Tag: khud kash hamla

  • کابل : جنازے میں تین خود کش حملے، سات افراد ہلاک، 118زخمی

    کابل : جنازے میں تین خود کش حملے، سات افراد ہلاک، 118زخمی

    کابل : افغانستان میں ایک جنازے کے دوران تین خودکش دھماکوں میں سات افراد ہلاک اور 118سے زائد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین محمد عالم ایزدیار کے بیٹے کی نماز جنازہ کے دوران تین خود کش دھماکے ہوئے۔

    دھماکے کی نوعیت اتنی شدید تھی کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکوں کے نتیجے میں سات افراد نے موقع پر دم توڑ دیا، واقعے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 118 سے زائد بتائی جارہی ہے۔

    گزشتہ روز مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والے سالم ایزدیار کے جنازے میں افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبد اللہ عبد اللہ بھی شریک تھے تاہم انہیں اس حملے میں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

    دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں اس حملے سے اظہار لاتعلقی کیا ہے۔ یاد رہے کہ کابل میں جب پولیس نے گزشتہ روز مظاہرین پر فائرنگ کی تو اس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں سالم ایزدیار بھی شامل تھے۔

  • لاہورخود کش حملہ: جاں بحق افراد کی تعداد پندرہ ہوگئی

    لاہورخود کش حملہ: جاں بحق افراد کی تعداد پندرہ ہوگئی

    لاہور، پنجاب اسمبلی کے سامنے تیرہ فروری کو ہونے والے خود کش دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد پندرہ ہوگئی، سانحہ کا ایک اور زخمی دوران علاج دم توڑ گیا، دیگر کچھ زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تیرہ فروری بروز پیر کو ہونے والے لاہور چیئرنگ کراس مال روڈ پر ہونے والے خود کش دھماکے کے سبب ڈی آئی جی ٹریفک اور ایس ایس پی سمیت 13 افراد شہید اور ستر سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    متعدد زخمیوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

    مزید پڑھیں :لاہور دھماکا: ڈی آئی جی ٹریفک اور ایس ایس پی سمیت 13 شہید، 70 زخمی

    تازہ ترین ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ سانحہ کے بعد زخمی ہونے والے افراد میں سے ایک اور شدید زخمی شخص آج دوپہر دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد سانحہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد پندرہ تک جا پہنچی ہے۔

    مزید پڑھیں: سانحہ لاہور: خود کش بمبار کو لانے والا ملزم گرفتار کرلیا، شہباز شریف

    اس سے قبل بھی ایک زخمی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع تھی۔ یاد رہے کہ خفیہ اداروں کی جانب سے لاہور میں دہشت گردی کی کارروائی کی پیشگی اطلاع دے دی گئی تھی، سیکیورٹی اداروں نے اسپتالوں، اسکولوں اور اہم مقامات پرحملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہر بھر میں سیکیورٹی سخت کرنے کی سفارش بھی کی تھی۔

    مزید پڑھیں : لاہور دھماکے کی پیشگی اطلاع دے دی گئی تھی

     

  • لاہورخود کش حملے کے دو مرکزی ملزمان گرفتار، اہم انکشافات

    لاہورخود کش حملے کے دو مرکزی ملزمان گرفتار، اہم انکشافات

    لاہور: گلشن اقبال پارک دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، حساس اداروں اور سی ٹی ڈی نے خود کش حملہ آور کے دو سہولت کار گرفتار کرلیے، گرفتار شدگان شاہد اور خان زیب نے انکشاف کیا ہے کہ خود کش حملہ مہمند ایجنسی کے رہائشی ناصر نے کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہورکے علاقے گلشن اقبال دھماکے میں ملوث 2 مرکزی ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ مذکورہ دونوں ملزمان نے خود کش حملہ آور کی معاونت کی تھی۔

    دھماکے کے وقت دونوں ملزمان پارک کے باہر موجود تھے۔ ملزمان نے بتایا ہے کہ دہشت گردی کی منصوبہ بندی کالعدم تنظیم کے لاہور کے امیر محمد خان، حکم خان، مزمل خان، عبدالمنان، توکل جان اور شوکت نے کی۔

    حملہ آور کو شوکت اور توکل جان نے خود کش جیکٹ بنا کردی تھی، دھماکے میں ملوث 8 ملزمان تاحال مفرور ہیں۔ یاد رہے کہ 27 مارچ 2016 کو لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن کے گلشن پارک دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت 72 افراد شہید ہوئے تھے۔

    مزید پڑھیں : لاہور: گلشن اقبال پارک میں خود کش دھماکہ، 71 افراد جاں بحق

    سانحے میں 300 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ پارک میں موجود جھولوں کے نزدیک ہوا۔

