Tag: khud kush Hamla

  • کرم ایجنسی : چوکی کے قریب خود کش حملہ، تین اہلکار زخمی

    کرم ایجنسی : چوکی کے قریب خود کش حملہ، تین اہلکار زخمی

    پشاور / کرم ایجنسی : پاکستانی قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر چوکی کے قریب خودکش حملے میں فرنٹیئر کور کے تین اہلکار زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ادھر پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک پولیس اہلکار کو ہلاک کر دیا ہے۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق اپر کرم ایجنسی کے علاقے خرلاچی میں آج صبح ایک نامعلوم نوجوان نے افغانستان سے پاکستان کی حدود میں داخل ہو کر ایک زوردار دھماکہ کیا۔

    سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دھماکے میں ایف سی کے تین اہلکار زخمی ہو گئے۔ اس حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان جماعت الاحرار کے ترجمان نے قبول کی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ کو خود کش حملہ آور کی تصویر بھی جاری کی گئی ہے۔

    دوسری جانب  خیبر پختونخوا کے صدر مقام پشاور میں آج صبح سویرے تھانہ فقیر آباد کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو ہلاک کر دیا ہے۔

    فقیر آباد تھانے کے اہلکار نے بتایا کہ آج صبح سپاہی رحمان علی ڈیوٹی سرانجام دینے تھانے کی جانب آ رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی۔

    رحمان علی کو زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا لیکن انہوں نے راستے ہی میں دم توڑ دیا۔ پشاور اور صوبے کے دیگر اضلاع میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات معمول سے پیش آ رہے ہیں۔

    گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک وکیل کو ہلاک کر دیا تھا۔ خیبر پختونخوا میں آج وکلاء نے عدالتوں کا بائکاٹ کیا تھا۔

     

  • مردان میں خود کش دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں درج

    مردان میں خود کش دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں درج

    مردان : محکمہ ایکسائز کے دفتر پر خودکش دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی ار کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مردان میں ایکسائز کے دفتر میں خود کش دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں دہشت گردی ،قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل ہیں، ایف آئی آر کے مطابق خودکش حملہ آور نے گیارہ بجکر بیالیس منٹ پر حملہ کیا۔حملے کے وقت وہاں چاراہلکارموجود تھے۔

    حملہ آور کی عمر اٹھارہ سے بیس سال اور قد پانچ سے چھ فٹ تھا۔ تحقیقاتی اداروں نے دھماکے کی جگہ سے حملہ آور کے اعضاء حاصل کرلئے ۔

    ابتدائی تفتیشی رپورٹ کے مطابق حملہ آور نے ٹیکس پراپرٹی یونٹ میں خود کو دھماکے سے اڑایا ، تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آور نے خود کو اڑانےسے پہلے نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ بھی کی تھی۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج سے حاصل کی گئی تصاویر مختلف تحقیقاتی ایجنسیوں کو بھیجی جائیں گی۔

     

  • کابل: بس پرخودکش حملہ ،7میڈیا ورکرہلاک

    کابل: بس پرخودکش حملہ ،7میڈیا ورکرہلاک

    کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے میں سات افراد جاں بحق ہو گئے۔

    دھماکے سے سات میڈیا ورکر ہلاک ہو گئے، خود کش حملہ آور نے طلوع ٹی وی کی بس کونشانہ بنایا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکہ کابل میں روسی سفارت خانے کے قریب ہوا۔ حملہ آور نے ٹی وی چینیل کی بس کو نشانہ بنایا۔

    بس میں سوار افراد افغان نجی ٹی وی چینل طلوع کے ملازمین تھے،دھماکہ میں سات ملازمین نے موقع پرہی دم توڑ دیا،جبکہ پچیس زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے ،طالبان نے حملے کی ذمے داری قبول کرلی۔

    غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گاڑی میں سوار خود کش حملہ آور نے دھماکے سے خود کو اڑا لیا۔

    افغانستان کے وزارت داخلہ نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ دھماکہ کا ہدف روسی سفارت خانہ تھا۔ جولائی میں ہونے والے طالبان سے مذاکرات کے بعد یہ پہلا حملہ ہے۔

    رواں سال کے آغاز سے ابھی تک کابل میں چھ بم دھماکے اور خود کش حملے ہو چکے ہیں جن کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے۔

    اس ہفتے کابل میں افغانستان ، پاکستان ، چین اور امریکہ کے نمائندوں نے ملاقات کی جس میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے پر بات چیت کرنے پر غور کیا گیا تھا۔

  • کوئٹہ:  بروری روڈ پر خود کش حملہ ایک شخص جاں بحق تین زخمی

    کوئٹہ: بروری روڈ پر خود کش حملہ ایک شخص جاں بحق تین زخمی

    کوئٹہ:  کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر خود کش بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زکمی  ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی کے گیٹ کے قریب ہوا۔

    اطلاعات کے مطابق خود کش حملہ آور نے ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی کے گیٹ میں کھسنے کی کوشش کی جس پر وہاں موجود چوکیدار نے اسے روکا، حملہ آور نے ناکامی پر وہیں خود کو دھماکہ سے اُ ڑالیا،جس کے نتیجے میں چوکیدار طالب جاں بحق ہوگیا۔

    دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آ گئے اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشوں کو ایمبیولینسوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا۔

    زخمیوں میں سے دو حالت تشویشناک ہے۔