Tag: khawaja saad rafique

  • نواز شریف فیصلوں سے فارغ ہونے والے نہیں،خواجہ سعد رفیق

    نواز شریف فیصلوں سے فارغ ہونے والے نہیں،خواجہ سعد رفیق

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نواز شریف فیصلوں سے فارغ ہونے والے نہیں، کوئی بھی آئینی حدود سے تجاوز کرے گا تو غلط ہو گا، اگر سیاست دان کو ختم کرنا ہے تو اسے غلطی کرنے کا موقع دیں۔

    تفصیلات کے مطابق رائیونڈ میں نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سینٹ انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے، اجلاس میں بلوچستان سے ہارس ٹریڈنگ کی اطلاعات کا بھی نوٹس لیا گیا ہے۔ اجلاس میں یہ طے کیا گیا ہے کہ نون لیگ اگلے چند روز میں پارلیمانی بورڈ کا اعلان کرے گی جو مرکز اور صوبے کی سطح پر ہو گا۔

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نواز شریف فیصلوں سے فارغ ہونے والے نہیں، نواز شریف صدر رہیں گے یا نہیں، اس پر مشاورت نہیں ہو سکتی۔ وہ جس حالت میں بھی ہیں مسلم لیگ ن کے سپریم لیڈر رہیں گے۔

    عائشہ گلالئی کے الزامات کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ وہ عائشہ گلالئی نام کی کسی خاتون کو سیاست میں نہیں جانتے۔

    انہوں نے کہا کہ کل چیف جسٹس نے میڈیا کے حوالے سے جو بات کی ہے، اب میڈیا کو بھی اس بات کا جائزہ لینا چاہیئے کہ عدالتوں کا احترام سب پر لازم ہے۔ کوئی بھی اپنی آئینی حدود سے تجاوز کرے گا تو غلط ہو گا۔


    مزید پڑھیں :  عدالتی فیصلوں سےسیاست کودبایا نہیں جاسکتا‘ خواجہ سعد رفیق


    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو مائنس کرنے کی کوشش 1990 سے کی جاتی رہی ہے، 2018 آ گیا ہے. کوئی جبر، پراپیگنڈہ، جھوٹ، کوئی فتوی سیاست دان کو سیاست سے دور نہیں کر سکتا۔ اس سے سیاست دان کمزور نہیں مزید مضبوط ہوتے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ لودھراں اور چکوال کے نتائج آپ کے سامنے ہیں۔ اگر سیاست دان کو ختم کرنا ہے تو اسے غلطی کرنے کا موقع دیں، یوں سر قلم کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔

    آئینی ترمیم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ لوگ 2018 میں کسے مینڈیٹ دیتے ہیں، اس کے بعد ہی فیصلہ ہو گا کہ آئینی ترمیم کی جاسکتی ہے یا نہیں۔ دوتہائی اکثریت بھی مل جائے تو ہم اداروں سے تصادم والی سوچ نہیں رکھتے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کشمیری شہدا کاخون رنگ لائے گا اور بھارت ذلت آمیزشکست سےدوچارہوگا،خواجہ سعدرفیق

    کشمیری شہدا کاخون رنگ لائے گا اور بھارت ذلت آمیزشکست سےدوچارہوگا،خواجہ سعدرفیق

    لاہور: وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق کا کہنا ہے کہ آج کشمیریوں سےیکجہتی ،بھارتی جارحیت کی مذمت کادن ہے کشمیریوں کاعزم وحوصلہ ہمالیہ سے بلند اور مضبوط ہے، کشمیری شہدا کاخون رنگ لائے گا، بھارت ذلت آمیزشکست سے دوچار ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان کہا ہے کہ آج کشمیریوں سے یکجہتی ،بھارتی جارحیت کی مذمت کادن ہے، آج پاکستان سےتحریک حریت کشمیرسے یگانگت، پشتیبانی کا پیغام جاناچاہئے، سبزہلالی پرچم کے سائے تلے ہم سب کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

     

     

    سعدرفیق کا کہنا تھا کہ نہتے کشمیری کا جذبۂِ حُریت اور پاکستان کی ثابت قدمی بھارتی جارحیت کو شکست دے گی انشااللہ ، جبر کے تمام بھارتی ہتھکنڈے ناکام ہوچُکے۔ کشمیری آزادی لے کر رھیں گے، کشمیر بنے گا پاکستان انشا اللہ۔

    انھوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اپنی شہ رگ ظالم کے ھاتھ میں نہیں رہنے دیں گے۔

    وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ تم نےجس خون کومقتل میں چھپاناچاہاآج وہ کوچہ وبازارمیں آنکلا، آج وہ خون کہیں شعلہ کہیں نعرہ کہیں پتھربن کر آنکلا ہے۔

    سعدرفیق نے کہا کہ کشمیریوں کاعزم وحوصلہ ہمالیہ سےبلنداورمضبوط ہے، دہائیوں سےجاری تحریک کو ریاستی دہشتگردی سے دبایانہیں جاسکا، پاکستان کشمیریوں کی حمایت سےکبھی پیچھے نہیں ہٹےگا۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ کشمیری شہدا کا خون رنگ لائے گا، بھارت ذلت آمیزشکست سےدوچارہوگا، کشمیریوں کے جذبے نے بھارتی سامراج کو برہنہ کرڈالا، آج ایک دوسرے کورگیدنے کے بجائے بھارتی جارحیت کی مذمت کی جائے۔


    مزید پڑھیں : آج یوم یکجہتیِ کشمیرملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے 


    یاد رہےکہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضےکے خلاف اورمظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں یوم یکجہتی کشمیر آج منایاجارہا ہے


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • زرداری صاحب کی حکمرانی نے شہر قائد کو اجاڑ دیا، سعد رفیق

    زرداری صاحب کی حکمرانی نے شہر قائد کو اجاڑ دیا، سعد رفیق

    لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب کی حکمرانی نے شہر قائد کو اجاڑ دیا، اسے سنبھالنے کے بجائے پیشہ ورمجرموں کے رحم وکرم پرچھوڑ رکھا ہے، افسوس صد افسوس۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کچھ دیر پہلے کراچی آمد ہوئی، ہرطرف غلاظت اور ملبے کے ڈھیرنظرآرہے ہیں۔

    سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عروس البلاد کراچی ملبے اورکچرے سے اٹا پڑا ہے، زرداری صاحب آپ کی حکمرانی نے شہرقائد کو اجاڑ ڈالا، اسے سنبھالنے کے بجائے پیشہ ور مجرموں کے رحم وکرم پر چھوڑ رکھا ہے، افسوس صدافسوس


    مزید پڑھیں :  کےپی کے جل رہاہےاورعمران جھوٹ کی بانسری بجا رہاہے،سعد رفیق


    یاد رہے گذشتہ روز وزیر ریلوے سعد رفیق نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کے پی سےعمران کارشتہ محض سرکاری وسائل کے استعمال تک محیط ہے، کے پی کے جل رہا ہے اورعمران جھوٹ کی بانسری بجا رہا ہے، دوسروں پربہتان پی ٹی آئی نےکبھی کوتاہی یا نااہلی تسلیم نہیں کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شیرکی دھاڑانشااللہ آج فیصل آباد سےسنائی دے گی‘ خواجہ سعد رفیق

    شیرکی دھاڑانشااللہ آج فیصل آباد سےسنائی دے گی‘ خواجہ سعد رفیق

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہزارگیدڑ بھی ایک شیرکا مقابلہ نہیں کرسکتے، شیرکی دھاڑانشااللہ آج فیصل آباد سے سنائی دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپروفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج فیصل آباد سے شیر کی ڈھار سنائی دے گی۔

    خواجہ سعد رفیق نے ٹویٹرپراپنے ایک اور پیغام میں کہا کہ چلتے ہی چلوکہ یہ ڈیرے منزل پرہی ڈالے جائیں گے۔

    خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر نا اہل وزیراعظم نواشریف آج جڑانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

    مسلم لیگ ن کے جلسے سے مریم نوازسمیت پارٹی کے دیگر رہنما بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔

    جلسے کے لیے جناح گراونڈ میں 120 فٹ لمبا اور 10 فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہے کہ جبکہ اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے دو خصوصی راستے بنائے گئے ہیں۔

    جلسہ گاہ میں 25 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ پنڈال کو پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے۔ فیصل آباد کی سڑکوں اور شاہراؤں کو خیرمقدمی بینرز اور پوسٹرز سے سجایا گیا ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آصف علی زرداری ہمشیرہ کو چیئرمین سینیٹ بنوانا چاہتے ہیں: سعد رفیق

    آصف علی زرداری ہمشیرہ کو چیئرمین سینیٹ بنوانا چاہتے ہیں: سعد رفیق

    لاہور: وزیر ریلوے سعد رفیق پیپلزپارٹی کی قیادت پر برس پڑے، الزام عائد کر دیا کہ آصف زرداری ارکان اسمبلی کو خریدنےکی سازش کر رہے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کو آڑے ہاتھوں‌ لیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ہمشیرہ فریال تالپور کو چیئرمین سینیٹ بنوانا چاہتے ہیں.

    خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بلوچستان اسمبلی میں‌ ہونے والی تبدیلیوں‌ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ سوچ نے میثاق جمہوریت کی دھجیاں اڑا دیں، آصف زرادی بلوچستان سے سینیٹ کی چند نشستیں خریدنے کے لئے جوائنٹ وینچر پارٹنر بنے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ گالیاں دو الزام لگاؤ یا سازش کرو، تمھیں شرمناک جمہوریت کا دور واپس نہیں لانے دیں گے۔ خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو مخاطب کرتےہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے خبردار رہیں، ان کے ممبر بھی زرداری کی سودے بازی کے نشانے پر ہیں۔

    نوازشریف سیاسی امام و پیر ہیں، کوئی اور قبول نہیں، خواجہ سعد رفیق

    انھوں نے الزام عائد کیا کہ بلاول اور ان کے ساتھی نہ ھوتے تو زرداری صاحب رھی سہی پیپلز پارٹی کا سودا بھی کر لیتے. آصف زرداری کو جمہوریت کے لبادے میں اراکین کی خرید و فروخت کا گھناؤنا کھیل نہیں کھیلنے دیں گے.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایک دوسرےکوچورکہنےوالےاکٹھے کیسےہوگئے، دنیا نے دیکھ لیا، سعد رفیق

    ایک دوسرےکوچورکہنےوالےاکٹھے کیسےہوگئے، دنیا نے دیکھ لیا، سعد رفیق

    لاہور : خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے کو چور کہنے والے اکٹھے کیسے ہوگئے، ان کے اصل ارادے بے نقاب ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف دلانے کیلئے پاکستان عوامی تحریک کی زیرقیادت اپوزیشن اتحاد کا فیصلہ کن احتجاج کرتے جارہی ہے۔

    وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایک دوسرے کو چور کہنے والے اکٹھے کیسے ہوگئے دنیا نے دیکھ لیا،سعد رفیق کا یہ بھی کہنا تھا کہ انکے اصل ارادے بےنقاب ہو چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی قیادت میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف احتجاج میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق صدر آصف زرداری بھی شرکت کریں گے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کو نشانہ اورعمران خان کو ریلیف دیا جارہا ہے، سعد رفیق

    نوازشریف کو نشانہ اورعمران خان کو ریلیف دیا جارہا ہے، سعد رفیق

    اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عدلیہ کے فیصلوں کو تاریخ نے قبول نہیں کیا، نواز شریف اور ان کے خاندان کو نشانہ اورعمران خان کو ریلیف دیاجارہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سعد رفیق نے کہا کہ سیاسی جنگ کو عدلیہ تک نہیں لے کرجانا چاہیئے کیونکہ عدالتی ایوانوں میں سیاسی جنگ سے مزید پیچیدگیاں جنم لیتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاناما کا معاملہ عدالتوں میں لے جایا گیا، یوسف رضا گیلانی کی نااہلی پر بھی میرے تحفظات تھے اس فیصلے کو میں نے سپورٹ نہیں کیا تھا اور آج بھی نوازشریف کی نااہلی کو نہیں مانتا۔

    خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کیس میں جےآئی ٹی کیوں نہیں بنی؟ عمران خان کو فارن فنڈنگ کے الزام میں کیوں نااہل نہیں کیا گیا؟ دوسری طرف ایک منتخب وزیراعظم کو تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا۔


    مزید پڑھیں: احتساب کا ایک گھناؤنا کھیل جاری ہے، سعد رفیق


    نوازشریف کو پاناما کیس میں سزا نہیں ہوئی، نوازشریف اوران کے خاندان کو نشانہ بنایا جارہا ہے، عمران خان کو ریلیف دیا جارہا ہے، ایک ہی عدالت کے دو ایک جیسے کیسز میں مختلف فیصلے ہوئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • کراچی سے میرپورخاص اور بدین کے لیے ٹرین چلانے کا اعلان

