Tag: Khurram Dastgir

  • مہنگائی کا اصل ذمہ دار کون ہے؟ ن لیگی رہنما کا انکشاف

    مہنگائی کا اصل ذمہ دار کون ہے؟ ن لیگی رہنما کا انکشاف

    لاہور : سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کا ذمہ دار وہ ٹولہ ہے جس نے نواز شریف کو نااہل کیا۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک طویل سازش کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو باقاعدہ عوام پر مسلط کیا گیا، نوازشریف کو نااہل کرنیوالے ہی مہنگائی کے اصل ذمہ دار ہیں۔

    خرم دستگیر نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے ترقی دشمن معاہدہ کیا،2019میں کیے گئے معاہدے سے حکومت کا کرنسی پر کنٹرول عملاً ختم ہوگیا تھا۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی سے بجلی کی قیمت میں مستقل اضافہ ہوتا رہا، گردشی قرضہ ن لیگ دور میں 110 ارب سالانہ کے تناسب سے بڑھ رہا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ گردشی قرضہ پی ٹی آئی دور حکومت میں 350 ارب سالانہ کے تناسب سے بڑھا،31مارچ 2022 کو گردشی قرضہ تاریخ کی سب سے زیادہ سطح 2467 ارب پر تھا، پی ڈی ایم حکومت نے گردشی قرضہ 157 ارب روپے کم کیا۔

    سابق وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ ملک کو توانائی کے بحران سے نکالنے میں ن لیگ کا گزشتہ ریکارڈ شاندار ہے، ہم ماضی کی طرح مہنگائی کم کریں گے اور بجلی سستی کریں گے۔

  • پاور پلانٹس دوبارہ چلنے میں 3 دن لگیں گے، پورے ملک میں بجلی بحال ہوچکی: وزیر توانائی کے متضاد بیانات

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے پاور شٹ ڈاؤن کے معاملے پر متضاد باتیں کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری اور کول پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار میں 48 سے 72 گھنٹے لگیں گے، لیکن یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کا نظام مکمل بحال ہوچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی تعطل کے بعد تمام گرڈ اسٹیشن بحال کر دیے گئے، گیپکو کے تمام 60 اور حیسکو کے تمام 71 گرڈ اسٹیشن بحال کر دیے گئے۔

    خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈ کے تمام گرڈ اسٹیشن بحال کر دیے گئے، سیلاب زدہ علاقوں کی بجلی کل ہی بحال کردی گئی تھی، تربیلا اور منگلا کے درمیان کچھ تکنیکی ایشو پیش آیا تھا۔ آج صبح سوا 5 بجے بجلی نظام مکمل بحال ہو چکا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پاور پلانٹ کو بھی دوبارہ چلانے کے لیے بجلی کی ضرورت ہوتی ہے، کوئلے کے پلانٹس کو بھی 48 گھنٹے درکار ہوتے ہیں۔ جوہری اور کوئلے کے پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار میں48 سے 72 گھنٹے لگیں گے، جوہری اور کول پاور پلانٹس کی بندش کے باعث ملک میں بجلی کی کمی رہے گی، کمی کے باعث محدود پیمانے پر لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔

    خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ کل کے ترسیلی مسئلے میں نظام محفوظ رہا، کسی نقصان کی اطلاع نہیں، بجلی پلانٹ چلانے کے لیے وافر ایندھن موجود ہے۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے لیے مہنگے پلانٹس کو کم سے کم چلاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے بریک ڈاؤن کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی بنا دی ہے، مصدق ملک کی سربراہی میں 2 سینیئر لوگ بریک ڈاؤن کی تحقیقات کریں گے، تحقیقاتی کمیٹی ہمیں براہ راست معاونت فراہم کرے گی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بریک ڈاؤن کے وقت افواہیں پھیلائی گئیں کہ ملک میں پیٹرول ڈیزل ختم ہوگیا، پاور پلانٹس کی رات کو بندش کی افواہیں بھی گردش میں رہیں۔ ملک کا ترسیلی نظام مکمل طور پر محفوظ ہے، بجلی پیدا کرنے کے لیے وافر ایندھن موجود ہے۔ گزشتہ روز ساڑھے 8 ہزار میگا واٹ بجلی کی طلب رہی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایک چیز کا خدشہ ہے جسے دیکھنا ہے کہ سسٹم میں کوئی بیرونی مداخلت کا جزو تو نہیں، یہ بھی دیکھنا ہے کہ سسٹم میں انٹرنیٹ ہیکنگ کے ذریعے بیرونی مداخلت تو نہیں ہوئی، سی پیک دشمن حکومت نے بجلی کے پیداواری اور ترسیلی نظام میں کوئی کام نہیں کیا۔ کراچی پاور پلانٹ میں تفتیش کی تو پتہ چلا تھا کہ پرانے کنڈکٹرز لگائے گئے تھے۔

