Tag: Khursheed shah Federal Government Sukker Prime Minister

  • پی آئی اے کی نجکاری حکومت کی بد نیتی ظاہر کرتی ہے، خورشید شاہ

    پی آئی اے کی نجکاری حکومت کی بد نیتی ظاہر کرتی ہے، خورشید شاہ

    اسلام آباد: اپو زیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری حکومت کی بد نیتی ظاہر کر تی ہے جبکہ نواز شریف نے خودنجکاری نہ کر نے کی یقین دہانی کر ائی تھی۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے خور شید شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ پی آئی اے کو تمام قر ضہ جات ادا کر کے ٹرائیل کی بنیاد پر ایک سال کے لیے یو نین کے حوالے کر دیا جائے اور خسارہ ختم نہ ہو نے کی صورت میں نج کاری کر دی جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اورنج لائن کے خلاف قرارداد لا رہے ہیں ، پی آئی اے کے ا خراجات کا 55 فیصد حصہ پٹرول پر خرچ کیا جا تا ہے جو کم ہو کراب صرف 21 فیصد رہ گیا ہے۔ حکومت نے اڑھائی سال میں خسارے کے باوجودایک ہزارنئے لوگوں کو بھر تی کیا اور من پسند افراد کو لاکھوں روپے ماہانہ پر ابھی بھی تعینات کیا جا رہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ 2001 سے 11 تک دنیا بھر کی 150 ائیر لائینز بند ہو ئیں لیکن حکومتوں نے ان کو بیل آؤٹ کیا۔حکومت معیشت کی بحالی میں ناکام ہو گئی ہے جو 44 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کے باوجود ہدف پورا نہیں کر سکی۔

    حکومت نے اب تک 4 ٹریلین روپے کے ریکارڈ اندرونی و بیرونی قرضے حاصل کیے ہیں جبکہ 1.1 ٹریلین روپے پٹرول سستا ہو نیکے باعث کما چکی ہے۔ اس کے با وجود معیشت زبوں حالی کا شکار اور مہنگائی عروج پر ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکو مت زراعت سیکٹر سے آبادی کو کنٹرول کر نے تک ہر محاذ پر ناکام رہی ہے۔

  • صوبائی معاملات میں وفاق کی مداخلت پروزیراعظم کی خاموشی معنی خیزہے: خورشید شاہ

    صوبائی معاملات میں وفاق کی مداخلت پروزیراعظم کی خاموشی معنی خیزہے: خورشید شاہ

    سکھر: پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ صوبے میں وفاق کی مداخلت مرکزی حکومت کے لئے نقصان دہ ہوگی، معاملات پروزیراعظم کی خاموشی معنی خیزہے۔

    سکھرمیں میڈیا سے گفتگو میں قائدِ حزب اختلاف خورشید شاہ حکومت پربرس پڑے، کہتے ہیں صوبائی معاملات میں وفاق کی مداخلت ٹھیک نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کواختیارات دینے کے بجائے چھین رہی ہے اورایسے میں وزیراعظم کی خاموشی معنی خیز ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئین میں اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کو آئینی خود مختاری حاصل ہے لیکن اس کے باوجود وفاق کی مداخلت سمجھ سے بالا ہے۔

    واضح رہے کہ رینجرزکے اختیارات کے معاملے پر سندھ حکومت اوروفاقی حکومت دونوں کا موقف علیحدہ ہے اوردونوں جانب سے بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