Tag: khud kashi

  • ڈیوٹی پر موجود اے ایس آئی نے گولی مار کر خود کشی کرلی

    ڈیوٹی پر موجود اے ایس آئی نے گولی مار کر خود کشی کرلی

    لاہور :پولیس افسر نے تھانے میں پراسرار طور پر خود کو گولی مارلی ۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے تھانہ ڈیفنس اے میں تعینات اے ایس آئی نے مبینہ طور پر کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کرلی۔

    آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، نارووال کا رہائشی اے ایس آئی عظیم اشرف انوسٹی گیشن ونگ تھانہ ڈیفنس اے میں تعینات تھا ۔

    دوپہر اچانک اس نے اپنی کنپٹی پر گولی مار لی فائرنگ کی آوز سن کر دیگر پولیس افسران اس کے کمرے میں گئے تو وہ خون میں لت پت کمرے میں پڑا تھا جسے جنرل اسپتال منتقل کیا گیا لیکن عظیم اشرف جانبر نہ ہوسکا۔

    متوفی کی پانچ بیٹیاں اور تین بیٹے ہیں۔ ذرائع کے مطابق متوفی نے اعلی افسران کے رویے سے دلبرادشتہ ہوکر خودکشی کی۔

    تاہم پولیس مختلف پہلوؤں پر تفتیش کررہی ہے۔آئی جی پنجاب نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی ا وسے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

  • غیرت کےنام پر بیٹی کو گولی مار کر خود کشی کرلی

    غیرت کےنام پر بیٹی کو گولی مار کر خود کشی کرلی

    فیصل آباد : محنت کش نےغیرت کے نام پر فائرنگ کرکے بیٹی کو زخمی کر دیا۔ ملزم نے بعد میں خود کو گولی مار کر زندگی ختم کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے وزیر خان والی کے رہائشی محنت کش دلاور کی بیوی اور بیٹی مبینہ طور پراکثر گھر سے باہر رہتی تھیں ۔منع کرنے کے باوجود باز نہ آنے پر دلاور نے اپنے پستول سے اہل خانہ پر فائرنگ کر دی ۔

    فائرنگ کی زد میں آ کر اس کی سترہ سالہ بیٹی انیلا شدید زخمی ہو گئی۔ پولیس کے پہنچنے پر ملزم نے اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی ۔

    فائرنگ کی آواز سن کر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دلاور کی لاش اورزخمی انیلا کو سول ہسپتال منتقل کردیا، جہاں انیلا  کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

    حقائق تک پہنچنے کیلئے پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

  • خاتون نے شوہر اورتین بچوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی

    خاتون نے شوہر اورتین بچوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی

    اسلام آباد :تھانہ آبپارہ کے علاقے میں ایک ماں نے تین  بچوں اور شوہر کو قتل کرنے کے بعد اپنے آپ کو بھی  گولی مار کر ختم کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ماں نے تین بچوں اور شوہرکو قتل کر کے خود کشی کرلی،واقعہ تھانہ آبپارہ کے علاقے جی سکس ون تھری میں پیش آیا  ۔زخمی ہونے والے11 سالہ محمد رافع نے پولیس کو بتایا کہ والدہ اور والد کے درمیان اکثر جھگڑارہتا تھا ۔

    آج صبح جب والدہ ناشتہ بنا رہی تھیں اس دوران والد اور والدہ کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہورہا تھا،ہمارے والد نے ہمیں آج پارک میں گھومنے کے لئے لے جانا تھا۔

    والدہ نے ناشتہ کرنے کے بعد پستول سے فائر کر کے 3 بچوں اوروالد فاروق خٹک کو قتل کرنے کے بعد اپنے آپ کو گولی مارلی ۔ ایک گولی مجھے چھوتے ہوئے گزر گئی، پولیس نے فوری طور پر لاشیں پولی کلینک منتقل کردیں۔