Tag: Khursheed Shah

  • افغان صدرمودی کی زبان نہ بولیں، خورشید شاہ

    افغان صدرمودی کی زبان نہ بولیں، خورشید شاہ

    اسلام آباد : قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے افغان صدر اشرف غنی کی بھارت میں منعقدہ ہارٹ اف ایشیا کانفرنس میں پاکستان مخالف تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان صدر بھارت کے ساتھ نئی نئی مگر عارضی دوستی میں اتنا دور نہ نکل جائیں کہ پھر انہیں واپسی میں مشکل ہو۔

    انہوں نے کہا کہ افغان صدر اپنے عوام کو عزیز رکھیں اورمودی کی زبان نہ بولیں ۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پاکستان نے دہائیوں تک نہ صرف لاکھوں افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کی بلکہ مشکل ترین وقت میں افغانستان کے عوام کو ان کے ملک میں اپنے بری اور بحری راستوں کے ذریعے ضروریات زندگی بھی مہیا کیں۔

    انہوں نے کہا کہ اشرف غنی وہ وقت بھی بھول گئے جب سویت یونین کے حملے کے وقت بھارت روس کے ساتھ کھڑا تھا اور افغانستان کی بربادی کا تماشا دیکھ رہا تھا اور اج بھی بھارت افغانستان کے ساتھ پاکستان کے بغض اور حسد میں دوستی کی پینگیں بڑھا رہا ہے اور افغانستان پر جلد ہی اس دوستی کا پردہ چاک ہو جائے گا۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ افغانستان سالہا سال تک عالمی طاقتوں کے زیر تسلط رہا ہے اور اب اسے اندازہ نہیں ہے کہ ازاد اور خودمختار ملک عالمی برادری میں اپنا مقام کیسے بناتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک ابن الوقتی، خوشامد اور مطلب پرستی سے دنیا میں باوقار مقام حاصل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ افغان صدر کے یہ الفاظ کہ پاکستان افغانستان کو مدد دینے کی بجائے یہ رقم دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنے کیلئے استعمال کرے۔

    انتہائی قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے لاکھوں مہاجرین کو اپنے ملک میں پناہ دی اور پھر دہشت گردی اور بد امنی کا اکھاڑہ بن گئے مگر ہم نے افغانستان کو برادر ملک ہونے کے ناطے کبھی مورد الزام نہ ٹھہرایا اور اس کے اچھے برے وقت میں ہمیشہ اس کے ساتھ کھڑے رہے۔

  • پٹرولیم نرخوں میں اضافہ قبول نہیں، خورشید شاہ

    پٹرولیم نرخوں میں اضافہ قبول نہیں، خورشید شاہ

    کراچی: قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے اور ہم عوام پر یہ ظلم نہیں ہونے دیں گے۔

    اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عوام پر قرضوں اور ٹیکسوں کے ناقابل برداشت بوجھ لادنے کے بعد حکومت اب براہ راست عوام کی جیبیں بھی خالی کرنا چاہتی ہے،اس طرح کی عوام دشمن پالیسیاں دیکھ کر حکومت کے یہ دعوے کہ مالیاتی ریزرو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو رہے ہیں ایک بھونڈا مذاق لگتے ہیں۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ حکومت اب غریبوں سے جینے کا حق بھی چھین رہی ہے، پیپلز پارٹی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کسی صورت قبول نہیں کرے گی، حکومت پہلے ہی پٹرولیم مصنوعات پر ناجائز ٹیکس لگا کر عوام کی جیبوں سے اربوں روپے نکال رہی ہے اور اب براہ راست قیمتیں بڑھا کر عوام پر دہرا ظلم کر رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت زبانی دعووں میں تو عوام کو بجلی، صحت ، تعلیم اور زرعی خوشحالی دے چکی ہے مگر عملاً عوام اس دور حکومت میں ہر شعبہ زندگی میں محرومی کا شکار ہو چکے ہیں،ملک پر جس رفتار سے قرضوں کا اور عوام پر مہنگائی کا بوجھ لادا جا رہا ہے اس کا انجام خطرناک ہوگا۔

