Tag: khawaja saad rafique

  • لودھراں ٹرین حادثہ: اعلان کے باوجود لواحقین انصاف کے منتظر

    لودھراں ٹرین حادثہ: اعلان کے باوجود لواحقین انصاف کے منتظر

    لودھراں : ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 22 دن بعد بھی اب تک انصاف نہ ملا، واقعے کی رپورٹ تو ایک طرف ایف آئی آر بھی تا حال درج نہ ہو سکی۔

    تفصیلات کے مطابق لودھراں میں ٹرین اور دو چنگ چی  رکشا کے درمیان حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 بچوں سمیت 9 افراد جان سے گئے تھے، یہ وہ اندوہناک حادثہ ہے جسے گزرے آج 22 دن ہوگئے۔

    لودھراں میں ٹرین اور دو چنگ چی میں تصادم نے 9 افراد کی جان لی تھیجس میں ایک ہی گھر کے 5 بچے شامل ہیں بچوں کی نانی انصاف کا انتظار کرتے کرتے نواسوں کا صدمہ لیے دنیا سے چلی گئی۔

    جاں بحق افراد کے ورثا احتجاج کرتے رہے اورقاتل ریلوے مقدمے میں خود ہی مدعی بن گئی حد تو یہ کہ اہل خانہ کی مدعیت میں ایف آئی آر تو کیا تاحال درخواست بھی درج نہ ہوسکی۔

    ذرائع کے مطابق ٹرین کی آمد پر لوکل اور کمپیوٹرائزڈ پھاٹک بند نہ ہوسکے اور دھند کے باعث رکشا ڈرائیور کو بھی ٹرین کی آمد کا احساس کا نہ ہوا۔ پولیس کے مطابق رکشا پٹریوں میں پھنس گیا تھا۔

    حادثے میں رکشا ڈرائیورسمیت 10 افراد زخمی بھی ہوئے۔ اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

  • خواجہ آصف اورسعد رفیق کی تقاریرسے مایوسی جھلک رہی ہے، نعیم الحق

    خواجہ آصف اورسعد رفیق کی تقاریرسے مایوسی جھلک رہی ہے، نعیم الحق

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ حکومتی وزراء کے لہجوں سے شکست اور مایوسی جھلک رہی ہے، دونوں وزیروں نے اپنی ناکامی تسلیم کرلی، 2017 الیکشن ہی نہیں ن لیگ کی بربادی اور شرمندگی کا سال ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام میں آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف اورخواجہ سعدرفیق کی تقاریرپر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کیا، نعیم الحق نے کہا کہ دونوں وزراء نے تقاریرمیں نواز لیگ کی ناکامیوں کی داستان سنائی اورتحریک انصاف کو ذمےدارٹھہرانے کی بیہودہ کوشش کی گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ دونوں جانتے ہیں کہ انہوں نے قوم کو لوٹنے کے سوا کوئی کام نہیں کیا، ان کے اعمال نامے میں پاناما کے سواپیش کرنے کیلئے کچھ نہیں، پاناما کیس تو ایک طرف ان کی کارکردگی انہیں اقتدارسے باہر پھینکنے کیلئےکافی ہے، نالائق اور کرپٹ عناصر کا ٹولہ اپنے انجام سے واقف ہے۔

    ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنے چار سالہ دور حکومت میں عوام کو بجلی، گیس، تعلیم، صحت، روزگار سمیت کچھ نہیں دیا، یہ لوگ  پاناما کا پوچھنے پرقطری خط دکھاتے ہیں اور کارکردگی کے سوال پر گالیاں دیتے ہیں۔

    نعیم الحق نے کہا کہ حقیقی حزب اختلاف سامنےآئی ہے تو وزراء کو پاگل پن کے دورے پڑنے لگے، پارلیمان کو جھوٹ،گالیوں اور دست درازی کیلئے اکھاڑہ بنادیا گیا ہے۔ 2017الیکشن ہی نہیں ن لیگ کی بربادی اورشرمندگی کاسال ہے، چوری کی گئی دولت واپس دلوانے کیلئے ہرجگہ ان کاتعاقب کرینگے۔

