Tag: khawaja saad rafique

  • آصف زرداری نامعلوم ایجنڈے پر کام کررہےہیں ،سعد رفیق

    آصف زرداری نامعلوم ایجنڈے پر کام کررہےہیں ،سعد رفیق

    اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نامعلوم ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، جمہوریت کو پاؤں جمانے نہیں دیئے جاتے ، ایسی صورتحال پیدا کی جاتی ہے جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کہا کہ کسی کی ذات پر حملہ نہیں کرنا چاہتے، آصف زرداری نامعلوم ایجنڈے پر کام کررہےہیں، آصف زرداری پارٹی کو ہدایت کررہے ہیں، کسی قانون سازی میں حصہ نہ لیں۔

    سعد رفیق کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے پوری پارٹی کو قابو میں کررکھا ہے، یہ لیکس سچ ہے یا نہیں ،زیادہ تر جھوٹ ہی ہوتا ہے ، جمہوریت کو پاؤں جمانے نہیں دیئے جاتے ، ایسی صورتحال پیدا کی جاتی ہے جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچتا ہے۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ حلقہ بندیوں پر پیپلزپارٹی اپنے مؤقف کی بھی وضاحت پیش نہیں کرپارہی، ہم پوری کوشش کریں گے حلقہ بندیوں سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر لائیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ مردم شماری کے بعد سب سے بڑا مرحلہ حلقہ بندیوں کا ہوتا ہے لیکن ایک جماعت وقت سے پہلے انتخابات کا مطالبہ کر رہی ہے، مردم شماری ہونے کے بعد الیکشن نئی مردم شماری کے مطابق ہوتا ہے، مردم شماری کے تقاضے پورے کیے بغیر کیسے انتخابات ہوں گے۔


    مزید پڑھیں : مخالفین ووٹ کےبجائےسازش سےاقتدارمیں آنا چاہتے ہیں‘ سعد رفیق


    گذشتہ روز وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نئی حلقہ بندیوں کے لیے ترمیم نہ کی توانتخابات کا بروقت انعقاد نہیں ہوپائے گا، نئی مردم شماری کے ابتدائی نتائج کا اعلان ہوچکا، انتخابات پرانی مردم شماری کی بنیاد پر کرانا آئین سے متصادم ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان کا ایک بھی وزیراعظم ایسا نہیں جس کو عزت سے جانے دیا گیا ہو، سعد رفیق

    پاکستان کا ایک بھی وزیراعظم ایسا نہیں جس کو عزت سے جانے دیا گیا ہو، سعد رفیق

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ایک بھی وزیراعظم ایسا نہیں جس کوعزت سےجانے دیا گیا ہو، عمران خان کے ایجنڈے کا علم ہے،آصف زرداری نامعلوم ایجنڈے پر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نوازشریف تحفظات اوراعتراضات کےباوجودپیش ہورہے ہیں، عدالتوں کےسامنے نہ پیش ہونے کا کوئی تاثردرست نہیں ہے، بیگم کلثوم نوازکی طبیعت ناساز ہےاسی لیےنوازشریف وہاں جاتےہیں۔

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ناجائز طور پر ہماری قیادت کو ایک شکنجے میں جکڑنےکی کوشش کی جارہی ہے، سازشیوں کی سازش کی وجہ سےبھی مخالفیں ہمارے حامی بنتے جارہے ہیں، جلسے بعد میں کرلینا ہمارے ساتھ مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں کرلیں۔

    وزیر ریلوے نے کہا کہ پی ٹی آئی کارویہ جمہوری نہیں مشتبہ دیکھاجاتاہے، مردم شماری کےبعدحلقہ بندیاں نہیں کی گئیں تو انتخابات تاخیر کا شکارہوسکتےہیں، وقت پرآئینی ترمیم نہیں کی گئی تو انتخابات میں تاخیر ہوسکتے ہیں، عمران خان کےایجنڈےکاعلم ہے،آصف زرداری نامعلوم ایجنڈے پر ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ہم نےمردم شماری کے نتائج کوقبول کرلیا ہے، پنجاب میں نشستیں کم ہورہی ہیں پھربھی مردم شماری نتائج کوقبول کیا، مردم شماری نتائج پر جو لوگ احتجاج کر رہے ہیں، وہ دل بڑا کریں آگے بڑھیں۔