    قائد حزب اختلاف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت مصنوعی اعداد و شمار سے عوام کو دھوکا نہ دے، انہیں حقیقی ریلیف مہیا کرے اور پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے جا اور ظالمانہ اضافہ فوری واپس لے۔

  • بھارت جنگ چاہتا ہے،ہم کب تک لاشیں اٹھائیں گے؟خورشید شاہ

    بھارت جنگ چاہتا ہے،ہم کب تک لاشیں اٹھائیں گے؟خورشید شاہ

    اسلام آباد: قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے حکومت کی خاموشی کو مجرمانہ عمل قرار دے دیا اور کہا ہے کہ بھارت نے ہمارے 40 جوانوں کو شہید کیا ہے،حکومت کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔


    قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ بھارت نت نئے انداز سے پاکستان پر حملے کررہا ہے پاکستانی جوانوں اور نہتے عوام کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اس پر حکومت کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن ہم کب تک لاشیں اٹھاتے رہیں گے، حکومت کو بھارتی جنگی جنون کا جواب دینا چاہیے کیونکہ بھارتی حکمران جنگ چاہتے ہیں۔

    بھارتی جارحیت جاری رہی توخاموش نہیں رہیں گے،عبدالقادر بلوچ
    وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں اسے کمزوری نہ سمجھا جائے، اگربھارتی جارحیت جاری رہی تو خاموش نہیں رہیں گے۔

    خورشید شاہ کے خطاب کے بعد قومی اسمبلی میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ پاکستان بھارتی کارروائی کا موثر جواب دے رہا ہے، اب خاموش نہیں بیٹھیں گے بہت صبر کیا اب ادلے کا بدلہ ہو گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ خورشید شاہ سے ایسی باتوں کی توقع نہیں تھی،تاثر دیا گیا کہ ہماری دوستی ہندوستان سے ہے۔

  • راحیل شریف کبھی متنازع  نہیں رہے، خورشید شاہ

    راحیل شریف کبھی متنازع نہیں رہے، خورشید شاہ

    اسلام آباد : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ جنرل راحیل شریف توسیع نہیں لیں گے، راحیل شریف ان فوجی سربراہان میں سے ایک ہیں جو متنازع نہیں رہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ نے کہا ہے کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا جنرل راحیل شریف اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہیں لیں گے۔

    سید خورشید شاہ نے کہا کہ راحیل شریف ان فوجی سربراہان میں سے ایک ہیں جو کبھی متنازع نہیں رہے۔ آرمی چیف نے تاریخی دور گزارا۔ انہوں نے اپنے دور میں بہت سے چلینجز کا جواں مردی سے مقابلہ کیا۔

    راحیل شریف باوقار انداز میں رخصت ہو رہے ہیں، سید خورشید شاہ نے کہا کہ میری حکومت سے گزارش ہے کہ سینئر موسٹ افسران کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کے عہدوں پر ترقی دی جائے، ایسا کرنے سے فوجی افسران کا مورال بلند ہو گا۔

  • قطری شہزادے کے خط نے شکوک و شبہات کو جنم دیا، خورشید شاہ

    قطری شہزادے کے خط نے شکوک و شبہات کو جنم دیا، خورشید شاہ

    منڈی بہاء الدین : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جانب سے قطری شہزادے کو خط پیش کرنے سے لگتا ہے کہ کچھ اور ہی معاملہ ہے، حکومت نے سپریم کورٹ میں قطر کے شہزادے کا خط پیش کرکے آبیل مجھے مار والا کام کیا ہے کیونکہ اس کاغذ نے مزید شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔ کیا قطری شہزادے کو پہلے یاد نہیں تھا کہ میرے ابا نے میاں شریف کے ساتھ کوئی کاروبار کیا؟