  • بلاول کی باتیں ان کے حجم سے کہیں زیادہ ہیں، خواجہ سعد رفیق

    بلاول کی باتیں ان کے حجم سے کہیں زیادہ ہیں، خواجہ سعد رفیق

    اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو تاریخ میں جھانکیں۔ پی پی چیئرمین کی باتیں ان کے حجم سے کہیں زیادہ ہیں، بھٹو کی پھانسی جوڈیشل مرڈر تھا۔ پیپلزپارٹی نعرے بازی کے بجائے کچھ کام بھی کرکے دکھائے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں اہک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، خواجہ سعد رفیق نے اپنے خطاب میں پپیلزپارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ سیف الرحمان دور میں درست احتساب نہیں ہوا اور اس بات کو ہماری قیادت بھی تسلیم کرتی ہے۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اپنی غلطیوں کوماننے سے ہی جمہوریت پروان چڑھتی ہے، وہ ذوالفقارعلی بھٹو کی پھانسی کو عدالتی قتل سمجھتے ہیں۔

    ان کاکہنا تھا کہ شہباز شریف نے مجھے حوصلے سے قابو کیا اوراب میں میٹھی میٹھی باتیں کرتا ہوں، ہماری جماعت میں بلی کی طرح میاﺅں میاﺅں نہیں کیا جاتا بلکہ پارٹی میں بات ہوتی ہے اور رائے شماری ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی غلطیوں سے سیکھا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ آج لوگ جمہوریت کا سبق نواز شریف سے لیتے ہیں۔

    لیگی رہنما نے کہا کہ پی پی کہ جانب سے الیکشن وقت سے پہلے کرانے کی ٹوٹکی بجائی جارہی ہے اگر وہ بجا رہے ہیں تو میں انہیں یاد لادوں ان کے دن ہم نے ہاتھ پکڑا کر پورے کرائے تھے۔

  • عمران خان ملکی مفادات کے لیے خطرہ ہیں، خواجہ سعد رفیق

    عمران خان ملکی مفادات کے لیے خطرہ ہیں، خواجہ سعد رفیق

    اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سی پیک میں جہاں بھی رکاوٹ آئی اس کے ذمہ دار چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ہیں۔ افسوس ہے کہ پی ٹی آئی نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا عمران خان سیاست چھوڑ کر فاسٹ بولنگ کی کوچنگ شروع کردیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو مخاطب کرکے اور ان کو ملکی مفادات کیلیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے فیصلے پر بھارتی میڈیا نے بھی ان کا مذاق اڑایا۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مشترکہ اجلاس میں شرکت کرے گی تو ہمیں خوشی ہوگی لیکن افسوس ہے کہ انہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ برقراررکھا، اجلاس کا بائیکاٹ پی ٹی آئی کی ہٹ دھرمی ہے۔ پی ٹی آئی کے دھرنے کی وجہ سے سال 2014 میں چین کے صدر کا دورہ بھی ملتوی ہوا، دھرنا شو ناکام ہوا، جوڈیشل کمیشن کے بعد بھی انہوں نے معافی نہیں مانگی، سیاست مدبرانہ لوگوں کا کام ہے۔

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سی پیک کو متنازع بنانے کے لیےعمران خان نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا۔ پی ٹی آئی کے احتجاج کے خلاف حکومت کی پالیسی ٹھیک ثابت ہوئی۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت فوجی طاقت اور دھونس سے کب تک کشمیریوں پر ظلم کرتا رہے گا، حکومت پاکستان مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی تحریک کی حمایت جاری رکھے گی۔

    ہم مسلسل کشمیریوں کی آواز میں آواز ملاتے رہیں گےاور ان کی سفارتی ،سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے، کشمیریوں کو غلام بنا کر نہیں رکھا جاسکتا، پوری پاکستانی قوم کشمیر کاز پر ایک ہے۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ایل او سی پر بھارتی فوج خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں، ایل او سی پی بھارت کی خلاف ورزیاں کھلی جارحیت ہے، اقوام متحدہ بھارتی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔


    خواجہ سعد رفیق نے شیخ رشید سے متعلق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کے ریمارکس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جسے 40 سالہ سیاست ترک کرنے کا مشورہ دیا جائے اسے سمجھ لینا چاہیے کہ وہ سیاست سے فارغ ہے، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پنڈی سے احتجاج کی کال دینے والے کی آواز پر گنتی کے لوگ نکلے۔

  • عمران خان جیسا بے شرم آدمی نہیں دیکھا، خواجہ سعد رفیق

    عمران خان جیسا بے شرم آدمی نہیں دیکھا، خواجہ سعد رفیق

    اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم نے عمران خان جیسا بے شرم آدمی نہیں دیکھا، ایک ایسا آدمی جو اداروں کے احترام کی بات کرے اور اداروں پر قبضہ کرے اُسے آپ کیا کہیں گے؟ وہ بہت بہکی بہکی باتیں کرنے لگے ہیں اُن کا معائنہ کروایا جائے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، خواجہ سعد رفیق نے عمران خان پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے سنگین الزامات بھی لگائے۔

    انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم سے تلاشی مانگنے کی بجائے تلاشی آپ دیں۔

    عمران خان صاحب آپ بابائے آف شور ہیں، تلاشی کی باتیں کرنے والوں کی جامع تلاشی ہونے والی ہے

    آپ کی تلاشی لی گئی تو آپ کی جیب سے پڑیاں اور آف شور کمپنیاں نکلیں گی۔ آپ نے سیاستدانوں کی تضحیک کی، پی پی سے مدد مانگی اور قیادت کو بھی بولا، اپنی جماعت میں بھی آپ کسی کی عزت نہیں کرتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پچھلے دھرنے میں وعدہ خلافی کی گئی، ریاستی اداروں پر حملہ ہوا، پی ٹی وی پر قبضہ ہوا تو ایک دوسرے کو مبارک باد دی گئی۔

    126 دن کا دھرنا دیا اور کفن پوش بھی آگئے تھے۔ دھاندلی کا شور کیا گیا، چینی صدر پاکستان آرہے تھے مگر آپ نے دھرنا کر دیا۔ آپ کا مینڈیٹ کیا تھا، خود جس کا حصہ تھے اُس پارلیمنٹ کو برا کہا گیا۔

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اسلام آباد عدالت نے دو نومبر کا دھرنا روکنے سے متعلق اہم فیصلہ کیا، ہم عدالت کے احکامات پر مکمل عملدر آمد کروائیں گے۔

    عدالت کے احکامات کا انکار کر کے عمران خان توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے حکومت عوام کی حفاظت کرنا جانتی ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کی ذمہ داری حکومت کی ہے ہر صورت حفاظت کریں گے۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے شیخ رشید پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے 10 مرلہ زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے، وہ پریشان نہ ہوں بلکہ سرکاری خزانے میں پیسے جمع کروادیں۔

    سعد رفیق نے کہا کہ جو باتیں طاہر القادری نے کیں وہی باتیں آج عمران خان کررہے ہیں، حکومت کے خلاف جلسے کرنا آپ کا جمہوری اور آئینی حق ہے۔

    حکومت نے کشمیر کے معاملے پر جوائنٹ سیشن بلوایا مگر آپ نے بائیکاٹ کیا، آپ نے دشمن کو موقع دیا کہ وہ پاکستان کا مذاق اڑائے۔ شہر بند کروانا دشمن کا ایجنڈا ہے ، خان صاحب کس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

     

  • عمران خان رشوت خور ہیں، عابد شیرعلی، دھرنا سیاست مسترد ہوگئی، سعد رفیق

    عمران خان رشوت خور ہیں، عابد شیرعلی، دھرنا سیاست مسترد ہوگئی، سعد رفیق

    لاہور / فیصل آباد : وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عوام نے دھرنوں کی سیاست کو مسترد کر دیا۔ عابد شیرعلی کا کہنا ہے کہ عمران خان رشوت خور ہیں جو سیلفی بنانے کے بھی پیسے لیتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رائے ونڈ مارچ کے بعد لیگی وزراء کی توپوں کا رخ کپتان کی جانب ہوگیا ہے، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور عابد شیر علی عمران خان پر خوب گرجتے اور برستے رہے۔

    ریلویز ہیڈ کوارٹرز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے ایک بار پھر عمران خان کو اپنی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ان کا پارٹی ڈانس عوام نے مسترد کردیا ۔ بیس کروڑ کی آبادی میں چند ہزار افراد کو اکٹھا کر کےعمران خان نے کون سا تیر چلا لیا۔ انڈیا کے ساتھ کشیدگی کے حالات میں عمران خان کیا کرتے پھر رہے ہیں؟

    دوسری جانب فیصل آباد کے فیسکو ہیڈکوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے بھی عمران خان پر بجلی کے بم گرا دئیے۔

    مزید پڑھیں : عمران خان کا سونامی پشاور کے بعد راولپنڈی میں دفن ہوگیا، عابد شیرعلی

     عابد شیر علی نے پی ٹی آئی پر بجلی گراتے ہوئے کہا کہ انتشار پھیلانے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی پر رشوت خوری کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عمران خان سیلفی بنانے کے بھی پیسے لیتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : ایسے لوگ سیاست میں آگئے ہیں جنھیں سیاست کی الف بے نہیں آتی، سعد رفیق

     وزیرمملکت پانی وبجلی نے بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جس زبان میں بات کی اس سے دوگنا جواب دیا گیا جبکہ سرجیکل اسٹرائیک کے غبارے سے بھی ہوا نکل گئی، مودی سمیت کوئی بھی پاکستان کا پانی بند نہیں کر سکتا۔