    کراچی سے میرپورخاص اور بدین کے لیے ٹرین چلانے کا اعلان

    کراچی : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے فروری میں کراچی سے میر پور خاص اور بدین کے لیے مہران ایکسپریس سمیت ٹرین چلانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے نے اہلیان کراچی کو خوشخبری سنادی، کراچی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ سال 2018 کے دوسرے مہینے سے کراچی سے میر پور خاص اور بدین کے لیے مہران ایکسپریس سمیت خصوصی ٹرین چلائی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ محکمہ ریلوے کی تمام اراضی کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرلیا گیا ہے، قبضہ مافیہ کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

    خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ ماضی میں ملک حادثے کا شکارہوا لیکن پالیسی سازوں نے اس سے کوئی سبق نہیں سیکھا، انہوں نے تمام تجربے کرکے دیکھ لیے لیکن انہیں کوئی کامیابی نہیں ملتی۔

    وزیر ریلوے نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور اداروں میں بلوغت آئی ہے، امید ہے بلوغت کا عمل آہستہ آہستہ آگے بھی بڑھےگا۔


    مزید پڑھیں: جہانگیر ترین کے نااہل ہونے پر خوشی نہیں ہوئی، سعد رفیق


    ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کی آمد آمد ہے سب نے اپنی اپنی صف بندیاں کرنی ہیں، ملک میں پہلے اینٹی بھٹو اور پرو بھٹو کی سیاست ہوتی تھی، اب اینٹی اورپرونوازشریف کی سیاست ہو رہی ہے، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کا مقابلہ ہے معلوم نہیں کون جیتے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • طاہرالقادری کنٹینر پرچڑھے تو اکیلے ہی رہیں گے، سعد رفیق

    طاہرالقادری کنٹینر پرچڑھے تو اکیلے ہی رہیں گے، سعد رفیق

    کوئٹہ : وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم کسی سے استدعا نہیں کررہے کہ ہمیں بچائیں، طاہرالقادری کنٹینر پر چڑھے تو اکیلے ہی رہیں گے، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات سے قبل شروع ہونے والے کھیل کا حصہ نہ بنیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کیا، وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ ن کے عہدیداروں کے اجلاس میں شرکت کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری سیانے سیاستدان ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرطاہرالقادری کنٹینر پر چڑھے تو اکیلے ہی رہیں گے، میر ظفراللہ جمالی سمیت وہ لوگ جو وفاداریاں بدلتے ہیں ان کے جانے آنے سے ہمیں فرق نہیں پڑتا۔

    ان کاکہنا تھا کہ بلوچستان میں امن وامان کا سہرا نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت اور سیکورٹی اداروں کے سرجاتا ہے، نواز شریف نے دھرنوں اور سازشوں کے باجود بلوچستان پر بھرپور توجہ دی۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بعض عناصر اور ہمارے مخالفین چاہتے ہیں کہ ن لیگ کی حکومت کے تمام کاموں پر پانی پھیر دیں مگر ہم آئندہ انتخابات میں ان عناصر کو شکست سے دوچار کریں گے۔


    مزید پڑھیں: زرداری اور قادری کا اتحاد سمجھ سے بالاتر ہے، سعد رفیق


    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی استدعانہیں کی کہ ہمیں بچائیں ،پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات سے قبل ہونے والے سیاسی کھیل کا حصہ نہ بنیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • عمران خان جھوٹ بولنےکاعالمی چیمپئن ہے، خواجہ سعد رفیق

    لاہور : وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹ بولنےکاعالمی چیمپئن ہے، سندھ کی حکمران جماعت نےصوبے کو کھنڈربنا دیا، ہم نبی کےعاشق ہیں، کوئی کٹہرے میں کھڑا کرنے کی کوشش نہ کرے۔

    ان خیالات کاا ظہار انہوں نے لاہور میں کیپٹن (ر) مبین شہید انڈر پاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، خواجہ سعد رفیق نے اپنے خطاب میں چیئرمین پی ٹی آئی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جھوٹ بولنے کا عالمی چیمپئن ہے۔

    تم نئے کھلاڑی ہو، تمہیں کھیل کا نہیں پتہ، تم پشاور کےآدم خور چوہے ختم نہیں کرسکے، جب ڈینگی آتا ہے تو بزدلوں کی طرح مچھر سے ڈرکر نتھیا گلی کے پہاڑوں پرچڑھ جاتےہو۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں دھرنوں کا کلچر چل پڑا ہے، دھرنےوالوں کومعلوم ہوناچاہیے کہ وہ لوگوں کیلئے عذاب بن جاتےہیں، راستوں کو بند نہیں بلکہ ان کو کھولنا چاہیے، دھرنوں کی وجہ سے بچےاسکول اورمریض اسپتال نہیں پہنچ پاتے۔

