Tag: Khursheed Shah

  • پانامہ لیکس : کمیشن کیلئے سرمد جلال عثمانی کا نام قابل قبول نہیں، خورشید شاہ

    پانامہ لیکس : کمیشن کیلئے سرمد جلال عثمانی کا نام قابل قبول نہیں، خورشید شاہ

    اسلام آباد : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سرمد جلال عثمانی کی اہلیہ ن لیگ کی ہیں اس لئے ان کی سربراہی میں پانامہ لیکس کی تحقیقات کےلئے کمیشن پراعتراض ہے۔

    چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن نہ بنا تو رضا ربانی کی قیادت میں پارلیمانی کمیٹی بنادی جائے

    ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کےلئے کمیشن پر سرمد جلال عثمانی کانام مسترد کردیا۔

    اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی قابل احترام شخصیت ہیں لیکن وہ جوڈیشل کمیشن کے سربراہ کی حیثیت سے قبول نہیں ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ ایسے جج کو ہم نہیں مانتے جس کی اہلیہ ن لیگ میں ہو۔ خورشید شاہ نےکہا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کےلئےصرف چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن تسلیم کریں گے۔

    عمران خان کا بھی یہی مطالبہ ہے اپوزیشن لیڈر نےتجویزدی کہ عدالتی کمیشن نہیں بنتا تورضاربانی کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی بنادی جائے۔

    واضح رہے کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کےلئے وزیراعظم نوازشریف نے کمیشن بنانے کااعلان کیا تھا۔

     

  • نیب کی تحقیقات کا طریقہ کارغلط ہے، سید خورشید شاہ

    نیب کی تحقیقات کا طریقہ کارغلط ہے، سید خورشید شاہ

    سکھر: قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نیب کاطریقہ کار غلط ہے، انہوں نے کہا کہ نیب کے حوالے سے وزیراعظم کو ایسی باتیں کرنے کی ضرورت نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قائدحزب اختلاف سیدخورشیدشاہ نے بھی نیب کی تحقیقات کےطریقہ کار کوغلط قراردیدیا ہے۔ سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نیب کا طریقہ کار غلط ہے اسے ٹھیک کرنیکی ضرورت ہے۔

    قائد حزب اختلاف نے کہا کہ پنجاب میں کارروائیوں پرسیخ پا نہیں ہونا چاہئیے۔ وزیراعظم کو ایسی باتیں کرنیکی ضرورت نہیں۔

    خورشیدشاہ نےپٹھان کوٹ واقعےپر پوچھےگئےایک سوال کے جواب میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹھان کوٹ واقعے پر پارلیمنٹ کو بریفنگ دی جائے۔

    اپوزیشن لیڈرکا کہنا تھا کہ ان کےعلم میں نہیں کہ چیئرمین نیب نے وزیر اعظم سےملاقات منسوخ کردی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ سندھ میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہورہی ہے۔

    شکارپور میں جاری آپریشن کامیاب ہونے کی امید ہے۔ لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ مجھے ذاتی طور پر نیب کے چیئرمین سے کوئی شکایت نہیں ،وزیراعظم نواز شریف اور میں نے نیب چیئرمین کا نام مقرر کیا تھا۔

  • حکومت پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دیتی، قائد حزب اختلاف

    حکومت پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دیتی، قائد حزب اختلاف

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے حکومتی اراکین کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ دو تہائی اکثریت کے باجود وہ ایوان میں دلچسپی نہیں لیتے، حکومت پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دیتی۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف نے الزام لگایا کہ دو تہائی اکثریت کے باوجود حکومتی اراکین کی ایوان میں دلچسی نہیں ہے، آج کےایوان میں اپوزیشن اراکین کی تعداد ذیا دہ ہے۔

    اپوزیشن رہنما نے کہا کہ وفاق اور صوبوں میں بداعتمادی پیدا ہو رہی ہے، سندھ اور خیبرپختونخوا کے وفاق کیساتھ مسائل ہیں، انہوں نے سوال کیا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کیوں نہیں کیا جاتا؟

