Tag: khawaja saad rafique

  • سیاستدان برائیوں کوبڑھا کرپیش کرتے ہیں، عوام سنجیدہ نہ لیں، سعد رفیق

    سیاستدان برائیوں کوبڑھا کرپیش کرتے ہیں، عوام سنجیدہ نہ لیں، سعد رفیق

    اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیاستدان برائیوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں عوام ان کی باتوں کو سنجیدہ نہ لے، دعا ہے جن سیاسی جماعتوں میں بلوغت نہیں آئی جلد آجائے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مشکلات اور مسائل کے باوجود پاکستان آگے بڑھ رہاہے ہم ہر کسی کو خوش نہیں کر سکتے، آپس میں جھگڑا کم کریں تو ترقی کی رفتار اور بڑھ سکتی ہے۔

    سعد رفیق نے کہا کہ ضمیر مطمئن ہونا چاہئیے اگر ہمارا ضمیر مطمئن ہو اور کہیں غلطی ہو جائے تو ہم خود اصلاح کر سکتے ہیں۔


    مزید پڑھیں: پاناما ڈرامے کا مرکزی کردارعمران خان اور ڈائریکٹر ملک سے باہر ہے، سعد رفیق


    انہوں نے کہا کہ سیاستدان اتنے بُرے بھی نہیں، جتنا لوگ سمجھتے ہیں، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں جمہوریت کی تعریف پر پورانہیں اترتیں، پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں بلوغت آئی ہے جہاں بلوغت کی کمی ہے وہاں آئندہ 2 چار سالوں میں پوری ہو جائے گی۔


    مزید پڑھیں: سی پیک کو متنازع نہیں ہونے دیں گے، سعد رفیق


  • عمران خان نے حکومت کو گندا کرنے کی ناکام کوشش کی، سعد رفیق

    عمران خان نے حکومت کو گندا کرنے کی ناکام کوشش کی، سعد رفیق

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ عمران خان نے حکومت کو گندا کرنے کی ناکام کوشش کی، بلاول بھٹو منہ میں سونے کا چمچہ لے کر پیدا ہوئے ہیں، نعروں کے بجائے عوام کی خدمت کریں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور میں بے سہارا بچوں کے لیے منعقدہ عید میلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بے سہارا بچوں کے لیے منعقدہ عید میلہ سیاسی نعروں کی نذر ہو گیا۔ خواجہ سعد رفیق نے عمران خان اور بلاول بھٹو زرداری کو آڑے ہاتھوں لیا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے خطاب شروع کیا تو ان کو بچوں کو عید کی خوشیاں دینے کی بجائے سیاسی حریفوں کی یاد آگئی۔

    انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ  بلاول بھٹو تو پیرا ٹروپر ہیں سونے کا چمچہ منہ میں لے کر پیدا ہوئے ہیں، انہیں نعروں کی بجائے عوام کی خدمت کرنی چاہئیے۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان نے دھرنوں سمیت مختلف طریقوں سے حکومت کو گندا کرنے کی کوشش کی لیکن ہم نے دس حملوں کے جواب میں صرف دو حملے کیے۔ چاہتے تو بھاری جواب بھی دے سکتے ہیں، مگر نہیں کیونکہ مسلم لیگ ن کا اصل مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ سانحہ احمد پور شرقیہ پر سیاستدان اپنی سیاست چمکا رہے ہیں۔ پنجاب بھر میں پانچ برن سینٹرز ہیں جبکہ ملتان کا برن سینٹر اپنی مثال آپ ہے۔

  • سی پیک کو متنازع نہیں ہونے دیں گے، سعد رفیق

    سی پیک کو متنازع نہیں ہونے دیں گے، سعد رفیق

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سی پیک کو متنازع نہیں ہونے دیں گے مگر شکوہ کردیا کہ خیبر پختونخوا کی طرح پنجاب اور سندھ ریلوے کی زمین واپس نہیں کررہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں نجی یونیورسٹی کے زیر اہتمام سی پیک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چین کے دورے کے موقع پر وزیراعظم کے ساتھ جانے والے چاروں وزرائے اعلیٰ اچھے بچے بن جاتے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے چین اور امریکا کی سیاست کا تقابلی جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں بدامنی پھیلانے والے ملک سے جان چھوٹنے والی ہے۔

