Tag: KhelTouHoRahaHai

  • سندھ کے خلاف سینٹرل پنجاب کی پہلی کامیابی

    سندھ کے خلاف سینٹرل پنجاب کی پہلی کامیابی

    راولپنڈی: نینشل ٹی ٹوئنٹی کپ کے سولہویں میچ میں سینٹرل پنجاب نےسندھ کو (ڈک ورتھ لوئس میتھڈ) کے تحت بارہ رنز سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ہوم سٹی سینٹرل پنجاب نے ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت سندھ کو 12 رنز سے شکست دے دی، سینٹرل پنجاب کی نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں سندھ کے خلاف پہلی کامیابی ہے، اس سے قبل دونوں ٹیمیں تین مرتبہ مدمقابل آئیں تاہم تینوں مرتبہ فتح سندھ کے نام رہی۔

    سینٹرل پنجاب کی جانب سے 169 رنز کے تعاقب میں سندھ نے 14.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے تھے کہ تیز بارش کے باعث میچ روک دیا گیا،اس موقع پر ڈی ایل ایس پر اسکور 122 تھا، بارش نہ رکنے پر سینٹرل پنجاب کوفاتح قراردےدیا گیا۔

    شرجیل خان 36 رنز بنا کر سندھ کے ٹاپ اسکور رہے، جارح مزاج بلے باز نے ابتدائی دو وکٹوں کے لیے خرم منظور اور شان مسعود کے ہمراہ بالترتیب 48 اور 28 رنز کی شراکت قائم کی تاہم ان کے بعد سندھ کا کوئی بھی کھلاڑی بڑی شراکت داری قائم نہ کرسکا۔

    خرم منظور 14، شان مسعود 12، سرفراز احمد 7، محمد طحہٰ 8 اور انور علی 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، سعود شکیل 14 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے کہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا، سینٹرل پنجاب کے نوجوان اسپنر قاسم اکرم نے 4 اوورز میں 20 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں، ثمین گل نے 2 اور وہاب ریاض نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

  • آصف آفریدی کا تباہ کن اسپیل، کے پی 55 رنز سے کامیاب

    آصف آفریدی کا تباہ کن اسپیل، کے پی 55 رنز سے کامیاب

    راولپنڈی: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے 15ویں میچ میں خیبرپختونخوا نے بلوچستان کو 55 رنز سے شکست دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کے پی بلوچستان 203 رنز کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 147 رنزبناسکی، کے پی کے لیفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی کی عمدہ بولنگ کے زریعے قابو کیا۔

    آصف آفریدی نے چار اوورز میں صرف 8 رنز کے عوض 3 کھلاریوں کو آؤٹ کیا اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

    یہ بھی پڑھیں: شرجیل نے چوکے چھکوں کی برسات کر دی، ویڈیو دیکھیں

    اس سے قبل بلوچستان نے ٹاس جیت کر کے پی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، کے پی کی جانب سے صاحب زادہ فرحان 43، کپتان محمد رضوان نے 40 اور افتخار احمد کی 36 رنز کی بدولت مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔

    بلوچستان کی جانب سے کاشف بھٹی نے 2، جبکہ عماد بٹ اور خرم شہزاد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    دو سو تین رنز کے ہدف کے تعاقب میں بلوچستان مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بناسکی۔

     

  • حسن خان کا عمدہ کیچ، ویڈیو وائرل

    حسن خان کا عمدہ کیچ، ویڈیو وائرل

    راولپنڈی: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا میلہ آب وتاب کے ساتھ جاری ہے، جہاں شائقین کرکٹ کو بہترین مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے آٹھویں میچ میں سدرن پنجاب اور بلوچستان کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، بلوچستان نے 101 رنز کا ہدف با آسانی تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے فتح سمیٹی۔

    میچ کی خاص بات بلوچستان کے لیفٹ آرم اسپنر حسان خان کا شاندار کیچ تھا، جو انہوں نے اپنی بولنگ کے دوران خود ہی لیا، حسن خان کے عمدہ کیچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جہاں صارفین کھلاڑی کو داد دینے میں مصروف ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حسن خان نے اپنی ہی گیند پر مخالف ٹیم کے کھلاڑی عماد بٹ کا مخالف سمت میں بھاگتے ہوئے شاندار کیچ تھاما، پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس عمدہ کیچ کی ویڈیو کو شیئر کیا گیا ہے۔

     

  • نیشنل ٹی 20: شاہنواز ڈاھانی  ‘نادرن’  پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے

    نیشنل ٹی 20: شاہنواز ڈاھانی ‘نادرن’ پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے

    راولپنڈی: فاسٹ باؤلر شاہنواز ڈاھانی نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنی اہلیت ثابت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جارہے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سندھ کے نمائندگی کرنے والے فاسٹ بالر شاہنواز ڈاھانی نے نادرن کے خلاف نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔

    فاسٹ بولر نے چار اوور میں 26 رنز کے عوض تین اہم کھلاڑی زیشان ملک 11، عماد وسیم 18، اور سہیل تنویر کو 0 پر آؤٹ کیا اور سدرن کو بڑے اسکور کرنے سے روکا، سندھ کی عمدہ بولنگ کی بدولت سدرن محض 136 رنز پر ڈھیر ہوئی۔

    نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شاہین شاہ آفریدی 6 وکٹیں لیکر اب تک کے کامیاب بولر ہیں، عمران خان بھی چھ وکٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ عثمان قادر 4 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ شاہنواز ڈاھانی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے دیگر قومی کھلاڑیوں میں فخر زمان اور عثمان قادر بھی شامل ہیں۔