Tag: khawaja saad rafique

  • پاکستان ریلوے کاعیدالاضحیٰ پرکرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان

    پاکستان ریلوے کاعیدالاضحیٰ پرکرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان

    کراچی : پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلوے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرریولے خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں عیدالاضحیٰ کے تینوں دنوں ریلوے کے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

    وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے کرایوں میں کمی تمام کلاسز کی ٹرینوں پر کی گئی ہے۔

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر معمول کی ٹرینوں میں بھی اضافی بوگیاں لگائی جائیں گی اور اسپیشل ٹرینوں میں آن لائن بکنگ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پراضافی رش کے پیشِ نظرملک کے مختلف شہروں سے پانچ اسپیشل ٹرینیں چلانے کی منظوری دی گئی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • نیب سے متعلق ہمارے تحفظات بہت پرانے ہیں، سعد رفیق

    نیب سے متعلق ہمارے تحفظات بہت پرانے ہیں، سعد رفیق

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نیب سے متعلق ہمارے تحفظات بہت پرانے ہیں، نیب قوانین مشرف نے ایک خاص نقطہ نظر سے بنائے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ نا انصافی ہوئی انصاف ہوتا نظر نہیں آتا، ایسا سلوک کیا جارہا ہے جو دشمن کے ساتھ بھی نہیں ہوتا، اپیل کا حق نواز شریف کو بھی حاصل ہے، قانونی مشیروں سے مشورے کے بعد مناسب قدم اٹھائیں گے۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز نے مشرف کے مارشل لاء میں پارٹی کو لیڈ کیا، انتخابی مہم کا انچارج مشاورت کے بعد پرویز ملک کو بنایا گیا، این اے 120،انتخابی پابندیوں کی خلاف ورزی نہیں کرینگے۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں بچہ ستر سال کے لوگوں کی قیادت کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جمہوری حق چھین لیا ہے، کسی میٹنگ میں جج سے متعلق ریفرنس کی بات نہیں ہوئی، کوئی ادارہ سازش نہیں کررہا ہے افراد سے شکایات ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے ڈینگی کے ستائے لوگوں کو تنہا چھوڑ دیا، سعد رفیق

    چوہدری نثار اور پرویز رشید سے متعلق سعد رفیق نے کہا کہ چوہدری نثار اور پرویز رشید میں کوئی رفٹ نہیں ہے۔

    سابق صدر پرویز مشرف کے حوالے سے وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مشرف بدروح ہے مشرف مائنڈ سیٹ ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • موجودہ آئین میں ترامیم ناگزیرہیں، خواجہ سعد رفیق

    موجودہ آئین میں ترامیم ناگزیرہیں، خواجہ سعد رفیق

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ موجودہ آئین میں ترامیم ناگزیر ہیں، ہمارے ساتھ جو ہونا تھا وہ ہوگیا، آئین میں کچھ ایسی شقیں شامل کی جائیں گی جس سےفوری انصاف ملے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کلثوم نواز این اے 120میں پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار ہیں، ضمنی انتخاب میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج رائے ونڈ میں نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی ہے، اجلاس میں عوامی رابطہ مہم فعال اور مزید تیزکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عوامی رابطہ مہم سے متعلق پروگرام چند روز میں جاری کردیا جائیگا۔

    خواجہ سعد رفیق نے آئین میں ترمیم کے حوالے سے کہا کہ موجودہ آئین میں ترامیم ناگزیر ہوگئی ہیں، اس سلسلے میں دیگر معاملات دیکھ رہےہیں، سابق وزیر اعظم نوازشریف نے بھی کہا ہے کہ موجودہ آئین میں اہم ترامیم کی ضرورت ہے، آئین میں کچھ ایسی شقیں شامل کی جائیں گی کہ جس سے عوام کو فوری اور سستا انصاف ملے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ جو ہونا تھا وہ ہوگیا اب ہم چاہتے ہیں کہ آئندہ لوگوں کے ساتھ ایسا کچھ نہ ہو، عمران خان نے تاریخی غلطی کی ہے جس کا ااحساس انہیں بعد میں ہوگا۔

    انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب وہ وقت زیادہ دور نہیں جب آپ خود آکر ہم سے بات کریں گے اور عوام کو یقین دلائیں گے کہ نواز شریف کو ہٹانے میں میرا کوئی کردار نہیں تھا۔

    جی ٹی روڈ کے چار روزہ سفر کے بعد کچھ چیزیں تبدیل ہوئی ہیں، میدان نوازشریف کے ہاتھ میں ہے اب اپوزیشن کے ہاتھ کچھ نہیں آئیگا، حکومت ساتھی چلا رہے ہیں، جلسے ہم کررہے ہیں۔

    سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ پہلے دوڑلگی ہوتی تھی کس نے وزیربننا ہےاور اختیارات لینے ہیں، لیکن اب صورتحال مختلف ہے، شاہد خاقان عباسی بارباردرخواست کرتے رہے کہ مجھے وزیراعظم نہ بنائیں۔

  • جاں بحق بچہ جمہوریت کا پہلا شہید ہے، سعد رفیق، صفدر

    جاں بحق بچہ جمہوریت کا پہلا شہید ہے، سعد رفیق، صفدر

    گجرات: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلی میں گاڑی سے جاں بحق ہونے والا بچہ جمہوریت کا پہلا شہید ہے، ہمارے ساتھی ان کے گھر گئے ہیں، ہمیں اس خاندان سے ہمدردی ہے، وہ بچہ اس جدوجہد کے راستے کا پہلا شہید ہے۔

    یہ بات انہوں نے گجرات میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے پہنچنے سے قبل کارکنوں اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    انہوں نے کہا کہ آج باجوڑ میں جو دہشت گردی کا واقعہ ہوا ہے پوری قوم اس کی مذمت کرتی ہے اور ہم اعلان کرتے ہیں کہ دہشت گردی کے خاتمے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔


    یہ پڑھیں: نوازشریف کے قافلے میں شامل گاڑی نے بچے کو کچل ڈالا


    انہوں نے کہا کہ ابھی راستے میں ایک معصوم بچہ سڑک پر آگرا اور گاڑی کی زد میں آکر شہید ہوگیا، وہ شہید ہے، ہمارے ساتھی ان کے گھر گئے ہیں، ہمیں اس خاندان سے ہمدردی ہے، وہ بچہ اس جدوجہد کے راستے کا پہلا شہید ہے۔

    سعد رفیق کی وڈیو:


    انہوں نے کہا کہ جدوجہد یہ ہے کہ قانون سب کے لیے ایک کیوں نہیں؟ ایک عام انسان تیس تیس سال تک انصاف کے لیے پھرتا ہے، منتخب وزیراعظم کو نکال دیا گیا، انہیں کرپشن پرنہیں نکالا، کوئی چیز لوٹنے پر نہیں نکالا، اس لیے نکال دیا کہ انہوں نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی۔

    پاکستان بنانے کے لیے لاکھوں لوگوں نے قربانی دی، بچہ پاکستان کے لیے نکلا تھا، کیپٹن (ر) صفدر

    کیپٹن (ر) صفدرکی وڈیو:

    اسی حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے بچے کی ہلاکت کو تحریک پاکستان کی قربانیوں سے تشبیہ دے ڈالی اور کہا کہ یہ ہمارا بھی بچہ تھا، پاکستان بنانے کے لیے بھی لاکھوں لوگوں نے قربانی دی، وہ پاکستان کے لیے نکلا اللہ اس کے درجات بلند کرے۔

    خطاب کے وقت کیپٹن (ر) صفدر کے ہمراہ ن لیگی رہنما آصف کرمانی بھی موجود تھے۔

    Image may contain: 1 person

    قبل ازیں ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے بچے کی ہلاکت کو بھی جھٹلا دیا اور کہا کہ قافلے میں شریک کسی گاڑی کی ٹکر سے بچے کی ہلاکت نہیں ہوئی، قافلہ سست روی سے اپنا سفر طے کررہا تھا، ٹکر ممکن نہیں۔