    مسیحی برداری کے ایسٹر کے تہوار اوراتوار کے روز چھٹی کے دن کی وجہ سے پارک میں کافی رش تھا۔ سانحے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے صوبے میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔

  • کابل : خود کش حملے میں 14 افراد جاں بحق 24 سے زائد زخمی

    کابل : خود کش حملے میں 14 افراد جاں بحق 24 سے زائد زخمی

    کابل : افغانستان کے دارالحکومت میں مزار پر حملے میں 14افراد مارے گئے ہیں جبکہ 24 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے تین حملہ آوروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    افغان میڈیا سے جاری اطلاعات کے مطابق فوجی وردیوں میں ملبوس دہشت گردوں نے کابل میں قائم مزار میں خود کش حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہاں موجود چار افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ سانحہ میں تاحال 24 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    ہلاک ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، سیکیورٹی فورسز نے مزار میں موجود زائرین کو یرغمال بنانےکی کوشش ناکام بنا دی، تین حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

    افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے فوجی وردیاں پہن رکھی تھیں، افغان پولیس چیف کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے مزارکے گیٹ پرسیکیورٹی گارڈ پر فائرنگ کی،ایک حملہ آور نے خود کش حملہ کیا دوسرا مقابلے میں ماراگیا ہے۔

     

  • شام : شادی کی تقریب میں خود کش حملہ، 30 باراتی جاں بحق

    شام : شادی کی تقریب میں خود کش حملہ، 30 باراتی جاں بحق

    دمشق : شام کے شمالی صوبے حساکہ کے شہر تال طویل میں پیر کی شب شادی کی ایک تقریب میں ہونے والے خودکش حملے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور 90 زخمی ہوگئے۔ شام اور عراق کی شدت پسند تنظیم نام نہاد دولت اسلامیہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق دولت اسلامیہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ایک حملہ آور نے کرد فوجیوں کے ایک بڑے اجتماع پر حملہ کیا۔ دولت اسلامیہ نے دعویٰ کیا کہ اس کے حملہ آور جس نے خود کش جیکٹ پہن رکھی تھی مشین گن سے مسلح بھی تھا۔

    کرد جنگجوؤں نے اس شدت پسند تنظیم کو حساکہ صوبے سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ شادی کی تقریب میں موجود ایک شخص نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ جب دولہا دلہن عہد و پیمان کر رہے تھے تو ایک شخص کالی جیکٹ پہنے ہوئے ان کے پاس سے گزرا۔ مجھے اس کا حلیہ عجیب لگا لیکن اگلے چند لمحوں میں ایک زوردار دھماکا ہوا اور اس کے بعد ہر طرف لاشوں کے ٹکڑے بکھرے پڑے تھے۔

    شام کے سرکاری خبر رساں ادارے ثنا نے کہا ہے کہ خودکش حملے میں 30 افراد ہلاک اور 90 زخمی ہوئے ہیں۔ البتہ برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری نے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 31 بتائی ہے۔

    سیرئین آبزرویٹری کے مطابق دولہا زردشت مصطفیٰ فاطمی اس حملے میں ہلاک ہو گئے تاہم دولہا کے ایک رشتہ دار نے دولہا کے ہلاک ہونے کی خبروں کی تردید کی۔ انہوں نے کہا دولہا کے والد اور بھائی حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں لیکن دولہا زندہ ہے اور اسے معمولی زخم آئے ہیں۔

  • کابل : امریکی فوجی اڈےکے قریب خودکش حملہ، 20افراد ہلاک

    کابل : امریکی فوجی اڈےکے قریب خودکش حملہ، 20افراد ہلاک

    کابل : افغانستان میں امریکی فوجی اڈے کے قریب خودکش دھماکے میں بیس افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق خوست میں فوجی اڈے کے قریب چیک پوسٹ پر بارود سے بھری گاڑی اڑا دی گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں بیس افراد جان سے چلے گئے ۔

    افغان حکام کے مطابق حملے میں جاں بحق ہونیوالے زیادہ تر افراد عام شہری ہیں جس میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق حملے میں زخمی چھ افراد میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

  • اورنگی ٹاؤن میں رینجرز اہلکاروں پر خود کش حملہ، دو دہشتگرد ہلاک

    اورنگی ٹاؤن میں رینجرز اہلکاروں پر خود کش حملہ، دو دہشتگرد ہلاک

    کراچی: اورنگی ٹاؤن میں کالعدم تنظیم کیخلاف آپریشن کے دوران رینجرز پر خود کش حملہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے فقیر کالونی میں رینجرزکی جانب سے کالعدم تنظیم کیخلاف آپریشن کے دوران خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا ۔

    دھماکہ کے نتیجے میں خودکش حملہ آور سمیت دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