    مزید پڑھیں : نوازشریف صابر و شاکر شخصیت ہیں،خواجہ سعدرفیق کا ٹوئٹ


    سعدرفیق کا کہنا تھا کہ جو آدمی جلسے کر رہا ہے، اسے جلدی بہت ہے، پاکستان کا ایک بھی وزیراعظم ایسا نہیں، جس کو عزت سے جانے دیا گیا ہو، آمروں اور مارشل لا کو دوام دینے والے ججز کو عزت سے جانے دیا گیا، ہم نے قوم کی رہنمائی کرنی ہے، جو دیکھیں گے محسوس کرکے وہ بولیں گے۔

    رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ صف زرداری جو لڈو تقسیم کرتے ہیں وہ ہمیں نہیں چاہئیں، آصف زرداری کے لڈو وہ لوگ لیتے ہیں جن کا ہاضمہ ٹھیک ہے،سیاستدان ملاقاتوں کیلئے دروازے بند نہیں کرتے، اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو وہ سیاستدان نہیں ہوتا۔

    وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ نوازشریف کوآصف زرداری سےملاقات نہ کرنےکامشورہ درست نہیں تھا، اس وقت جس نے بھی نوازشریف کو مشوردہ دیا تھا وہ درست نہیں تھا، ہم کسی کیخلاف سازش نہیں کررہے اور نہ کسی کو بدنام کرنا چاہتے ہیں،سعدرفیق

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک سیاسی جماعت ہےآئین کی حکمرانی چاہتی ہے، کسی سےمحاذآرائی کاکوئی معاملہ نہیں، مردم شماری نتائج پر پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کا رویہ ناقابل فہم ہے، قوم کی ترجمانی کرتے ہیں منہ پرپٹیاں نہیں باندھ سکتے، ، آئین اور قانون کی حکمرانی کے مؤقف سے پیچے نہیں ہٹیں گے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ مردم شماری نتائج کے بعد پنجاب کی9نشستیں کم ہورہی ہیں، ملک پرغاصبانہ قبضہ کرنے والوں کو کوئی نہیں پوچھتا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف صابر و شاکر شخصیت ہیں،خواجہ سعدرفیق کا ٹوئٹ

    نوازشریف صابر و شاکر شخصیت ہیں،خواجہ سعدرفیق کا ٹوئٹ

    لاہور : وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نوازشریف صابروشاکرشخصیت ہیں،نوازشریف محاذ آرائی چاہتے ہیں کا تاثر زہریلا پروپیگنڈا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ک مسلم لیگ ن مکمل آئینی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، قائدن لیگ نے کسی ادارے سے محاذ آرائی کی، نہ کوئی ارادہ ہے۔

    سعد رفیق کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ نوازشریف محاذآرائی چاہتے ہیں کا تاثرزہریلاپروپیگنڈا ہے، نوازشریف صابروشاکرشخصیت ہیں، سنگل آؤٹ کرنے کی سازش ملک کے لئے خطرناک ہے۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ نواز شریف چاربرس سے نفرت انگیز مہم سازشوں اور غیر منصفانہ اقدامات کو تحمل اور تدبر سے سہہ رہے ہیں، جھگڑا ہوا تو کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سازشیں اور جھوٹ ناکام ہونگے، اشتعال دلانے والے منہ کی کھائیں گے، تحمل اور تدبر سے قدم اٹھاتے رہیں گے، مسلم لیگ ن کی ہارڈ کور متحد ہے اور رہیگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئرکریں۔

  • جعفر ایکسپریس، خیبر میل اور عوام ایکسپریس کے کرایوں میں 50 فیصد کمی

    جعفر ایکسپریس، خیبر میل اور عوام ایکسپریس کے کرایوں میں 50 فیصد کمی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے مین لائن ون پر مسافروں کے لیے کرایوں کے نئے رعایتی پیکج کا اعلان کردیا۔ پشاور سے چلنے والی جعفر ایکسپریس، خیبر میل اور عوام ایکسپریس کے کرایوں میں 50 فیصد تک کمی کردی گئی جبکہ ریل کاروں اور تیز گام کے کرایوں میں بھی کمی کا اعلان کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے مین لائن ون پر مسافروں کے لیے کرایوں کے نئے رعایتی پیکج کا اعلان کر دیا۔