    وفاقی وزیر نے ریلوے کو منافع بخش ادار ہ بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کو کراچی اور چاہ بہار پورٹ سے ریلوے کے ذریعے ملانے کا بھی منصوبہ ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں شکوہ کیا کہ سندھ اور پنجاب ریلوے کی زمین واپس نہیں کررہے۔

    واضح رہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے دعوے کرنے والی حکومت کے اہم وزیر سعد رفیق کی تقریر کے دوران دو بار بجلی چلی گئی۔

  • وزیر اعظم عہدے سے مستعفی نہیں ہوں گے، خواجہ سعد رفیق

    وزیر اعظم عہدے سے مستعفی نہیں ہوں گے، خواجہ سعد رفیق

    اسلام آباد : وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے پاناما فیصلے پر کہا ہے کہ جے آئی ٹی وزیراعظم کے مؤقف کی فتح ہے، نواز شریف کے استعفے کا مطالبے کو مسترد کرتے ہیں،عدالت سے پوراتعاون کریں گے، سازش کرنے والوں کو پھرمنہ کی کھانی پڑی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر وزیر مملکت مریم اورنگزیب اور دانیال عزیز بھی موجود تھے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سازش کرنے والوں کو پھر منہ کی کھانی پڑی، عمران خان خوابوں میں وزیراعظم بن چکے تھے۔

    انہوں نے پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے، جمہوریت کےخلاف سازشیں کرتے رہے، عمران خان نے 2013 کے انتخابات کو بھی تسلیم نہیں کیا۔ ان کو دھرنا ٹو میں بھی ناکامی نصیب ہوئی۔

    سعد رفیق نے کہا کہ پاناما پیپرز کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، نوازشریف خود احتساب کیلئےعدالت میں پیش ہوئے، عدالت نےعمران خان کی وزیراعظم کو نااہل قرار دینے کی درخواست مسترد کردی، ن لیگ عدالت سے سرخرو ہوکر عوام کے سامنے آئی ہے، کارکن جمعہ کوشکرانےکےنفل اداکریں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے نوازشریف کے استعفے کے مطالبے کو مسترد کرتےہیں، نوازشریف کیوں استعفیٰ دیں؟ وزیراعظم عدالت سےسرخرو ہوئے ہیں، اپوزیشن 2018کےانتخابات کی تیاری کرے، آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں حکومتیں بنائیں گے۔

    +ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اورشیخ رشید نےعدالت پردباؤ ڈالنے اور سپریم کورٹ پراثرانداز ہونے کی کوشش کی، درخواست گزاروں کےپاس قیاس آرائیوں کےسواکچھ نہیں تھا، عدالت ثبوت مانگتی رہی لیکن کچھ پیش نہیں کیاگیا، عمران خان کی تینوں درخواستیں مسترد ہوچکی ہیں ،عدالتی فیصلے پرمن وعن عمل کرنے کاوقت آگیا ہے، وزیراعظم نوازشریف نے ہی جےآئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ کیا گریڈ18کےافسرکی کوئی قدرنہیں ہوتی؟، گریڈ18کے افسر کے آگے کھڑے ہونے میں کوئی شرم نہیں ہونی چاہیئے۔

  • اس بار سندھ میں بھی ہماری حکومت ہوگی، سعد رفیق

    اس بار سندھ میں بھی ہماری حکومت ہوگی، سعد رفیق

    حیدرآباد : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اس بار سندھ میں صوبائی حکومت بھی بنائیں گے، پیپلزپارٹی کی حکمرانی نے سندھ کو کھنڈرمیں تبدیل کر دیا، نواز لیگ سندھ کو متبادل قیادت دے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدر آباد میں مسلم لیگ نواز کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نواز لیگ نے سندھ میں دستک دینے کا آغاز کردیا ہے، اس بار سندھ میں صوبائی حکومت بھی ہم بنائیں گے، ملک تو بدل رہا ہے سندھ کے لوگوں کی زندگی نہیں بدل رہی۔

    انہوں نے سوال کیا کہ زرداری صاحب بتائیں کہ سندھ کا نقشہ کیوں بگڑا ہے؟ پیپلزپارٹی کی حکمرانی نے سندھ کو کھنڈرکیوں بنا دیا؟ سعد رفیق نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے کرپشن کی باتوں پرلوگ ہنستے ہیں، کرپشن کیخلاف باتیں پیپلزپارٹی کو زیب نہیں دیتیں۔