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے منڈی بہاء الدین میں پی پی کے مقامی رہنما مرزا اکرام بیگ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ قطری شہزادے کو عدالت بلوا کر جرح کرسکتی ہے، پیپلز پارٹی نے پارلیمنٹ میں پاناما لیکس کے نام سے کرپشن کے خلاف بل لانے کی کوشش کی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ترک صدرکی پاکستان آمد پر صوبوں کو نظرانداز کیا گیا، چاروں وزرائے اعلیٰ ایوان میں موجود ہونے چاہئے تھے اور اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چوہدری نثارکی کن باتوں پریقین کریں وہ صبح کو کچھ اورشام کو کچھ بیان دیتے ہیں، صرف گو بابا گو کی سیاست کے طرزعمل سے حکومتیں نہیں چلاکرتیں۔

    خورشید شاہ نے بتایا کہ پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب میں دسمبر کے آغاز میں تنظیم سازی شروع کررہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی ایی او سی پر دراندازی پاکستان کی کمزوری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے طیب اردوان کو خوش کرنے کے لئے پاک ترک اسکولوں پابندی لگائی، ترک فاوٴنڈیشن کے معاملے پر حکومت کو دیکھنا چاہیے اورترکش اساتذہ کو پاکستان سے نکالنا نہیں چاہیے کیونکہ سیاست اور تعلیم الگ الگ چیزیں ہیں۔

    نئے گورنر سندھ کی تعیناتی کے حوالے سے سید خورشید شاہ نے کہا کہ گورنر سندھ کو تعینات کرنا شاید حکومت کی غلطی ہے، نوازشریف نے ان کو دیکھا نہیں ہوگا ورنہ وہ ان کی تعیناتی کا فیصلہ نہ کرتے۔

  • پی پی آمریت کی نہیں عوامی سوچ کی پیداوار ہے، خورشید شاہ

    پی پی آمریت کی نہیں عوامی سوچ کی پیداوار ہے، خورشید شاہ

    سکھر: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں کسی پارٹی کو ضیاء الحق نے، کسی پارٹی کو مشرف نے اور کسی کو آشا پاشا نے بنایا لیکن پیپلز پارٹی کسی کی پروڈکٹ نہیں یہ پارٹی عوام کی امنگوں اور سوچ کی بیداوار ہے۔

    سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ جو چھپ کر آتا ہے وہ لیڈر نہیں ہوتا بلکہ گیدڑہوتا ہے،محترمہ بے نظیر بھٹو کو دبئی ایئرپورٹ پر روک کر کہا گیا تھا کہ پاکستان نہ جاؤ ورنہ ماری جاؤ گی۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکن جیلوں کی سختیاں بھگت چکے ہیں وہ جیلوں میں معافی نامے پر دستخط نہیں کر تے تھے اور کہتے تھے ہمیں جیلوں میں بھیج دو، ہم نے ضیا الحق کے دور میں جیلیں کاٹیں اور کوڑے کھائے۔33 برس میں ہمارے چہرے پر کبھی پریشانی نہیں آئی۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے کبھی اقتدار کی سیاست نہیں کی ، میں سیاستدان ہوں جھوٹ بولنا میرے لیے قابل نفرت ہے، ڈیڑھ سال قبل اسپیکر کے پاس میٹنگ میں ایک لیڈر نے کہا کہ ایک گھنٹہ جیل میں جاؤں گا تو مرجاؤں گا، اس لیڈر کو یہ کہنا چاہیئے تھا کہ چاہے سو سال جیل میں ڈال دو میرے منہ سے یہ ہی الفاظ نکلیں گے کہ گو نوازگو۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک مسائل میں الجھا ہوا ہے پاکستانی نوجوانوں کو آگے بڑھنا ہوگا جو ڈکٹیٹر کی پیداوار لوگ ہوں گے وہ عوام کی خدمت کیا کریں گے؟ پیپلز پارٹی اگر اقتدار کی جنگ لڑتی تو بھٹو پھانسی پر نہیں چڑھتا۔