     

  • ایسے لوگ سیاست میں آگئے ہیں جنھیں سیاست کی الف بے نہیں آتی، سعد رفیق

    ایسے لوگ سیاست میں آگئے ہیں جنھیں سیاست کی الف بے نہیں آتی، سعد رفیق

    وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ایسےلوگ سیاست میں آگئے ہیں جوسیاست سے نابلد ہیں۔

    قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خطاب کے بعد ن لیگ کے خواجہ سعد رفیق نے فلور سنبھالا اور نام لئے بغیر کپتان پر برس پڑے، وفاقی وزیرریلوے کا قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوا لاکھ ووٹ لینے کے بعد بھی ہم عدالتوں میں خوار ہو رہےہیں، ایسےلوگ سیاست میں آگئے ہیں جنھیں سیاست کی الف بے نہیں آتی۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران‌ خان دوسروں کو سبق پڑھاتے ہیں لیکن خود سیکھنے کو تیار نہیں، عمران خان جب سے سر گرم ہوئے ، باتیں ہی کرتے ہیں، بات چیت کا راستہ موجود ہےآئیں مل بیٹھیں۔

    انکا کہنا تھا کہ کل تک پیپلزپارٹی ان کا نشانہ تھی آج اکٹھے واک آؤٹ کررہے ہیں، عمران خان دوبارہ پیپلزپارٹی کو گالیاں دیں گے کیونکہ ان کی فطرت ہے، ان کا ایجنڈا جمہوریت اور پارلیمنٹ کو نہ چلنے دینے کا ہے، عمران خان چہرے پر معصومیت سجا کر اداکاری کرتے ہیں۔

    سعد رفیق نے کہا کہ نیب کے بعض قوانین پر ہمیں بھی تحفظات تھے لیکن ہم نے اسے نہیں چھیڑا، آپ کے وزرا کو کے پی کے کی نیب نے پکڑا آپ نے اس کی چھٹی کرادی، آپ اتنے پارسا ہیں قوم کو بتائیں، کے پی کے پولیس نے لوگوں کا جینا حرام کردیا ہے۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے ٹی او آرز کے حوالے سے بتایا کہ سپریم کورٹ نے کوئی ٹی او آرز مسترد نہیں کیے، حکومت نے جو ٹی او آرز بنائے ان کے تحت کوئی بچ نہیں سکتا، حکومت نے اتفاق رائے سے ٹی اوآر بنانے کی ہر ممکن کوشش کی، پی ٹی آئی اور ایک وکیل نے ٹی او آر بننے نہیں دیے، اپوزیشن کے ٹی او آر منتخب وزیراعظم کو ٹارگٹ کرنے اور بدنام کرنے کیلیے تھے، ججز کی توہین کی گئی، کسی نے پاناما پیپرز تحقیقات پر رضامندی ظاہر نہ کی

    انھوں نے کہا کہ جہانگیرترین نے7کروڑ30 لاکھ روپے جرمانہ ایف بی آر کو کیوں دیا؟

    سعد رفیق نے کہا کہ کھیلتے ہوئے سیاست دان بننے والوں کو میچورٹی کا کیا پتا، جمائما نے بے نامی جائیداد کا ذکر کیا، فیصلہ عدالت کرے گی کہ انھوں نے جائیداد کہاں سے لی؟ آف شورکمپنی جب اپنی نکلی تو پتا چلاکہ وہ تو اس کے بانی ہیں۔

  • عمران خان کی معذرت کے بھی منتظر ہیں، خواجہ سعد رفیق

    عمران خان کی معذرت کے بھی منتظر ہیں، خواجہ سعد رفیق

    لاہور : وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کو الزام لگاتے ہوئے شرم نہیں آتی معافی مانگنے میں کیوں شرماتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے عمران خان کی جانب سے مریم نواز پر تنقید کے رد عمل میں کہی۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کی ہمشیرہ کی مریم نواز سے معذرت کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن ہم مریم نواز سے عمران خان کی معذرت کے منتظر ہیں۔

    سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان نے طیش اور نفرت میں بلا تحقیق مریم نواز پر الزام لگا یا، عمران اینڈ کمپنی کوبغیر تحقیق بہتان تراشی کا رویہ بدلنا ہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور پیپلز پارٹی کا ایجنڈا الگ الگ ہے، کرپشن کا ایشو پیپلز پارٹی کا پرابلم نہیں ہے، پیپلز پارٹی کے طریقہ کار سے اختلاف اپنی جگہ لیکن جمہوریت کیخلاف کام نہیں کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ عمران نے دھرنوں کی سیاست سے کوئی سبق نہیں سیکھا، ایک سوال کے جواب میں وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے خسارے میں ہے ،لوٹ مار کرنے والوں پر ہاتھ ضرور ڈالوں گا ۔

