Tag: Khurram Shahzad

  • محمد عامر سے بہترین مشورے لیتا رہتا ہوں، خرم شہزاد

    محمد عامر سے بہترین مشورے لیتا رہتا ہوں، خرم شہزاد

    لاہور: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ انجری فاسٹ بولر کی زینت ہے لیکن اب انجری سے نجات حاصل کرلی ہے۔ محمد عامر نے دنیا کی ہر لیگ کھیلی ہے تو ان سے بہترین مشورے لیتا رہتا ہوں۔

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ جب سے لاہور آئے ہیں تو ٹیم اچھا پرفارم کررہی ہے، بابر اعظم اور سعود شکیل دونوں کی کپتانی بہت اچھی ہے، دونوں کی کپتانی میں کوئی خاص فرق نہیں ہے۔

    میرا یہی پلان ہے کہ پاکستان کیلئے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے بھی کھیلنا ہے، میرا اس وقت پورا دھیان پی ایس ایل پر ہے، جب اگلی سیریز آئے گی اس کے بارے میں تب سوچیں گے۔

    اس سے قبل سابق کپتان یونس خان نے محمد عامر کی بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھوں نے بابراعظم کو آؤٹ کرنے کیلیے اپنے تجربے کا استعمال کیا۔

    نجی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بولنگ کی تعریف کرنا چاہوں گا کہ انھوں نے بہت زبردست بولنگ کی، میں نے دیکھا کہ کس طرح فہیم اشرف کو صائم ایوب کے خلاف استعمال کیا گیا اور پھر محمد عامر نے پشاور کے خلاف کمال بولنگ کی۔

    سابق لیجنڈ بیٹر نے کہا کہ آپ نے ایک چیز نوٹ کی ہوگی کہ جب محمد عامر نے بابراعظم کے خلاف پہلا اوور کیا تو انھیں بالکل بھی لیگ بی فور وکٹ آؤٹ کرنے کی کوشش نہیں کی۔

    یونس خان کا کہنا تھا کہ پہلا بال عامر نے باؤنسر کیا، دوسرا بال کوریڈور میں کیا جو بابر کو کھیلنا پڑ گیا، انھوں نے پہلے اوور میں کوئی ایسا بال نہیں کیا۔

    کراچی کنگز کے حسن علی کا پی ایس ایل میں اب تک کا شاندار سفر

    جب عامر دوسرا اوور کرنے آئے ہیں تو انھوں نے بابر کو ان سوئنگ پر آؤٹ کیا، عامر نے دیکھا کہ بابراعظم اپنے زون میں آگئے ہیں اور وہ شارٹس کھیلیں گے تو محمد عامر نے ان سوئنگ بال ڈال دی اور ان کو آؤٹ کیا۔

  • بینظیر قتل کیس میں سزایافتہ خرم شہزاد دوبارہ ایس ایس پی اسپیشل برانچ راولپنڈی تعینات

    بینظیر قتل کیس میں سزایافتہ خرم شہزاد دوبارہ ایس ایس پی اسپیشل برانچ راولپنڈی تعینات

    لاہور: آئی جی پنجاب کا انوکھا کارنامہ سزا یافتہ اہلکار کو ضمانت ہوتے ہی پرانے عہدے پر بحال کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے بینظیر بھٹو قتل کیس میں سزایافتہ خرم شہزاد کو دوبارہ ایس ایس پی اسپیشل برانچ راولپنڈی تعینات کردیا۔

    خرم شہزاد لاہورہائیکورٹ سے ضمانت پررہا ہوئے تھے۔

    خرم شہزاد سزا سے قبل بھی ایس ایس پی اسپیشل برانچ راولپنڈی تعینات تھے، ایس پی منتظر مہدی کو ایس ایس پی آپریشنزلاہور تعینات کردیا گیا، آئی جی پنجاب نے دونوں افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    یاد رہے کہ بینظیربھٹو قتل کیس میں سابق پولیس افسران سعودعزیزاورخرم شہزادکی ضمانتیں منظورکرلی گئیں تھیں اور دونوں کودو،دولاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کاحکم دیا تھا۔

    جس کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بینظیر بھٹو قتل کیس میں سابق پولیس افسران سعودعزیزاورخرم شہزادکی ضمانتیں منظور ہونے پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ بھٹو خاندان کیلئے کوئی انصاف نہیں ہے۔


    مزید پڑھیں: بے نظیر بھٹو قتل کیس میں پرویز مشرف اشتہاری قرار


    خیال رہے کہ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 برس بعد بے نظیر قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق پولیس افسران سعودعزیزاورخرم شہزاد کو سترہ،سترہ سال قید اوردس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشروف کو مفرور قرار دیتے ہوئے اُن کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔

    یصلے کو پاکستان پیپلز پارٹی نے مسترد کردیا تھا۔ بے نظیر بھٹو کی صاحبزادیوں آصفہ اور بختاور نے اپنے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ قتل کیس میں صرف سہولت کاروں کو سزا ہوئی، حقیقی قاتل آج بھی آزاد ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