Tag: khawja saad rafique

  • نیب نےسعدرفیق کےخلاف مہنگےٹرین انجن خریدنے پرتحقیقات شروع کردیں

    نیب نےسعدرفیق کےخلاف مہنگےٹرین انجن خریدنے پرتحقیقات شروع کردیں

    لاہور: نیب نے خواجہ سعد رفیق کے خلاف مہنگے داموں ریلوے انجن خریدنے پر بھی تحقیقات شروع کر دیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے جو انجن25 کروڑ میں خریدے، وہی سعدرفیق نے 40کروڑمیں خریدے۔

    تفصیلاے مطابق لاہور نیب میں گرفتار خواجہ برادران کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، نیب نے پیراگون سکینڈل کے بعد نیب نے خواجہ سعد رفیق کے خلاف مہنگے داموں ریلوے انجن خریدنے پر بھی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندوستان نے وہی انجن 25 کروڑ جبکہ خواجہ سعد رفیق نے 40 کروڑ روپے میں خریدے جبکہ خواجہ سلمان رفیق کے خلاف بھی محکمہ صحت میں مہنگے داموں ادویات اور مشینری کی خریداری پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

    یاد رہے 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے خواجہ برادران کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سابق وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کو گرفتار کرلیا اور تفتیش کیلئے لاہور آفس میں منتقل کردیا تھا۔

    مزید پڑھیں : خواجہ برادران 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    بعد ازاں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا تھا ،پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ اربوں کی ٹرانزیکشن اور کمپنی ریکارڈ کی جانچ کے لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

    عدالت نے استفسار کیا تھا کہ کیا خواجہ سعد رفیق انکوائری میں پیش ہوتے رہے ہیں جس پر پراسیکیوٹر نے بتایا کہ خواجہ برادران پیش ہوتے رہے ہیں، کیس کا ایک اور ملزم ندیم ضیا مفرور اور قیصر امین بٹ گرفتار ہے۔

    نیب کی جانب سے ملزمان کے 15 روزہ ریمانڈ کی درخواست کی گئی تاہم عدالت نے صرف 10 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 22 دسمبر تک خواجہ برادران کو نیب کے حوالے کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سوسائٹی سے براہ راست روابط ہیں، پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے ذریعے آشیانہ اسکیم لانچ کی گئی تھی۔

    نیب کے مطابق وفاقی وزیر ہوتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا تھا اور شواہد کو ٹمپر کرنے کی کوشش بھی کی، دونوں بھائیوں نے اپنے ساتھیوں سے مل کر عوام کو دھوکہ دیا اور رقم بٹوری۔

  • خواجہ آصف نے جرات و تدبر سے امریکی پالیسی میکرز کو ان کی سرزمین پر آئینہ دکھایا ہے، سعد رفیق

    خواجہ آصف نے جرات و تدبر سے امریکی پالیسی میکرز کو ان کی سرزمین پر آئینہ دکھایا ہے، سعد رفیق

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے جرات و تدبر سے امریکی پالیسی میکرز کو ان کی سرزمین پر آئینہ دکھایا ہے۔

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسلامی انتہا پسندی کو ہوا دینے میں امریکی پالیسیوں کا کردار کلیدی ہے، خواجہ آصف نے جرات و تدبر سے امریکی پالیسی میکرز کو ان کی سرزمین پر آئینہ دکھایا ہے۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دوسروں کو ڈومور کا مشورہ دینے والے امریکی حکمران دنیا میں فساد پھیلانے کے ذمہ دار ہیں، پاکستانی قوم اور سکیورٹی اداروں کی عظیم قربانیوں کا اعتراف نہ کرنا شدید ناانصافی ہے۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے اپنے ٹوئٹ میں تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی فنڈز پر پلنے والی پی ٹی آئی قیادت کو دوسروں کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے،عمران خان کے یہودی لابی سے مراسم کوئی راز کی بات نہیں ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ پاکستان کی نظریاتی لائن آف ڈیفنس ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