں ڈیم بنائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جلنے والے جلتے رہو، رونے والے روتے رہو، ہم پاکستان کو آگے لے کر جائیں گے، مخالفین کا کام صرف شور مچانا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں چور کہا گیا تو کبھی ہم پر حملہ کیا گیا، ہمارے لیڈر کو نااہل کر دیا گیا، ایسے بالکل بھی نہیں چل سکتا، ہم یہ تماشا نہیں بننے دیں گے، ہمیں عوام کی خدمت کرنے کی سزا دی گئی۔


    ہاتھ باندھے جائیں اور منہ پر ٹیپ لگادی جائے تو حکومت کا کیا فائدہ؟ سعد رفیق


    رہنما مسلم لیگ ن کا عام انتخابات سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ عام الیکشن نہیں پاکستان کے مستقبل کا معاملہ ہے، مسلم لیگ ن جیتی تو اپنا کام سر انجام دیں گے، جس طرح ماضی میں لوگوں کے لیے کام کیا اسی طرح مسقبل میں بھی کرتے رہیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری وجہ سے فاٹا قومی دھارے میں شامل ہوچکا ہے، ملک کا ووٹر شیر کے ساتھ کھڑا ہے، آئندہ حکومت میں ریلوے کو مزید ترقی اور پی آئی اے کو ٹھیک کریں گے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز پنجاب کے ضلع فیروز پور روڈ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک ارب درختوں نے سلیمانی ٹوپی پہن رکھی ہے، پی ٹی آئی نے عوام کو بے وقوف بنایا، ماضی میں سرکاری ٹی وی پر حملہ اور وزیراعظم ہاؤس کا گیٹ توڑا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بدلتے موسموں کے ساتھ سیاسی وابستگیاں بدلنے والے بے وفا ہوتے ہیں: سعد رفیق

    بدلتے موسموں کے ساتھ سیاسی وابستگیاں بدلنے والے بے وفا ہوتے ہیں: سعد رفیق

    لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بدلتے موسموں کے ساتھ سیاسی وابستگیاں بدلنے والے بے وفا ہوتے ہیں، سیاسی جماعتوں نے دغا بازوں کو سبق سکھانے کی کبھی منظم کوشش نہیں کی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کیا، خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اقتدار میں مزے سے ساتھ رہے اور کبھی اختلاف کیا نہ ٹوکنے کی جرأت کی، ‏ذرا سی آندھی آتی دیکھی تو اصولی اختلاف کے بہانے سائیڈ بدل لی۔

    انہوں نے کہا کہ وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو مڈل کلاس کارکنان بری طرح شکست سے دوچار کریں گے، یہ لوگ سیاسی بے وفا کہلاتے ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ اور بدلتے موسموں کے ساتھ اپنی پارٹی بدلتے ہیں۔


    پی ٹی آئی نے ن لیگ کی مزید وکٹیں گرا دیں


    خیال رہے کہ آج بھکر سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے ایم این اے افضل ڈھانڈلا اور نارووال سے میاں رشید پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں، دونوں رہنماؤں نے عمران خان سے ملاقات کے بعد پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    علاوہ ازیں بھکر سے ہی اراکین صوبائی اسمبلی غضنفر چھینہ اور عامر شاہانی بھی پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے ہیں، نارووال سے رکن صوبائی اسمبلی اویس قاسم بھی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف کے کپتان سے آ ملے ہیں۔


    پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ کی مزید 3 وکٹیں گرا دیں


    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں ایک پریس کانفرنس میں جنوبی پنجاب صوبہ محاذ اور پی ٹی آئی ایک معاہدے کے تحت تحریک انصاف میں‌ضم ہوگئے تھے، تجزیہ کاروں‌ کے مطابق آنے والے دونوں‌ میں دیگر جماعتوں کے مزید ارکان کی پی ٹی آئی میں‌ شمولیت ممکن ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سینیٹ انتخابات میں مخالفین کو مایوسی ہوگی، خواجہ سعد رفیق

    سینیٹ انتخابات میں مخالفین کو مایوسی ہوگی، خواجہ سعد رفیق

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے  کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں کوئی جماعت کوٹے سے زیادہ نشستیں حاصل کرلے تو دال میں کچھ کالا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو فارغ کرانے کے شوقین افراد کو سینیٹ انتخابات میں مایوسی ہوگی، قوم بھی دیکھے گی کہ کون الزامات لگاتا رہا اور کس نے ملک کی خدمت کی۔