    جعفر ایکسپریس اور خیبر میل کا پشاور سے لاہور تک اے سی بزنس کا کرایہ 1740 سے کم کر کے 900 روپے کر دیا گیا۔ اٹک سٹی سے لاہور کے لیے کرایے میں 670 روپے کی رعایت، مسافر 1520 کے بجائے صرف 850 روپے ادا کریں گے۔

    جعفر ایکسپریس میں اے سی سلیپر کا پشاور سے لاہور کا کرایہ 2280 کے بجائے 1410 روپے ہوگا، مسافروں کو ہر ٹکٹ پر 870 روپے کی بچت ہو گی۔

    جہلم سے لاہور کا کرایہ 770 سے کم کر کے 610 روپے کر دیا گیا۔ جعفرایکسپریس اور عوام ایکسپریس کے اکانومی کلاس کے کرایوں میں بھی زبردست کمی کرتے ہوئے کرایہ 700 روپے سے کم کر کے 460 روپے کر دیا گیا۔

    اٹک سٹی سے کرایہ 620 روپے سے کم کر کے 410 روپے کر دیا گیا ہے۔ جعفر اور عوام ایکسپریس کے مسافر اے سی اسٹینڈرڈ میں پشاور سے لاہور کے لیے 1340 کے بجائے 860 روپے میں سفر کر سکیں گے۔

    اٹک سے لاہور کا کرایہ 1180 کے بجائے 830 روپے ہوگا۔ جہلم کے مسافر جعفر ایکسپریس، عوام ایکسپریس اور ریل کار میں لاہور کے لیے اے سی اسٹینڈرڈ میں 480 کے بجائے 390 روپوں میں سفر کر سکیں گے۔

    گوجرانوالہ سے لاہور کے لیے جعفر ایکسپریس اور خیبر میل کا اے سی بزنس کا کرایہ 390 سے کم کر کے 290 روپے، اے سی بزنس کا کرایہ 330 سے کم کر کے 270 روپے کر دیا گیا۔

    وزیر آباد سے لاہور آنے کے لیے جعفر ایکسپریس اور خیبر میل پر لاہور آنے کے لیے اے سی بزنس کلاس میں 100 روپے کی رعایت کردی گئی جس کے بعد کرایہ 390 کے بجائے 290 ہوگا۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے کی بحالی پوری قوم کے لیے ایک تحفہ ہے۔ مزید ٹرینوں کے کرائے بھی کم کریں گے جبکہ گرین لائن میں بھی مسافروں کو رعایت دینے کے لیے ہداِیات جاری کر دی گئی ہیں۔

    ریلوے حکام کے مطابق کرایوں میں 49 فیصد تک کمی پشاور، راولپنڈی، لاہور سیکشن پر ایک خصوصی پیکج کے تحت کی جار ہی ہے۔ وزیر ریلوے کی طرف سے دی گئی خصوصی رعایت کا آغاز یکم نومبر 2017 سے ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ن لیگ نے نہ کسی سےمحاذ آرائی کی اورنہ کرےگی‘ خواجہ سعدرفیق

    ن لیگ نے نہ کسی سےمحاذ آرائی کی اورنہ کرےگی‘ خواجہ سعدرفیق

    لاہور : وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ میاں محمد نوازشریف اور ان کے خاندان پر فرد جرم عائد کرنا سازش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے نہ کسی سے محاذ آرائی کی اورنہ کرےگی، باہمی لڑائیاں ملک کونقصان پہنچارہی ہیں۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نوازشریف اوران کےخاندان پرفردجرم عائد کرنا سازش ہے، شریف خاندان کے خلاف سازش میں غیرملکی اورملکی عناصرملوث ہیں۔

    وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ رائی کا پہاڑبنانا بند کیا جائے، نام نہاد احتساب ڈرامہ مسترد کرتے ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ نوازشریف پرجمہوریت،ریاست کا دفاع کرنے کی اصل فرد جرم کی جائے، کچھ لوگ چاہتے ہیں ن لیگ خاموشی سے مار کھاتی رہے۔ انہوں نے کہا کہ ناانصافی قبول نہیں کرسکتے۔


    اداروں میں تصادم سے پاکستان کونقصان ہوگا‘ اسپیکرقومی اسمبلی


    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک اور قوم کے محسنوں کو رسوا کرکے سزائیں دینا ہماری اندوھناک روایت ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • نوازشریف کا جرم ملک دشمنوں کی کٹھ پتلی بننے کے بجائے ڈٹ جاناہے، سعد رفیق