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے جمہوریت کیلئےجانیں دیں، پھانسیاں برداشت کیں اورکوڑے کھائے، انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو کمزور کرنے کیلئے سازشیں کی جاتی رہی۔

    قائدحزب اختلاف نے خبردار کیا آئین سے انحراف کرنا خطرناک ہے، وزیر اعظم عوام کو اہمیت نہیں دے رہے، ہم عوام کا اعتماد کھو رہے ہیں۔

  • چوہدری نثار پندرہ دن حراست میں رہیں ہرجرم قبول کرلینگے، خورشید شاہ

    چوہدری نثار پندرہ دن حراست میں رہیں ہرجرم قبول کرلینگے، خورشید شاہ

    سکھر : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار پندرہ دن حراست میں رہیں ہرجرم قبول کرلیں گے۔

    رینجرز اختیارات سے متعلق حکومت سے کوئی جنگ نہیں چھیڑی، ایک شخص کے معاملے کو اتنا اچھالنا مناسب نہیں ہے، کیا ان تمام معاملات کے پیچھے میاں نواز شریف کا ہاتھ ہے،؟

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثارصرف پندرہ روز قیدوبند کی صعوبتیں جھیلیں تو ہرجرم قبول کرلیں گے۔

    اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا۔ کیا ان تمام معاملات کے پیچھے میاں نواز شریف کا ہاتھ ہے، میاں صاحب سےکہا تھا کہ آپ کی آستین کےسانپ آپ سے لڑرہے ہیں اسی سازش میں ملوّث گروہ اب پھر سے سرگرم ہے۔

    انہوں نے کہاکہ حکومت کے خلاف دو ہزار چودہ میں بھی سازش ہوئی تھی۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ  سندھ سے زیادہ دیگر صوبوں میں دہشت گردی ہوئی،کیا پنجاب میں دہشت گردی ختم ہوگئی ہے؟

    ایک صوبےکوٹارگٹ کرنافیڈریشن کےساتھ کھیلنےکےمترادف ہے۔ رینجرز اختیارات سے متعلق سندھ حکومت نےکوئی جنگ نہیں چھیڑی۔ وزیر اعظم واپس آئیں گے تو ان سے اسمبلی میں بات کروں گا۔

  • اللہ ریحام خان کو شہباز شریف سے محفوظ رکھے، خورشید شاہ

    اللہ ریحام خان کو شہباز شریف سے محفوظ رکھے، خورشید شاہ

    سکھر: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ ریحام خان کوشہباز شریف سے محفوظ رکھے۔

    قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈاکٹرعاصم کے مقدمے میں انصاف ہوگا عدالتیں آزاد ہیں انہیں امید ہے کہ ڈاکٹرعاصم کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہے کہ پارلیمنٹ میں موجود تمام اپوزیشن جماعتوں کو یکجاء کروں شاہ محمود قریشی سے اس حوالے پربات بھی کی ہے لیکن ان کے لیڈرسولوفلائٹ کےعادی ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگرعمران خان پارلیمنٹ میں بیٹھےسبھی لوگوں کو ڈاکواورلٹیرا سمجھتے ہیں تو وہ اور ان کی جماعت کے ممبران کیاہیں؟۔

    انہوں نے وزیراعظم نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب نے کہاتھا کہ امانت میں خیانت نہیں کروں گا ڈیزل پر17 فیصد سے بڑھا کر ٹیکس 50 فیصد کیاگیا ہے کیا یہ خیانت نہیں ہے؟۔

    انہوں نے بتایا کہ دسمبر کے بعد بلاول بھٹو پنجاب کو دورہ کریں گے اور ان کا پہلا جلسہ رحیم یار خان میں ہوگا۔

    شہبازشریف کی ریحام خان سے ملاقات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ ریحام خان کو اللہ پاک شہباز شریف سےمحفوظ رکھے۔

