Tag: khawaja saad rafique

  • زرداری اور قادری کا اتحاد سمجھ سے بالاتر ہے، سعد رفیق

    زرداری اور قادری کا اتحاد سمجھ سے بالاتر ہے، سعد رفیق

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سارا رونا سینٹ الیکشن کا ہے کہ مسلم لیگ ن اکثریت نہ لے جائے، زرداری اور قادری کا اتحاد سمجھ سے بالاتر ہے، عمران خان تم شعور نہیں گمراہی پھیلاتے ہو۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ورکرزکنونشن سے خطاب اور اپنے ٹوئٹر پیغام میں کیا، سعد رفیق نے کہا کہ توسیع نہ دینے پر کرپشن کے الزام لگتے ہیں۔

    لوگ ماڈل ٹاؤن میں مرتے ہیں اور الزام اسلام آباد پر لگا دیا جاتا ہے، سیاسی لڑائیاں عدالتوں میں نہیں لڑنی چاہئیں، مارچ کے سینیٹ الیکشن میں اکثریت ختم کرنے کے لئے سازشیں بند کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان گالیاں دیتا ہے لیکن نواز شریف نے کہا اصولوں کو پامال نہیں کرنا، ووٹ کی اہمیت رہنی چاہیئے، سیاسی لڑائیاں عدالتوں میں نہیں لڑنی چاہئیں کیونکہ یہ لوگ عدالتوں کو بھی امتحان میں ڈال دیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ توسیع نہ دو تو آپ ٹارگٹ ہو، آپ کرپٹ ہو، آپ کی محنت پر پانی پھیر دیا جاتا ہے، حکومت نے بجلی کے منصوبے لگائے، لوڈشیڈنگ ختم کی، ابھی ہمیں کام نہیں کرنے دیا جاتا۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط کرنا ہوگا لیکن سیاستدانوں کو گالیاں دی جا رہی ہیں، ہمیں جواب دینا آتا ہے لیکن لڑائی بڑھے گی، اس سے ملک کے حالات خراب ہونگے، الیکشن میں تاخیر ہوئی توذمہ داری عمران خان اورزرداری پرہوگی۔

    علاوہ ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ توئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اقتدارکی بھوک زرداری قادری اور عمران کے شیطانی اتحاد کا محرک ہے، پی ایم ایل کو نقصان پہنچانےکے شوق میں ملک اور جمہوریت سےکھِلواڑ کیاجا رہا ہے۔

    عمران خان نے خیبر پختونخوا کا کباڑہ کردیا، گالی جھوٹ اور منافقت کا دوسرا نام شیطانی عمرانی سیاست ہے۔

    سعد رفیق نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو کام ہی نہیں کرنے دیا گیا عمران خان اور طاہرالقادری کے د ھرنے نے دنیا کوغلط پیغام دیا۔

  • سیاستدانوں کوسیاست کرنے دی جائے، پی ایس پی مصنوعی جماعت ہے، سعد رفیق

    سیاستدانوں کوسیاست کرنے دی جائے، پی ایس پی مصنوعی جماعت ہے، سعد رفیق

    اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہمیشہ وزیر اعظم ہی غلط کیوں؟ کیا کبھی چیف جسٹس یا آرمی چیف غلط نہیں ہوسکتے؟ پی ایس پی ایک مصنوعی جماعت ہے، سیاست کرنے والوں کو سیاست کرنے دیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی کتاب ” زندہ تاریخ “کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو عدالت کی جانب سے نااہلی کے باوجود مسلم لیگ کا صدر بنایا ہمیں اس پر فخر ہے، ہماری صفوں میں اچھے برے لوگ ہونگے لیکن جمہوریت کو چلنے تو دیں۔

    پاکستان میں ابھی مکمل جمہوریت کی ضرورت ہے، نظریہ ضرورت کو پاکستان کے عوام قبول نہیں کریں گے، آئین کی سر بلندی کے لئے کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پنجاب میں کوئی شخص ایسا نہیں جو فوج سے پیارنہ کرتا ہو، سیاست کرنے والوں کو آزادی سے سیاست کرنے دیں، سیاسی جماعت کو لیڈ کون کرے گااس کا فیصلہ سیاسی جماعت ہی کرے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ایس پی ایک مصنوعی جماعت ہے اس کا کچھ نہیں ہوسکتا، جومرضی کرلیں، بہتر ہوتا ایم کیوایم کے لوگوں کو خود فیصلہ کرنے دیا جاتا۔

