Tag: Khawar Qureshi

  • عالمی عدالت کلبھوشن کو رہا نہیں کرنا چاہتی: خاور قریشی

    عالمی عدالت کلبھوشن کو رہا نہیں کرنا چاہتی: خاور قریشی

    اسلام آباد: عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کے کیس میں پاکستان کے وکیل خاور قریشی نے کہا ہے کہ کلبھوشن کہیں نہیں جا رہا۔ وزارت خارجہ اس معاملے پر تفصیلی بیان جاری کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل خاور قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کہیں نہیں جارہا۔ وزارت خارجہ اس معاملے پر تفصیلی بیان جاری کرے گی۔

    ان کے مطابق عالمی عدالت کلبھوشن کو رہا کرنا نہیں چاہ رہی۔

    مزید پڑھیں: خاور قریشی بھارت کے وکیل

    خاور قریشی کی گفتگو کے دوران ان کے عملے کی صحافیوں سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔ عملے کے ایک رکن نے ایک صحافی کا موبائل فون بھی توڑ دیا جس پر صحافیوں نے شدید احتجاج کیا۔

    یاد رہے کہ عالمی عدالت انصاف نے 18 مئی کو کلبھوشن یادیو کے کیس میں اپنا فیصلہ سنایا تھا۔

    فیصلے میں کہا گیا تھا کہ بھارت عالمی عدالت کو کیس کے میرٹ پر مطمئن نہیں کر پایا، پاکستان بھارت کو کلبھوشن تک قونصلر رسائی دے اور امید ہے کہ پاکستان کی جانب سے عالمی عدالت کا مکمل فیصلہ آنے تک سزا نہیں دی جائے گی۔


  • خاور قریشی کو کیوں‌ چنا؟ پی ٹی آئی کا وزیراعظم سے سوال

    خاور قریشی کو کیوں‌ چنا؟ پی ٹی آئی کا وزیراعظم سے سوال

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے وزیراعظم سے جواب مانگ لیا ہے کہ کلبھوشن کا مقدمہ لڑنے کے لیے آخر خاور قریشی ہی کو کیوں چنا گیا؟

    اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف نے وزیراعظم کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے مقدمے کی پیروی کے لیے آخر خاور قریشی ہی کو کیوں چنا گیا؟ اٹارنی جنرل آف پاکستان کو کیوں نہیں بھیجا گیا۔

    پی ٹی آئی نے سوال کیا ہے کہ عالمی عدالت انصاف جانے کے لیے خاور قریشی کو کس تجربے کی بنیاد پر ذمہ داری سونپی گئی؟

    خط میں پی ٹی آئی نے خاور قریشی کو مقرر کرنے اور دیگر اہم وکلا کو نظر اندا ز کرنے کی وجوہات بھی پوچھ لیں۔


    خط میں کہا گیا کہ قطری پس منظر رکھنے والے خاور قریشی آپ کے قطری روابط کو مشکوک بنارہے ہیں۔

    دریں اثنا خط میں پی ٹی آئی نے سجن جندال سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔

    یہ پڑھیں: کلبھوشن عالمی عدالت کیس: خاور قریشی بھارت کے وکیل رہ چکے ہیں

     خیال رہے کہ عالمی عدالتِ انصاف میں پاکستان کی جانب سے کلبھوشن کیس لڑنے والے خاور قریشی بھارت کے وکیل رہ چکے ہیں، کانگریس نے 2004ء میں انہیں ایک مقدمے کے لیے مقرر کیا تھا۔