    عدالتی فیصلوں سےسیاست کودبایا نہیں جاسکتا‘ خواجہ سعد رفیق

    انہوں نے کہا کہ ایک صاحب نے سارے معاملات بگاڑنے کی کوشش کی، بلوچستان مسئلے کے بعد وہ زیادہ سے زیادہ نشستیں لینا چاہتے ہیں، سینیٹ میں کوئی کوٹے سے زیادہ نشستیں حاصل کرلے تو دال میں کچھ کالا ہے،چار مارچ کو گندا کھیل کھیلنے والوں کا منہ کالا ہوگا۔

    دوسری جانب آج ہی کے روز ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا شاہد مسعود سے متعلق کہنا تھا کہ ایسے لوگ عقل سے عاری ہیں، ملک میں سب ہی برے ہیں تو یہ آگے کیسے بڑھ رہا ہے؟۔

    شیرکی دھاڑانشااللہ آج فیصل آباد سےسنائی دے گی‘ خواجہ سعد رفیق

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدان ملک کو چلاتے ہیں ان کا احترام کرنا چاہیے، ادارے بھی سوچیں ملک کو پارلیمنٹ چلاتی ہے، اداروں کے درمیان فاصلوں سے ریاست کو نقصان ہوگا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 20 دسمبر کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف پر الزام لگایا تھا کہ وہ ملک میں عدلیہ کے ذریعے سیاسی محاذ آرائی چاہتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ڈیرہ مراد جمالی: ریلوے ٹریک پر دھماکہ، بوگیاں پٹری سے اترگئیں

    ڈیرہ مراد جمالی: ریلوے ٹریک پر دھماکہ، بوگیاں پٹری سے اترگئیں

    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی کے ریلوے ٹریک پر دھماکہ کے نتیجے میں  ایک شخص زخمی ہوگیا  جبکہ بولان میل کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردی کے ایک واقعے میں ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ شخص زخمی ہونے والے شخص کو مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ ریلوے ٹریک کا 4 فٹ حصہ متاثر ہوا جس کے باعث کراچی تا خانیوالی بولان میل کو ڈمبولی کے علاقے میں روک دیا گیا ہے۔

    ریلوے ترجمان کے مطابق ایف سی حکام  نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مسافرں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جبکہ  متاثرہ ریل گاڑی کی مرمت کا کام جاری ہے، جلد اس ٹریک اور ریل کو مقررہ راستوں پر بحال کر دیا جائے گا۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے، البتہ  تمام مسافر  محفوظ ہیں، جبکہ دھماکے کے بعد فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ صوبائی انتظامیہ اور اعلی ایف سی حکام سے رابطے میں ہوں، فوری کارروائی کرنے پر ایف سی اور صوبائی انتظامیہ کو خراج تحسین کرتا ہوں۔

    علاوہ ازیں پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان انتظامیہ نے بولان ایکسپریس کا ٹریک کلیئر کردیا ہے اور  مسافرں کو سخت سیکیورٹی کے ساتھ  جیکب آباد پہنچا دیا گیا ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مسلم لیگ ن اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں، سعد رفیق

    مسلم لیگ ن اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں، سعد رفیق

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں، آئین کا دفاع، عوام کے حق حاکمیت کا تحفظ اولین فرض ہے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ استحکام، آئین کی حکمرانی، جمہوریت کے تسلسل سے مشروط ہے، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ تعمیر و ترقی کے ریکارڈ قائم کیے۔

    انہوں نے کہا کہ سازشیں فیصلے ن لیگ، نواز شریف کو خدمت سے روک نہیں سکتے، ماضی میں ایٹمی دھماکا کرنے اور اب معاشی بہتری لانے پر اقتدار چھینا گیا۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ میاں نواز شریف کا جرم یہ ہے کہ انہوں نے ملک سے لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا، کراچی سمیت ملک بھر کو دہشت گردی کی آگ سے نکال کر امن کا گہوارہ بنایا۔

    سعد رفیق نے کہا کہ معاشی استحکام اور سی پیک جیسے منصوبے بھی میاں نواز شریف کے جرائم میں شامل ہیں، قوم کو جمہوریت سے متنفر کرنے والوں کو شکست ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ سازشی فیصلے مسلم لیگ ن کو قوم کی خدمت سے نہیں روک سکتے، عوام کی خوشحالی نواز لیگ کی اولین ترجیح ہے۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ عام انتخابات کے التوا کی کوششیں ناکام بنادیں گے، عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔

    یہ پڑھیں: عدالت کے ذریعے حدیبیہ کیس پھر کھولنا ناانصافی ہے،سعد رفیق


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وزیرخزانہ اسحاق ڈار دیانت داراوردین دارشخص ہیں، سعدرفیق کا ٹوئٹ

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار دیانت داراوردین دارشخص ہیں، سعدرفیق کا ٹوئٹ