    سعد رفیق نے مزید کہا کہ اگر محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت نہ ہوتی تو آج کا پاکستان مختلف ہوتا، دو بڑے لیڈر سب سمجھ گئے تھے لیکن ان میں سے ایک نہیں رہا۔

    انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی کی طرح میں بھی سازشوں کا شکار رہا، سیاست میں جاوید ہاشمی کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا، ن لیگ ہو یا نہ ہو ہاشمی صاحب سے تعلق ٹوٹ نہیں سکتا۔

    عدلیہ بحالی تحریک میں دو بارجیل گیا، سب اس دن کیلئے نہیں کیا تھا، ایسے فیصلے کرنے کیلئے ماریں نہیں کھائی تھیں، جاوید ہاشمی اور ہم نے ایک ہی جماعت میں دہائیاں گزاریں، خوشیاں کم ملیں مگر دکھ بہت سے اکٹھے دیکھے۔

  • لاہوردھرناختم : تمام معاملات آئین وقانون کےمطابق طےپائے‘ سعدرفیق

    لاہوردھرناختم : تمام معاملات آئین وقانون کےمطابق طےپائے‘ سعدرفیق

    لاہور: وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ دھرناختم کرنےکے لیے تمام معاملات آئین وقانون کے مطابق طے کیے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لاہور دھرنے کے ختم ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور دھرنا قائدین کے مابین معاملات آئین وقانون کے مطابق طے کیے گئے۔

    خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرلاہور دھرنا کے قائدین اور حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے کی کاپی شیئرکی ہے۔

    دوسری جانب مذہبی جماعت کے رہنما ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے حکومت کو معاہدے پرعمل درآمد کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی ہے اور اس دوران اگر معاہدے پرعمل درآمد نہ ہوا تو وہ دھرنا دیں گے۔

    خیال رہے کہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی میں خواجہ سعد رفیق، مجتبیٰ شجاع الرحمان اور رانا مشہود شامل تھے۔


    تحریک لبیک جلالی گروپ نے لاہوردھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا


    واضح رہے کہ لاہور کے مال روڈ پر گزشتہ 7 روز سے دھرنے پر بیٹھی مذہبی جماعت اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دھرنا سیاست نے ریاستی اسٹرکچر تباہ کردیا، سعد رفیق

    دھرنا سیاست نے ریاستی اسٹرکچر تباہ کردیا، سعد رفیق

    اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دھرنا سیاست نے ریاستی اسٹرکچر تباہ کردیا، خون خرابے سے بچنے کیلئےسول حکومت نے فوجی قیادت سے بات کی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ریاستی اسٹرکچر میں کمزوری کی بنیاد دھرنا سیاست نے رکھی، اس طرح کی سیاست کا سلسلہ جاری رہا تو ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔

    خواجہ سعد رفیق نے اعتراف کیا کہ سول ایڈمنسٹریشن کے اسٹرکچر میں کمزوریاں موجود ہیں، فیض آباد دھرنے کے خاتمے میں پاک فوج کا مثبت کردار تھا، خون خرابے سے بچنے کیلئے سول حکومت نے فوجی قیادت سے بات کی۔

    کمرےمیں بیٹھ کر بات کرنا آسان اور چیزوں کا سامنا کرنا مشکل ہے، مذہب مذہبی انتہا پسندی کے لئے استعمال کیا جارہا ہو تو دوسرا راستہ نہیں رہتا، ذاتی طور پر میرے علم میں بہت سی باتیں آئی ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جمہوری نظام پر سوال اٹھائے جائینگے تو سرمایہ کاری کو خطرہ تو ہوگا، موجودہ حالات سے ملک کے وسیع ترمفاد کونقصان پہنچ رہا ہے، سیاسی استحکام نہ ہوا تو ملک میں سرمایہ کار کیسےآئیں گے؟ سیاسی استحکام ہوگا تو لوگ ہماری مدد بھی کریں گے۔

