Tag: KHURSHID KASURI

  • مودی نے الیکشن جیتنے کی کوشش میں خطے کا امن داؤ پرلگا دیا‘ خورشید قصوری

    مودی نے الیکشن جیتنے کی کوشش میں خطے کا امن داؤ پرلگا دیا‘ خورشید قصوری

    اسلام آباد : سابق وزیرِ خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ بھارت میں الیکشن ہورہے ہیں بی جے پی پاکستان پرالزام چاہتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اورپاک فوج کا کردارمثبت رہا۔

    انہوں نے کہا کہ پاک فوج کوتمام صورت حال پرمبارکباد دینا چاہتا ہوں، آرمی چیف نے امن کی بات کی جوخوش آئند ہے۔

    سابق وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت میں الیکشن ہورہے ہیں بی جے پی پاکستان پرالزام چاہتی ہے، مودی نے الیکشن جیتنے کی کوشش میں خطے کا امن داؤپرلگا دیا۔

    خورشید محمود قصوری نے کہا کہ نیوکلیئربلیک میلنگ پاکستان نہیں مودی کررہا ہے، پاکستان نے بھارت کی نیوکلیئربلیک میلنگ کو روکا، بھارتی طیارہ نیوکلیئرسے نہیں روایتی اندازمیں گرایا گیا۔

    سابق وزیرخارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آؤٹ سوئنگ کھیلی دنیا معترف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا پرپاکستانی امن کی بات کرے تواچھل کود شروع ہوجاتی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واہگہ بارڈر بھارتی حکام کے حوالے کیا تھا۔

    پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت پائلٹ ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کر دیا

    واضح رہے کہ 27 فروری کو پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی مگ 21 طیارے کو مار گرایا تھا اور اس کے پائلٹ ونگ کماندر ابھی نندن کو پاک فوج کے جوانوں نے مشتعل ہجوم سے بچایا اور گرفتار کرلیا تھا۔

  • دلیپ کمار نے پاکستان کے دو خفیہ دورے کئے ، خورشید قصوری

    دلیپ کمار نے پاکستان کے دو خفیہ دورے کئے ، خورشید قصوری

    ممبئی: سابق وزیرخارجہ خورشید قصوری نے نامور بھارتی اداکار دلیپ کمار سےباندرا میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

    اس موقع پر سدھیندرا کلکرنی بھی ان کے ہمراہ تھے سابق وزیرخارجہ کی دلیپ کمار اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو کے ساتھ یہ ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی جس میں سیاست اور فلموں کے موضوع پر گفتگو ہوئی۔

    اس موقع پر ممبئی پولیس کی جانب سے دلیپ کمارکی رہائش گاہ پرسیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔

    سابق وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ دلیپ کمار نے ہندوٗں اور مسلمانوں کو قریب لانے کے لئے پاکستان کے دو خفیہ دورے کئے جن کا انکشاف انہوں نے اپنی کتاب Neither a hawk nor a dove میں کیا ہے۔

    خورشید قصوری کا کہنا تھا کہ دلیپ کماران افراد میں سے ہیں جو کہ ہندوستان اور پاکستان کو قریب لاسکتے ہیں۔

    اس موقع پر دونوں شخصیاتنے اپنی کتب کا تبادلہ بھی کیا، خورشید قصوری نے یہ بھی کہا کہ دلیپ کمار کی دستخط شدہ یہ کتاب ان کے لئے خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔

    خورشید قصوری نے دلیپ کمار سے ملاقات سے قبل ممبئی میں واقع جناح ہاؤس اور مانی بھون کا دورہ کرکے قائد اعظم محمد علی جناح اور گاندھی کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔

  • بھارت میں پاکستانی معززین کی تقاریب میں خلل قابلِ تشویش ہے، دفترِخارجہ

    بھارت میں پاکستانی معززین کی تقاریب میں خلل قابلِ تشویش ہے، دفترِخارجہ

    اسلام آباد: دفترِخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نامورشخصیات کے اعزاز میں بھارت میں رکھی جانے والی تقاریب میں خلل ڈالا جارہا ہے جوکہ قابل تشویش ہے۔

    دفترِخارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نےاسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دفترِخارجہ کو اس نوعیت کےواقعات پرتشویس ہے۔

    گزشتہ دنوں پاکستان کے مایہ نازغزل گلوکاراستاد غلام علی کا ثقافتی ایونٹ ممبئی میں انتہا پسند تنظیم شیوسینا کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے سبب ملتوی کیا گیا۔

    آج پاکستان کے سابق فارن منسٹرخورشید قصوری کی ممبئی میں ہونے والی تقریب میں خلل ڈالا گیا ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ ضرورت ہے بھارت یہ بات یقینی بنائے کہ اس قسم کے واقعات دوبارہ پیش نہ آئیں اور اس قسم کے واقعات سے بازرہے۔