Tag: khawaja saad rafique media talk

  • سعد رفیق آئی جی سندھ کے معاملے پرٹانگ نہ اڑائیں، مولا بخش چانڈیو

    سعد رفیق آئی جی سندھ کے معاملے پرٹانگ نہ اڑائیں، مولا بخش چانڈیو

    کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ کے معاملے میں وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کو ٹانگ اڑانے کی ضرورت نہیں، یہ معاملہ خالصتاً ہمارے صوبے کا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق کو آئی جی سندھ کے معاملے پرسیاست نہیں کرنی چاہئیے۔

    انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ میرٹ پر کام کررہے ہیں یا نہیں یہ ان کا مسئلہ نہیں فکر نہ کریں، وزیر ریلوے ناکامیاں چھپانے کےلیے ایسی باتیں کرتے ہیں جو اُنہیں زیب نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے پریشان نہ ہوں پیپلز پارٹی پنجاب کے لیے بھی کام تیز کرے گی۔

     مزید پڑھیں : پیپلز پارٹی نے سندھ کا کباڑہ کردیا ہے، سعد رفیق

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے اپنے ایک بیان میں سندھ حکومت کی جانب سے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی برطرفی پر اعتراض اُٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ چوںکہ آئی جی سندھ میرٹ پر کام کرتے ہیں اور کرپٹ لوگوں کو نہیں چھوڑتے اس لئے وہ پیپلز پارٹی کو راس نہیں آتے ہیں کیوں کہ پیپلز پارٹی آئی جی کے عہدے پر گھر کا منشی لگوانا چاہتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کا کباڑہ کر کے رکھ دیا ہے اس لیے سندھ حکومت کو مذید فری ہینڈ نہیں دیں گے۔

  • عمران خان کو نواز شریف فوبیا ہوگیا ہے، خواب میں بھی نظرآتے ہیں،خواجہ سعد رفیق

    عمران خان کو نواز شریف فوبیا ہوگیا ہے، خواب میں بھی نظرآتے ہیں،خواجہ سعد رفیق

    اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کو نواز شریف فوبیا ہوگیا ہے، خواب میں بھی نظرآتے ہیں، عمران خان کا بچپن کا خواب وزیراعظم بننا پورا نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کی سماعت میں وقفے کے دوران وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان، شیخ رشید، سراج الحق سنجیدہ ہوتے تو کیس پرتوجہ دیتے، تینوں رہنما عدالت کے باہر لمبے لمبے بیانات دیتے ہیں، ہم ان کی تقریروں کا جواب دینے کے لئے یہاں آئے ہیں، پاکستان میں صفحہ اول کے وکیل موجود ہیں، تینوں نے کسی بھی بڑے وکیل کی خدمات حاصل نہیں کیں، یہیں سے ان کے سنجیدہ ہونے کااندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

    خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو نواز شریف فوبیا ہوگیا ہے، خواب میں بھی نظرآتے ہیں،عمران خان کا بچپن کا خواب وزیراعظم بننا پورا نہیں ہوگا، عمران خان اورشیخ رشید میڈیا کے ذریعے ایک تاثر قائم کرنا چاہتے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے مشورہ دیا تھا کہ اپنا پیسہ ہنڈی سے بھیجا کریں، عمران خان نے کہا کہ اقتدار میں آکر تھانیداروں کا انتخاب کرائیں گے، عمران خان نوازشریف کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ کرنا چاہتے ہیں، عمران خان سے پوچھا جائے وہ کس کے لئے کام کررہے ہیں۔

    سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مجھے پتہ ہے مجھے گالیاں دی جارہی ہیں، اور مزید بھی دی جائیں گی، بدتمیزی کا کلچر عمران خان نے پاکستان میں متعارف کرایا ہے، جب کوئی شخص قابل اصلاح ہواس کو آئینہ دکھانا پڑتا ہے، آپ مقدس گائے نہیں ہیں، آپ جو کچھ کرتے ہیں سب جانتے ہیں، کہتے ہیں ہماری سیاسی جدوجہد ہے،ڈھائی دن توجیل میں رہ نہیں سکے تھے۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ججز کی بحالی کے دوران اسلام آباد میں چھپنے والا شخص عمران خان تھا، کیا گھر میں چھپنے والے شخص کو لیڈر کہاجاتا ہے، کارکنوں کومار پڑرہی ہوتی ہے، خود گھر میں پش اپس لگاتے ہیں، لیڈر آگے لگنے والا ہوتا ہے،لیڈروہ نہیں جوآگے لگاتا ہے، منہ سے آگ نکالنے سے کوئی بہادر نہیں بنتا ہے۔

    خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ یہ جمہوریت اور سیاست کو ٹمپر کرتے ہیں، دھرنے کی کال دیکر لوگوں کونکالتے ہیں، خود چھپ جاتے ہیں، پی ٹی آئی کے فنڈز سے متعلق درخواست کاجواب کیوں نہیں دیتے، ہم کوئی درخواست کریں توجرم، یہ کریں تو ان کا حق ہے، ہم کوئی درخواست کریں توجرم، یہ کریں تو ان کاحق ہے، حسین اورحسن پیش نہ ہوتے تو ہمیں کوئی مجبوری نہیں تھی ، ہم نے کسی قسم کا کوئی استثنیٰ نہیں مانگا ہے،

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ عمران خان خیبرپختونخوا والوں کی خدمت نہیں کریں گے بلکہ وہ اداروں کو دباؤ میں لانے کی سازش کرتے ہیں، عمران خان نے گمراہ کن بیانات دیے، پروپیگنڈا کیا گیا، عمران خان جانتے ہیں 2018میں لوگ نوازشریف کوووٹ دیں گے، غیرملکی سرمایہ کاری آئے ،پاکستان مزید آگے بڑھے گا۔

    خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے سے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے لوگ اپنی کارکردگی پر بات نہیں کرتے، یہ بلین ٹری، بنوں جیل ٹوٹنے اوردیگر مسائل پربات نہیں کرتے، احتساب کمیشن خود بنایا اور اس کا کباڑا کردیا اس پر بات نہیں کرتے ، خیبربینک جب لوٹا گیا اس پر کمیشن کیوں نہیں بنایا گیا