Tag: khost

  • خوست میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ، 5 دہشت گرد ہلاک

    خوست میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ، 5 دہشت گرد ہلاک

    اسلام آباد: صوبہ بلوچستان کے علاقے خوست میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان خوست کے قریب جھڑپ ہوئی ہے، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن میں حوالدار خان محمد دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

    سیکیورٹی فورسز کا مغوی عمر جاوید کی بازیابی کے لیے علاقے میں آپریشن بھی جاری ہے۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل کوئٹہ میں تعینات کرنل لئیق کو زیارت سے واپسی کے دوران دہشت گردوں نے اغوا کرلیا تھا، کرنل لئیق کے ساتھ ان کے کزن عمر جاوید بھی تھے جو تاحال بازیاب نہیں کیے جاسکے۔

    کرنل لئیق کی بازیابی کے لیے کیے جانے والے آپریشن میں دہشت گردوں نے انہیں گولی مار دی تھی جبکہ 2 دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔

  • پاکستان کا ایک اور سی ون 30 طیارہ امدادی سامان لے کرخوست پہنچ گیا

    پاکستان کا ایک اور سی ون 30 طیارہ امدادی سامان لے کرخوست پہنچ گیا

    کابل : پاکستان کا ایک اور سی ون 30 طیارہ امدادی سامان لے کر افغانستان کے شہر خوست پہنچ گیا ، امدادی سامان میں آٹا،کوکنگ آئل،ادویات شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکومت اورعوام کی طرف سےافغان عوام کیلئے تحفہ بھجوادیا گیا، افغانستان میں پاکستانی سفیر منصوراحمدخان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے سی 130طیارے کے ذریعےامدادی سامان کی تیسری کھیپ خوست پہنچ گئی ،سامان میں آٹا،کوکنگ آئل،ادویات شامل ہیں ، امدادی سامان خوست کی انتظامیہ کے حوالےکردیا گیا ہے۔

    گذشتہ روز پاکستان کا سی ون تھرٹی طیارہ امدادلےکر افغان شہر قندھار پہنچا تاھ ، ڈائریکٹر چیمبر آف کامرس افغانستان نصر اللہ ظہیر نے امدادی سامان وصول کیا،پاکستان کے سفیر منصوراحمدخان کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل وقت میں افغان عوام کیساتھ کھڑ اہے۔

    اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر افغان عوام کےلیے امدادی سامان بھیجا گیا ہے جو افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے کابل ایئرپورٹ پر وصول کیا اس موقع پر افغانستان کی وزارت پبلک ہیلتھ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

  • افغانستان : خوست کی جامع مسجد میں خود کش دھماکہ ،28افراد جاں بحق، 38زخمی

    افغانستان : خوست کی جامع مسجد میں خود کش دھماکہ ،28افراد جاں بحق، 38زخمی

    کابل : افغانستان میں جامع مسجد میں دھماکے سے28افراد جاں بحق اور38زخمی ہوگئے، خود کش دھماکہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے علاقے خوست میں آرمی کی جامع مسجد میں لوگ نماز جمعہ کی ادائیگی میں مصروف تھے کہ اچانک زوردار دھماکہ ہوا، ابتدائی طور پر دھماکے سے28 افراد کے جاں بحق اور 38 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    ہ افغان صوبے خوست کے ضلع مندوزئی میں افغان آرمی کی سیکنڈ رجمنٹ کے ترجمان کیپٹن عبداللہ کے مطابق مسجد میں ہونے والا دھماکہ خود کش تھا، ہلاک ہونے والوں میں دس جوانوں کا تعلق افغان نیشنل آرمی کی سیکنڈ رجمنٹ سے تھا۔

    زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں چھ افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، خود کش دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی شدت پسند گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل گذشتہ روز عید میلاد النبی کی مناسبت سے کابل میں ہونے والے علماء کرام کے ایک پروگرام میں بھی دھماکہ ہوا تھا جس میں 50 سے زاند افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔

    افغانستان میں حالیہ دنوں میں تشدد کی ایک نئی لہر شروع ہوگئی ہے اور دوسری جانب امریکہ کی جانب سے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    تشدد کی نئی لہر کے متعلق بعض مبصرین کا خیال ہے کہ افغان طالبان مذاکرات کی میز پر اپنی پوزیشن کو مضبوط کرنے کی خاطر بڑے بڑے حملے کررہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: افغانستان، طالبان کا پولیس چیک پوائنٹ پر حملہ، 5 اہلکار ہلاک

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے افغانستان کے شمال مغربی صوبے بادغیس میں طالبان کی جانب سے ایک چیک پوائنٹ پر حملے کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

    حملہ آوروں کا پولیس کے ساتھ ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا اور اس میں طالبان بھی مارے گئے ہیں، حملے میں تین پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے اور ایک اہلکار کو حملہ آور اغوا کر کے لے گئے۔

  • کابل : امریکی فوجی اڈےکے قریب خودکش حملہ، 20افراد ہلاک

    کابل : امریکی فوجی اڈےکے قریب خودکش حملہ، 20افراد ہلاک

    کابل : افغانستان میں امریکی فوجی اڈے کے قریب خودکش دھماکے میں بیس افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق خوست میں فوجی اڈے کے قریب چیک پوسٹ پر بارود سے بھری گاڑی اڑا دی گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں بیس افراد جان سے چلے گئے ۔

    افغان حکام کے مطابق حملے میں جاں بحق ہونیوالے زیادہ تر افراد عام شہری ہیں جس میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق حملے میں زخمی چھ افراد میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