    ان کا کہنا ہے کہ اسٹیٹس کو پر ہاتھ  ڈالا ہے جس پر ڈٹے رہیں گے، امید ہے کہ عدالت میں ریلوے کو انصاف ملے گا۔

    علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے بھی عمران خان پر باؤنسر مارتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان تنقید کریں جھوٹ نہ بولیں۔

     

  • وزیرریلوے نے مخالفین پر ایک بار پھر ٹرین چڑھا دی

    وزیرریلوے نے مخالفین پر ایک بار پھر ٹرین چڑھا دی

    لاہور: وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے سیاسی مخالفین پر ایک بار پھر ٹرین چڑھا دی،انہوں نے کہا کہ بلاول کرپشن پربات کرنے سے پہلےماضی میں جھانکیں، پیپلز پارٹی ریڈ لائن پار نہ کرے۔

    لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے آصف زرداری سے اپیل کی کہ وہ دور اندیش ہیں معاملے کو سنبھالیں، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دھرنے اور راستے بند کرنیوالے پاکستان کے دوست نہیں دشمن ہیں ۔

    انکا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا کام ہے تنقید کرنا، بات کر کے راستہ نکالنے والوں کیلئے ہمیشہ حاضر ہیں،انہوں نے پیپلز پارٹی کوریڈ لائن پار نہ کرنے کی وارننگ بھی دی۔

    کپتان پر تنقید کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کالا چشمہ اتار کے پختونخواہ سے چوہے اورپولیو ختم کریں۔

    دوسری جانب سعد رفیق کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس سے متعلق ہر شخص کے بارے میں تحقیقات ہونا چاہئیں جبکہ پی ٹی آئی کے نعیم الحق نے کہا کہ سعد رفیق جیسے لوگوں کا نام ٹی اوآرز کمیٹی میں نہیں آنا چاہیئے۔

  • چوروں کا مقدمہ لڑنے والے پانامہ لیکس کامقدمہ لڑرہے ہیں، خواجہ سعد رفیق

    چوروں کا مقدمہ لڑنے والے پانامہ لیکس کامقدمہ لڑرہے ہیں، خواجہ سعد رفیق

    لاہور : وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے بڑے بڑے وکیل صرف چوروں کا مقدمہ لڑتے ہیں، ان خیالات کا اظہارانہوں نے لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    خواجہ سعد رفیق نے نام لئے بغیراعتزاز احسن پرطنزکرتے ہوئے الزام لگایا کہ چوروں کا مقدمہ لڑنے والے آج پانامہ لیکس کامقدمہ لڑرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جس چور کا وکیل تلاش کریں گے ایک ہی نکلے گا.

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حسن اور حسین نواز پاکستان سے ایک روپیہ بھی باہر لیکر نہیں گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وائٹ کالر کرائم پکڑنا کوئی آسان کام نہیں ہے، وزیر اعظم وطن واپس کب آئینگے کچھ معلوم نہیں ،ایک شخص بیمار ہے ، صحت یاب ہوگا تو واپس آئے گا اندازے نہ لگائے جائیں ۔

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میری معلومات کے مطابق ابھی تک کمیشن کا سربراہ کسی کو مقرر نہیں کیا ، اپوزیشن سڑکوں کی بجائے پارلیمنٹ میں آئے اور ہم سے بات کرے۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان برطانیہ فرانزک ایکسپرٹ سے نہیں اپنے سالے کی انتخابی مہم چلانے گئے ہیں، 24 اپریل کو تحریک انصاف دھرنا نہیں بلکہ میوزیکل شو کرنے جارہی ہے ۔

    ایک صحافی نے کہا کہ آج ہم خواجہ سعد سے نہیں بلکہ رفیق شہید کے بیٹے سے سوال کرنا چاہتے ہیں، صحافی نے سوال کیا کہ مزدور ایک ایک ڈالر کما کر ملک میں بھیجتا ہے ، حکمرانوں کے بچے پاناما میں خفیہ اکاونٹ کھولتے ہیں۔ صحافی کا سوال سن کر خواجہ سعد رفیق پریشان ہوگئے۔

    سوال کے جواب میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جواب نہیں دینا چاہتا کوئی اور سوال ہے تو کریں ، یاد رہے کہ پی پی رہنما اعتزاز احسن ایڈووکیٹ نے ہی ماضی میں وزیراعظم کی اہلیہ کلثوم نواز کا مقدمہ بھی لڑا تھا۔