Tag: khud sozi

  • خود سوزی کرنے والے طالب علم کے لواحقین کا احتجاجی دھرنا

    خود سوزی کرنے والے طالب علم کے لواحقین کا احتجاجی دھرنا

    کراچی : نجی جامعہ میں مبینہ خودسوزی کرنے والے عبدالباسط کے لواحقین نے شارع قائدین پر احتجاجی دھرنا دےدیا، اہل خانہ کا کہنا تھا کہ اگر مطالبات منظور نہیں ہوئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی نجی جامعہ میں دو روز قبل مبینہ طور پر خودسوزی کرنے والے عبدالباسط کے لواحقین کی جانب سے احتجاجی دھرنے کے باعث اطراف کے علاقوں میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی۔

    عبدالباسط کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے تاحال رابطہ نہیں کیا گیا، پولیس کی جانب سے ازخود کیس نمٹادیا گیا ہے، اہل خانہ تحقیقاتی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں۔

    اعلٰیٰ حکام واقعے کا نوٹس لیں اور شفاف تحقیقات کو یقینی بنائیں.

    یاد رہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے نجی یونیورسٹی کے طالب علم عبدالباسط نےامتحانی کمرے میں داخل نہ ہونےدینےپرخودکوآگ لگالی تھی۔

    گورنرسندھ نےنجی یونیورسٹی کےطالب علم کی مبینہ خود کشی کا نوٹس لےکر رپورٹ بھی طلب کی تھی۔

     

  • ظلم کی شکار خاتون نے خاندان سمیت خودسوزی کی دھمکی دے دی

    ظلم کی شکار خاتون نے خاندان سمیت خودسوزی کی دھمکی دے دی

    لاہور : ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے میں زمینداروں کے ظلم اور زیاتی کا شکار ہونے والی اللہ رکھی نے انصاف نہ ملنے پر وزیراعظم کی رہائیش گاہ کے باہر خاندان سمیت خودسوزی کا اعلان کردیا۔

    لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے سے تعلق رکھنے والی اللہ رکھی نے کہا کہ علاقے کے زمیندار محمد ارشد نے اس کے ساتھ گن پوائینٹ پر نہ صرف زیاتی کی بلکہ اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے پر اس کے خاندان پر مختلف نوعیت کے ناجائز مقدمات قائم کردئیے گئے۔

    اللہ رکھی نے اس موقع پر وزیراعلی اور سنئیر پولیس افسران سے اس واقعے میں فوری مداخلت کی درخواست کرتے ہوئے انصاف کی اپیل کی۔

    اس کا کہنا تھا کہ اگر اسے انصاف نہ ملا تو وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ وزیراعظم کی رہائیش گاہ کے باہر خودسوزی کرلے گی۔