    وزیر ریلوے نے کہا کہ ملک میں تماشے لگیں گے تو کوئی بھی خیرخواہ سرمایہ کاری کرتے وقت سوچے گا، ن لیگ کی حکومت بڑی محنت سے ملک میں سرمایہ کاری لائی تھی، ملک میں سرمایہ کاری نہ آئی تو محکمہ ریلوے 3 سے 4 دہائیاں پیچھے رہ جائیگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملکی موجودہ صورتحال سے چیزیں تاخیر کا شکار ہورہی ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن، اسلام آباد دھرنے کے بعد ہم پر قتل کےمقدمے بنے، منتخب وزیراعظم کو کٹہرے میں لانے کے بعد سول انتظامیہ سے توقع نہ رکھیں۔

    خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ جے سی سی اجلاس میں محسوس کیا کہ چین ملکی حالات سے پریشان ہے، کراچی سرکلر ریلوے پر عجلت میں کوئی فیصلہ نہیں ہونا چاہئے، چین سے طویل عرصےکیلئے کم مارک اپ پر قرضہ لینا چاہتے ہیں، ہمیں فائدہ نہ ہواتو پھرمزید قرض نہیں لیں گے۔

  • آشیانہ اسکینڈل: پنجاب اسمبلی، پی ٹی آئی کا سعد رفیق کو برطرف کرنے کا مطالبہ

    آشیانہ اسکینڈل: پنجاب اسمبلی، پی ٹی آئی کا سعد رفیق کو برطرف کرنے کا مطالبہ

    لاہور : آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل وفاقی وزیر ریلوے کے گلے پڑگیا، نیب میں آشیانہ اسکینڈل کی تحقیقات کے بعد خواجہ سعد رفیق سے وزارت کا قلمدان واپس لینے کا مطالبہ بھی سامنے آگیا، پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں سعد رفیق کے خلاف قرارداد جمع کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کی نیب میں تحقیقات رنگ دکھانے لگی، تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کیخلاف قرار داد جمع کرادی۔

    پی ٹی آئی کے محمد شعیب صدیقی کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں خواجہ سعد رفیق سے وزارت کا قلمدان واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سعد رفیق کے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سے روابط سامنے آچکےہیں، خواجہ سعد رفیق پر بیواؤں اور یتیموں کی زمینوں پر قبضے کا الزام ہے۔

    قرارداد کے متن کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کاٹھیکہ جنہیں ملا وہ سعد رفیق کی فرنٹ لائن کمپنیاں ہیں، دوسری جانب پنجاب لینڈ ڈوویلپمنٹ کمپنی نے آشیانہ اقبال اسکیم کا ریکارڈ نیب میں جمع کرادیاہے، نیب لاہور کی دو رکنی ٹیم ریکارڈ کا جائزہ لے گی۔


    مزید پڑھیں: سعد رفیق کے پیراگون سوسائٹی سے روابط کا انکشاف


    واضح رہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سوسائٹی سے براہ راست روابط ہیں، پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے ذریعے آشیانہ اسکیم لانچ کی گئی تھی۔

    پروجیکٹ کا ٹھیکہ سپارکو گروپ سے ہوا جس میں تین کمپنیاں شامل تھیں، لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے منصوبے آشیانہ اقبال لاہور کا ٹھیکہ تین کمپنیوں کو دیا گیا جن کے نام سپارکو گروپ، بسم اللہ انجینئرنگ کمپنی، انہوئی کنسٹرکشن ہیں۔

  • عمران خان بڑے ہوجائیں، جمہوریت کو بہت نقصان پہنچا دیا، سعد رفیق

    عمران خان بڑے ہوجائیں، جمہوریت کو بہت نقصان پہنچا دیا، سعد رفیق

    لاہور : پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان بڑے ہوجائیں، آپ نے جمہوریت کو بہت نقصان پہنچا دیا، اس وقت آصف زرداری کا رویہ بہت پراسرار ہے، حدیبیہ پیپرملز کیس کا فیصلہ کئی سال پہلے ہوچکا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں جمہوری نظام کو چلنا چاہیے، پاکستان میں ووٹ کے ذریعے ہی تبدیلی آنی چاہیے، بہت سی باتیں ہم کہتے نہیں دل میں رکھتےہیں، گزشتہ چار سال سے کچھ لوگ جمہوری نظام کیخلاف کام کررہےہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کی جماعت جمہوریت کیخلاف استعمال ہوئے، عمران کے مشیر ان کو تباہی کا راستہ دکھا رہےہیں، خدشہ ہے کہ پی ٹی آئی قبل از وقت کے چکر میں الیکشن میں تاخیر نہ کرا دے۔