    نوازشریف کا جرم ملک دشمنوں کی کٹھ پتلی بننے کے بجائے ڈٹ جاناہے، سعد رفیق

    لاہور :وزیر ریلوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان،شیخ رشیدپاکستان اورجمہوریت دشمنوں کی کٹھ پتلیاں ہیں ، نوازشریف کا جرم ملک دشمنوں کی کٹھ پتلی بننےکےبجائےڈٹ جاناہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان، شیخ رشید پاکستان اور جمہوریت دشمنوں کی کٹھ پتلیاں ہیں، ہم پر کیچڑ اچھالنے کا مقصد جمہوریت اور ملک کو کمزور کرنا ہے۔

    سعد رفیق نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ نوازشریف کا جرم ملک دشمنوں کی کٹھ پتلی بننےکےبجائےڈٹ جاناہے،کسی سے ٹکراؤ نہیں چاہتے، سب اپنے اپنے آئینی دائرے میں کام کریں تو کوٸی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان، شیخ رشید اوربعض دیگر عناصرافواج اور عدلیہ کے خود ساختہ ترجمان بن کر اداروں کو لڑانے کی سازش کررہےہیں ، نوازشریف اورن لیگ کوبدنام کرنےکی مہم4برس سےجاری ہے، ہرالزام لگایا گیا،ہمیں گراتےگراتےآئین اور جمہوریت نہ گِرادینا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئرکریں۔

  • آصف زرداری کی بریت قیامت کےآثارہیں،سعدرفیق کاٹوئٹ

    آصف زرداری کی بریت قیامت کےآثارہیں،سعدرفیق کاٹوئٹ

    لاہور :وزیر ریلوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ زرداری عدالت سے بری،نوازشریف کو پھنسالیا جاتا ہے، آصف زرداری کی بریت قیامت کے آثار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آصف زرداری کی بریت قیامت کےآثار ہیں، زرداری عدالت سے بری اور نوازشریف کو پھنسالیا جاتا ہے۔

    سعد رفیق نے کہا کہ ملک کےمنتخب وزیراعظم کو جب تضحیک اور تذلیل کرکے نکالیں گے توسیاسی عدم استحکام ہو گا.یہ کھیل کھیلنے والے پہلے سوچتے کہ کیا کھیل کھیلا جارہا ہے۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ رائے ونڈ والے نیک لوگ ہیں اور نیک لوگوں کی دعاؤں سے پاکستان چل رہا ہے. معیشت روکنے کے زمہ دار ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے والے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ شیخ رشید سیاسی جوکر ہے ان کو سنجیدگی سے نہیں لیتا۔

    سعد رفیق نے کہا کہ وزیر اعظم کو ایک ایسی تنخواہ پر نکال دیا جاتا ہے جو اس نے لی ہی نہیں، لیکن یہاں رائل پام کلب پر قبضہ کیا ہوا ہے ان سے کوئی پوچھتا ہی نہیں۔

    اس سےقبل عوام ایکسپریس کی نئی کوچز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ منتخب وزیر اعظم کی تذلیل اور انہیں نکالنے سے ملکی معشیت پر منفیٰ اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار ڈر گئےہیں۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عوام ایکسپریس کی اپگریڈیشن ریلوے نے اپنے ریونیو سے کی. عوام ایکسپریس کی اپگریڈیشن پر دس کروڑ لاگت آئی، ہم نے ریلوے کا سسٹم بنادیا ہے اگر یہی سسٹم چلتا رہا تو پاکستان ریلوے کا شمار دنیا کے اچھے اداروں میں ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئرکریں۔

  • عوام نے دھرنا سیاست مسترد کردی، سعد، عوام ن لیگ کے ساتھ ہیں، شہباز

    عوام نے دھرنا سیاست مسترد کردی، سعد، عوام ن لیگ کے ساتھ ہیں، شہباز

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ لاہوریوں نے ایک بار پھر دھرنے اور انتشارکی سیاست کو مسترد کیا ہے، شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کے دل ن لیگ کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں کلثوم نواز کی فتح کے بعد اپنے علیحدہ علیحدہ بیان میں کیا۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آج کادن ایک تاریخ سازدن ہے،عوام نے پاکستان کوترقی کی شاہراہ پرڈالنےوالوں پراعتماد کیا، اہل لاہور اوراین اے 120 کےعوام کاشکریہ ادا کرتے ہیں، نوازشریف اورن لیگ کےخلاف چار سال سےمہم چلائی جارہی ہے۔