  • ‘جس طرح مریم نواز کو انصاف ملا اسی طرح نواز شریف کو انصاف ملے گا’

    ‘جس طرح مریم نواز کو انصاف ملا اسی طرح نواز شریف کو انصاف ملے گا’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ جس طرح مریم نوازکو انصاف ملا اسی طرح نواز شریف کو انصاف ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخرم دستگیر کی رہائشگاہ پرمریم نوازکی سالگرہ کاکیک کاٹا گیا۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ مریم نوازنےمشکل حالات میں سب کامقابلہ کیا، مریم نواز پرکوئی مقدمہ نہیں وہ پارلیمنٹ میں آنے کی اہل ہیں۔

    خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ جس طرح مریم نوازکو انصاف ملا اسی طرح نواز شریف کو انصاف ملے گا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی اگلے انتخابات پر منحصر ہے، نوازشریف اگلے انتخابات میں پارٹی کی قیادت کریں گے۔

  • سفارتی طور پر پاکستان کو ناکام بنانے کے دعوے ناکام رہے: وزیر خارجہ

    سفارتی طور پر پاکستان کو ناکام بنانے کے دعوے ناکام رہے: وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ یورپ نے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دیا۔ سفارتی طور پر پاکستان کو ناکام بنانے کے دعوے ناکام رہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ خرم دستگیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عالمی تعلقات میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے۔ ہم نے 5 سال میں کئی چیلنجز کا سامنا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے خارجہ پالیسی میں اہم اقدامات کیے۔ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کیے، چین سے 5 سال میں تعلقات مزید مضبوط کیے، روس کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کیے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یورپ نے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دیا۔ سفارتی طور پر پاکستان کو ناکام بنانے کے دعوے ناکام رہے۔ حکومت نے کشمیری عوام کا کیس ہر فورم پر اٹھایا۔ افغان مہاجرین کی باعزت واپسی چاہتے ہیں، افغانستان کے مسئلے کا واحد حل بات چیت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان اور امریکا سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔ ہم کبھی بھی تنہائی کا شکار نہیں رہے۔ خارجہ پالیسی کی از سر نو پیمانہ بندی کی ہے۔ چین کے ساتھ تعلقات کا کوئی نعم البدل نہیں۔

    خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ اپنی جغرافیائی حیثیت کو معاشی طور پر استعمال کیا ہے۔ 5 سال میں وسط ایشیائی ممالک سے تعلقات کو فروغ دیا۔ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا باضابطہ رکن بنا۔ پاکستان نے روس کے ساتھ تعلقات کو بھی بہتر کیا۔ مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باوجود توازن قائم رکھا۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے یورپ سے تعلقات بھی بہتر ہوئے۔ جی ایس پی پلس سے پاکستان کی برآمدات میں 37 فیصد اضافہ ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان اہم ہمسایہ ہے، مشترکہ ثقافت، مذہب، روایات موجود ہیں۔ افغان طالبان کو غیر مشروط مذاکرات کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ امریکا کی افغانستان اور جنوبی ایشیا پر نئی پالیسی سے اہداف پر انتشار پیدا ہوا ہے۔

    وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قیادت نے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا۔ پاکستان بھارتی مظالم کو دنیا میں اجاگر کرتا رہے گا، بھارت نے کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے اپنائے۔ ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے خود ہی دہشت گرد حملے پلان کیے۔ بھارت نے سارک سربراہ کانفرنس ملتوی کروائی، پاکستان مستحکم اور پر امن افغانستان کا خواہاں ہے۔ پاکستان نے افغان مفاہمتی عمل کو سپورٹ کیا۔ افغانستان بارڈر مینجمنٹ پر توجہ دے۔ افغان عوام کے لیے 40 لاکھ ٹن گندم تحفے میں دی۔

    خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے افغان اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کی ہے۔ پاکستان کے امریکا کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں۔ ’دونوں ممالک کشیدگی کے بجائے باہمی تعاون چاہتے ہیں‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بغض نواز شریف میں آئین پاکستان کی دھجیاں بکھیری گئیں: خرم دستگیر

    بغض نواز شریف میں آئین پاکستان کی دھجیاں بکھیری گئیں: خرم دستگیر

    اسلام آباد: وزیر دفاع خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ احسن اقبال پر حملے کو کیا نام دیں گے، یہ وہی ہے جو فیض آباد میں ہوتا تھا۔ بغض نواز شریف میں آئین پاکستان کی دھجیاں بکھیری گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خرم دستگیر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے نا ممکن کو ممکن بنا دیا۔ پاکستان میں اوسطاً روزانہ 6 دہشت گردی کے حملے ہوتے تھے، مزاروں کو قتل گاہ بنا دیا گیا تھا، معصوم بچوں کو بھی نہیں چھوڑا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے فیصلوں کی وجہ سے آج پاکستان پر امن ہے۔ ’کراچی میں وکلا کو زندہ جلایا گیا، ہر روز ٹارگٹ کلنگ ہوتی تھی۔ آج کراچی میں روشنیاں لوٹ رہی ہیں، کاروبارعروج پر ہے‘۔

    خرم دستگیر نے کہا کہ ہم نے 13 سال میں اعلیٰ گروتھ ریٹ دی ہے، ملک کو ترقی دی۔ ’ہم نے تھری جی اور فور جی کی کامیابی نیلامی کی۔ ن لیگ نے پاکستان کی معیشت کو ترقی دی اور دنیا ہمیں دیکھ رہی ہے‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مل کر پاکستان کو 2013 سے 2018 تک روشن ہوتے دیکھا۔ چینی صدر کا دورہ پاکستان اور پاک چین اقتصادی راہداری جیسے معاہدے روشنی ہیں، ’نواز شریف نے ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کر کے حوالے کیا‘۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ منتخب حکومت کو سیاسی جتھوں کے ذریعے ہٹانے کا کیا مقصد تھا۔ ’2014 کے دھرنوں، پارلیمنٹ اور سرکاری ٹی وی پر حملے کا کیا مقصد تھا۔ واٹس ایپ کالوں، مشترکہ تحقیقاتی ٹیموں میں حساس نمائندوں کا کیا مقصد تھا‘۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا کامیاب انعقاد ہوا، لوگوں نے تعریف کی۔ جو امن ہم نے شہادت کے بعد حاصل کیا وہ بہت قیمتی ہے۔ ’احسن اقبال پر حملے کو کیا نام دیں گے؟ یہ وہی ہے جو فیض آباد میں ہوتا تھا۔ ایسے لوگوں کی مدد کیوں کی گئی جو بعد میں عذاب بن کر مسلط ہوں‘۔

    انہوں نے کہا کہ بغض نواز شریف میں آئین پاکستان کی دھجیاں بکھیری گئیں۔ حکومت نے عدالت کے ہر فیصلے کے ہر حرف کو تسلیم کیا ہے۔ ’تنقید کا حق نہ چھینیں، آپ تنقید کریں تو ٹھیک ہمیں نہ روکیں‘۔

    خرم دستگیر نے مزید کہا کہ نواز شریف کی نااہلی پر تالیاں بجانے والوں کو آرٹیکل 19 یاد آگیا۔ 2016 کی رپورٹ میں منی لانڈرنگ کا نام تک نہیں تھا۔ ’ورلڈ بینک نے کل وضاحت بھی دی کہ نواز شریف کا نام نہیں تھا۔ ایسے مضحکہ خیز الزامات پر ہمارے بدترین مخالفین بھی ہنس رہے ہیں‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پولینڈ کے وزیر دفاع خرم دستگیر کی دعوت پر پاکستان آئیں گے