  • کارکنان اپنے قائد کا بھرپوراستقبال کریں، خواجہ سعد رفیق

    کارکنان اپنے قائد کا بھرپوراستقبال کریں، خواجہ سعد رفیق

    گوجرانوالہ : مسلم لیگ نون کے رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان نے گالیوں کی سیاست شروع کی جو نقصان دہ ہے، سازشوں کے باوجود نوازشریف کی حکومت سب سے بہتر ہے، جو کھیل کھیلا گیا ہے اس میں عمران خان نے مہرے کا کردار ادا کیا، ہم کسی کےخلاف نہیں لیکن منہ پرٹیپ نہیں لگائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب ہم کسی کےخلاف نہیں ،اپنی ریلی نکال رہےہیں، آپ جمہوری عمل اور ووٹ کے ذریعے تبدیلی کی کوشش کریں،۔

    اگر آپ کو ہماری شکل اچھی نہیں لگتی تو مت دیکھیں پر ہماری بات سنیں، آپ ٹانگیں نہ کھینچیں اورسازشیں نہ کریں، انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان تمہاری جماعت بھان متی کا کنبہ ہے، ق لیگ کے لوٹے اور پیپلزپارٹی کے چلے ہوئے کارتوس کیا نیا پاکستان بنائیں گے؟

    سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ملک چند قدم آگے جاتا ہے توسازش کی جاتی ہے، سازش ہوتی ہے تو ملک ریورس گیئرمیں چلا جاتا ہے، محنت کرکے ووٹ اکٹھے کرتے ہیں لیکن چلتا کردیتے ہیں، کام کرنے نہیں دیا جاتا ٹانگیں کھینچی جاتی ہیں، ووٹ کااحترام نہیں کرتے تو ووٹ کا دھندہ کیوں کرتے ہیں؟ جو کھیل کھیلا گیا ہے اس میں عمران خان نے مہرے کا کردار ادا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ چین ہم سے دو سال بعد آزاد ہوا اور آج آسمان پر پہنچ گیا، کیا ہماری قسمت میں لکھا ہے کہ ہم نے غریب ہی رہنا ہے؟ جھوٹ بولنابند کرو، فرشتوں کی حکومت نہیں آئے گی۔

    سازشوں کے باوجود نواز شریف کی حکومت سب سے بہتر ہے، نوازشریف کا چوتھی بار وزیراعظم بننا اہم نہیں ہے، سازشیں کرنےسے رسہ کشی شروع ہوگی اورسب کانقصان ہوگا۔

    عمران خان صاحب آپ سیاست میں باقی نہیں بچیں گے، نفرت کے جو بیج آپ نے بوئے ہیں وہ آپ کو بھی کاٹنا پڑیں گے، سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان نے پشاورمیں میٹرو بنانے کا کہا وہ بلیو پرنٹ تیارنہ کرسکے، فلائی اوور اور سڑکیں کے پی کے اور سندھ میں کیوں نہیں بنتیں۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جب سے اقتدار میں آئے ہیں ہمیں کام نہیں کرنے دیا گیا،سابق وزیراعظم نواز شریف کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا وہ عوام کے محبوب ترین لیڈر ہیں، کارکن پرامن رہیں اور اپنے قائد کا بھرپور استقبال کریں کیونکہ عوام کے دلوں سے نوازشریف کی محبت کوکوئی نہیں نکال سکتا۔

    انہوں نے کہا مکافات عمل کا آغاز ہو چکا لیکن بہتان لگانے والوں کو کوئی سمجھ نہیں آ رہی کیونکہ ان کے آنکھیں کان بند ہو چکے ہیں۔