    پنجاب کا نقشہ بدل سکتا ہے تو سندھ میں تبدیلی کیوں نہیں آ سکتی

    ان کا کہنا تھا کہ ہراس شخص کے ساتھ ہیں جو پاکستان زندہ باد کی بات کرے گا، آئندہ نعروں پر الیکشن نہیں جیتا جا سکے گا ،پنجاب کا نقشہ بدل سکتا ہے تو سندھ میں تبدیلی کیوں نہیں آ سکتی۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک ایسی جماعت بن گئی ہے جو ہر بار صرف نعرے پرالیکشن جیتنا چاہتی ہے، لیکن اس بارایسا نہیں ہوگا، کیونکہ ببر شیرمیدا ن میں نکل آیا ہے۔

    اس با رسندھ کو متبادل قیادت دیں گے۔ سعدرفیق نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو جب پنجاب آتےہیں تو اچھا لگتا ہے، اس لئے ہم نے بھی سندھ میں دستک دینے کا آغاز کردیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پیاری پیپلزپارٹی کےدوستو ہم سندھ میں لینڈ کرچکے ہیں،اور 2018میں سندھ میں حکومت ہم بنائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ جو پاکستان کیخلاف بات کرے گا تو عوام اس کی سیاست کو مسترد کردینگے۔

  • ریلوے میں ای ٹکٹنگ کے لیے موبائل ایپ متعارف

    ریلوے میں ای ٹکٹنگ کے لیے موبائل ایپ متعارف

    لاہور : پاکستان ریلوے نے ای ٹکٹنگ کے لیے موبائل ایپ متعارف کروا دی، اب ریلوے کے مسافر اسمارٹ فون کے ذریعے بھی ٹکٹ بک کرا سکیں گے، خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ٹرینوں میں ایڈوانس بکنگ کو فروغ دینے کے لیے باقاعدہ حکمتِ عملی مرتب کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اکیسویں صدی میں ریل کے نظام کو انیسویں اور بیسویں صدی کے مطابق نہیں چلایا جاسکتا، یہ صدی انٹرنیٹ اور موبائل ٹیکنالوجی کی صدی ہے، ہمیں اپنے مسافروں کو جدید دورکے تقاضوں کے مطابق سہولتیں فراہم کرنا ہوں گی۔

    وہ ریلوے ہیڈکوارٹرزمیں پاکستان ریلویز میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال میں فروغ کے حوالے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کی آفیشل کی ایپ گوگل اسٹور پر دستیاب ہے، اوقات کار، ٹریول، ٹکٹس، ہیلپ لائن، فریٹ اور فیڈ بیک کی آپشنز موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آئن لائن سروس سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ 48 ٹرینیں جن کی ریزویشن ای ٹکٹنگ پرآ چکی ان کے موبائل فون پر ٹکٹ بک کروائے جا سکتے ہیں۔ کسی بھی جگہ پر ٹکٹ بک کروا ئی جائے اس کے کوئی چارجز نہیں ہے۔

    یو بی ایل اکاﺅنٹ سے بھی بکنگ ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کے پاس اسمارٹ فون نہیں ہوگا ان کے لئے کال سنٹرز کا اجرا ء کیا جائے گا، موبائل ایپ کو نئی ٹیکسی سروس سے جوڑا جائے گا تاکہ ٹرین تک آنے میں مشکلات نہ ہوں۔

    وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ٹکٹ گم ہونے کی صورت میں متبادل طریقہ کار وضع کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ اس سلسلے میں فول پروف طریقہ کار اپنانے میں عوام کی مشکلات کے ازالے کو پہلی ترجیح کے طور پر رکھا جائے۔

  • امید ہے عمران خان جلد سیاست سیکھ جائیں گے، سعد رفیق

    امید ہے عمران خان جلد سیاست سیکھ جائیں گے، سعد رفیق

    لاہور : وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سیاست سکھانا بھی ہماری ذمہ داری ہے، امید ہے وہ آہستہ آہستہ سیاست کرنا سیکھ جائیں گے، ہم کوئی عمران خان نہیں ہیں جو 9 دن یا 90 دن میں پاکستان کو بدلنے کا دعویٰ کریں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے غوثیہ کالونی لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کپتان پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چور کو تھانے میں جا کر ماں کی یاد آجاتی ہے۔

