Tag: khawateen

  • خواتین کو ترجیحی بنیاد پرسی این جی فراہم کی جائے،ڈاکٹرمرتضیٰ مغل

    خواتین کو ترجیحی بنیاد پرسی این جی فراہم کی جائے،ڈاکٹرمرتضیٰ مغل

    اسلام آباد :پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ ملک بھر میں خواتین کو ترجیحی بنیاد پر سی این جی فراہم کی جائے تاکہ ان کے مسائل کم ہو سکیں، اپنے ایک بیان میں انہوں نے تجویز دی کہ اس ضمن میں سی این جی اسٹیشنز پر خواتین کی الگ لائنیں بنائی جائیں ، خواتین ملکی آبادی کا باون فیصد ہیں مگر گاڑیاں چلانے والی خواتین کم ہیں اور انھیں سی این جی کی لائنوں میں گھنٹوں انتظار نہیں کروایا جا سکتا۔

    ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ مشرف دور میں پنجاب میں سی این جی ہفتہ میں 168گھنٹے جبکہ پیپلزپارٹی کے دور میں ہفتہ میں 72گھنٹے دستیاب تھی جبکہ انتخابی ریلیوں کے دوران سی این جی اسٹیشنز سے لائنیں ختم کرنے کے دعوے کرنے والی ن لیگ کے دور میں مہینے میں 72 گھنٹے فراہمی کا ریکارڈ قائم کیا گیا،

    ڈاکٹر مغل نے کہا کہ سی این جی کو ترجیح دینے سے ماحولیاتی آلودگی، آئل امپورٹ بل، بے روزگاری اور عوامی مسائل کم ہونگے جبکہ اس کے ختم کرنے سے کیپٹو پاور پلانٹس کے مالکان کی چاندی، آئل بل میں اضافہ اور اربوں روپے کی سرمایہ کاری ڈوب جائے گی۔

  • اسرائیلی بمباری:تین سوانتیس بچے اورایک سوستاسی خواتین شہید

    اسرائیلی بمباری:تین سوانتیس بچے اورایک سوستاسی خواتین شہید

    غزہ میں اسرائیل کے بہیمانہ حملوں میں اب تک تین سوانتیس بچے اورایک سوستاسی خواتین جان کی بازی ہارچکی ہیں۔ اسرائیل کا سفاک چہرہ معصوم فلسطینی بچوں کی شہادت میں دیکھا جا سکتا ہے لیکن انسانی حقوق کی دھائیاں دینے والے بے گناہ بچوں کی شہادت پر بھی خاموش تماشائی کا کردارادا کررہے ہیں۔غزہ میں پھول جیسے معصوم بچے اورننھی کلیاں اسرائیلی جارحیت کی بھینٹ چڑھنے کے بعد کھلنےسے پہلے ہی مرجھا گئیں۔

    اپنے ہنستے بستے گھروں میں خوش وخرم زندگی گزارتے اورگلیوں میں کھیلتے کودتے بچے اسرائیلی بموں کی غذا بن کر یا تو شہادت کے درجے پرفائر ہوگئے یا اسپتالوں میں زندگی اورموت کی جنگ لڑنے میں مصروف ہیں۔۔معصوم بچوں کے والدین اوررشتے داربین کرتے،اپنے بچوں کی زندگی کی دھائی دیتے،اپنے پیارے بچوں کی لاشوں سے لپٹ کررونے پرمجبورہیں۔

    غزہ کے اسپتال زخمی بچوں سے بھرے پڑے ہیں۔یہ وہ معصوم ہیں جن کو بنا کسی قصوراورجرم کے نشانہ بنایا گیا۔ اپنے بچوں کےزخموں پرمرہم رکھتی روتی بلکتی مائیں انسانی حقوق کے دعوے داروں سے یہ سوال پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ انہیں انصاف کب ملے گا۔