Tag: khawateen

  • چین میں کنواروں کا گاؤں، خواتین کا آنے سے انکار

    چین میں کنواروں کا گاؤں، خواتین کا آنے سے انکار

    بیجنگ : چین میں لاویا نامی ایک گاؤں کنواروں کے گاؤں کے نام سے مشہور ہے۔ سال 2014 میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق یہاں کی کل 1600 کی آبادی میں 30 سے 55 سال کی عمر کے 112 کنوارے مرد تھے۔ جو انتہائی غیر معمولی بات ہے۔

    اس گاؤں کے ایک رہائشی ژیانگ جیگن خود ایسے 100 مردوں کو جانتے ہیں جو اب تک غیر شادی شدہ ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ژیانگ کا کہنا تھا کہ ’میں اپنے لیے بیوی تلاش نہیں کر سکا۔ خواتین کام کے لیے کسی دوسرے علاقے میں چلی گئیں تو مجھے شادی کے لیے کوئی کیسے ملتا۔‘

    Cheen-Post-01

    ژیانگ جیگن مشرقی چین لاویا کے نامی گاؤں میں رہتے ہیں۔ اس گاؤں تک جانے والا تیز ترین راستہ ایک گھنٹے کی سست رفتار مسافت پر محیط ہے۔

    انہوں نے اپنے گاؤں کی سڑک کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آمد و رفت بہت مشکل ہے۔ ہم بارشوں میں دریا کے پار نہیں جا سکتے۔ عورتیں یہاں بسنا نہیں چاہتیں، ژیانگ جیگن کا کہنا تھا یہ علاقہ کٹا ہوا ہے اور یہاں آمدورفت بہت مشکل ہے۔ پہاڑ کی چوٹی پر بنے ان کے گھر کے باہر مرغیوں کا دڑبا اور مکئی کے کھیت دکھائی دے رہے ہیں۔

    تینتالیس سالہ غیر شادی شدہ ژیانگ کو چینی میں ’خالی شاخ‘ کہا جاتا ہے جس کے معنی تنہا، غیر شادی شدہ یا کنوارے کے ہیں۔ ان کا گاؤں دور دراز کے علاقے میں ہے۔

    Cheen-Post-02

    چین میں مردوں کی تعداد عورتوں سے زیادہ ہے۔ یہاں اگر 115 لڑکوں کے مقابلے میں صرف 100 لڑکیاں پیدا ہوتی ہیں۔ یہاں کی ثقافت میں لڑکوں کو لڑکیوں پر فوقیت دی جاتی ہے۔

    1980 کی دہائی کے بعد کمیونسٹ پارٹی کی ایک بچے والی پالیسی نے اسقاطِ حمل کو بڑھاوا دیا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اکیسویں صدی میں مردوں کی شادی کے مواقع کم ہو گئے۔ والدین آج بھی یہاں بچوں کے رشتے کروانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جبکہ دیہاتوں میں رشتہ کروانے والے بھی مقبول ہیں۔

    ژیانگ کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھی ان سے رابطہ کیا تھا ’کچھ خواتین یہاں آئی تھیں لیکن وہ لوٹ گئیں کیونکہ انہیں یہاں آنے کا راستہ پسند نہیں آیا۔

    Cheen-Post-03

    کیا انہیں کسی سے محبت ہوئی تھی؟ اس سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا ’ان کا ایک خاتون سے تعلق تو بنا تھا لیکن بات نہیں بن پائی۔ اس کو شکایت تھی کہ میرا گاؤں اس کے لیے اچھا نہیں ہے خاص طور پر یہاں کی سڑکیں آمدورفت کے قابل نہیں۔

    ژیانگ نے بتایا کہ یہاں گاؤں کی خواتین شہروں میں کام کی تلاش میں چلی گئیں اور اکثر وہیں شادی بھی کر لیتی ہیں۔ خواتین کی طرح مرد بھی باہر جا کر کام کرتے ہیں لیکن وہ وہاں شادی نہیں کرتے۔ کئی مرد یہیں رک گئے کیونکہ انہیں اپنے عمر رسیدہ والدین کی دیکھ بھال کرنا تھی۔ ژیانگ جیگن نے بھی یہیں رک کر اپنے چچا کی خدمت کرنے کا فیصلہ کیا۔