    پولینڈ کے وزیر دفاع خرم دستگیر کی دعوت پر پاکستان آئیں گے

    وارسا: پاکستان کے وزیر دفاع خرم دستگیر نے پولینڈ کے دارالحکومت میں اپنے ہم منصب ماریو بالزاک کو ملاقات کے دوران دورہ پاکستان کی دعوت دے دی، جسے انھوں نے قبول کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق انجینئر خرم دستگیر پولینڈ کے قومی دفاع کے وزیر کی دعوت پر پولینڈ کے دورے پر ہیں جہان دونوں وزرا میں ون ٹو ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔

    مذاکرات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال، باہمی تعلقات کے فروغ اور اہم علاقائی امور کے بارے میں مختلف آئیڈیاز پر غور کیا گیا۔ وزرا نے دفاع کے شعبے میں باہمی تعاون کے ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے۔

    دونوں ممالک کے وفود نے علاقائی سلامتی کی تازہ ترین صورت حال پر غور کرتے ہوئے اہم عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ خرم دستگیر نے پولش حکام کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔

    وفاقی وزیر دفاع نے پولینڈ کے حکام کو پاکستان میں اقتصادی ترقی، جمہوری استحکام اور دیگر امور کے بارے میں بھی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افغانستان سمیت خطے میں امن و استحکام کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں۔

    پاکستان اور پولینڈ کے درمیان دفاعی تعاون پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

    پولش وزیر دفاع بالزاک نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان سے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں، پولینڈ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

    مذاکرات سے قبل پولش وزیر دفاع نے خرم دستگیر کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم 45-1942 میں پولینڈ کے تیس ہزار شہریوں کو کراچی میں پناہ دینے کے واقعے کو نہیں بھولے ہیں۔ پاکستانی وزیر دفاع نے بھی پاکستان ائیر فورس کی تشکیل میں پولش پائلٹس کے کردار کو یاد کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان اور پولینڈ کے درمیان دفاعی تعاون پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

    پاکستان اور پولینڈ کے درمیان دفاعی تعاون پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

    وارسا: پاکستان اور پولینڈ کے درمیان دفاعی تعاون پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا کہ معلومات کے تبادلوں سے دنیا بھر میں کئی حملے ناکام بنائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خرم دستگیر پولینڈ کے 3 روزہ دورے پر ہیں۔ دورےمیں دفاعی تعاون پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان پر امن بقائے باہمی کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے۔ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ معلومات کے تبادلوں سے دنیا بھر میں کئی حملے ناکام بنائے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کثیر الجہتی تعاون کیا۔ پاکستان نے خطے میں قیام امن کا عزم کر رکھا ہے۔

    وزیر دفاع نے پولینڈ کے ہم منصب سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے افغانستان میں بھارتی کردار اور پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزیوں پر تشویش سے آگاہ کیا۔

    علاوہ ازیں خرم دستگیر نے ڈیفنس انڈسٹریز کا بھی دورہ کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • امریکہ سےخفیہ معلومات کا تبادلہ اورفوجی تعاون معطل کردیا‘ خرم دستگیر

    امریکہ سےخفیہ معلومات کا تبادلہ اورفوجی تعاون معطل کردیا‘ خرم دستگیر

    اسلام آباد : وزیردفاع خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ عسکری امداد بند کرنے کے بعد سے امریکہ سے تعاون معطل کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ امریکہ سے خفیہ معلومات کا تبادلہ اورفوجی تعاون معطل کردیا، فیصلہ امریکہ کی جانب سے فوجی امداد بند کرنے پرکیا گیا۔

    خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی ذمہ داریاں پوری کیں، پاکستان امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔


    سیکورٹی امداد روکنے سے واشنگٹن کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا‘ رابن رافیل


    خیال رہے کہ اے آروائی نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے سابق امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا رابن رافیل نے کہا کہ سیکورٹی امداد روکنے سے واشنگٹن کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل ترجمان پینٹاگون کرنل راب ماننگ کا کہنا تھا کہ پاکستان کوہتھیاروں کی ترسیل عارضی طور پر روک دی ہے، پاکستان کے ساتھ تمام معاملات پر بات چیت جاری رکھیں گے۔