    مسئلہ ختم نبوتﷺ کانہیں ختم حکومت کا ہے

    جمہوریت کےخلاف ہرسازش کاہم نےمقابلہ کیاہے اور آئندہ بھی کریں گے، ہم نبی کےعاشق ہیں، ہمیں کوئی کٹہرےمیں کھڑاکرنےکی کوشش نہ کرے، یہ مسئلہ ختم نبوت کانہیں ختم حکومت کا ہے۔

    سعدرفیق کا کہنا تھا کہ ماضی میں مہینوں دھرنا دے کر ایٹمی طاقت کے دارالخلافہ کو مفلوج بنایا گیا، دنیا کو پیغام دیاگیا کہ چند ہزارلوگ اسلام آباد کو مفلوج بناسکتے ہیں۔

    بےشرمو، پی ٹی وی پر قبضہ کرنے پر ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے ہو، ایک کنٹینر سےمبارک باد جاتی تو دوسرے کنٹینر پروصول کی جاتی تھی، بتاؤ کس کے کہنے پرملک کاتماشا بنانے کی کوشش کی تھی تمھارےپیچھے کون سی طاقتیں تھیں؟

    دھرنے والوں نےچین کے صدر کےراستے میں رکاوٹ ڈالی، چینی صدر بھارت چلے گئے،سی پیک لیٹ ہوا پر تمہیں شرم نہیں آئی، ہم کام کرتےرہے اور تم سازشیں کرتے رہے۔

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ تم کو لاک ڈاؤن کی کال دینی آتی ہے توٹانگوں میں جان بھی ہونی چاہیے، کارکن جیلوں میں تھے اور لیڈرپش اپس لگاتارہا، تم خود ڈی جی خان جیل میں ڈھائی دن نہ کاٹ پائے دوسروں کو اڈیالہ بھیجنے کی بات کرتے ہو، ہماری مخالفت کرو لیکن خدارا ملک کے ساتھ نہ کھیلو، اگر پنجاب میں جنگلا بس ہے تو اسے پشاورمیں کیوں بنانا چاہتے ہو؟

    سعد رفیق کا عمران خان سے سوال

    انہوں نے سوال کیا کہ ڈی آئی خان کی جیل ٹوٹی اس کے بعد بینک آف خیبر لوٹا گیا، کے پی کے میں احتساب کمیشن کو بند کرکے دفتر پرتالا ڈال دیا گیا لیکن کسی کا استعفیٰ کیوں نہیں آیا؟

    سندھ کی حکمران جماعت نے صوبےکو کھنڈر بنا دیا

    سعدرفیق نے پیپلز پارٹی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ سندھ کی حکمران جماعت نے صوبےکو کھنڈر بنا دیا، زرداری صاحب آپ کراچی کا کچرانہیں اٹھوا سکے،پاکستان کیا بدلیں گے؟

    سعد رفیق نے مزید کہا کہ میں نوازشریف کیلئے نہیں بولتا، مجھے میرے باپ کی قبر چپ نہیں ہونے دیتی، مافیا اور گاڈفادر اولاد سمیت عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے، ہم دل سےسیاست کرتےہیں،ہمیں چوربنانےکی کوشش کی گئی، ہم بولتےرہیں گے،ہمارےسینوں میں بہت سےچیزیں بھری ہیں۔

    مخالفین کیا سینیٹ کا الیکشن چھیننا چاہتےہیں؟

    انہوں نے کہا کہ مخالفین کیا سینیٹ کا الیکشن چھیننا چاہتےہیں؟ نوازشریف سے کہو سینیٹ میں ن لیگ کی اکثریت برداشت نہیں ہوتی، نوازشریف کادل بہت بڑاہے، مخالفین صبرکیوں نہیں کرلیتے،5ماہ میں الیکشن ہے، لوگوں کوفیصلہ کرنےدو،تھوڑےدن صبرکرو۔

    مخالفین الیکشن کی تیاری کریں اورمنشورکےساتھ مقابلےکیلئےآئیں، اگر ہماری حکومت کی مدت پوری نہیں ہوئی تو آنےوالوں کی بھی نہیں ہوگی، 90کی سیاست واپس آئی تویہ اچھی بات نہیں، سیاست کریں گے توغیرت وعزت سے ورنہ نہیں۔