    ژیانگ جیگن کا کہنا تھا ’اگر میں بھی چلا گیا تو انہیں کھانا کون دے گا۔ اور یہ نرسنگ ہوم بھی نہیں جا سکتے۔‘ چینی نوجوانوں میں اپنے بزرگوں اور پرورش کرنے والوں کے لیے یہ فرض کا یہ احساس چینی معاشرے کا اہم حصہ ہے۔

    لاویا چونکہ دور دراز علاقہ ہے اس لیے یہاں بنایا گیا ایک نیا گھر بھی کسی عورت کو واپس آ کر ژیانگ جیگن کی بیوی بننے پر رضا مند نہیں کر سکا۔

     

  • پی ٹی آئی کے جلسے میں خواتین کی بے حرمتی : لیگی رہنماؤں کا اظہارمذمت

    پی ٹی آئی کے جلسے میں خواتین کی بے حرمتی : لیگی رہنماؤں کا اظہارمذمت

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمان، رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب اور مائزہ حمید نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں میں خواتین کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر خواتین کو تحفظ نہیں دیا جاسکتا تو انہیں جلسوں میں بلایا کیوں جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی خواتین پارلیمنٹیرینز نے پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں میں خواتین کے ساتھ ناروا سلوک اورپارٹی رہنماؤں کی خاموشی پرسوالات اٹھا دیئے ہیں۔

    پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جلسہ کر کے وی آئی پی گیٹ سے نکل جاتے ہیں مگر کبھی یہ نہیں سوچا کہ خواتین کارکنوں پر کیا گزر رہی ہے۔

    پاکستان کی ماں، بہن، بیٹی کو جلسے کی نمود ونمائش کے لئے استعمال نہ کیا جائے۔ انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں میں خواتین بھرپور سیاسی کردار ادا کر رہی ہے لیکن عمران نے ناچ گانے کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔

    تحریک انصاف کے جلسوں میں عورتوں کی تذلیل ہو رہی ہے جو شخص پارٹی کو سنبھال نہیں سکتا وہ ملک کو کیا سنبھالے گا۔

    ان کاکہنا تھا کہ لاہوریوں نے عمران خان کو مسترد کردیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ کنسرٹ کے باوجود صرف چند ہزار لوگ ان کے جلسے میں آئے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاسی قبر کُھد گئی ہے اور وہ اب جلسوں کیلئے تنگ گلیاں اور چوک تلاش کر رہے ہیں۔

    انوشہ رحمان نے کہاکہ عمران خان اپنی سیاست پر نظر ثانی کرتے ہوئے کارکنان کی تربیت کریں ایسا نہ ہو کہ خواتین پر سیاست کے دروازے بند ہو جائیں۔

     

  • دینی جماعتوں کاتحفظ نسواں بل واپس لینےکامطالبہ

    دینی جماعتوں کاتحفظ نسواں بل واپس لینےکامطالبہ

    لاہور: خواتین کے تحفظ کے بل کے خلاف مذہبی جماعتیں ایک ہوگئیں، بل واپس لینےکے لئے ڈیڑھ ہفتے کاالٹی میٹم دے دیا۔

    پنجاب اسمبلی سے پاس ہونے والے تحفظ نسواں بل نے مذہبی جماعتوں کو ایک کردیا۔ لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکزمنصورہ میں مذہبی جماعتوں کے سربراہ سر جوڑ کر بیٹھے.

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بل قرآن و سنت کے منافی اور بین الاقوامی ایجنڈا ہے۔ اجلاس کے میزبان سراج الحق نے بل کو خواتین کے حقوق کے خلاف قرار دیا.

    اجلاس کےاعلامیے میں کہا گیا کہ تحفظ نسواں بل سے خاندانی وحدت ٹوٹنے کا خدشہ ہے ۔ بل سے طلاق کی شرح میں اضافہ ہوگا ۔

    اجلاس نے ستائیس مارچ تک بل واپس لینے اور نظریاتی کونسل کی مشاورت سے نیابل لانے کا مطالبہ کردیا، سیکولرنظریات کامقابلہ کرنےکےلئے مشترکہ تحریک کااعلان بھی کیا گیا ۔

    اجلاس میں مولانا سمیع الحق ، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر ، حافظ سعید اور دیگر علما بھی شریک تھے۔

     

  • ایبٹ آباد : دوخواتین سمیت چھ ملزمان گرفتار، اسلحہ و بارودی مواد برآمد

    ایبٹ آباد : دوخواتین سمیت چھ ملزمان گرفتار، اسلحہ و بارودی مواد برآمد

    فیروز والا / ایبٹ آباد : حساس اداروں نے کارروائی کرکے دو خواتین سمیت چھ افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد کے قبضہ سے اسلحہ بارود برآمد ہوا ہے، ملزمان کوتفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے نواحی علاقے منڈیاں میزائل چوک میں خفیہ اطلاعات پر حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے دو خواتین سمیت چھ افراد کو گرفتارکرلیا، جن کے قبضہ سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے،.