    انہوں نے کہا کہ مخالفین اسمبلی تحلیل کرنے کا نہ سوچیں، عمران خان بڑے ہوجائیں، آپ نے جمہوریت کو بہت نقصان پہنچا دیا، عمران خان غیر سنجیدہ آدمی ہیں اور ہم سنجیدہ سیاست کررہے ہیں، انہوں نے سیاست میں گند ڈال کر جمہوری نظام کو بھی نقصان پہنچایا۔

    سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان اور پی ایس پی کے جھگڑے سے ن لیگ کا کوئی تعلق نہیں، جھگڑے میں نئے پاکستان کا دعویٰ کرنے والی جماعت کارہنما ملوث نکلا۔

    انہوں نے کہا کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس کا فیصلہ کئی سال پہلے ہوچکا ہے، جج پر جج کے تقرر سے فیصلہ کرنے والے جج کی آزادی پر قدغن لگتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نئی حلقہ بندیوں کیلئے ترمیم میں رکاوٹ ہے، سینیٹ میں اکثریت نہ ہونے سے ن لیگ آئینی ترمیم نہیں کرسکتی، تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں بات چیت چل رہی ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت آصف زرداری کارویہ بہت پراسرار ہے، پیپلزپارٹی کو اگلےالیکشن میں مرکزمیں اپنا کوئی کردار نظر نہیں آرہا۔

  • مسلم لیگ ن اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں، سعد رفیق

    مسلم لیگ ن اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں، سعد رفیق

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں، آئین کا دفاع، عوام کے حق حاکمیت کا تحفظ اولین فرض ہے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ استحکام، آئین کی حکمرانی، جمہوریت کے تسلسل سے مشروط ہے، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ تعمیر و ترقی کے ریکارڈ قائم کیے۔

    انہوں نے کہا کہ سازشیں فیصلے ن لیگ، نواز شریف کو خدمت سے روک نہیں سکتے، ماضی میں ایٹمی دھماکا کرنے اور اب معاشی بہتری لانے پر اقتدار چھینا گیا۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ میاں نواز شریف کا جرم یہ ہے کہ انہوں نے ملک سے لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا، کراچی سمیت ملک بھر کو دہشت گردی کی آگ سے نکال کر امن کا گہوارہ بنایا۔

    سعد رفیق نے کہا کہ معاشی استحکام اور سی پیک جیسے منصوبے بھی میاں نواز شریف کے جرائم میں شامل ہیں، قوم کو جمہوریت سے متنفر کرنے والوں کو شکست ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ سازشی فیصلے مسلم لیگ ن کو قوم کی خدمت سے نہیں روک سکتے، عوام کی خوشحالی نواز لیگ کی اولین ترجیح ہے۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ عام انتخابات کے التوا کی کوششیں ناکام بنادیں گے، عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔

    یہ پڑھیں: عدالت کے ذریعے حدیبیہ کیس پھر کھولنا ناانصافی ہے،سعد رفیق


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عدالت کے ذریعے حدیبیہ کیس پھر کھولنا انصافی ہے،سعد رفیق

    عدالت کے ذریعے حدیبیہ کیس پھر کھولنا انصافی ہے،سعد رفیق

    لاہور : وزیرریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عدالت کے ذریعے حدیبیہ کیس پھر کھولنا انصافی ہے ،ایم کیوایم اورپی ایس پی کاانجینئرڈ ملاپ چوبیس گھنٹے میں ناکام ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرریلوےکی ٹرین فاروق ستارکی حمایت میں چل پڑی اور ایم کیو ایم اور پی ایس پی اتحاد کوانجینئرڈ قرار دے دیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ قومی سیاست کا فیصلہ ایوانوں میں نہیں گلیوں بازاروں میں ہو گا۔

