Tag: khi

  • سندھ میں بلدیاتی انتخابات : پہلے مرحلے کیلئے پولنگ اسکیم جاری

    سندھ میں بلدیاتی انتخابات : پہلے مرحلے کیلئے پولنگ اسکیم جاری

    کراچی : الیکشن کمیشن نے سندھ میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ اسکیم جاری کردی ہے۔

    آٹھ اضلاع میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد بیالیس لاکھ سے زائد ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اکتیس اکتوبر کےبلدیاتی انتخابات کیلئےچار ہزارچار سو چونتیس پولنگ اسٹیشن اورتیرہ ہزار پانچ سو اٹھانوے پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔

    پولنگ اسٹیشن پر پریذائیڈنگ ، اسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور پولنگ افسروں پرمشتمل پینتالیس ہزار سے زائد عملہ خدمات انجام دے گا۔

    پہلے مرحلے کے انتخابات سکھر،گھوٹکی،خیرپور،لاڑکانہ،شکارپور،جیکب آباد،کشمورکندھ کوٹ اور قمبر شہدادکوٹ میں ہونگے۔ کل ووٹرز کی تعداد بیالیس لاکھ اکیاسی ہزار باہتر ہے۔

  • کراچی فائرنگ ، 2افراد جاں بحق، دو ڈکیت گروپ گرفتار

    کراچی فائرنگ ، 2افراد جاں بحق، دو ڈکیت گروپ گرفتار

    کراچی میں دہشت گردی نہ رک سکی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جان سے گئے، پولیس نے ڈکیتوں کے دو بڑے گروپوں کو مسروقہ سامان سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں اسٹیٹ ایجنسی پرنا معلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

    ایس ایس پی فاروق عوان کے مطابق نیو کراچی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس کے دوران گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث چار ملزمان گرفتارکرلیے گئے،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ او رمسروقہ گاڑی برآمدہوئی ہے۔۔ ایس پی وقار شعیب کے مطابق کراچی میں اسی سے زیادہ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث پانچ افراد پر مشتمل گروہ بلال کالونی سے اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