    ذرائع کے مطابق گرفتارخواتین پر شبہ ہے کہ چارسدہ یونیورسٹی پر حملہ کی سہولت کار نہ ہوں، گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر تفتیش کیلئے منتقل کر دیا گیا ہے.

    یاد رہے کہ صوبائی محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے پہلے ہی ایبٹ آباد کے بائیس مقامات کو سیکورٹی کے حوالے سے حساس قرار دے دیا تھا۔

    علاوہ ازیں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں نجی یونیورسٹی کے ریکٹر کو حراست میں لے لیا۔

    ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کی فیروز والا میں چھاپہ مارا اور کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں نجی یونیورسٹی کے ریکٹر قیصر شہریار کو حراست میں لے لیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم دہشت گردوں کیلئے سہولت کار کے طور پر سرگرم تھا۔ سی ٹی ڈی نے قیصر شہر یار کو تفتیش  کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

  • لاہورمیں خواتین کی موٹرسائیکل ریلی کا انعقاد

    لاہورمیں خواتین کی موٹرسائیکل ریلی کا انعقاد

    لاہور : موٹر سائیکل چلانے کی تربیت کے حوالے سے خواتین میں آگاہی سیشن اورخواتین کی موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد آج لاہور میں کیا گیا۔

    ریلی کا انعقاد وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے اسپیشل مانٹیرنگ سیل کے ویمن آن وہیلزپراجیکٹ کے زیر اہتمام کیا گیا تھا۔ سرکاری سرپرستی میں پہلی بار ساٹھ لڑکیوں کے بیچ نے ٹریننگ مکمل کرکے ریلی نکالی۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے خواتین کی خودمختاری منصوبے کے تحت اب لاہور کی سڑکوں پر لڑکیاں موٹرسائیکلیں چلائیں گی، پہلے بیچ نے ٹریننگ مکمل کرکے ایوان اقبال سے موٹرسائیکل ریلی نکالی۔

    شیرخوار بچوں اور سہیلوں کے ساتھ خواتین موٹربائیکرز نے حکومتی منصوبے کو بہترین قرار دیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے بہبود خواتین اور قومی و صوبائی اسمبلی کی خواتین ارکان بھی ریلی میں شریک تھیں۔

    صوبائی وزیر برائے بہبود خواتین کا کہنا تھا کہ مارچ میں حکومت ایک ہزار لڑکیوں میں موٹرسائیکلیں تقسیم کرے گی۔

    ریلی کی شرکاء نے معاشرے کے تمام طبقات سے اپیل کی ہے کہ وہ معاشرتی ترقی میں خواتین کے فعال کردار کیلئےحکومت کے ایسے منصوبوں کی حمایت کریں۔

  • سندھ پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ،4اہم افسران کی خدمات وفاق کو واپس

    سندھ پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ،4اہم افسران کی خدمات وفاق کو واپس

    کراچی: آئی جی سندھ سے اختلا فات کی بنیاد پرصوبےکے چار پولیس افسران کی خدمات وفاق کو واپس کردی گئیں۔

    جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سابق ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادری تھیبو ایڈیشنل آئی جی کائونٹر ٹریررزم ڈیپارٹمنٹ ثناَء اللہ عباسی ڈی آئی جی ایڈمن سلطان خواجہ اور ایس ایس پی طارق دھاریجو کی خدمات وفاقی حکومت کے حوالے کی گئیں۔

     ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی کو آئی جی سندھ سے اختلافات کے باعث پہلے ہی ایڈیشنل آئی جی کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

  • خواتین ارکان کا ترقیاتی فنڈکی بحالی کیلئےاسمبلی سے واک آؤٹ

    خواتین ارکان کا ترقیاتی فنڈکی بحالی کیلئےاسمبلی سے واک آؤٹ

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب خواتین اراکین نے ترقیاتی فنڈز کے عدم اجرء پر احتجاج کیا اور ایوان سے علامتی واک آؤٹ کیا۔