  • دو نومبر دھرنا : سسٹم کو خطرے میں محسوس کررہا ہوں،  خورشید شاہ

    دو نومبر دھرنا : سسٹم کو خطرے میں محسوس کررہا ہوں، خورشید شاہ

    حیدرآباد : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا دھرنا کہیں ایسا راستہ اختیار نہ کرجائے کہ جس میں انسانی جانیں جانے کا خطرہ ہو، سسٹم کو خطرہ محسوس کررہا ہوں، آرمی چیف کے معاملے پر وزیراعظم نے تاخیر کی ہے، انہیں یہ معاملہ 15روز پہلے ہی حل کرلینا چاہیئے تھا۔

    یہ بات انہوں نے حیدرآباد میں پیپلز پارٹی کے رہنماء سید نوید قمر سے سید قمرالزماں شاہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ احتجاج اس سے پہلے بھی ہوتے رہے ہیں، لیکن حکومت کو اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ احتجاج کہیں ایسا راستہ اختیار نہ کرجائے جس میں انسانی جانیں ضائع ہونے کا خدشہ ہو، امید کرتا ہوں کہ عمران خان بھی کارکنوں کو اس جانب نہیں دھکیلیں گے جس میں جانی نقصان کا اندیشہ ہو، اگر ایسا ہوا تو اس کی زیادہ ذمہ داری عمران خان پر عائد ہوگی۔

    آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے کئے گئے سوال پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے آرمی چیف کے حوالے سے فیصلے میں تاخیر کی ہے، انہیں یہ معاملہ 15روز پہلے ہی حل کرلینا چاہئے تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ سسٹم کو خطرہ موجود ہے، 3 ڈکٹیٹروں کے ساتھ فیصلہ کن جنگ لڑی ہے جس میں قیادت کا نقصان ہوا، جیل گئے اور کوڑے بھی کھائے لیکن عمران خان نے ابھی تک کچھ نہیں دیکھا۔

    انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے چار مطالبات میں سے تین پر حکومت نے آمادگی ظاہر کردی ہے جبکہ ایک مطالبے پر حکومت کا کہنا ہے کہ اس پر بیٹھ کر بات کی جاسکتی ہے۔

    ڈبل شاہ سے متعلق سوال پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ میں بھی شاہ ہوں اور نوید قمر بھی شاہ ہیں۔

     

  • پی ٹی آئی دھرنا ناکام بنانے کیلئے حکومت نے پیپلزپارٹی سے مدد مانگ لی

    پی ٹی آئی دھرنا ناکام بنانے کیلئے حکومت نے پیپلزپارٹی سے مدد مانگ لی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کا دھرنا ناکام بنانے کیلئے حکومت نے پیپلزپارٹی سے مدد مانگ لی، اسحاق ڈار کی قیادت میں تین رکنی وفد نے خورشید شاہ کی رہائش گاہ پرآمد ملاقات کی، پاناما لیکس اور پی ٹی آئی کے دھرنے پرتبادلہ خیال کیا گیا، پیپلزپارٹی کے وفد نے حکومت کی حمایت کو بلاول بھٹو کے چار مطالبات کی منظوری سے مشروط کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیر سنیٹر حاصل بزنجو پر مشتمل وفد نے قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی، اس موقع پرسنیٹر چوہدری اعتزاز احسن اور قمر زمان کائرہ بھی موجود تھے۔

    مزید پڑھیں دھرنا روکنے کیلئے، وزیر داخلہ کا پولیس کو انتظامات کرنے کا حکم

     ملاقات میں پانامہ لیکس کی تحقیقات، پی ٹی ائی کا دو نومبرکو اسلام آباد میں ہونے والا دھرنا اور اپوزیشن کے ٹی او ارز اور دیگر اہم ملکی اورسیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کا دھرنا رکوانے کی درخواست پر فل بینچ تشکیل

     پیپلز پارٹی رہنماؤں نے حکومتی وفد کو دو ٹوک الفاظ میں بتایا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جو چار نکات حکومت کے سامنے رکھے ہیں اور یہی ہمارا روڈ میپ ہے اور اسی روڈ میپ کے ذریعے اگے بڑھا جا سکتا ہے۔