    عمران خان اور ان کے حامی ٹی وی پر جھوٹ بولتے رہتے ہیں لیکن ان کے جھوٹوں کا اثر ووٹرز پر کبھی نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں سی پیک لیکر آئے ہیں اور یہ ہی نہیں پاکستان میں لوڈ شیڈنگ کم ہوچکی ہے، بجلی کے کارخانے اورڈیم بن رہے ہیں۔

    انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ محکمہ ریلوے برباد ہوچکا تھا ،اب اپنے پاوں پرکھڑا ہے اورآج اس کی آمدنی بھی دگنی ہوچکی ہے۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کراچی میں قتل عام تقریباًرک چکا ہے، بھتا خوروں اور ٹارگٹ کلرز کی چیخیں نکل گئیں ہیں لیکن پھر بھی ہماری کرادر کشی کی جا رہی ہے۔

  • جو جیسی بات کرے گا، اسے ویسا جواب ملے گا، سعد رفیق

    جو جیسی بات کرے گا، اسے ویسا جواب ملے گا، سعد رفیق

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیاستدان حدود میں رہ کر سیاست کریں، جو جس لہجے میں بات کرے گا، اسے وہی جواب ملے گا، عدلیہ کی آزادی میں ہمارا لہو شامل ہے، اسکی توہین کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔

    تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ ماڈل ریلوے اسٹیشن کے سنگ بنیاد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین جان لیں، حکومت کام کر رہی ہے اور وہ صرف تنقید، سیاستدان حدود میں رہ کر سیاست کریں، جو جس لہجے میں باتے کرے گا، اسے وہی جواب ملے گا۔

    انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو جب بھی پنجاب آتے ہیں، وہ ہمارا فائدہ کر جاتے ہیں، ملک گیر جماعت پیپلز پارٹی تین صوبوں سے فارغ ہو کر سندھ تک محدود ہو گئی ہے۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہوگئیں، اب ملک میں ووٹ کے ذریعے ہی تبدیلی آئے گی، جو سیاسی جماعت عوام کی خدمت نہیں کرے گی، عوام اس کو مسترد کر دیں گے، عدلیہ کی آزادی میں ان کا لہو شامل ہے، وہ اسکی توہین کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے کی حالت بہتر بنانے کے لیے پندرہ سال کا عرصہ درکار ہے، وزیراعطم نے ٹرین حادثات میں ہلاک افراد کے لواحقین کے لیے امدد میں اضافہ کر دیا ہے، ریلوے سے کسی بھی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا۔

    سعد رفیق نے کہا کہ تین سال کے دوران ریلوے نے کوئی بیل آؤٹ پیکج نہیں مانگا، سی پیک کے تناظر میں گوادر پر ریلوے اسٹیشن بنانے کے لیے جگہ خرید لی ہے، جلد پٹری کے لیے بھی اراضی حاصل کریں گے، پھاٹک ریلوے کراسنگ پر پھاٹک لگا رہے ہیں ، اس سلسلے میں شہبازشریف اور مراد علی شاہ نے تعاون کیا ہے۔

  • کرپشن کی باتیں کرنے والے خیبربینک لوٹ کرکھا گئے، سعد رفیق

    کرپشن کی باتیں کرنے والے خیبربینک لوٹ کرکھا گئے، سعد رفیق

    صوابی : وزیر ریلو ے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کرپشن کی باتیں کرنے والے خیبربینک لوٹ کرکھا گئے، چین نے وزیراعظم پراعتماد کرتے ہوئے سی پیک کا تحفہ دیا، سیاست غیر سنجیدہ لوگوں کا کام نہیں، کوئی دباؤ ڈال کر جمہوریت کو کمزور کرنے کی کوشش نہ کرے، عمران نیازی جمہوریت کے لیے بوجھ بن چکے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے صوابی میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نوازکی حکومت نے ملک میں امن قائم کیا، نوازشریف نےحکومت سنبھالی تو چین نے بھی ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے قوم کو سی پیک کا تحفہ دیا۔

    انہوں نے کہا کہ سی پیک کسی ایک شہر کے لیے نہیں پورے ملک کی ترقی کا منصوبہ ہے، سعد رفیق نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تبدیلی آناشروع ہوئی تو کچھ لوگوں کے پیٹ میں درد شروع ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے خان صاحب کو ملک بنانے کا موقع دیا لیکن انہوں نے اس موقع کا غلط فائدہ اٹھایا اور دھرنے دینا شروع کردئیے جن میں ہر روز ایک نیا جھوٹ سننے کو ملتا تھا، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ان کا جھوٹ بڑھتے بڑھتے پاناما لیکس تک پہنچ گیا جبکہ ان کے پانامہ کا پاجامہ بن جائے گا۔