    ہم نے امداد دی، پاکستان نے دھوکا دیا، اب ایسا نہیں ہوگا: امریکی صدر


    واضح رہے کہ نئے سال کے آغاز پرامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 15 سالوں میں 33 ارب ڈالر امداد دینے کے باوجود پاکستان نے امریکہ کو سوائے جھوٹ اور دھوکے کے کچھ نہیں دیا۔


     

  • کسی کو پاکستانی زمین پرافغان جنگ نہیں لڑنے دیں گے، وزیر دفاع

    کسی کو پاکستانی زمین پرافغان جنگ نہیں لڑنے دیں گے، وزیر دفاع

    اسلام آباد : امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر وزیر دفاع خرم دستگیر  نے بھی دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ اپنی زمین کی حفاظت کرنا جانتے ہیں، کسی کو بھی افغان جنگ پاکستان لانے نہیں دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان میں ناکامیاں اور غلط پالیسیوں کے تباہ کن نتائج کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غصہ پاکستان کیخلاف بیان دے کر نکال دیا ۔

    وزیر دفاع خرم دستگیر نے امریکہ کو آئینہ دکھا دیا اور دو ٹوک واضح پیغام دیا کہ پاکستان امریکا کی ناقابل تردید مدد کر چکاہے، پاکستان میں نہ تو دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ہیں اور نہ ان کیلئے کوئی حمایت کرنے والا ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور عوام نے لازوال قربانیاں دیں۔

    خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان اپنی زمین کےدفاع کی صلاحیت رکھتا ہے، کسی کو پاکستانی زمین پرافغان جنگ نہیں لڑنے دیں گے۔


    مزید پڑھیں : ہم نے امداد دی، پاکستان نے دھوکا دیا، اب ایسا نہیں ہوگا: امریکی صدر


    یاد رہے گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا نے گزشتہ15سال میں33ارب ڈالرز پاکستان کو دے کر بے وقوفی کی، پاکستان امریکہ کو ہمیشہ دھوکہ دیتا آیا ہے، پاکستان نے امداد کے بدلے امریکہ کو بے وقوف بنانے کے بجائے کچھ نہیں کیا۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان ان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتا ہے جنہیں ہم افغانستان میں تلاش کررہے ہیں، امداد وصول کرنے کے باوجود پاکستان نے امریکا سے جھوٹ بولا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ بھی امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے نئی نیشنل سیکیورٹی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان سے ایک بار پھر ڈومور کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا تھا ، پاکستان کو سالانہ کروڑوں ڈالرامداد دیتے ہیں، پاکستان کو بتادیا دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرناہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نئی تجارتی پالیسی : وزارت تجارت کا اعلیٰ سطحی اجلاس

    نئی تجارتی پالیسی : وزارت تجارت کا اعلیٰ سطحی اجلاس

    اسلام آباد : وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہاہے کہ نئی تجارتی پالیسی میں متعارف کی جانے والی اصلاحات پر عملدرآمد کا میکنزم انتہائی سہل بنایا جائے گا تاکہ ایکسپورٹرز ان مراعات سے فوری فوائد حاصل کر سکیں۔

    بجٹ 2015اور اسٹر ٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک کیلئے تجارتی ماہرین سے مشاورت کیلئے وزارت تجارت میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تجارت اور معیشت کیلئے آزادانہ نظام متعارف کرانے کیلئے وزارت تجارت کی جانب سے آئندہ بجٹ میں بھی متعدد اقدامات تجویز کئے جائیں گے ۔

    جن کے ذریعے تجارتی انفرااسٹرکچر کی راہ میں حائل دشواریاں دور کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے،وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ ملکی تجارت کو سہل بنانے کیلئے تجارتی ایس آر او کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا اور ان تجارتی سہولیات کیلئے تجاویز پیش کی جائیں گی ، ایکسپورٹرز کی آسانی کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے فارن ایکسچینج مینوئل میں ترامیم پیش کی جائیں گی۔