Tag: Khunjerab Pass

  • پاکستان اور چین کے درمیان اہم تجارتی شاہراہ 3 سال بعد کھول دی گئی

    پاکستان اور چین کے درمیان اہم تجارتی شاہراہ 3 سال بعد کھول دی گئی

    اسلام آباد: پاکستان اور چین کے درمیان اہم تجارتی شاہراہ خنجراب پاس 3 سال بعد کھول دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان اہم تجارتی شاہراہ خنجراب پاس کھول دی گئی، وزیر اعظم شہباز شریف نے شاہراہ کھلن پر اظہار مسرت کیا ہے۔

    وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے حکام اور ٹیم ممبرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا 3 سال بعد دونوں ممالک میں تجارتی راہداری کی بحالی بڑی خوشی کا لمحہ ہے۔

    انھوں نے کہا خنجراب پاس کھلنے سے سی پیک کی رفتار بڑھانے میں رکاوٹ دور ہو گئی، جو سفر نومبر 2019 میں رُکا تھا، وہ 2023 میں پھر سے بحال ہوگیا ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا 2018 میں سی پیک جس رفتار پر چھوڑ کر گئے تھے، اسے دوگنا سے زیادہ رفتار سے بڑھانا چاہتا ہوں، سی پیک نواز شریف اور چین کی عظیم قیادت کا خطے اور عوام کے لیے خوش حالی اور ترقی کا تحفہ ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ فارن فنڈڈ شخص نے سی پیک کو متنازعہ بنانے کا جرم کیا اور دونوں ممالک کی عظیم دوستی کی پیٹھ میں خنجر گھونپا۔

    اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ چین پاکستان تعلقات قومی سلامتی کی سُرخ لکیر ہے، عمران خان نے منصوبوں میں کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگائے تھے، ہم نے سی پیک کے خلاف فارن فنڈڈ فتنے کی سازش ناکام بنا دی۔

    واضح رہے کہ 2019 میں کرونا وبا کے باعث خنجراب پاس کو بند کر دیا گیا تھا۔

  • ملکی ادارے کا بڑا اقدام، ایک سال قبل پھنسنے والے کنٹینرز نکال لئے

    ملکی ادارے کا بڑا اقدام، ایک سال قبل پھنسنے والے کنٹینرز نکال لئے

    راولپنڈی: نیشنل لاجسٹکس سیل نے موسم کی سختی کو پس پشت ڈالتے ہوئے اہم کارنامہ سر انجام دیا ہے۔

    ترجمان این ایل سی کے مطابق چین میں پھنسے کنٹینرز کو سلک روٹ ڈرائی پورٹ سوست تک پہنچانے کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، یہ کنٹینرز گزشتہ سال دسمبر میں کرونا کی وجہ سے پھنس گئے تھے۔

    این ایل سی ترجمان نے بتایا کہ پھنسے کنٹینرز کو لانے کیلئےخنجراب بارڈر عارضی طور پرپندرہ سے پچیس دسمبر تک کھولاگیا، پندرہ دسمبر سے ہی کنٹینرز کی نقل و حمل شروع ہوئی، این ایل سی نے سرد موسم کے باوجود کنٹینرز کی نقل وحمل کا کام شروع کیا۔

    ترجمان کے مطابق خنجراب بارڈر پر یہ اشیا این ایل سی ڈرائی پورٹ سوست تک بھیجی گئیں، خالی کنٹینرز کو دوبارہ خنجراب پہنچا کرچینی حکام کے حوالےکیا جائیگا۔

  • خنجراب کے راستے پاکستان اور چین کے درمیان تجارت بحال

    خنجراب کے راستے پاکستان اور چین کے درمیان تجارت بحال

    اسلام آباد: مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان تجارت خنجراب کے راستے عارضی طور پر بحال ہوگئی ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کرونا وائرس کی وجہ سے معطل ہوگئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین میں خنجراب کے راستے سے تجارت بحال ہوگئی ہے، خنجراب کے راستے تجارت کی بحالی عارضی ہے۔

    مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ تاجر برادری خصوصاً گلگت بلتستان کے تاجر طویل عرصے سے تجارت کی بحالی کا مطالبہ کر رہے تھے، جس میں کرونا وبا کے باعث تعطل پیدا ہوگیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ تجارت کی بحالی وزارت تجارت کی انتھک کوششوں کا تنیجہ ہے جنہوں نے چینی حکام اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ کام کیا۔

    خیال رہے کہ پاکستان کو کچھ عرصہ قبل چینی بینکوں سے 1.3 ارب ڈالر موصول ہوئے تھے، رقم ترقیاتی فنڈ، کرونا وائرس سے نمٹنے اور غیر ملکی ادائیگیوں کے لیے ملی تھی۔

    اسٹیٹ بینک کو 23 جون سے 30 جون تک 23 ارب ڈالر موصول ہو چکے ہیں۔