     رینجرز نے فقیر کالونی میں خفیہ اطلاع ملنے پر ایک مکان کا محاصرہ کیا تھا ، جس کے بعد خود کش دھماکہ کیا گیا

    دھماکہ اتنا شدید تھا کہ علاقہ لرز اٹھا، دھماکہ سے قبل رینجرز پر دستی بم سے بھی حملہ کیا گیا،پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیاہے ۔

    ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت رینجرز کا سرچ آپریشن جاری تھا۔

    رینجرز نے جس مکان میں کارروائی کی دماکہ اسی مکان میں کیا گیا، دھماکہ کے بعد مکان کی چھت بھی اڑ گئی ۔

    پولیس اور رینجرز کی مزید نفری کو طلب کر لیا گیا۔

    جائے وقوعہ سے میڈیا کو دور رکھا گیا ہے، اور رینجرز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، جبکہ ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو  تا حال وہاں سے ہٹایا نیہیں گیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، تاہم اب تک اس کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

    تازہ ترین اطلاع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد کیلئے اسپتال پہنچایا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ پر دو مکانوں میں مزید دہشت گرد موجود ہیں، جنکی گرفتاری کیلئے آپریشن تاحال جاری ہے۔

  • کرم ایجنسی : اسکول گراؤنڈ میں خودکش حملہ،دوشہری جاں بحق

    کرم ایجنسی : علی زئی ہائی اسکول گراؤنڈ میں ہونے والےدو دھماکوں میں دو افراد جاں بحق اور نو زخمی ہوگئے، سیکیورٹی فورسز نے دو مبینہ حملہ آوروں کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقے علی زئی کےاسکول گراؤنڈ میں فٹبال میچ جاری تھا کہ یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے،جس کے بعد گراؤنڈ میں بھگدڑ مچ گئی۔

    دھماکے اور بھگدڑسے دو افراد جان سے گئے۔ زخمیوں کو پارہ چنار اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیٹیکل انتظامیہ اور سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں دومبینہ حملہ آور مارے گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

  • آفتاب شیرپاؤ پرخودکش حملے کا ماسٹر مانئڈ گرفتار

    آفتاب شیرپاؤ پرخودکش حملے کا ماسٹر مانئڈ گرفتار

    چارسدہ : سابق وزیرِداخلہ آفتاب شیرپاؤ پرخودکش حملے کاماسٹر مانئڈ گرفتارکرلیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق خفیہ اداروں نے کارروائی کرکے سابق وزیرِداخلہ آفتاب شیرخان پاؤپرخودکش حملے میں ملوث ماسٹر مانئڈ جاوید کوچارسدہ کے علاقے سے گرفتارکرلیا۔

    ذرائع کے مطابق ملزم کاتعلق باجوڑایجنسی سے ہے۔ گزشتہ روزآفتاب شیرپاؤ پر چارسدہ کےعلاقےعمرزئی ٹاؤن میں خودکش حملہ کیا گیا تھا۔ تاہم آفتاب شیرپاؤ حملے میں محفوظ رہے تھے۔

    وزیراعظم نوازشریف اوروزیر داخلہ چودھری نثارنے آفتاب شیر پاؤ پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

  • شفیق تنولی قتل کیس، ملزمان کو گواہ نے شناخت کرلیا

    شفیق تنولی قتل کیس، ملزمان کو گواہ نے شناخت کرلیا

    کراچی : انسپکٹر شفیق تنولی قتل کیس کے تین ملزمان کو گواہ نے شناخت کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹرشفیق تنولی کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں خودکش حملے میں جاں بحق ہوئے تھے۔

    ملزمان ندیم خان، عابد علی اور نور رشید کو عینی شاہد نے عدالت میں شناخت کر لیا۔ عینی شاہد زخمی پولیس اہلکار ہے جو خود بھی دھماکےمیں زخمی ہواتھا۔

    ملزمان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بیس جنوری تک ریمانڈ پر ہیں۔ خود کش حملے میں انسپکٹر شفیق تنولی سمیت چھ افراد جلال احمد، داؤد اور محمداعجاز جاں بحق ہوئے تھے جبکہ کانسٹیبل آصف زخمی ہوا تھا۔

    پولیس کے مطابق دھماکہ شفیق تنولی کے گھر کے قریب واقع دکان میں کیا گیا،جہاں مقتول شفیق تنولی ساتھیوں کے ہمراہ بیٹھے تھے، ہلاک شدگان میں ان کے چچا اور کزن بھی شامل تھے۔

    شہید شفیق تنولی نے اپنی ڈیوٹی کے دوران کالعدم تنظیموں اور گینگ وار کیخلاف بھرپور کارروائیاں کیں، پرانی سبزی منڈی پر ان پر یہ دوسرا جان لیوا حملہ تھا۔