Tag: Khurram Dastgir

  • بجلی بحران سے نمٹنے کیلئے تعاون کررہے ہیں،امریکی سفیر

    بجلی بحران سے نمٹنے کیلئے تعاون کررہے ہیں،امریکی سفیر

    کراچی : پاکستان میں امریکی سفیررچرڈ اولسن کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان میں بجلی بحران سے نمٹنے کیلئے ہرممکن تعاون کر رہا ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں وفاقی وزیرتجارت انجینئرخرم دستگیر خان  سے امریکی بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات  کی، ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی اور پاک امریکا تجارتی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون دونوں مما لک کیلئے فائدہ مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستانی مصنوعات کا سب سے بڑا امپورٹر اور بڑا سرمایہ کار ملک ہے۔

    امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری کے مزید مواقع تلاش کر رہا ہے۔ امریکی تعاون سے سال دوہزار اٹھارہ تک چودہ سو میگاواٹ اور دوہزاراٹھائیس تک دو ہزارمیگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوجائے گی۔

    جس سے پاکستان کو درپیش توانائی بحران کے خاتمہ میں  کافی حد تک مدد ملے گی۔

  • پاکستان کے لئے تجارت کی نئی راہیں کھلنے لگیں

    پاکستان کے لئے تجارت کی نئی راہیں کھلنے لگیں

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِتجارت انجینئرخرم دستگیرخان نے کہا ہے کہ ترکمانستان سے تجار ت میں اضافے کیلئے ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک ترکمانستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کا ابتدائی ڈرافٹ جلد ہی ترکمانستان کے حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔

    پاکستان میں متعین ترکمانستان کے سفیر ’الادجان مولاموو‘سے گذشتہ روز ہونے والی ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ترکمانستان کے تجارتی فروغ کے ادارے کے مابین باہمی تجارت میں اضافے کیلئے ایک یاداشت پر دستخط کئے جائیں گے، جبکہ پاکستان ترکمانستان مشترکہ بزنس فورم کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کو تجارت کے فروغ کیلئے مضبوط پلیٹ فارم مہیا کیا جا سکے۔

    وفاقی وزیر نے وسطی ایشائی ممالک کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے ذریعے نئے تجارتی کاریڈور قائم کئے جائیں گے اورزمینی تجارت کا دائرہ کاروسطی ایشیائی ریاستوں کے ذریعے روس تک پہنچایا جائے گا۔

    مزید برآں معاہدے کے ذریعے سمندری ساحلوں سے محروم وسطی ایشیائی ریاستوں کو تجارت کی غرض سے پاکستان کی جنوبی بندرگاہوں سے منسلک کیا جائے گا، جس سے پاکستان کی معیشت کو خاطرخواہ فائدہ حاصل ہو گا۔

  • صنعتوں کو توانائی فراہم کی جائے گی، خرم دستگیر

    صنعتوں کو توانائی فراہم کی جائے گی، خرم دستگیر

    کراچی: وفاقی وزیرتجارت خرم دستگیر نےکہا ہےکہ مارچ میں ایل این جی کی آمد سےرواں سال کے آخر تک گیس کےبحران میں کافی حد تک کمی آئےگی۔

    فیڈریشن ہاؤس کراچی میں میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئےخرم دستگیرکا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہےکہ کراچی سےبلتستان تک صنعتوں کو توانائی فراہم کی جائے۔

    خرم دستگیرنےبتایاکہ رواں ماہ جرمنی میں ہونیوالی ہیم ٹیکسٹائل سےبڑی تعداد میں آرڈرز ملنےکی تو قع ہےجس سے رواں سال میں یور پ کو ٹیکسٹائل کی برآمدات ایک ارب ڈالرکی سطح عبورکرجائیں گی۔

    خرم دستگیرنےکہا کہ آئندہ ایک سال میں قوم کو توانائی بحران اور انتہاپسندی کےعفریت سےنجات دلائیں گے۔پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت روس،چین،افغانستان، تاجکستان اوربھارت سےتجارتی معاہدےزیرغور ہیں۔

  • ہنگری کے سرمایہ کاروں سے ہرممکن تعاون کریںگے،خرم دستگیر

    ہنگری کے سرمایہ کاروں سے ہرممکن تعاون کریںگے،خرم دستگیر

    اسلام آباد : وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ وسطی یورپ سے تجارت میں وسعت کیلئے کوشاں ہیں ، فروری کے اواخر میں کراچی میں مجوزہ ایکسپو پاکستان میں شرکت کیلئے آنے والے ہنگری کے سرمایہ کاروں کے وفد کو پاکستان میں دستیاب مواقع سے آگاہ کیا جائے گا ۔

    پاکستان میں متعین ہنگری کے سفیر اسٹون سزبوسے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ہنگری کو پاکستان میں زراعت ، توانائی، انفار میشن ٹیکنالوجی ،ہاؤسنگ اور متبادل ذرائع توانائی میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔

    پاکستان کے تمام سیکٹروں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے منافع بخش کاروبار کے مواقع موجود ہیں، وفاقی وزیر نے کہا کہ یورپی یونین سے جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد 85%پاکستانی مصنوعات پرڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے جس کی بدولت رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں پاکستان سے یورپ کو برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 76.7ارب روپے کا اضافہ ہوا ۔

    اس موقع پر ہنگری کے سفیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس خطے میں سب سے زیادہ منافع بخش کاروبار کے مواقع فراہم کرتا ہے، ہنگری کی متعدد ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں اور ان کا کاروباری وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا ۔