    سردار ایاز صادق کی صدارت می ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں مخصوص نشستوں پر منتخب حکومتی اور اپوزیشن کی خواتین اراکین اسمبلی نے ترقیاتی فنڈز کا اجراء نہ ہونے پر احتجاج کیا۔

     نفیسہ شاہ کاکہناتھاکہ خواتین اراکین اسمبلی کو جب ووٹ کا حق حاصل ہے تو انھیں ترقیاتی فنڈز بھی جاری ہونے چاہیں۔

    وفاقی وزراء خواجہ آصف اور رانا تنویر کی جانب سے خواتین اراکین اسمبلی کے مطالبے کی مخالفت کی گئی اور کہا گیا کہ ان خواتین کا جب کوئی حلقہ نہیں تو ان کو ترقیاتی فنڈز کی بھی ضرورت نہیں۔

    وزراء کے ریمارکس پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور خواتین اراکین اسمبلی نے علامتی واک آؤٹ کیا ۔

  • معاشرے کی ترقی میں خواتین کا اہم کردارہوتاہے،سراج الحق

    معاشرے کی ترقی میں خواتین کا اہم کردارہوتاہے،سراج الحق

    لاہور : امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں خواتین کے عالمی دن پر بی بی خدیجہ سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ واقعہ کربلا کے بعد سیدہ بی بی زینب نے حق اور اسلام کے پرچم کو بلند کیا اور دربار یزید میں سیدہ زینب کے خطبے نے ثابت کیا کہ امام حسین حق اور سچ کے پیکر ہیں ۔

    ان کہنا تھا کہ پاکستان آج جن مسائل کا شکار ہے ان مشکلات کے حل کیلئے پاکستانی خواتین اہم کردار ادا کرسکتی ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ موسم کی شدت اور بارش کے باوجود خواتین کی کانفرنس میں خواتین کی بڑی تعداد میں  شرکت نہ صرف خوش آئند بلکہ پاکستانی قوم کیلئے حوصلہ افزاء ہے۔

  • وزیرداخلہ چوہدری نثار کی زیرصدارت اجلاس،  نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ

    وزیرداخلہ چوہدری نثار کی زیرصدارت اجلاس، نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ

    اسلام آباد: قومی ایکشن پلان کے تحت ا ب تک دو لاکھ اٹھارہ ہزار دو سو بیس مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ ساٹھ تنظیموں کو کالعدم قرار دیا گیا ہے جس میں سے ایک تنظیم واچ لسٹ پر ہے۔

    وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر غور کیا گیا، اجلاس کو بتایا گیا کہ غیر قانونی موبائل فون سمز رکھنے کو قابل دست اندازی پولیس جرم قرار دینے پر بل قومی اسمبلی میں لانے پر غور کیا جارہا ہے ۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ میڈیا ہاوٴسز اور میڈیا شخصیات کی سیکورٹی کے لیے صوبائی سطح پر کام جاری ہے۔

    وزیرداخلہ نے ہدایت کی کہ اسلام آباد کے تمام اہم مقامات پر رابطے کا مضبوط نظام قائم کیا جائے تاکہ کسی ہنگامی صورتحال میں کوئیک رسپانس فورس کو فوری حرکت میں لایا جاسکے۔

  • امریکی ریاست لاس انجلس میں خواتین کیلئے پہلی مسجد تعمیر

    امریکی ریاست لاس انجلس میں خواتین کیلئے پہلی مسجد تعمیر

    لاس انجلس : امریکی ریاست لاس انجلس میں خواتین کیلئے پہلی مسجد تعمیر کردی گئی ہے ۔امریکا میں مقیم مسلمان خواتین کیلئے لاس انجلس میں مسجد کھول دی گئی۔

    مذکورہ  مسجد امریکا میں پہلی خاتون مسجد ہے ۔مسجد میں امام نے جمعے کی نماز پڑھائی جس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ نماز کی ادائیگی کے لئے مسجد آنے والی خواتین کے لیے اضافی سہولیات بھی شامل ہیں ۔

    نمازی خواتین کے ساتھ آنے والے ان کے بچوں کے لیے بھی کمرہ تعمیر کیا گیا ہے۔اس موقع پر خواتین کا کہنا تھا کہ ہم اپنا زیادہ تر وقت گھر سے باہر گزارتے ہیں ۔ اس دوران ادائیگی نماز کے لیے مسجد کا قیام خوش آئند ہے۔