    نواز شریف کی ترقی کا وژن جیت گیا ہے، وہ عوام کے دلوں میں بستے ہیں،خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک اور ملکی اقتصادی حالت بہترکرنا نوازشریف کا جرم ہے، ان کاجرم یہ ہے کہ وہ بلوچستان میں امن لائے۔

    خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ ہمارےچند کارکنان ابھی تک لاپتہ ہیں، ہمارے ہزاروں ووٹ کاسٹ نہیں کرنے دیئےگئے۔


    این اے 120: کلثوم نوازکی فتح، یاسمین راشد کو شکست


    علاوہ ازیں وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کلثوم نواز کی جیت پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کلثوم نواز کی جیت ن لیگ کی قیادت اور اس کی کارکردگی پراعتماد کا اظہار ہے، ضمنی الیکشن نے ثابت کردیا کہ عوام کے دل ن لیگ کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • این اے120: سعد رفیق کا بھی پولنگ کاوقت بڑھانے کا مطالبہ

    این اے120: سعد رفیق کا بھی پولنگ کاوقت بڑھانے کا مطالبہ

    لاہور : رہنما ن لیگ خواجہ سعد رفیق نے بھی پولنگ کاوقت بڑھانے کا مطالبہ کردیا، ان کا کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشنز کے باہرلمبی قطاریں ہیں، ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کا پوراحق ملنا چاہیے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کیا، انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین گھنٹے سے الیکشن کمیشن کو کہہ رہے لیکن ہماری بات نہیں سنی جارہی۔

    واضح رہے کہ لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوگیا تھا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا، مختلف سیاسی جماعتوں نے پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کیا جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کردیا تھا۔

    الیکشن کمیشن کے ترجمان نے مؤقف اختیار کیا کہ جو شکایات موصول ہوئیں ہیں انہیں فوری طور پر حل کردیا گیا ہے، ووٹنگ کے لیے مزید وقت نہیں بڑھایا جائے گا،جو لوگ 5 بجے تک پولنگ اسٹیشنز میں داخل ہوں گے انہیں ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت ہے۔

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پوری قوم ملکی دفاع کے لیے متحد ہے، سعد رفیق

    پوری قوم ملکی دفاع کے لیے متحد ہے، سعد رفیق

    لاہور : وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سپرپاور کہلوانے والوں سے کہتے ہیں کہ پاکستان کو دھمکیاں نہ دیں، ہماری قربانیوں کا اعتراف کیا جائے، پوری قوم ملکی سالمیت اوردفاع کے لیے متحد ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں یادگار شہداء پر پھول ڈالنے کے بعد یوم دفاع پرتقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہی۔

    اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر تجارت ملک پرویز، خواجہ عمران نذیر، مبشرجاوید اور دیگر اراکین اسمبلی بھی موجود تھے، انہوں نے شہداء کے بلند درجات کے لیے بھی دعا کی۔

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہماری افواج ایک عرصے سے دہشت گردی کے خلاف لڑررہی ہیں، پاک افواج کے جوان ہمارے لیےجانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، پوری قوم آج یوم دفاع پراپنے شہداء کوسلام پیش کرتی ہے، پاکستان کی سالمیت اوردفاع کے لیے ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اور قوم متحد ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 1965 کے بعد پاکستان پر 1971 میں جارحیت مسلط کی گئی،1971 میں سازش کی گئی ورنہ پاکستان کبھی نہ ٹوٹتا۔

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سپرپاور کہلوانے والے پاکستان کودھمکیاں نہ دیں، دہشت گردی کےبیج وہی بوتے ہیں جو دنیا پرحکمرانی کی خواہش رکھتےہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری قربانیوں کا اعتراف کیا جائے، پاکستان کو دبانےکی کوشش کی جارہی ہے، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سےدیکھنےکی اجازت نہیں دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج منظم اور طاقتور ہے، ہمیں کسی کے لال قلعے پر جا کر اپنا جھنڈا نہیں لہرانا، پاکستان کسی سے لڑنا نہیں چاہتا مگر تھکتا بھی نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا کی فوج کو افغانستان سے واپس جانا چاہیے، خطےمیں امن کے لیے بھارت کو برابری کی سطح پر بات کرنا ہوگی، بھارت دہشت گردوں کی سرپرستی کرے گا تو یہ لڑائی چلتی رہے گی۔