  • الیکشن کمیشن خود مختار ادارہ ہے اور اسے کوئی ڈکٹیشن نہیں دے سکتا،خورشید شاہ

    الیکشن کمیشن خود مختار ادارہ ہے اور اسے کوئی ڈکٹیشن نہیں دے سکتا،خورشید شاہ

    اسلام آباد:‌ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان عدلیہ کا ایک ماتحت ادارہ ہے، چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ادارے کے اختیارات سے متعلق چیف جسٹس کو خط لکھنا چاہیئے ۔

    چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا سے الیکشن کمیشن میں ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن خود مختار ادارہ ہے اور اسے کوئی ڈکٹیشن نہیں دے سکتا۔

    انکا کہنا تھا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد امیدواروں نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی بجائے عدالتوں سے ریلیف حاصل کیا جس سے الیکشن میں مسائل پید اہوئے، الیکشن کمیشن کے خود مختار ہونے اور شفاف انتخابات سے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔

    انتخابات میں شفافیت کیلئے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں خورشید شاہ نے پولنگ اسٹیشن کے اندر مانیٹرنگ کیلئے کیمرے نصب کیئے جانے کی تجویز بھی دی.

  • عوام کو حق ہے نواز شریف کوالیکشن میں ناکام کریں، خورشید شاہ

    عوام کو حق ہے نواز شریف کوالیکشن میں ناکام کریں، خورشید شاہ

    اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عدالتوں سے نوٹس ملا تو ضرور پیش ہونگے، عوام کو حق ہے نواز شریف کوالیکشن میں ناکام کریں۔

    اپوزیشن لیڈرنے کہا کہ ضیاءالحق کے دور حکومت میں لسانیت پھیلائی گئی، پہلے مجاہدین پھر طالبان پھر دہشتگرد طالبان بنائے گئے، ایم کیوایم کو بھی ضیاء حکومت نے بنایا۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے ایم کیوایم استعفوں کی رولنگ کا فیصلہ کرنا ہے۔

    وزیراعظم نوازشریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے قائد حزب اختلاف نے کہا کہ عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ نوازشریف کا آئندہ انتخابات میں مسترد کریں، زرعی اجناس کی پیداوارکم ہورہی ہے۔ حکومت نےگندم سے متعلق پالیسی نہیں بنائی۔

  • آصف زرداری پر ہاتھ ڈالا گیا تو جنگ کی ابتداء ہوگی،خورشیدشاہ

    آصف زرداری پر ہاتھ ڈالا گیا تو جنگ کی ابتداء ہوگی،خورشیدشاہ

    اسلام آباد: قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر ہاتھ ڈالا گیا تو جنگ ہوگی، ڈاکٹر عاصم حسین سے پہلے تفتیش کی جانی چاہیے اوران سےمہذبانہ سلوک کیا جائے۔

    اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف پر بھی گرے ٹریفکنگ کا کیس بنایا جا رہا ہے، مسلم لیگ ن کو سمجھنا چاہئے کہ سیاسی جماعتیں ہی انکی دست بازوں ہیں، ہم آپس کے انتشار میں پھنسے ہوئے ہیں، بندوق کے زور پر کچھ نہیں ہوتا،پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کو کمزور نہیں کرنا چاہتی۔

    قائد حزب اختلاف کاکہناتھا کہ پارلیمان کے اندر رہ کر جبر کا مقابلہ کریں گے، یہ پکڑ دھکڑ بند ہونی چاہیے ،حکومت کو اتنا کمزور نہیں ہونا چاہئے، الیکشن کمیشن ارکان کے معاملے پر پارلیمان کا فورم استعمال کیا جانا چاہئے۔

    سیدخورشید شاہ نے کہا کہ زرداری پر ہاتھ ڈالا گیا تو جنگ کی ابتدا ہوگی، الیکشن کمیشن ممبران کو خود چلا جانا چاہئے، یہ مال کی وجہ سے جڑے ہوئے ہیں، ان میں غیرت ہے تو گھر چلا جانا چاہئے، قاسم ضیاء کو ہتھکڑی لگانا پر شرم آنی چاہئے۔