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے سعدرفیق نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار دیانت دار اور دین دار شخص قرار دیدیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے سعدرفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار دیانت دار اور دین دار شخص ہیں، ڈوبتی معیشت کو سنبھالا دے کر ٹریک پر لانا قومی خدمت ہے۔

    سعدرفیق نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اسحاق ڈار کی اعلٰی انتظامی صلاحیتوں کا اعتراف عالمی مالیاتی اداروں نے کیا، اُن کےخلاف الزامات میاں نوازشریف کےخلاف سازشی کھیلُ کا حصہ ہیں۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ اسحاق ڈارانشا اللّٰہ سرخرو ہونگے، قومی محسنوں کی تذلیل اور بعداز مرگ مدح سرائی ہماری بدقسمت قومی روایت ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز احتساب عدالت نےآمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد کی تھی، تاہم اسحاق ڈار نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔


    مزید پڑھیں : وزیرخزانہ اسحاق ڈار پرفرد جرم عائد


    زیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میرے تمام اثاثے آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں جبکہ مجھ پرعائد الزامات بے بنیاد ہیں جنہیں عدالت میں ثبوتوں کے ذریعے ثابت کروں گا۔

    اس سے قبل احتساب عدالت کی جانب سے وزیر خزانہ اسحق ڈار کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے تھے جب کہ ان کی تمام جائیداد کی خرید و فروخت اور منتقلی پر پابندی عائد کردی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چوہدری نثاراورنوازشریف میں عاشق معشوق جیسا تعلق ہے،سعد رفیق

    چوہدری نثاراورنوازشریف میں عاشق معشوق جیسا تعلق ہے،سعد رفیق

    اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار اور نوازشریف میں عاشق معشوق جیسا تعلق ہے، چوہدری نثارنے ملاقات میں نواز شریف کو مفید مشورے بھی دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ چوہدری نثار اور نوازشریف میں عاشق معشوق جیسا تعلق ہے، چوہدری نثار نے ملاقات میں نواز شریف کو مفید مشورے بھی دیئے۔

    سعد رفیق نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ زیادتی یا ناانصافی ہوئی تو چپ نہیں بیٹھیں گے نہ زبان بند کریں گے، چوہدری نثار نے نواز شریف کی واپسی پر گلے شکوے بھی کیے۔


    مزید پڑھیں : سابق وزیراعظم نوازشریف سے چوہدری نثارکی ملاقات


    یاد رہے کہ گذشتہ روز سابق نااہل وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد پنجاب ہاؤس اسلام آباد سیاسی سرگرمیوں کا مرکزبن گیا، سابق وزیر داخلہ نے نوازشریف سے ملاقات کی، ملاقات میں چوہدری نثار نے بیگم کلثوم نوازکی صحت سے متعلق دریافت کیا جبکہ سیاسی صورتحال اورپارٹی اموربھی زیرغور آئے۔

    خیال رہے کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی چوہدری نثار سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں وزیراعلی پنجاب قریبی ساتھی چوہدری نثارکے تحفظات دور کرنے میں ناکام ہوگئے تھے، چوہدری نثار نے مریم نواز کو پارٹی میں اہم عہدہ اور ذمہ داری دینے کی مخالفت کی تھی، جس کے بعد شہبازشریف چوہدری نثار کا مؤقف لے کر لندن روانہ ہوئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • عوامی فیصلےپرعمران دھاندلی کےالزامات واپس لیں،سعدرفیق

    عوامی فیصلےپرعمران دھاندلی کےالزامات واپس لیں،سعدرفیق

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابی نتائج کے بعد عمران خان کو اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دھاندلی کے الزامات واپس لے لینے چاہئیں۔

    یہ باتیں انہوں نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے  جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی کے کوئی ثبوت جمع نہیں کرائے۔

    ان کا مسئلہ یہ ہے کہ کسی کے ووٹ کو تسلیم ہی نہیں کرتے، عمران خان نے ہمارے خلاف قتل کے جھوٹے مقدمات بنوائے، خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھاکہ عمران خان نے اسمبلی کو جھوٹا اور جعلی کہا اور آج وہ خود اسمبلی میں آکر بیٹھ گئے۔

    عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو پارلیمانی زبان سیکھنی چاہئیے،ان کو سمجھنا چاہئیے کہ سیاست میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سیاست سکھانا ہماری ذمہ داری ہے، اور ہم اس ذمہ داری کو پورا کرتے رہیں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ این اے 246 کراچی میں عمران خان کو پتہ چل گیا کہ تبدیلی ووٹ سے ہی آتی ہے، کراچی میں عوامی عدالت کا نتیجہ سامنے آگیا۔