  • پرویزمشرف آئین شکن اور عوام دشمن تھے، سعد رفیق کا ٹوئٹ

    پرویزمشرف آئین شکن اور عوام دشمن تھے، سعد رفیق کا ٹوئٹ

    لاہور : وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعدرفیق کا کہنا ہے کہ پرویزمشرف آئین شکن اور عوام دشمن تھے، ڈکٹیٹر تاریخ کے کوڑا دان کی نذر ہوگئے، قبر پر رونے والا کوئی نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ ریلوے سعد رفیق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق آرمی چیف پرویزمشرف پر خوب برسے ، انکا کہنا ہے کہ پرویزمشرف آئین شکن اور عوام دشمن تھے ، پرویز مشرف کی آمرانہ پالیسیوں نے پاکستان کی بنیادیں ہلا دیں، مشرف کوبچاکر نکال دیا گیا، حکومت تو آپ کی تھی پھر الزام کس پر۔

    سعدرفیق نے فوجی حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ڈکٹیٹرقوم کو مُکے دکھاکراغیارکےتلوے چاٹتےہیں، مشرف بچاکر نکال دئے گئے مگرتاریخ کی عدالت میں غاصب اورقومی مجرم کے لقب سے نہیں بچ سکتے۔

    وفاقی وزیرِ ریلوے نے ٹوئٹ میں لکھا ڈکٹیٹر جعلی ترقی اور مصنوعی تبدیلیُ لاتے ہیں ، اقتدار کو دوام بخشنے کیلئے قومی خود مختاری پر سمجھوتے کرتے ہیں لیکن ماضی میں کس نے سمجھوتہ کیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ڈکٹیٹر تاریخ کے کوڑا دان کی نذر ہوگئے، قبر پر رونے والا کوئی نہیں، منتخب حکمرانوں کی کارکردگی خامیوں پر حاوی رہی سو وہ یاد رکھے گئے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ نظر ثانی کے لیے عدالت لے جائیں گے: سعد رفیق

    نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ نظر ثانی کے لیے عدالت لے جائیں گے: سعد رفیق

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے سپریم کورٹ کے نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن پاناما کیس کے فیصلے اورنواز شریف کی نااہلی پر خاموش نہیں بیٹھےگی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے پاناما کیس کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ معروف قانون دان بھی عدالتی فیصلے پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔

    گفتگو کے دوران سعد رفیق عدالت کو قانون سکھانے لگے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت پر نگرانی نہ رکھیں، اس کی نظیر نہیں ہے، معاملات ایسے ہوں گے تو نظیریں بنیں گی اور صورتحال بگڑے گی۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر عائشہ گلالئی کے الزامات سے متعلق سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کو مستعفی ہو کر اپنی بے گناہی ثابت کرنی چاہیئے۔

    یاد رہے کہ آج نو منتخب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی 47 رکنی وفاقی کابینہ نے ایوان صدر میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ سعد رفیق کو ایک بار پھر ریلوے کی وزارت تفویض کی گئی ہے۔


  • ریلوےآپریشن پوری طرح بحال ہو چکا‘ خواجہ سعدرفیق

    ریلوےآپریشن پوری طرح بحال ہو چکا‘ خواجہ سعدرفیق

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہناہےکہ ریلوےکاپہیہ جام کرنےکی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہےکہ جائزمطالبات تسلیم کرنےکاعندیہ پہلےدےچکے تھے،ٹرین ڈرائیورزکی ہڑتال کااقدام بلا جوازاوربلیک میلنگ تھی۔

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوےکاپہیہ جام کرنےکی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے اور ریلوےآپریشن پوری طرح بحال ہو چکا ہے۔

    وزیرریلوے کا کہنا ہےکہ حادثات کےذمہ دار ڈرائیورزکوقانون کے شکنجے سے نہیں نکال سکتے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہڑتال پر نہ جانےوالے ڈرائیوروں،مینجمنٹ،پولیس کا شکر گزار ہوں۔


    ریلوے ڈرائیورز کا آج رات سے ہڑتال پر جانے کا اعلان


    واضح رہےکہ ریلوے ڈرائیورز نے گزشتہ رات 12 بجے سے ریل گاڑی کا پہیہ جام کرنے کا اعلان کردیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ٹرین ڈرائیورزکی ہڑتال: جو کام نہیں کرے گا گھر جائے گا‘ سعد رفیق