    ان کاکہنا تھا کہ ہم وزیراعظم کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنے کو تیار ہیں فیصلہ کر لیا جائے کہ پاکستان کو رکھنا ہے یا غیر مستحکم کرنا ہے، ایک صوبے کو ٹارگٹ کر کے تباہ کیا جا رہا ہے۔

    قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ کے پی کے، بلوچستان اور پنجاب میں کرپشن ختم ہوگئی ہے، انھوں نے انکشاف کیا کہ را سندھ اور بلوچستان میں مکمل داخل ہو چکی ہے، آرمی چیف کو کراچی میں امن و امان سے متعلق اجلاس میں وزیرِاعلی اور گورنر کو بلانا چاہئے تھا۔ ہم ای سی پی ممبرز کے معاملے پر پی ٹی آئی کے دھرنے میں شامل نہیں ہونگے، اس معاملے پر کو چیئرمین سے مشاورت کے بعد اعلان کیا جائے گا۔

     

  • الیکشن کمیشن ممبران کو اپنے گھر چلے جانا چاہئیے، خورشید شاہ

    الیکشن کمیشن ممبران کو اپنے گھر چلے جانا چاہئیے، خورشید شاہ

    اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ الیکش کمیشن کے ممبران باعزت ہیں۔انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن رپورٹ آنے کے بعد اور بے قاعدگیوں کے تذکرے پر انہیں گھر جانا چاہیئے۔

    ان خیالات کا اظہار اپوزیش لیڈر خورشید شاہ نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کیا،ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں بہت سی جگہوں میں مداخلت کر رہا ہے،جس کی وجہ سے ہندوستان پاکستان پر الزامات لگاتا ہے۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ الیکش کمیشن کے ارکان کو 8 لاکھ روپے ماہانہ مل رہے ہیں جنہیں چھوڑنا مشکل ہوگا۔ لیکن عزت کی قیمت زیادہ ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو وزارت عظمیٰ نہیں جمہوریت چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور حکومت کے تعلقات اچھے رہے ہیں حکومت ایم کیو ایم کو مین اسٹریم میں لائے۔

    انہوں نے کہا کہ میں ایم کیو ایم کو کنویں میں ڈالنے کے حق میں نہیں ہوں، میں نہیں سمجھتا کہ نواز شریف عمران خان کو کنویں سے نکال کر لیڈر بنا دیں گے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی عوامی مینڈیٹ کے خلاف نہیں جا ئے گی، تحریک انصاف کو پارلیمنٹ میں لانے میں حکومت اور اپوزیشن کا برابرکا کردار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پارلیمنٹ میں رہنا چاہیئے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے تعلقات اپوزیشن اور حکومت کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو اقتدار نہیں چاہتی۔

  • عمران خان اپنی پارٹی کیلئے بڑا خطرہ ہیں، سید خورشید شاہ

    عمران خان اپنی پارٹی کیلئے بڑا خطرہ ہیں، سید خورشید شاہ

    سکھر : پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ الطاف بھائی نے خود کراچی آپریشن کی فوج کو دعوت دی تھی۔

    عمران خان اپنی پارٹی کیلئے بڑا خطرہ ہیں۔ دعا ہے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری سیاست میں آجائیں۔ یہ بات اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے سکھر میں ایک عید ملن پارٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان خود اپنی پارٹی کے لئےبہت بڑا خطرہ ہیں کبھی کچھ اور کبھی کچھ کی پالیسی نہیں کرنی چاہئیے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ کرپشن ملک کے کسی بھی صوبے میں ہو کینسر ہے اس کا خاتمہ ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا داعش القاعدہ کا دوسرا نام ہے جو اسلام کا لبادہ پہن کر دین کو بدنام کر نا چاہتا ہے۔ مسلمانوں کو متحد رہنے کی اشد ضرورت ہے۔