     

  • یاسین ملک کی خراب صحت، خورشید شاہ کا اقوامِ متحدہ کو خط لکھنے کا اعلان

    یاسین ملک کی خراب صحت، خورشید شاہ کا اقوامِ متحدہ کو خط لکھنے کا اعلان

    اسلام آباد: قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ یاسین ملک کے ساتھ بھارتی کی جانب سے ہونے والی زیادتی کے حوالے سے اقوام متحدہ کو خط لکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اسلام آباد میں حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور حریت رہنما یاسین ملک کی طبیعت کے حوالے سے دریافت کیا۔

    پڑھیں: کشمیری رہنما یاسین ملک کی حالت بدستور تشویشناک

    ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے اعلان کیا کہ بھارتی روئیے کے خلاف اقوام متحدہ کو خط لکھا جائے گا جس میں مطالبہ کیا جائے گا کہ جنیوا کنونشن کے تحت عالمی برادری اپنی نگرانی میں حریت رہنماء کا علاج کروائے۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کو غلط انجکشن پلاننگ کے تحت لگایا گیا کیونکہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت کو قتل کرنے کی سازش تیار کی جاچکی ہے۔

    مزید پڑھیں: اب کشمیریوں کا کفن بھی پاکستانی پرچم ہوگا، اہلیہ یاسین ملک

    انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پیپلزپارٹی ماضی کی طرح کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کرے گی اور اقوام متحدہ سے گرفتار حریت رہنماؤں کی رہائی کےعملی اقدامات کرے گی۔
  • اے ٹی آرز طیاروں سے پی آئی اے کو یومیہ سات لاکھ روپے نقصان ہوگا، خورشید شاہ

    اے ٹی آرز طیاروں سے پی آئی اے کو یومیہ سات لاکھ روپے نقصان ہوگا، خورشید شاہ

    اسلام آباد : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اے ٹی آرز طیاروں کی وجہ سے پی آئی اے کو سات لاکھ روپے روزانہ کا نقصان ہوگا، وہ جہاز حاصل کئے گئے جو گلگت، کوئٹہ، اسکردو اور دیگر پہاڑی مقامات پر نہیں جا سکتے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے اسلام آباد میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سید خورشید شاہ نے کہا کہ اے ٹی آرز طیارے ایسے ہیں کہ جس میں آگے بیٹھے دس افراد کو تمام مسافروں کے اترنے تک نشستوں سے اٹھنے کی اجازت نہیں ہوتی، آگے والے مسافر پہلے اٹھ جائیں تو طیارے کا توازن بگڑ جائے گا۔

    پی آئی اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ دو ہزار چار میں پی آئی اے منافع میں چل رہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ قرضوں اور طیاروں کی لیز کی ادائیگی میں ماہانہ ساڑھے چار ارب روپے خرچ ہوتے ہیں۔ دو ہزار بیس تک ساٹھ طیارے ہوں گے۔

    پی آئی اے حکام نے بتایا کہ پی آئی اے کے پائلٹس کی تعداد چار سو چونتیس ہے، سولہ پاکستانی پائلٹ سری لنکا میں تربیت حاصل کررہے ہیں۔

    بعد ازاں پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے حکومت کی جانب سے ملاقات کیلئے رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کا ذمہ دار خود حکومت ہے، فوج آئی تو ذمہ دار عمران خان اور نواز شریف ہوںگے، چیئرمین پی ٹی آئی فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں۔

    خورشید شاہ نے عمران خان کو بچہ جمورا نہ بننے کا مشورہ بھی دیا۔ دیا۔ اپوزیشن لیڈر نے سانحہ کوئٹہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سمجھ نہیں آ رہی صوبائی حکومتوں نے سیکورٹی پر توجہ کیوں نہیں دی۔ ٹریننگ سینٹر میں مقابلہ کرنے کیلئے اسلحہ بھی نہیں تھا جس کی تحقیقات ہونی چاہئے۔