    ٹرین ڈرائیورزکی ہڑتال: جو کام نہیں کرے گا گھر جائے گا‘ سعد رفیق

    لاہور: وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے ہڑتالی ڈرائیورز کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر ادارے کی جانب سے کسی کےخلاف نوٹس جاری ہوگیا تو واپس نہیں لیا جائے گا۔

    تفصیلات کےمطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہڑتال کرنے والے ٹرین ڈرائیوروں کے مطالبات غیر مناسب ہیں تاہم انتظامیہ نے 6 میں سے3 مطالبات کو تسلیم کرلیا ہے۔

    انہوں نے کہا ہڑتالی ڈرائیورز کی جانب سے دیے گئے 6 مطالبات میں سے 3 مطالبات کو تسلیم کرلیا گیا ہے تاہم پہلا مطالبہ ٹرین حادثات میں ملوث ڈرائیورز کی بحالی کا تھا اور دوسرا مطالبہ پے اسکیل اور رننگ الاؤنس میں اضافہ تھا جو کہ تسلیم نہیں کیے جا سکتے۔

    وزیر ریلوے نے کہا کہ میں ان اسسٹنٹ ڈرائیورز کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور ریلوے آپریشنز کو جاری رکھا اور جنہوں نے ریلوے آپریشنز کو روکا ان میں میں 13 ڈرائیورز ریلوے پولیس کی تحویل میں ہیں۔

    خواجہ سعید رفیق نے کہا کہ ہم نے بہت محنت سے ریلوے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا ہے، ہم کسی کو بے روزگار نہیں کرنا چاہتے، نہ ہی کسی سے جھگڑا کرنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نےکہا کہ وہ ڈرائیورز جو محکمانہ انکوائری کے بعد سنگین غفلت اور غیر ذمہ داری کے مرتکب پائے گئے ہیں جس کے نتیجے میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوا وہ بالکل واپس نہیں آسکتے۔


    ریلوے ڈرائیورز کا آج رات سے ہڑتال پر جانے کا اعلان


    دوسری جانب ٹرین ڈرائیورز نے برطرف ملازمین کی بحالی اور تنخواہوں میں اضافے کے لیے ملک بھر میں ریل گاڑی کا پہیہ جام کر دیا ہے۔

    ادھر ڈرائیورز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک کوئی ٹرین نہیں چلے گی جبکہ ایسوسی ایشن کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے 278 ٹرین ڈرائیورز نے احتجاجاً اجتماعی چھٹی کی درخواستیں دے دی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • چوہدری نثارساتھ تھے،ہیں اورساتھ ہی رہیں گے‘ خواجہ سعد رفیق

    چوہدری نثارساتھ تھے،ہیں اورساتھ ہی رہیں گے‘ خواجہ سعد رفیق

    اسلام آباد: وفاقی وزیرریلوے سعد رفیق کا کہنا ہےکہ چوہدری نثار کی مسلم لیگ ن اورمیاں نوازشریف کے ساتھ 32 سالہ رفاقت ہے وہ نواز شریف کے ساتھ تھے، ہیں اوررہیں گے۔

    تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ چوہدری نثارآزمائش اورمشکل وقت میں پیچھے نہیں ہٹیں گے، انشاء اللہ فرنٹ لائن پرہوں گے۔

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں ایشوز پراختلاف رائے کا حق اختلاف کرنے اوراختلاف برداشت کرنے والے دونوں کا کریڈٹ ہے اوریہی جمہوریت کی شان ہے۔

    وفاقی وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ ہمت ہے توعوامی خدمت اورکارکردگی کا مقابلہ اورموازنہ کیا جائے اورگالیاں، بیہودگی، جھوٹے الزامات، انتقامی مقدمات اور سازشیں ہمیں روک نہیں سکتیں۔

    واضح رہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار پاناما کیس کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے پارٹی کے اہم مشاورتی اجلاسوں میں شریک نہیں ہورہے جبکہ انہوں نے اتوار شام 5 بجے اہم پریس کانفرنس کااعلان کیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