Tag: khula khat

  • احتساب کا موجودہ نظام ناکام ہوچکا ہے، چیئرمین سینیٹ کا کھلا خط

    احتساب کا موجودہ نظام ناکام ہوچکا ہے، چیئرمین سینیٹ کا کھلا خط

    اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ احتساب کا موجودہ نظام ناکام ہوچکا ہے، جمہوری نظام کی بقاء کو خطرات لاحق ہوگئےہیں۔ اب چھوٹی موٹی تبدیلی سے احتساب کے نظام کی بحالی ممکن نہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستانی عوام کے نام اپنے کھلے خط میں کیا، چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وہ روایت سے ہٹ کر تحریر کے ذریعے عوام سے مخاطب ہیں، میرے منصب کا تقاضا ہے کہ میں غیر جانبدار رہوں۔

    مزید پڑھیں: دہشت گردی ایک یا دو آپریشن سے ختم نہیں ہوگی، رضا ربانی

    رضاربانی نے کہا احتساب کا موجودہ نظام ناکام ہوچکا ہے، جس سے جمہوری نظام کی بقاء کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں، اب چھوٹی موٹی تبدیلی سے احتساب کے تن مردہ میں جان نہیں پڑ سکتی۔

    مزید پڑھیں: سینیٹ کے بغیر وفاق کو نہیں چلایا جاسکتا،رضا ربانی

    چیئرمین سینیٹ نے پلی بارگین اوررقوم کی رضاکارانہ واپسی سے متعلق احتساب آرڈیننس کا قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ رضا ربانی نے خط میں لکھا کہ قوانین پر نظر ثانی لازمی ہو چکی ہے۔ رضا ربانی نے کہا کہ بدعنوانی کے تمام پہلوؤں پر نظر رکھنے والا خود مختار ادارہ قائم کیا جائے جسے چیلنج کرنے والا کوئی نہ ہو۔

  • پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کا قوم کے نام کھلا خط

    پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کا قوم کے نام کھلا خط

    اسلام آباد: پا کستان تحریک انصاف کے قائد عمران خا ن نے عوام کے نا م ایک کھلا خط لکھا ہے جس میں کپتان کاکہنا ہے کہ پا کستانی عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں اور شریف خا ندان اربوں ڈالر کے ما لک ہیں۔

    قوم کا سوال ہے کہ انہوں نے اتنا ما ل کیسے بنا یا ،بیرون ملک اثا ثے شریف خا ندان کے پا س کہاں سے آئے،جن کے اپنے اثا ثے بیرون ملک ہوں انہیں پا کستانی عوام کے اثاثو ں پر حکمرانی کا کو ئی حق نہیں ۔

    عام آدمی تو اگر مو با ئل میں سو روپے کا بیلنس ڈلوائے تو اسے تقریبا ً چھبیس روپے بطور ٹیکس ادا کر نا پڑتے ہیں لیکن حکمرانوں کو ٹیکس چو ری کی کھلی اجازت ہے۔

    ملک کی بیشتر آبا دی شفاف پا نی سے محروم ہے اور ہیپا ٹا ئیٹس کے مرض کا شکار ہو تے جا رہے ہیں لیکن وسائل پر قابض حکمران طبقات سے ٹیکس وصو لی سے حکمران گریزاں ہیں۔

    پاکستانی سیا سی تا ریخ گواہ ہے کہ کسی بڑی سیاسی تحریک سے قبل اپو زیشن لیڈرز کھلے خط لکھنا شروع کر دیتے ہیں۔