    لیگی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں حدیبیہ پیپر ملز کیس کھولنے کو ناانصافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقدمات کے ذریعے لیگی قیادت کو جکڑنے اور بدنام کرنے کا منصوبہ ناکام ہوگا۔

    نئے نویلے پاکستان عوامی اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے سعد رفیق کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ مشرف کو متبادل لیڈر بنانے کی کوشش بُری طرح ناکام ہوگی، سیاسی جماعتیں بنانے اور توڑنے کا مشغلہ ترک کرنا ہوگا۔

    مخالفین کو خبردارکرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ محاذآرآئی سے کچھ ہاتھ نہ آئے گا، نئے عوامی فیصلہ کا انتظار کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سعد رفیق کا فاروق ستارکوفون، تحفظات کے ازالے کی یقین دہانی

    سعد رفیق کا فاروق ستارکوفون، تحفظات کے ازالے کی یقین دہانی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

    ٹیلی فونک گفتگو میں کراچی کی سیاسی صورتحال، پی ایس پی سے ایم کیو ایم کے اتحاد ، کراچی پیکج ، ایم کیو ایم کے تحفظات اور ایم کیو ایم ، مسلم لیگ ن ورکنگ ریلیشن شپ پر بات چیت ہوئی۔

    اپنی گفتگو میں خواجہ سعد رفیق کا ایم کیو ایم کے تحفظات کے ازالے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ کا قومی دھارے میں رہ کر سیاست کرنا ملکی امن اور پائیدار استحکام کے لیے انتہائی اہم ہے۔

    خواجہ سعد رفیق نے کراچی پیکج پر ہونے والی پیش رفت سے بھی فاروق ستار کو آگاہ کیا۔

    اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمیشہ دباؤ اور زبردستی کی سیاست سے ملکی امن اور استحکام کو نقصان پہنچا ہے، پر امن جمہوری عمل کا تسلسل تمام فریقین کی اہم ذمےداری ہے۔


    مزید پڑھیں: آصف زرداری نامعلوم ایجنڈے پر کام کررہےہیں ،سعد رفیق


    انہوں نے کہا کہ صوبے کی ترقی اورامن کیلئے سب کو مل کر کام کرناہوگا، ایم کیو ایم کی سیاسی آزادی ، لاپتہ کارکنان کی بازیابی سمیت ایم کیو ایم کے تحفظات کو دور کیا جائے۔

  • نواز شریف کےخلاف ریمارکس ،تفتیش ،فیصلہ فیئر ٹرائل سے متصادم رہا، سعد رفیق

    نواز شریف کےخلاف ریمارکس ،تفتیش ،فیصلہ فیئر ٹرائل سے متصادم رہا، سعد رفیق

    لاہور: وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نواز شریف کےخلاف ریمارکس ،تفتیش ،فیصلہ فیئر ٹرائل سے متصادم رہا، آج نہیں تو کل ووٹ کا فیصلہ تسلیم کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا نواز شریف کےخلاف ریمارکس ،تفتیش ،فیصلہ فیئر ٹرائل سےمتصادم رہا۔

    سعد رفیق نے کہا کہ قانونی حلقےاوراہل دانش کچھ سوالات پر رائے زنی کےمنتظرہیں، کسی مخصوص مقدمےکےلئے نگران جج کاتقرر اس سےپہلے کب کیاگیا؟

    وفاقی وزیر ریلوے نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ نوازشریف نااہلی کیس سےپہلےغیر وصول تنخواہ اثاثہ کب مانی گئی؟ خواجہ سعد رفیق

    خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ کیس سےپہلےکسی مقدمےکی تفتیش کیلئےجےآئی ٹی کب بنی؟ کیاواٹس ایپ کالز سےسرکاری احکامات دینا قانوناً درست ہے؟

    انھوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ آئینی بالادستی،عوام کےحق حاکمیت کی جدوجہدنئےمرحلےمیں داخل ہوگئی، آج نہیں تو کل ووٹ کا فیصلہ تسلیم کرنا ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