    وزیر ریلو ے نے کہا کہ کرپشن کی باتیں کرنے والے خیبربینک لوٹ کرکھا گئے، تلاشی لینے والوں کی تلاشی ہوئی تو ان کی چیخیں نکل گئیں، انہوں نے جلسے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ صوابی والوں بتاؤ، کیاجلسوں میں ناچ گانا کرنا ہمارا کلچر ہے، ایک غلطی آپ سے ہوئی، لگتا ہے ایک ہم سے بھی ہوگئی، وہ یہ کہ ہم اگر مولانا فضل الرحمان کی بات مان لیتے تو آج کے پی کے کا یہ حال نہ ہوتا، کیا اب عوام پی ٹی آئی کو دوبارہ ووٹ دینے کی غلطی کریں گے؟

    سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سیاست دان عوام سے محبت کرتا ہے، ہم سیاسی کارکن ہیں، پیرا شوٹ سے سیاست میں نہیں آئے،کے پی کے میں ن لیگ کی حکومت ہوتی تو اب تک تین 4 میٹرو بن چکی ہوتیں عمران صاحب آپ نے کے پی میں کیا کیا؟َ میگا پراجیکٹ کہاں ہے؟

    انہوں نے کہا کہ کوئی اداروں پر دباؤ ڈال کر جمہوریت کو کمزور کرنے کی کوشش نہ کرے، عمران نیازی جمہوریت کیلئے بوجھ بن چکے ہیں، قبائلی علاقوں میں اصلاحات ہوں گی، دھرنوں کے ڈرامے بند کرو، موقع ملا تو آپ کے شہروں اور صوبے کو بدل ڈالیں گے۔

    سعد رفیق نے بتایا کہ صوابی والوں نواز شریف آپ کے پاس صوابی ضرور آئیں گے، اب جلاؤ گھیراؤ سے نہیں فیصلہ ووٹر کرے گا، ملک کی ترقی پر عمران خان صاحب کو خوشی کیوں نہیں ہوتی، فیصلہ عوام کا چلے گا، دھرنے کا نہیں۔

  • بھارت کوتاریخ سے سبق سیکھنا ہوگا، خواجہ سعد رفیق

    بھارت کوتاریخ سے سبق سیکھنا ہوگا، خواجہ سعد رفیق

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نئی کمیٹی بنانے کی تجویز دے دی، انہوں نے کہا کہ بھارت تاریخ سے سبق سیکھے. کشمیر کی آزادی کے لئے حریت رہنماؤں کو بھی متحد ہونا ہوگا۔

    ان خیلاتا کا اظہار انہوں نے لاہور میں یومِ یکجہتی کشمیرکے حوالے سے منعقد ہ تصویری نمائش اور یکجہتی کشمیر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، خواجہ سعد رفیق نے پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کی کارکردگی پرسوال اٹھائے بغیر دانشوروں، ججوں ، سابق فوجیوں اوربیوروکریٹس پر مشتمل نئی کمیٹی بنانے کی تجویز دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارتی سیاستدان خواب غفلت سے اُٹھ جائیں، ان کی ترقی کا راستہ پاکستان سے ہو کر جاتا ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اگر دنیا میں مشرقی تیمور کو آزادی مل سکتی ہے تو پھر کشمیری کیوں محروم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو کو ان کا حق دلانے کیلئے اقوام متحدہ اور او آئی سی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ حریت رہنما بھی باہمی اختلافات بھلا دیں۔

    بعد ازاں یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بھا رت ہوش کے ناخن لے گر کشمیریوں کو ان کی آزادی اور ان کے حقوق ادا نہ کئے اور پاکستان کی آبی ناکہ بندی ختم نہ کی تو اسی طرح بھوکے مرتے رہو گے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی دانشوروں پالیسی میکروں، تجزیہ نگاروں سمیت سب کو کہتا ہوں کہ کشمیر میں بربریت کا مظاہرہ کرکے اور کشمیریوں کے حق کو دبا کر ترقی نہیں کرسکتے۔