Tag: khursheed shah statement

  • پی ڈی ایم جلسہ: خورشید شاہ نے اچکزئی کی بات کی تائید کردی

    پی ڈی ایم جلسہ: خورشید شاہ نے اچکزئی کی بات کی تائید کردی

    سکھر: رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ بھی پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ کے نقش قدم پر چل پڑے، اچکزئی کی لاہور جلسے میں کی گئی تقریر کی تائید کر ڈالی۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ کل لاہور جلسے میں محمود خان اچکزئی نے کوئی غلط بات نہیں کی، آزادی کے وقت کچھ پاکستان کے دشمنوں نے پاکستان کا ساتھ نہیں دیا تھا، دشمنوں میں لاہور کے بھی پاکستان مخالف لوگ شامل تھے۔

    رہنما پیپلز پارٹی کے پی ڈی ایم کا گذشتہ روز ہونے والے جلسے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان پر پی ڈی ایم کا کامیاب جلسہ ہوا، محترمہ بےنظیربھٹو کےجلسے کے بعد یہ پہلا بڑا جلسہ تھا۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے ابھی تک سول نا فرمانی نہیں کی، پی ڈی ایم نے بل جلایا نہ اداروں پر حملےکے لیے لوگوں کو اکسایا، عمران خان نے تو سول نا فرمانی کی تھی ،بل جلائے تھے۔

    احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکمران این آر او نہ دینے اور مذاکرات وقت پر نہ کرنے کی باتیں کرتے ہیں، اس صورتحال میں مذاکرات کا ماحول کیسے سازگار ہو گا؟ جب عمران خان خود بات کرنےکو تیار نہیں تو بات کیسے ہو گی ؟

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ملکی اور عالمی حالات انتہائی گھمبیر ہیں، اس وقت ملک میں مہنگائی ،بیروزگاری کے بڑے مسائل ہیں، وزیر اعظم حالات ٹھیک کرنے میں اپنا وقت صرف کریں۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ مجھے انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، نیب کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، میراکوئی قصور نہیں مجھ پر کچھ ثابت نہیں ہوسکا، صرف معاملات کو طول دیاجا رہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: "حقیقت یہ ہے محمود اچکزئی، بلوچی گاندھی عبدالصمد خان اچکزئی کا بیٹا ہے"

    گذشتہ روز وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ اچکزئی نے لاہور میں کھڑے ہو کر لاہوریوں کی توہین کی ہے، محمود اچکزئی نے اپنے خطاب میں لاہوریوں کو انگریز سامراج کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاہوریوں نے انگریز کے ساتھ مل کر افغان سرزمین پر قبضے کی کوشش کی۔

    اچکزئی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ اچکزئی نےلاہورمیں کھڑےہو کر لاہوریوں کی توہین کی ہے، کراچی میں بھی محمودخان اچکزئی نےعوام کواکسانےکی کوشش کی تھی، کراچی میں اچکزئی نےاردوسےمتعلق متنازع گفتگوکی تھی۔

  • پیپلزپارٹی میں بادشاہت ہے،آصف زردری کےاحکامات پرعمل ہوتاہے، نعیم الحق

    پیپلزپارٹی میں بادشاہت ہے،آصف زردری کےاحکامات پرعمل ہوتاہے، نعیم الحق

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی میں بادشاہت ہے،آصف زردری کےاحکامات پرعمل ہوتاہے، پیپلزپارٹی نےکرپشن کےریکارڈتوڑدیئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی نعیم الحق نے خورشید شاہ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خورشیدشاہ نے اپنی حکومت اور ن لیگ حکومت کی کرپشن پر آنکھیں بند کیں، خورشیدشاہ کو لیڈرآف دی اپوزیشن کا بہترین موقع ملاتھا، خورشید شاہ کو چاہیے تھا وہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلتے، خورشید شاہ کی جانب سے حکومتی اقدامات پر تنقید نہیں کی گئی۔

    نعیم الحق کا کہنا ہے کہ جلد متفقہ طور پر اپوزیشن لیڈر کیلئے نام سامنے لے آئیں گے، پارلیمانی پارٹی کے ممبران نے عمران خان کےحق میں فیصلہ دیاتھا، انتخابات میں اس مرتبہ تمام جماعتیں حصہ لیں گی، اپوزیشن میں تقسیم کی بات غلط ہے ، ہر پارٹی اپنے فیصلے میں آزاد ہے۔

    انھوں نے کہا کہ جلد انتخابات ہونےوالےہیں سب تیاری میں مصروف ہیں، ایم کیوایم پاکستان سےبات چیت مکمل ہوچکی ہے، اپوزیشن لیڈرکی تبدیلی کیلئے دیگرجماعتوں سے رابطے جاری ہیں۔


    مزید پڑھیں : تحریک انصاف نےمتحدہ اپوزیشن کوتوڑدیا ہے‘ خورشید شاہ


    پی ٹی آئی کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی میں بادشاہت ہے،آصف زردری کےاحکامات پرعمل ہوتاہے، پیپلزپارٹی نےکرپشن کےریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ تحریک انصاف نےمتحدہ اپوزیشن کو توڑ دیا ہے، پی ٹی آئی کواپنااپوزیشن لیڈر بنانا تھا تووہ مجھے کہتے خواہش پوری کرتا، میں کبھی اپوزیشن کوتقسیم نہیں ہونےدیتا۔

    خورشید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور ایم کیوایم پاکستان نے متحدہ اپوزیشن کو نقصان پہنچایا، اپوزیشن کی تقسیم پرمیرادل دکھی ہے، پی ٹی آئی نےاپوزیشن میں بہت بڑی دراڑڈال دی ہے، اپوزیشن کی تقسیم سےحکومت فائدہ اٹھائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